
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(کنب) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کنب سٹی میں سید زین العابدین شاہ کی رہائش گاہ پر اھل سنت کے علماء کرام اور سیاسی و مذہبی شخصیات سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سابقہ صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی آغا منور جعفری ،سابقہ چیئرمین یونین کونسل باپھو رئیس نثار علی چانڈیو، علامہ سرفراز مہدی ،برادر عمران شاھانی و دیگر بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شیعہ سنی وحدت وقت کی ضرورت ہے جبکہ دشمن امت مسلمہ کے اتحاد سے خائف ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں بسنے والے تمام مسلمان مکاتب فکر کے درمیان صدیوں سے اخوت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہے۔
در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نےایم ڈبلیو ایم کے مخلص کارکن تعلقہ صدر صوبھودیرو برادر پرویز علی خاکی کی وفات پر ان کے گاؤں غلام جعفر خاکی ضلع خیرپور پہنچ کر ان کے ورثاء والد محترم اور مرحوم کے بیٹوں اور بھائی مجاہد علی خاکی سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ برادر پرویز علی خاکی مذہب و ملت کے خدمت گار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مخلص کارکن تھے۔ ان کی ناگہانی وفات پر گہرا دکھ اور صدمہ ہوا۔انہوں نے مرحوم کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔
وحدت نیوز(گلگت) ہمارے پی ایچ ڈی ڈاکٹر پنجاب میں دھکے کھا رہے ہیں اور دوسرے شہروں سے افسران لاکر ہم پرمسلط کر دئیے جاتے ہیں ،محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کے بلتستان یونی ورسٹی میں پرانے وی سی کو اگر دوبارہ تعینات کیا گیا تو حالات کشیدگی کی طرف جا سکتے ہیں جس کی ذمہ دار حکومت اور ریاستی ادارے ہوں گے رہنما شعبہ خواتین ایم ڈبلیوایم محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے جاری بیان میں کہا کے 75 سالہ سلسلہ کو اب رک جانا چاہیے اور ہمارے خطے میں ہمارے قابل افراد کو جگہ ملنی چاہیے ۔
انہوں نے کہا کے جب امپورٹڈ وی سی بلتستان یونی ورسٹی پہلے ہی ناقابل معافی غلطییاں کر چکا ہے پھر اس کو دوبارہ تعینات کرنے کا مقصد کیا ہے اس سے تو صاف ظاہر ہے اسٹبکشمنٹ اس میں برابر کی شریک ہے اگر بلتستان یونیورسٹی میں معمولی انتشار بھی ہوا تو اسکی ذمہ دار حکومت اور ریاستی ادارے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کے کیا گلگت بلتستان میں کوئی ایک بھی بندہ اتنا قابل نہیں ہے کہ اسے وی سی لگایا جائے یہ سوالیہ نشان گلگت بلتستان کی عوام کے لئے ہے ،گلگت بلتستان کی رعوام کب تک وفاق کے مظالم سہتے رہیں گے ہمارے لئے کوٹے کی سیٹیں پورے پاکستان میں نہی ہیں لیکن گلگت بلتستان کے اندر پورے پاکستان کے لئے کوٹہ موجود ہے جہاں سے چاہیے جیسا چاہئیں اپنی مرضی کا بندہ لا کے ہمارے اوپر مسلط کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کے ہمارا سوال ہے کے کیا گلگت بلتستان میں اہم پوسٹوں پر کام کرنے کے اہل افراد موجود نہیں ہیں لیکن وفاقی پالیسیاں ہمیشہ ہمارے بر خلاف رہی ہیں انہوں نے کہا بلتستان یونی ورسٹی کا مسلہ بھی اسی سکسلے کی کڑی ہے باہر سے آنے والے افراد ہمیں تیسرے درجے کے ملازم سے بھی کم کا درجہ دیتے ہیں اور ہماری نوجوان نسل احساس کمتری کا شکار ہوتی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کے قائد بلتستان محترم سید آغا علی رضوی نے جو قدم اٹھایا ہے وہ عوام کی خواہشات کو مدنطر رکھ کے اٹھایا ہے اور ہم سب سید آغا علی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے پیں اور اپنے حقوق کے لئے ہر میدان عمل میں سید آغا علی کے ساتھ ہوں گے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان وومن ونگ کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی جو گزشتہ ہفتے سے دورہ سندھ پر ہیں جس میں انہوں نے نوابشاہ اور حیدر آباد کے بعد کراچی کا دورہ کیا اور ایک ہفتے میں مختلف علاقوں میں جا کر تنظیمی خواہران سے ملاقات کی۔
کراچی میں تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل کے لیے بروز ہفتہ ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں سابقہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ ام البنین اور کابینہ سمیت تنظیمی فعال خواتین نے شرکت کی اس اجلاس میں باہمی مشاورت کے تحت ایک نظارتی کونسل تشکیل دی گی جو کراچی سٹی میں تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کریں گی ۔
اس کے علاوہ کراچی شہر کو سات اضلاع میں تقسیم کیا گیا جن میں شرقی کراچی ، وسطی کراچی ، جنوبئ کراچی ، غربی کراچی ،ضلع کورنگی ، ضلع ملیر اور ضلع کیماڑی شامل ہیں اس کے ساتھ ساتھ ہر ضلع کی تحصیلوں کو متعارف کروایا گیا اس اہم اجلاس میں طے پایا کہ اگلے ماہ میں تیس فعال خواتین کا انتخاب کیاجائے گا جنہیں ان تمام تحصیلوں اور اضلاع کی مسئولیت سونپی جائے گی۔
اجلاس میں اس بات کی اہمیت پر زور دیا گیا کہ منتخب خواتین کو ذمہ داری سونپنے سے پہلے بہترین مدیریت ، الہی تنظیم و جماعت میں کام کرنے کا طریقہ کار اور تنظیمی آداب و اخلاق سے آراستہ کرنے کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان مخالف بیان پرمیڈیا سیل سےجاری اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ شرمطلق امریکا وطن عزیز پاکستان کے ساتھ کبھی مخلص نہیں رہا،دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت روز اول سے یہود وہنود کے آنکھوں میں کھٹک رہی ہے ، امریکی صدر کا پاکستان مخالف بیان ہماری قومی سلامتی اور استحکام پر کاری ضرب ہے ، موجودہ حکمرانوں نے امریکی صدر کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب نہ دیکر کمزوری اور غلامی کا ثبوت دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر اپنی مملکت کی فکر کریں، ہیرو شیمااور ناگاساکی پر ایٹم بم گراکر اسے صفحہ ہستی سے مٹانے والے پاکستانی ایٹم بم کیلئے پریشان ہیں۔ وہ امریکا جہاں انسانی حقوق کی پامالی اورکمزور ملکوں پر حملے اور مداخلت روز کا معلوم بن چکی ہے، گھر گھر موجودبھاری ہتھیار آئے روز مختلف امریکی اسکولوں میں دہشت گردی کے حملوں میں استعمال ہوتے ہیںدرجنوں شہری بے گناہ مارے جاتے ہیں لیکن امریکی صدر کو پھر فکر پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی پڑی ہے ۔ پاکستان کے غیور عوام اپنی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کرنا بھی بخوبی جانتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے خلاف دیئے گئے بیان پرپاکستانی حکومت کی جانب سے ردعمل 22 کروڑغیرت مند پاکستانیوں کے امنگوں کا ترجمان ثابت نہیں ہوا۔ ایسے غلامانہ رویئے نے قوم کو مایوس کیا ہے۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین،ملی تنظیموں اور اہلیان سولجر بازار کی جانب سے ولادت رسول خداؐ اور امام جعفر صادقؑ کی مناسبت سے جلوس و جشن منعقد کیا گیا ۔ جلوس و جشن محفل شاہ خراسان سولجر بازار سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا عزاخانہ زہراؑ سولجر بازار پر اختتام پذیر ہوا ۔ جلوس و جشن میں مرد ،خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔ شرکائے جلوس نے ہاتھوں میں پرچم اٹھارکھے تھے ۔
اس موقع پرعلامہ سجاد شبیر رضوی،مولانا سجاد حسین مہدوی ،مولانا ثقلین زکزکی اور دیگر نے شرکائے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول خداؐ کی سیرت پر حقیقی معنوں پر عمل کرنے سے مسلمانوں کو عزت و سرفرازی نصیب ہوگی ۔ آج امت مسلمہ سیرت رسول خداؐ سےدور ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی سازش کو صرف اتحاد کے ذریعے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے ۔ امت میں اتحاد برقرار رکھنے کے لئے امام خمینی نے رسول خداؐ کی شخصیت کو عنوان بنایا اور بارہ سے سترہ ربیع الاول کے ایام کو ہفتہ وحدت کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیائے اسلام میں ظلم و ستم کےمقابلے کے لئے سیرت نبویؐ کو اجاگر کرنا ضروری ہے ۔ جس میں مظلوم کو اس کا حق دینے کی تاکید کی گئی ہے ۔
جلوس و جشن میں مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداران برادر ناصر حسینی،برادر حسن رضا،برادر علی عباس زیدی،برادر نوشاد، بو تراب اسکاوٹ کے برادر ضامن،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلیم سچوانی،امین کھانڈ والا اور برادر عسکری دیوجانی سمیت معروف مذہبی،سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور منتظمین کی منظم جلوس و جشن کے انعقادکے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہا ۔ جلوس میں برادر کمیل کرجت والا ،برادر اریب ہادی ،بیرسٹر مرتضی' اور دیگر نے نعت مقبول پیش کیں۔ دوران جلوس شرکاء کے لئے دودھ کی سبیل کا اہتمام کیا گیا تھا.جلوس میں انتظامی ذمہ داریاں الخدام اسکاوٹس ،صادقین اسکاوٹس اور زہراؑ گرل گائیڈز نے انجام دیں۔
وحدت نیوز(کنب) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور میلاد امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے کنب ضلع خیرپور میں اتحاد بین المسلمین ریلی میں شرکت کی۔
انہوں نے مین چوک کنب میں جشن میلاد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پوری کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل پنجتن پاک کے صدقے میں خلق کی۔ وہ مخلوق اول اور وجہ تخلیق کائنات اور ہادی بشریت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم کی درسی کتب اور نئے متنازعہ یکساں قومی نصاب میں سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق اسباق میں شان رسالت کی توہین ناقابل قبول ہے۔ امت مسلمہ شیعہ اور سنی سب مل کر اس توہین رسالت کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کریں۔ متنازعہ یکساں قومی نصاب کو 1975 کے نصاب کے مطابق تشکیل دیا جائے۔
علامہ مقصود ڈومکی نے مزید کہا کہ امت مسلمہ متحد ہو کر امریکہ اسرائیل اور برطانیہ کی اسلام دشمن استکباری پالیسیوں کو ناکام بنا دے۔ دشمن کی تمام تر سازشوں کے باوجود آج بھی شیعہ سنی آپس میں متحد ہیں۔ رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی الٰہی بصیرت سے اسلام دشمن سامراجی قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ اس موقع پر جامعہ امام علی علیہ السلام کنب کے پرنسپل علامہ محمد نقی حیدری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
تقریب سے علامہ سرفراز مہدی چانڈیو، اہل سنت کے رہنماء ذوالفقار علی قادری اور عبدالستار قادری نے خطاب کیا اور بارگاہ رسالت میں نعت شریف کا ہدیہ پیش کیا۔ تقریب جشن میں ایم ڈبلیو ایم کے سابقہ صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی آغا منور جعفری، سید زین العابدین شاہ، برادر عمران شاہانی، سابقہ چیئرمین یونین کونسل رئیس نثار علی چانڈیو، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے فتح علی باقری و دیگر شریک ہوئے۔