Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے وفد کے ہمراہ سیوڑہ چوک یونٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ضلعی سیکرٹری تعلیم سید عاصم نقوی، ضلعی ترجمان ایم ڈبلیو ایم ملتان ان کے ہمراہ تھے۔ یونٹ صدر قاسم علی نے یونٹ اراکین کے ہمراہ ضلعی صدر کو خوش آمدید کہا۔ علامہ وسیم عباس معصومی نے اس موقع پر یونٹ اراکین سے تنظیم کی اہمیت اور ایک رُکن کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

 علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ جماعت کا ایک ایک کارکن اس ملک کا محب وطن شہری ہے، قومی معاملات میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکن کی ذمہ داری عام شہری سے زیادہ ہے، آج ایک طرف اسلام دشمن طاقتیں مذہب کو بدنام کرنے پر تلی ہیں دوسری طرف ملک دشمن عناصر دھرتی ماں کو کمزور کرنے کی سازشیں بُن رہے ہیں، ہمیں اپنے کردار سے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے۔ اس موقع پر یونٹ کابینہ بھی موجود تھی، ضلعی صدر یونٹ کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وحدت نیوز(بنوں) مجلس وحدت مسلمین اور مجلس علمائے شیعہ کے رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) عون حیدر گوندل سے خصوصی ملاقات کی۔

 اس ملاقات میں صوبائی سیکرٹری نشر و اشاعت مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ ذاکر نوروز علی کربلائی، ضلعی رہنماء ذوالفقار علی اور جاوید اقبال حیدری بھی موجود تھے۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت ضلع بنوں کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، آخر میں نوروز علی کربلائی نے ڈپٹی کمشنر بنوں کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام مرکزی کردار سازی ورکشاپ نومبر کے آخری ھفتہ میں اسلام آباد میں ہوگی۔جسمیں ملک بھر سے صوبائی کابینہ کے اراکین شریک ہونگے۔مرکزی رہنما اور سینئراساتید مختلف علمی ،فکری اور ثقافتی موضوعات پر لیکچر دینگے۔ایم ڈبلیوایم کےوائس چئیرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام مرکزی کردارسازی ورکشاپ برائے صوبائی مسئولین انشاءاللہ 25،26،27 نومبر کو جامعہ امام صادق ؑ اسلام آباد میں منعقد ہوگی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)ملک کے نامور و محب وطن صحافی ارشد شریف کے دیار غیر میں بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں،شہید ارشد شریف کو مادر وطن سے محبت کی سزا دی گئی ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےمعروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے کینیا میںٹارگٹ کلنگ کے خلاف ٹوئٹر پر جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ شہید ارشد شریف پاک وطن میں ملک دشمن بیرونی قوتوں کی مداخلت کا پکا مخالف تھا ۔ استکباری قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کی خاطر اپنے راستے کی تمام رکاوٹوں کو ہٹانا ضروری سمجھتی ہیں۔حکومتیں کفر سے تو باقی رہ سکتی ہیں البتہ ظلم سے نہیں۔ ایم ڈبلیوایم شہید ارشد شریف کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےمزید کہا کہ ارشد شریف کی مظلومانہ شہادت کے بعد ملک دشمن قوتوں کو بےنقاب ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ارشد شریف کابےگناہ خون رائیگاں نہیں جائے گا حق و سچ کی آواز کبھی نہیں دب سکتی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے محسن اسلام ، محافظ رسالتؐ اور امیر المومنین حضرت علی ؑ کے والد گرامی حضرت ابوطالب علیہ السلام کے یوم وفات کے موقع پر جاری تعزیتی پیغام میں کہا کہ  اسلام تا قیامت نگہبان رسالت ص حضرت ابوطالب علیہ السلام کے احسانات کا مقروض ہے۔

انہوں نے کہا کہ ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلَّم اولین مددگارومربی ،نکاح خوانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدافع رسالت، کل ایمان حضرت علی علیہ السلام کے پدر بزرگوار حضرت ابوطالب علیہ السلام نے قبل از اسلام اور بعد از اعلان رسالت ؐ ہر موقع پر مشرقین وکفار کے مقابل رسول اکرمؐ کی مضبوط ڈھال بنے رہے،آپ نے ہمیشہ اسلام کی ترویج و اشاعت میں رسول اکرم ؐ کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیں۔

 شعب ِ ابی طالبؑ میں ساڑھے تین برس جاری محاصرے میں حضرت ابو طالبؑ نے نا صرف نبی کریم ؐ کی نصرت میں فاقےکرتے کرتے اپنی جان ، جان آفرینش کی نذر کردی۔ اہل نظر کہتے ہیں ساڑھے تین سال کی شعب ابی طالب میں جناب ابوطالب کے خاندان کی استقامت ہی تھی جس کا مظاہرہ امام حسین علیہ السلام اوران کے اہل خانہ و اصحاب نے کربلا میں کیا۔ جس کو آج عالم اسلام انسانیت کی معراج کے طور ہر سال روز عاشورہ مناتی ہے۔

حضرت ابو طالبؑ اور جناب خدیجتہ الکبریٰؑ تاریخ اسلام کی وہ دو واحد منفرد شخصیات ہیں جن کے رحلت پر رسول کریمؐ نے عام الحزن کا اعلان کیا تھا۔ افسوس کا مقام ہےکہ آج بھی بعض تکفیری و ناصبی عناصرحضرت ابوطالبؑ کے ایمان پر شاکی اور ان کی شخصیت کشی میں مصروف نظر آتے ہیں، ان احسان فراموشوں کو اگر حضرت ابو طالبؑ کی قربانیوں کا ادراک ہوتاتو کبھی اس توہین کا ارتکاب نہ کرتے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی پولیٹیکل کونسل کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ وحدت ہاؤس انچولی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت ڈویژنل صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کی۔

 اجلاس کی میزبانی کے فرائض علامہ مبشر حسن نے انجام دیئے جنہوں نے حال ہی میں کراچی کے سیکریٹری سیاسیات کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ اجلاس میں ذیشان نقوی، میثم عابدی، کاظم عباس، فاران رضوی، محمد عباس، زین رضوی، سبط اصغر، کلیم رضا، فرحت عباس  سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

 اس موقع پر علامہ مبشر حسن نے بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنے پر الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بلدیاتی انتخابات کو بار بار مؤخر کرنا کراچی کی عوام کو ووٹنگ کے عمل سے متنفر کرنے کی کوشش ہے، مجلس وحدت مسلمین جمہوری اقدار کی پامالی کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔ اجلاس میں ملکی حالات، کراچی کی ناگفتہ بہ حالت، تنظیم کی فعالیت، اور بلدیاتی مسائل کا بھی بھرپور جائزہ لیا گیا اور اس کے تدارک کے لئے حکمت عملی بھی وضح کی گئی۔

 اجلاس کے دوران کے الیکٹرک سمیت دیگر بلدیاتی اداروں کے ظالمانہ اقدامات اور رویوں کی بھی مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت کی جانب سے بلدیاتی مسائل پر قابو نہیں پایا گیا اور عوامی مسائل کے سنجیدہ حل کیلئے کوششیں نہ کی گئیں تو ایم ڈبلیو ایم عوامی احتجاج کی کال دے گی۔ اجلاس کے دوران تمام ذمہ داروں نے فیصلہ کیا گیا کہ اس ضمن میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے روابط تیز کئے جائیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree