Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے اھل خیر مومنین کے تعاون سے متاثرین سیلاب کے لئے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر نگرانی عمرانی لاڑو ضلع جیکب آباد کے سیلاب متاثرین میں خیمے کپڑے اور راشن تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اس وقت بھی لاکھوں لوگ اور ہزاروں گھر زیر آب ہیں۔سرد موسم کے آتے ہی ہے گھر افراد کے لئے خیموں اور کمبل کی فراہمی ضروری ہو چکی ہے جبکہ جن متاثرین سیلاب کی گندم بارش و سیلاب میں بہہ گئی ہے اور چاول کی فصل تباہ ہوگئی ہے انہیں راشن کے ساتھ ساتھ نئی فصل اگانے کے لئے بیج اور کھاد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت ہر مبنی ہے۔ اب جن کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں انہیں گندم کی بوائی کے لئے بیج اور کھاد کی ضرورت ہے اور انہیں سہارا دے کر اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی ضرورت ہے۔ متاثرین سیلاب کو بھکاری بنانے کی بجائے انہیں باعزت روزگار فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین روز اول سے متاثرین سیلاب کے ساتھ ہے اور متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک اپنے محدود وسائل کے باوجود متاثرین کے ساتھ رہے گی۔ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عظیم عبادت ہے اور خدا کا شکر ہے کہ اس مشکل گھڑی میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں مظلوموں اور محروموں کی مدد کرنے کی توفیق عطا کی ہے۔

وحدت نیوز(قم)مجلس وحدتِ مسلمین شعبہ امورِ خارجہ کا ایک اہم اجلاس، شعبہ قم اور مشہد کے مسئولین کی شرکت،گزشتہ کارکردگی کا جائزہ، آئندہ کیلئے لائحہ عمل اور مشاورت، مختلف تجاویز اور مُلکی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ اجلاس کے بعد ظہرانے کا اہتمام۔

گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین شعبہ امورِ خارجہ کا ایک اہم اجلاس تنظیم کے دفتر قم المقدس ایران میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری امور خارجہ سید شفقت حسین شیرازی نے کی۔ انہوں نے ایجنڈا بیان کرتے ہوئے دستور میں شامل شعبہ امور خارجہ کی شقوں کی روشنی میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید بہتر اور فعال تر کرنے کر موضوع پر گفتگو بھی کی ۔

بعد ازاں اجلاس میں دونوں شعبوں کی فعالیت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران اراکین نے دستوری تبدیلیوں پر ہونے والے اعتراضات پر بھی روشنی ڈالی اور ان کے تسلّی بخش جوابات بھی دئیے گئے۔

اسی طرح ملکی صورتحال اور اس کے تقاضوں کے مطابق دستوری اداروں کی کوششوں اور حکمت عملی اور اقدامات پر سیر حاصل مکالمہ ہوا۔ اس موقع پر یہ بھی طے کیا گیا کہ دستوری ترامیم کی روشنی میں آئندہ قم اور مشہد کے شعبہ جات کے سربراہ کو نمائندہ مجلس یا صدر کہا جائے گا ۔ شرکائے اجلاس نے نئے عزم اور نئے ولولے کے ساتھ امور اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز اور مفید مشورے دئیے۔

دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں شعبہ قم کے صدر سید شیدا حسین جعفری ، اور انکے معاونین احسان دنش ، عمران حیدر ، اور سابقہ معاونین سکندر علی حیدری، سید حسین الاصغر اور نذر حافی نے شرکت کی جبکہ شعبہ مشہد کی جانب سے صدر عقیل حسین خان، آزاد حسین اور عارف حسین تھہیم نے ۔ اجلاس کے بعد مہمان مسئولین ، سابقہ سینئر اراکین،جامعۃ بعثت،مدرسۃ الولایہ اور جامعۃ الرضا کے مسئولین کے اعزاز میں موسسہ باقرالعلوم کی طرف سے ایک ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

ظہرانے کے بعد بھی بعض احباب نے ایک غیر رسمی ملاقات کی صورت میں مسئولین کے ساتھ نشست و برخاست اور اپنی مفید تجاویز و آرا کا سلسلہ جاری رکھا۔

وحدت نیوز(قم)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے حجت الاسلام سید احمد رضوی کو جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

 ان کے پیغام کا متن یوں ہے: "حجت الاسلام سید احمد رضوی کو ایک مرتبہ پھر جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا ایک بار پھر صدر منتخب ہونا اور اپنے تشکل کے ممبران کی اکثریت کا ان پر اعتماد انکے اخلاص اور صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

 امید ہے کہ وہ خدا کی رضا کیلئے کام کریں گے، تشکل کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھتے ہوئے علمی و دینی و تحقیقی وفرھنگی خدمات انجام دینگے۔ خداوند متعال حجت الاسلام سید احمد رضوی کو اس الہیٰ مسئولیت سے بحسن و خوبی عہدہ برا ہونے کی توفیق عطا فرمائے، تاکہ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی وسعت و تقویت اور ظہور امام حجت (عج) کی زمینہ سازی میں بہترین اور فعال کردار ادا کرسکیں۔"

وحدت نیوز(سکردو)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین آغا علی رضوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم وفد کا ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ڈویژن محمد نذیر شگری کے رہائش گاہ آمد۔

اس موقع پر وفد نے ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان ڈویژن نذیر احمد شگری سے انکی شریک حیات کی رحلت پر تعزیت و تسلیت پیش کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔

ایم ڈبلیو ایم وفد میں ممبر گلگت بلتستان کونسل شیخ احمد علی نوری،پارلیمانی سیکرٹری شیخ اکبر رجائی،رکن شوریٰ عالی ایم ڈبلیو ایم پاکستان کاچو زاھد علی خان،صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر مشتاق حکیمی اور دیگر تھے۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ وحدت مسلمین اپنے قیام کے بعد سے بلا تفریق مظلوم طبقات کی نمائندگی کرتی رہی ہے۔ ہم اپنے اس نصب العین سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ دنیا کے جس کونے میں بھی ظلم ہوگا مجلس وحدت مسلمین اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی حقوق ملنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر نے وحدت ہاؤس گلگت میں صوبائی شوریٰ کے اجلاس کے دوران کیا۔
 
 انہوں نے کہا کہ مجلس وحد ت مسلمین فقط ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ اس جماعت کا بنیادی ہدف محکوموں اور مظلوموں کو ان کے بنیادی حقوق دلانا ہے، جی بی میں آج مغربی افکار کی یلغار ہے اور پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا (سوفٹ وار) کے ذریعے استعماری طاقتیں دنیا پر حکمرانی کے خواب دیکھ رہی ہیں۔ ہمارے جوان مکتب اہل بیت کے پروردہ ہیں اور استعماری سازشوں کو بخوبی جانتے ہیں اور ان شاءاللہ ہمارے جوان پوری طاقت سے ان کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام غیور ہیں اور اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ حکمرانوں کو چاہئے کہ اس خطے کی حساسیت کے پیش نظر عوامی حقوق سلب کرنے سے گریز کریں اور کئی دہائیوں پر محیط محرومیوں کا ازالہ کریں۔
 
انہوں نے کہا کہ جی بی کے تعلیمی اداروں میں مداخلت برداشت نہیں کی جائیگی اور ہماری نئی نسل جو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ ہیں ان کو تعلیمی اداروں میں ان کی صلاحیت کے مطابق مواقع فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں بے راہ روی کو روکا جائے اور نئی نسل کی اپنے اسلاف کے افکار و نظریات کے مطابق تربیت کی جائے تاکہ یہ نوجوان نسل معاشرے کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔
 
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں شیخ نیئر عباس مصطفوی رکن جی بی کونسل شیخ احمد نوری، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان محمد الیاس صدیقی، رکن جی بی اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی کے علاوہ گلگت بلتستان کے جید علمائے کرام اور صوبائی و ضلعی عہدیدارشریک رہے۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی عہدیداروں کا چناؤ بھی عمل میں لایا گیا اور شوریٰ کے اراکین نے اکثریت رائے سے صوبائی کابینہ کے نامزد اراکین کی توثیق کر دی جن سے صوبائی صدرعلامہ آغا سید علی رضوی نے حلف لیا۔

وحدت نیوز(خوشاب ) مجلس وحدت مسلمین ضلع خوشاب کی شوریٰ کااجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی معاون سیکریٹری امور تنظیم سازی آصف رضا ایڈوکیٹ اور مرکزی معاون سیکریٹری امور تربیت مولانا ظہیرالحسن کربلائی نے خصوصی شرکت کی ۔

اراکین ضلعی شوریٰ ایم ڈبلیوایم خوشاب نےکثرت رائے سے مولانا سید عمار یاسر صاحب کو ضلع خوشاب کا ضلعی صدر منتخب کرلیا۔ نومنتخب ضلعی صدر سے آصف رضا ایڈوکیٹ نے حلف لیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree