Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(آرٹیکل) آج کے معاشرہ میں لوگ سوال کرتے ہیں کہ شراب کیوں حرام ہے اور اسکے حرام ہونے کی وجہ اور فلسفہ کیا ہے؟

ہم اس تحریر میں ساتھیوں امام موسی بن جعفر علیہ السلام کی استدال کی محوریت میں شراب کے حرام ہونے کا فلسفہ بیان کرتے ہیں۔
مہدی عباسی کی شیعوں سے مخالفت کا ایک نمونہ وہ گفتگو ہے جو اس کے اور امام موسی کاظم (علیہ السلام) کے درمیان مدینہ میں واقع ہوئی ۔ ایک سال مہدی عباسی مدینہ میں وارد ہوا اور پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی قبر کی زیارت کرنے کے بعدامام موسی کاظم (علیہ السلام) سے ملاقات کی اور اپنے خام خیال میں امام علیہ السلام) کو علمی لحاظ سے آزمانے کے لئے قرآن کریم میں شراب کے حرام ہونے کی بحث کو امام علیہ السلام سے سوال کیا :

کیا قرآن مجید میں شراب حرام ہے ؟ اس کے بعد مزید کہا : اکثر لوگوں کو معلوم ہے کہ قرآن کریم میں شراب پینے کو منع کیا گیا ہے لیکن یہ نہیں معلوم کہ اس نہی کے معنی ، شراب کا حرام ہونا ہے !
امام علیہ السلام) نے فرمایا : جی ہاں ! قرآن مجید میں صریح طور پر شراب پینے کو حرام قرار دیا گیا ہے ۔
قرآن کریم میں کس جگہ؟

جہاں پر خداوند عالم نے (پیغمبر اکرم (ص) کو خطاب کرکے) فرمایا ہے : ""قُلْ ِنَّما حَرَّمَ رَبِّیَ الْفَواحِشَ ما ظَہَرَ مِنْہا وَ ما بَطَنَ وَ الِْثْمَ وَ الْبَغْیَ بِغَیْرِ الْحَق وَ أَنْ تُشْرِکُوا بِاللَّہِ ما لَمْ یُنَزِّلْ بِہِ سُلْطاناً وَ أَنْ تَقُولُوا عَلَی اللَّہِ ما لا تَعْلَمُون "" ۔ کہہ دیجئے کہ ہمارے پروردگار نے صرف بدکاریوں کو حرام کیا ہے چاہے وہ ظاہری ہوں یا باطنی .... اور گناہ اور ناحق ظلم اور بلادلیل کسی چیز کو خدا کا شریک بنانے اور بلاجانے بوجھے کسی بات کو خدا کی طرف منسوب کرنے کو حرام قرار دیا ہے (١) ۔

پھر امام علیہ السلام نے اس آیت میں دوسرے حرام شدہ چند موضوعات کو بیان کرنے کے بعد فرمایا :
اس آیت میں ""اثم"" سے مراد جس کو خداوندعالم نے حرام قرار دیا ہے ، شراب ہے کیونکہ خداوندعالم نے دوسری آیت میں فرمایا ہے : ""یَسْئَلُونَکَ عَنِ الْخَمْرِ وَ الْمَیْسِرِ قُلْ فیہِما ِثْم کَبیر وَ مَنافِعُ لِلنَّاسِ وَ ِثْمُہُما أَکْبَرُ مِنْ نَفْعِہِما"" ۔ یہ آپ سے شراب اورجوئے کے بارے میں سوال کرتے ہیں تو کہہ دیجئے کہ ان دونوں میں بہت بڑا گناہ ہے اور بہت سے فائدے بھی ہیں لیکن ان کا گناہ فائدے سے کہیں زیادہ بڑا ہے(٢) ۔
سورہ اعراف میں ""اثم"" صریح طور پر حرام قرار دیا گیا ہے اور سورہ بقرہ میں ""اثم"" شراب اور جوئے کے متعلق استعمال ہوا ہے ، اس بناء پر قرآن مجید میں شراب صریح طور پر حرام قرار دی گئی ہے (٣) ۔
مہدی اس جواب سے بہت ناراض ہوا اور اپنے غصہ کو برداشت کرتے ہوئے کہنےلگا : صحیح کہتے ہو ائے رافضی !! (٥) ۔ (٦) ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات: 1. سوره اعراف: 33.
2.سوره بقره: 219.
٣۔ گویا اس کی مراد یہ تھی کہ بنی ہاشم کے درمیان جو قرابت پائی جاتی ہے اسی قرابت کے ذریعہ امام موسی کاظم (علیہ السلام) کا علم ، مہدی کے لئے بھی افتخار کا سبب ہے ۔
4. كلينى، الفروع من الكافى، تهران، دارالكتب ‏الاسلاميه، ج 6، ص 406.
5. مسعودى، مروج‏الذهب، بيروت، دار الأندلس، ج 3، ص 324.
6. گرد آوری از کتاب: سیره پیشوایان، مهدی پیشوائی، ص 420.


تحریر:محمدجان حیدری
شعبہ تربیت ایم ڈبلیو ایم

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی تربیتی سازی کونسل کے زیر اہتمام روزانہ درس حدیث پروگرام کا آغاز۔مولانا محمد جان حیدری نے کہا کہ کونسل کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ روزانہ ایک دو احادیث اور ماہانہ چالیس احادیث مرکزی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا گروپس اور پیجز کے ذریعے کارکنوں تک پہنچائی جائے گی۔

صوبائی تربیتی کونسل اضلاع تک جبکہ ضلعی کونسل یونٹ تک اس سلسلہ کو پہنچائے گا اور مختلف مناسبات میں 40 احادیث کے حفظ کا انعامی مقابلہ رکھا جائے گا۔لہذا مجلس وحدت مسلمین کے تمام مسئولین اور کارکنوں سے گزارش ہے کہ روزانہ ایک حدیث کو ترجمہ کیساتھ تلاوت فرماکر اپنے قلوب کو انوار معارف محمد وآل محمد علیہم السلام سے روشناس کریں۔

وحدت نیوز(کراچی) سندھ حکومت دودھ فرشوں کی من مانیوں کا نوٹس لیں،سرکاری نرخوں پر دودھ کی فروخت یقینی بنائی جائے، ناجائز منافع خوری کو قابو نہ کیا گیا تو شہریوں سے دودھ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کریں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی نےضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس ملیر میں جاری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شعیب رضا، حسن عباس ،ممتازمہدی، رضا حیدر، نیاز علی، قیصرزیدی ودیگر بھی موجود تھے۔

سید احسن عباس نے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، پیٹرول ، ڈیزل اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے باوجود آٹے، چینی،چاول، دالوں اور دودھ کی قیمتوں میں کمی کا نہ کیا جانا بیڈ گورننس کی کی واضح مثال ہے، پرائس کنٹرول اتھارٹی اور فوڈ انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ ادارے خواب خرگوش کے مزےلینے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ کراچی میں ڈیری فارمرز نے اچانک دودھ کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا،اس سے قبل 6 ستمبر کو بھی دودھ کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔دودھ کی قیمت میں اضافے کے بعد فی لیٹر قیمت 200 روپے ہوگئی جبکہ دہی 280 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔اس ناجائز اضافے کو شہر قائد کے عوام مسترد کرتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر کراچی کی جانب سےمعین کردہ دودھ کے سرکاری نرخ 170 روپے پر فروخت سے انکار پر بیوپاریوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے، غریب شہریوں کے معصوم بچوں کی بھوک کا ہی خیال کرلیا جائےایسا نہ ہو کہ وہ بوند بوند دودھ کو ترس کر مر جائیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ تسلط کی یاد دلاتا ہے، گذشتہ سات دہائیوں سے نہتے کشمیری عوام بھارتی جبر واستبداد کا مردانہ وار مقابلہ کررہے ہیں،اقوام عالم اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی مظلوم کشمیری عوام پر بھارتی ظلم وبربریت پر خاموشی شرمناک اور افسوسناک ہے، پاکستانی حکومت کو بھی دوبارہ مسئلہ کشمیر کو خارجہ پالیسی میں ترجیحی حیثیت دینا ہوگی۔ کشمیریوں کی مشکلات کا حل ان کی خودمختاری میں مضمر ہے ، ان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے یوم سیاہِ کشمیر کے موقع پر مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی فاشسٹ حکومت کشمیری میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں میں مصروف ہے، نوجواں کا قتل عام ، پولیس تشدد،ماؤںبہنوں کی عصمت دری،کرفیو اور محاصرےروز کا معمول بن چکے ہیں، بھارت کے ریاستی اداروں نے کشمیری عوام کے خلاف انتقامی کارروائیوں کو اپنا فرض منصبی سمجھا رکھا ہے۔پوری دنیا کے سامنے بھارت کا گھناونا چہرہ بےنقاب ہونے کے باوجود اقوام عالم کی طرف سے کسی بھی ردعمل کا مظاہرہ نہ کیا جانا اسلام دشمنی اور تعصب کی بنیاد پر ہے۔پاکستان کے حکمرانوں کو بھی چاہئے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے جلد موثر اور دیرپاحل کیلئے عالمی سطح پر اقدامات بروئے کار لائیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی میں اب پہلے کی طرح ترجیحی حیثیت نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر عوام کو جب تک ان کا حق خودارادیت نہیں دیا جاتا تب تک کشمیر میں یہ آگ بھڑکی رہے گی۔خطے میں تناو کی یہ صورتحال عالمی امن کے لیے بھی شدید خطرہ ہے۔مسئلہ کشمیر محض دو ملکوں کے درمیان جغرافیائی تنازع نہیں بلکہ اس سنگین صورتحال سے بدترین انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ کشمیر میں سلگی ہوئی آگ پر اگر قابو نہ پایا گیا تو یہ اور بہت سارے دامنوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور بااثر حکمرانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرائیں۔ ان نے کہا کہ پاکستانی قوم مشکل کی ہر گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ہم انہیں کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا ہے کہ کشمیری حریت رہنما مولانا عباس انصاری کی کشمیری مسلمانوں اور کشمیری کاز کے لیے لازوال قربانیاں ہیں، سابق چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس اور ممتاز کشمیری رہنما مولانا محمد عباس انصاری کی وفات سے بہت بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے، مولانا عباس انصاری نہ صرف مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کی آواز تھے بلکہ وہ دنیا کے ہر کونے میں ہونے والے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج رہے۔ علامہ وسیم معصومی نے کہا کہ مولانا عباس انصاری بھارتی استعمار کے سامنے سینہ سپر رہے اور ہمیشہ آواز حق بلند کرتے رہے، ان کی وفات سے کشمیری مسلمان ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگئے۔

وحدت نیوز(صحبت پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر ایم ڈبلیوایم بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی ضلع صحبت پور کے ایک روزہ تنظیمی دورے پر ضلع صحبت پور پہنچے۔ انہوں نے بھنڈ شہر کی مسجد و امام بارگاہ اور شہر کا دورہ کیا جو ابھی تک پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔

 انہوں نے صحبتِ پور سٹی میں ضلعی شوری کے اجلاس میں شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ابھی تک لاکھوں لوگ روڈوں پر بیٹھے ہوئے ہیں حکومت ان علاقوں سے اب تک نا تو پانی نکال سکی ہے اور نا ہی متاثرین کو خیمے اور راشن دے سکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحبت پور میں عزاداروں کے خلاف عزاداری اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے جرم میں ایف آئی آرز کا اندراج شرمناک حرکت تھی اور اس سے زیادہ شرمناک حرکت ایک عزادار کو گرفتار کر کے ایس ایچ او کا اسے مفرور مجرم کی گرفتاری قرار دے کر تشہیر کرنا سنگین غلطی تھی عزاداری امام حسین علیہ السلام جرم نہیں عبادت ہے ہم ایسی ایف آئی آرز کو پاؤں تلے روندیں گے جو چہلم شہدائے کربلا کے خلاف ہوں۔

 انہوں نے اعلان کیا کہ صحبتِ پور شہر میں چہلم شہدائے کربلا کا سالانہ جلوس عزا آئندہ سال بھی بر آمد ہوگا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ صحبت پور کے مومنین اور عزاداروں کے حوصلے بلند ہیں اور مجلس وحدت مسلمین ہر منزل پر عزاداروں کے شانہ بشانہ نظر آئے گی۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع صحبت پور کی ضلعی شوری کا اجلاس منعقد ہوا۔ جماعتی الیکشن کے نتائج کی روشنی میں سید شاہد حسین شاہ جیلانی کو ضلعی صدر منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر سید مہر شاہ کی امام بارگاہ پر متاثرین سیلاب میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree