
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(مظفرآباد) آزاد ریاست جموں و کشمیر مجلس وحدت مسلمین نے مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا ، اس موقع پر چیف آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید یاسر عباس سبزواری نے کہا کہ کشمیر میں تقریبا ستر سال سے جو ظلم ہو رہا ہے۔ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہم سب کا وظیفہ شرعی ہےکشمیر میں ہر روز کئی خاندانوں کو اجاڑہ جاتا ہے کئی بچوں کو یتیم کیا جاتا ہے عصمت دری ہوتی ہے کشمیر کے اندر ظلم کی انتہا ہے، اقوام عالم کی خاموشی خود ایک سوالیہ نشان ہے ھم ظالم کے مخالف اور مظلوم کے حمایتی ہیں آج ہم اپنے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اے ہمارے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیو تم اپنی جہدوجہد جاری رکھو انشاء اللہ فتح آپ کی ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) داعش نے عراق و شام میں اپنی بدترین کا شکست کا بدلہ ایران کے اندر لینا شروع کردیا ہے۔مقدس مقامات پر دہشت گرد حملےاور زائرین کا قتل عام داعش کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ایسے بزدلانہ وار داعشی دہشت گردی کے خلاف محور مقاومت کی استقامت کو کمزور نہیں کرسکتے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایران کے تاریخی شہر شیراز میں امام زادہ شاہ چراغ(ع) کے مزار مقدس پرہونے والے داعشی دہشت گردانہ حملے اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر میڈیا سیل سے جاری اپنے مذمتی و تعزیتی بیان میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ خصوصاً یمن، عراق، شام ، لبنان اور فلسطین میں امریکا ، اسرائیل اور آل سعودکے مذموم عزائم اور ان کی بغل بچہ دہشت گرد تنظیم داعش کو ناکو چنے چبوانے میں ایرانی مذہبی قیادت نے مرکزی کردار ادا کیاہے، یہی قیادت گریٹر اسرائیل کی راہ میں بھی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اب تک امریکا اور اس کے حواری اربوں ڈالر آگ اور بارودمیں جھونک کر بھی اپنے شیطانی منصوبوں میں کامیاب نہ ہوسکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے مشہد مقدس میں علمائے کرام پر حملے اور اب شیراز میں زائرین پر فائرنگ جیسے واقعات ایرانی قوم اور قیادت کے جذبہ جہاد کو کمزور نہیں کرسکتے، انشاءاللہ جبھہ مقاومت کے پیروکار رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں پہلے سے زیادہ قوت وتوان کے ساتھ ان تکفیری دہشت گردوں کا تعقب جاری رکھیں گے۔ پاکستان کے غیور عوام دہشت گردی کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرجانے والے اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) پاکستان کے بے باک ونڈر صحافی معروف ٹی وی اینکر ارشد شریف کا قتل درحقیقت تمام حریت پسندوں اور حق کو بیان کرنے والوں کا قتل ہے، ارشد شریف کا قصور صرف سچ بولنا تھا وہ سچ اور حق کو بیان کرنے والا انسان تھا، ارشد شریف کو قتل کرکے حق کو دبانے کی کوشش کی گئی لیکن یاد رہے حق دبانے سے کبھی نہیں مٹتا ۔
ھم ارشد شریف کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں اللہ پاک ارشد شریف کے درجات بلند فرمائے اور شہید کے پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین نے مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا ، اسلام آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں یوم سیاہ کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیاگیا اور بھارتی مظالم کے خلاف اقوام عالم کو بیدار کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو درپیش مصائب اور مظالم پر روشنی ڈالی ۔
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما اور قائم مقام صدر پنجاب ملک اقرار حسین نے کہا ہے کہ 27اکتوبر یوم سیاہ ہے، بھارتی سامراج نے کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا ، تقسیم ہند کے طے شدہ معاہدے اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کے ایک بڑے حصہ پر قبضہ کرکے نا جائزتسلط قائم کیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا یوم سیاہ درحقیقت اقوام عالم کے لیے یوم سیاہ ہے کہ جنہوں نے لاکھوں شہادتوں اور خواتین کی بے حرمتی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کان دھرنے اور نہ ہی بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوایا۔
انہوںنے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے وکیل کا کردار ادا کیا ہے، صرف ضرورت ہے کہ باہمی مسائل میں الجھنے کی بجائے ہم ان حقیقی مسائل پر توجہ دیں جن میں کشمیر اور فلسطین سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے اور یہ روایت ہمیشہ برقرار رکھی جائے گی۔ ظلم چاہے کشمیر میں ہو یا فلسطین میں ، ہمارے لیےناقابل برداشت ہے ۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیلم عباس صدیقی،صوبائی سیکرٹری سیاسیات وسیم زیدی ،صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور زیدی اور صوبائی سیکرٹری میڈیا عاطف حسین کی نوائے وقت کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر محترم فرحان ملغانی سے ملاقات او ان کو ریزیڈنٹ ایڈیٹر کی ذمہ داری سمبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں ملک کے لیے نوائے وقت کی ملک کےلیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر متفقہ طور پر ملتان میں تمام مکاتب فکر ،تمام مسالک ،تمام مزاہب کے اتحاد کو مثالی قرار دیاا،س میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے فرحان ملغانی صاحب کی صحافت کے حوالے سے اقدامات کو سراہااور مستقبل میں بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
وحدت نیوز(حدیث)فرمان امیر المومنین علیہ السلام۔
إِنَّمَا قَلْبُ الْحَدَثِ كَالْأَرْضِ الْخَالِيَةِ مَا أُلْقِيَ فِيهَا مِنْ شَيْءٍ قَبِلَتْهُ فَبَادَرْتُكَ بِالْأَدَبِ قَبْلَ أَنْ يَقْسُوَ قَلْبُكَ وَ يَشْتَغِلَ لُبُّك ،
بے شک نوجوان کا دل خالی زمین کی مانند ہوتا ہے، جو چیز اس میں ڈالی جائے اسے قبول کر لیتا ہے، لہٰذا اس سے قبل کہ تمہارا دل سخت ہو جائے اور تمہارا ذہن دوسری باتوں میں مشغول ہو جائے میں نے تمہاری تعلیم و تربیت کیلئے قدم اٹھایا ہے۔
محمد باقر بن محمد تقى مجلسى، بحار الأنوار، ج 1، ص 223
کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان۔
ترتیب : محمدجان حیدری