
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع اسلام آباد کے ضلعی صدر مولانا ظہیر کربلائی کا جامعہ الولایہ کا وزٹ ۔ علمائے کرام سے ملاقات کی اور مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع اسلام کی فعالیت اور ضلعی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس ملاقات میں جناب مولانا علی شیر انصاری کو ضلعی نائب صدر اور جناب مولانا محمد مرتضی علوی کو ضلعی سیکریٹری میڈیا نشریات نامزد کیا گیا ہے ۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیر پختونخواہ کے صدر علامہ جہانزیب جعفری نے صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا۔ کابینہ میں شامل علامہ وحید کاظمی کو صوبائی سینئر نائب صدر کی ذمہ داری دی گئی ہے ،علامہ ارشاد علی اور سید اسد عباس زیدی کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ صوبائی صدر کی جانب سے شبیر ساجد کو جنرل سیکرٹری کا اہم عہدہ سونپا گیا ہے۔جبکہ دیگر کابینہ کے عہدہ داران میں سیکرٹری تنظیم سازی برادر سید قاسم رضا، ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر اقتدارعلی، سیکرٹری فلاح وبہبود جناب حاجی علی داد خان، سیکرٹری سیاسیات برادر حاجی اسماعیل حسین،سیکرٹری روبط برادر ذاکرنورز علی۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر حسن۔سیکرٹری تعلیم برادر اورنگزیب جعفری، سیکرٹری میڈیا ملک عظمت، سیکرٹری تبلیغات مولانا طفیل حسین، سیکرٹری تربیت واجد اللہ، ایمپلائیز ونگ رضا حسن حیدری، سیکرٹری مالیات نذر علی روحانی. نیر عباس کو سیکرٹری عزادری اور آفس سیکرٹری میثم عباس منتخب ہوئے ہیں۔
اس موقع پر صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے کہا ہے کہ نومنتخب کابینہ انتہائی باصلاحیت، محنتی اور قابل افراد پر مشتمل ہے جنہوں نے ایک عرصے سے قومی امور میں اپنی مخلصانہ خدمات سر انجام دی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ صوبائی کابینہ کے منتخب افراد ملک و ملت کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنی بہترین خدمات پیش کریں گے اور تنظیم کے اعلیٰ مقاصد کے حصول کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے باطریق احسن اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہوں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
وحدت نیوز(سکردو)ممبر گلگت بلتستان کونسل و سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے معروف و نڈر صحافی ارشد شریف کے ظالمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت اس واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں اور ورثاء کو انصاف فراہم کرے۔
انہوں نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیم سے بھی مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف کے قتل پر انکے ورثاء اور صحافی برادری سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راہ ناصرعباس جعفری نے ممتاز عالم دین اور کشمیری حریت رہنما مولانا محمد عباس انصاری کی ناگہانی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہاکہ سابق چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس اور ممتاز کشمیری رہنما مولانا محمد عباس انصاری کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج کا احساس ہوا ہے، مرحوم تحریک آزادی کشمیر کے صف اول کے رہنما تھے، انہوں نے بھارتی جبر وتسلط کے خلاف ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا ۔
انہوں نے کہاکہ مرحوم نے بھارتی قابض افواج کے ظلم و بربریت کے مقابل آہنی دیوار بنےرہے ، کئی مرتبہ قید وبند کی سعوبتیں بھی جھیلیں لیکن ان کےپایہ ثبات میں کبھی لغزش نہیں آئی، حریت رہنما مولانا عباس انصاری کی جدوجہد وقربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔خدا وند متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)جمہوری اسلامی ایران کے پاکستان میں متعین سفیر سید محمد علی حسینی نے اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے زیر سرپرستی قائم مدر سہ جامعہ الولایہ کا دورہ کیا۔
اس دورہ کے دوران ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے مدرسہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مدرسہ کے اساتذہ اور طلاب سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی بھی موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سید محمد علی حسینی کو مدرسہ میں جاری تدریسی عمل اور آئندہ کے اہداف کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے کہا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو اپنی صفوں میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا ہو گا۔ جب تک سب ایک پلیٹ فارم پر جمع نہیں ہونگے تب تک حقوق نہیں ملیں گے۔ ماضی میں جن لوگوں نے حقوق غضب کئے تھے وہ آج عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنوں میں آکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی کے اکابرین سے ہماری درخواست ہےکہ وہ عوامی حقوق پر شب خون مارنے والوں سے دور رہیں، یہ لوگ محض عوامی ایکشن کمیٹی میں اختلافات پیدا کرنے کیلئے سامنے آئے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو چاہیئے کہ وہ مخلص لوگوں کو ساتھ لیکر آگے بڑھے تاکہ ہدف حاصل کرنے میں کسی قسم کی دقت نہ ہو۔
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ کا کہنا تھا کہ گلگت شہر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما مولانا سلطان رئیس کی گرفتاری کی کوشش قابل مذمت ہے، پولیس کو ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہنا چاہیئے، منظم سازش کے تحت ماضی میں اقتدار میں رہ کرعوام کو تنگ کرنے والے لوگ آج ایکشن کمیٹی کے دھرنوں میں آکر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ یہ لوگ مفاد پرست اور موقع پرست ہیں عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران کو ایسے مفاد پرستوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنی چاہیئے تاکہ ایکشن کمیٹی اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔