
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(جیکب آباد)مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں مقامی مدرسہ کے طلباء اور مومنین کے لئے درسی نشست منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خاص جامعہ بعثت کے علامہ سید مہدی کاظمی اور ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مدرسہ المصطفیٰ خاتم النبیین کے پرنسپل اور مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ابتدائی گفتگو کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تربیت کے بغیر معاشرے کی اصلاح ممکن نہیں۔ اس موقع پر علامہ سید مہدی کاظمی نے بھی گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر مہربان ہے۔ اس کی رحمت واسعہ کے زیادہ مستحق وہی بنتے ہیں جن کی زندگی اطاعت الٰہی میں گزرتی ہے۔ ہمیں خدا کا اطاعت گزار بندہ بننے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ مجلس وحدت مسلمین کے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس دینیہ کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے تاکہ وہ معاشرے کی ضروریات کا درست ادراک کرتے ہوئے معاشرے کی اصلاح اور معاشرتی رہنمائی کا فریضہ انجام دے سکے۔ اس موقع پر علامہ سیف علی ڈومکی، مولانا ارشاد علی سولنگی، مولانا منور علی سولنگی اور دیگر بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ شہر کی ترقی و عوامی سہولیات کی فراہمی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔۔شہر قائد بنیادی سہولیات سے محروم اشیاء خوردونوش کی فراہمی میں کمی ، پانی،گیس، بجلی سمیت دیگر بحرانوں کا شکار ہے۔دہشتگردی اور کرپشن نے ملکی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے ۔ ملک و قوم کو نقصان پہچانے والوں کو قانون کی گرفت میں لیا جائے شہر میں پانی و بجلی بحران نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے پڑھی لکھی قوم کو پینے کا صاف بھی میّسر نہیں۔ سندھ حکومت ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں یرغمالی کا ڈرامہ بھی بند کر دے عوام کو بوندھ بوندھ پانی سے محروم کرنے والے بھی اسی حکومت کے وزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہر کے خودساختہ بحرانوں میں ملوث مافیاز کا خاتمہ کیا جائے۔شہریوں کے مسائل صرف تجاوزات کےخاتمہ سے حل نہیں ہوں گے بلکہ مہنگائی،بے روزگاری، پانی، گیس،بجلی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی پر حکومت کو توجہ دینی ہو گی۔صوبہ سندھ کے دیگر نامکمل منصوبوں کی طرح کے فور منصوبہ تاحال تاخیر کا شکارہے۔شہر بھر میں ٹینکرز مافیا کا راج ہے،پانی کے مصنوعی بحران کا فائدہ کروڑوں روپے روزانہ کی بنیاد پر شہر میں ٹیکرز مافیا اوٹھا رہی ہے اور اسےکوئی روکنے والا نہیں سندھ حکومت نے شہر کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے دیگر صوبوں اور شہروں کی طرح کراچی کی عوام کو بھی ان کا حق دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی و فلاح کیلئے متحد ہو کر مضبوط سسٹم بنانے کی ضرورت ہے حکومت محدود وسائل میں بھی مختلف ریلیف پروگراموں کے ذریعہ ترقی و خوشحالی کے بہترین مواقع میسر کر سکتی ہے۔انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبہ اور بلخصوص شہر قائد میں شہر یوں کیلئے اشیاء خوردونوش، پانی،گیس، بجلی سمیت دیگر بنیادی سہولیات میں ریلیف پیکیجز کے اعلانات کئے جائیں کراچی شہر کی ماسٹر پلان کے تحت تزئین و آرائش اور اکنامک کوریڈور پر مکمل توجہ دے کر شہریوں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔
وحدت نیوز(پشاور) پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت نے درسی کتب میں تاریخی واقعات کے تناظر میں اہل بیت رسول ؐ سے متعلق توہین آمیز الفاظ کے استعمال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے درسی کتب کی تصیح کا حکم جاری کردیا۔ ایم ڈبلیوایم کے رہنما اور صوبائی نائب صدر مجلس علمائے شیعہ خیبرپختونخواہ علامہ سید عبد الحسین الحسینی کے صوبائی حکومت سے مستقل رابطوں اور متوجہ کرنے کی نتیجے میں خیبر پختونخواہ ٹیکسٹ بک بورڈ کو غلطی کا احساس ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے درسی کتب میں موجود اہل بیت اطہار رسولؐ خصوصاً محسن اسلام، نگہبان رسالت حضرت ابوطالب علیہ السلام کی شان مبارک میں توہین آمیز الفاظ کی تشہیر کا نوٹس لے لیا گیا۔
خیبرپختونخواہ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تمام متعلقہ اداروں اور حکام کو نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے کہ چوتھی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کی اسلامیات کی شائع شدہ کتب میں بعض جملوں کی تصیح کرکے درست انداز میں لکھا اور پڑھا جائے ۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ ٹیکسٹ بک بورڈ کی اس دانستہ یا غیر دانستہ غلطی کے سبب 8 کروڑ شیعیان حیدرکرارؑ کے مذہبی جذبات کو بری طرح ٹھیس پہنچی تھی اور اس بابت ایم ڈبلیوایم سمیت مختلف شیعہ علماء اور تنظیمات نے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔
قبل ازیںسربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں اس معاملہ کو اٹھایا تھا اور اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے مجلس علمائے شیعہ خیبرپختونخواہ کے نائب صدر علامہ سید عبد الحسین الحسینی نے بھی چندہفتے قبل سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دورہ پشاور اور علماء کنونشن کے دوران ان کی اور صوبائی حکومت کی توجہ اس انتہائی حساس نوعیت کے مسئلے کی جانب مبذول کروائی تھی اور اس شکایت کے فوری ازالے کا مطالبہ کیا تھاجسے آج دور کردیا گیا ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل و محفل میلاد بسلسلہ یوم رسول خداﷺ و امام جعفر صادقؑ کا محفل شاہ خراسان روڈ پر انعقاد، دعا کی تلاوت کا شرف مولانا ثقلین عباس زکزکی نے حاصل کیا جس میں سماجی، سیاسی، مذہبی شخصیات اور مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ شہر کے معروف شعراء، منقبت خواں حضرات ثاقب رضا ثاقب، ارشد جلالوی، محمد علی جلالوی، ریاست میر، عزادار حسین کاظمی، ناصر آغا، شاہ حسین الدین رحمانی، علی حیدر، رضا جعفری، برادر طالب، اقبال کاظمی، محمد رضا، رضی زیدی، مرتضی رضوی، سلیم شمشاد، حسین مہدی نگری، محمد علی نگری، حسین موسی، نایاب حسین، عدنان سیفی نے بارگاہ رسالت و امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ سجاد شبیر رضوی علامہ حبیب حیدر، علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی جمعیت برادران اہلسنت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشق محمد مصطفیﷺ کے ذریعے ہی ہم طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں پاکستان میں نظام مصطفیﷺ کا نفاذ ہی تمام مسائل کا واحد حل ہے دنیا و آخرت کی پریشانیوں کا نجات اللہ تعالٰی کے احکامات اور رسول خداﷺ و اہلبیتؑ رسول کی سیرت طیبہ پر عمل میں مضہر ہے عاشقان رسول ختم نبوت کے تحفظ کیلیے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے عالم اسلام استعماری طاقتوں کے سازشوں کو سمجھیں اور اپنی صفوں میں اتحاد قائم کریں
مولانا فیروز الدین رحمانی نے کہا کہ کسی بھی مذہب کے پیروکاروں کی مقدس ہستیوں کی توہین ایک نا قابل جرم ہے انبیائے کرامؑ و اہلبیتؑ اطہار سے بڑھ کر مقدس کوئی ہستی ہو ہی نہیں سکتی صوبائی رہنما برادر ناصر حسینی نے کہا کہ قرآن کریم کی تفسیر رسول خداﷺ کی مکمل زندگی ہے حرمت و ناموس محمد مصطفیﷺ و اہلبیتؑ رسولﷺ پر مرنا سعادت پے ہم مسلمان اللہ تعالٰی کی جانب سے بھیجے گئے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبرؑ و اولاد رسولﷺ کی احترام کے قائل و محافظ ہیں عالمی استعمار اور اس زرخرید ایجنٹ اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہے عاشقان رسول خدا و اہلبیتؑ رسولﷺ کی محبت کو یہودیوں کے آلہ کار ہرگز ہمارے دلوں سے نہیں نکال سکتے محفل میلاد میں نظامت کے فرائض برادر ناصر حسینی نے انجام دئیے ۔ محفل میلاد کے اختتام پر رسول خداﷺ و امام جعفر صادقؑ کی ولادت کی خوشی میں نیاز کا اہتمام کیا گیا،جس میں مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں استفادہ کیا۔
وحدت نیوز(جھل مگسی) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے ورکرز و تنظیمی کنونشن کا انعقاد آج بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں کیا گیا۔ جس میں صوبائی صدر سید ظفر عباس شمسی اور دیگر نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی گنداواہ ضلع جھل مگسی آمد کے موقع پر درگاہ فتح پور شریف کے مقام پر صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان علامہ سہیل اکبر شیرازی، صوبائی رابطہ سیکرٹری سید گلزار حسین شاہ بخاری، ضلعی صدر حبیب اللہ نے اپنی کابینہ و ورکرز کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا اور جلوس کی صورت میں مہمانوں کو مسجد اقصٰی حسینی محلہ گنداواہ لایا گیا۔ جہاں ضلعی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی کابینہ سمیت جمال شاہ تحصیل، جھل مگسی سٹی، جھل مگسی حسینی محلہ گنداواہ، بخاری محلہ گنداواہ کے یونٹس نے شرکتِ کی۔ اجلاس میں ضلعی صدر نے اپنی کارکردگی بیان کی۔ جس کے بعد انتخابات کے ذریعے اگلے تین کے لیے حبیب اللہ ضلعی صدر ضلع جھل مگسی منتخب ہوئے۔
ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے نومنتخب ضلعی صدر سے حلف لیا۔ بعد ازاں ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ ورکرز کنونشن سے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط یونٹس تنظیم کی بنیاد ہوتے ہیں۔ یونٹس کی کارکردگی اور بھرپور فعالیت سے ضلع و تحصیل تنظیم منظم ہوگی۔ مجلس وحدت کے ہر سطح کے عہدیداران و کارکنان کو اپنی اخلاقی تربیت پر توجہ کرنی چاہیئے۔ یونٹس و اضلاع کو دعا اور اخلاقی تربیتی پروگرامز کا انعقاد کرنا چاہیئے۔ اس موقع پر صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان علامہ سہیل اکبر شیرازی نے اپنے خطاب کے دوران تنظیم سازی اور تنظیم کو بہتر اور مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیل سے گفتگو کی اور نومنتخب صدر کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر شمسی، صوبائی رابطہ سیکرٹری سید گلزار شاہ بخاری، صوبائی رہنماء مجلس علماء شیعہ بلوچستان مولانا علی نواز عرفانی بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا ہے کہ ملتان نشتر ہسپتال میں انسانی لاشوں کی بے حرمتی نے ہلاکو اور چنگیز خان کے دور کو بھی شرما دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے النور اسلامک سنٹر میں ضلعی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شدید اور بدترین بے حرمتی کہ انسانوں کی لاشوں کو چیلیں اور کوے نوچتے رہے لیکن نشترہسپتال کی انتظامیہ کے کسی فرد کا دل کانپا اور نہ ہی کسی کو اللہ کا خوف آیا، لاشوں کی ایسی تذلیل اور توہین شرعی طور پر مناسب ہے نہ اخلاقی طور اور نہ ہی کسی مسلمان کے شایان شان ہے، اسلام ایک ایسا دین ہے کہ جس نے زندہ انسانوں کے ساتھ ساتھ انسانی لاشوں کی تکریم کی بھی تلقین ہے، نشتر ہسپتال میں پیش آنے والا واقعہ اسلام کی خوبصورت اور روشن تعلقات کے بلکل برعکس ہے، حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس بدترین واقعہ کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کس قدر افسوس اور دکھ کا مقام ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے سینکڑوں لاشیں کاٹھ کباڑ کی طرح بے گوروکفن کھلی چھت کے نیچے پھینک رکھی تھیں، جنہیں چیلیں کھا رہی تھیں کوئے، چرند، پرند اور حشرات الارض نوچ رہے تھے۔