
Ahsan Mashadi
گلگت بلتستان رائیونڈ نہیں غیرتمندوں کی سرزمین ہے، نواز لیگ کو الیکشن میں شکست ہوگی، ناصر عباس شیرازی
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کالعدم جماعتوں کے سیاسی ونگ کا کردار ادا کرنے میں مصروف ہے اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں عوام کو خریدنے کے لئے پنجاب سے اپنے ایجنٹ کو گورنر گلگت بلتستان بنایا ہے جبکہ انتظامیہ میں چھوٹی سطح سے لے کر چیف سیکرٹری تک کا تبادلہ کرکے اپنے کارکنوں کو تعینات کیا گیا ہے، گلگت بلتستان اسمبلی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو بدترین شکست سے دوچار کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کی نااہلی کے سبب گلگت بلتستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے، اگر گلگت بلتستان میں ایک ہفتے کے اندر گندم بحران ختم نہ ہوا تو پہلے کی طرح دوبارہ تحریک کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی الیکشن میں مذہبی کارڈ نہیں بلکہ اہلیت کا کارڈ چلے گا، تمام تر تعصبات سے بالاتر ہو کر اہل امیدواروں کو مجلس وحدت نے میدان میں اتارا ہے، ہم گلگت بلتستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کو چیلنچ کرسکتے ہیں کہ کوئی ایسے نمائندے سامنے لا کر تبدیلی کی باتیں کرے، جیسے ہم لے کر آئے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین اہل اور تعلیم یافتہ صالح نمائندوں کو متعارف کروا کے گلگت بلتستان کی سیاست میں بڑی تبدیلی لائی ہے۔
سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے پچھلے دور کے حکمرانوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا، گلگت بلتستان میں ایک اور یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور اس تعلیمی ادارہ میں طرز تعلیم اسلامی اور اخلاقی بنیادوں پر استوار ہوگا۔ کامیابی حاصل کرنے کے بعد سب سے پہلے گڈ گورننس قائم کی جائے گی اور عوام کی حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان رائے ونڈ نہیں بلکہ غیرت مندوں کی سرزمین ہے، یہاں کے عوام کو خریدنے کے لئے رائے ونڈ سے اپنے ایجنٹ کو بھجوایا ہے کیونکہ گلگت بلتستان میں ان کو ایسا شخص نہیں مل سکا تھا۔ گورنر گلگت بلتستان نے اس وقت گورنر ہاوس کو مسلم لیگ (ن) کا سیکرٹریٹ میں تبدیل کر دیا ہے،لیکن عوام آٹھ جون کو بتا دیں گے کہ گلگت بلتستان غیرت مندوں اور شجاع لوگوں کا خطہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 70 دنوں میں مسلم لیگ (ن) کو دنیا بھر میں بے نقاب کر دیا ہے، ہمارا مقابلہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ سے نہیں بلکہ سعودیہ لیگ سے ہے۔ آئین کے آرٹیکل 40 کے تحت دو اسلامی ممالک کے درمیان جنگ ہونے کی صورت میں ثالث بن کر اختلافات کو ختم کرانے کے لئے اقدامات اٹھایا جاتا ہے لیکن نواز حکومت نے سعودی بادشاہوں کو خوش کرنے کے لئے ملک اور افواج پاکستان کو اس جنگ مین دھکیل دینا چاہا، پاکستان کی غیرت مند فوج کو کرائے کی فوج بنانے کی ناپاک کوشش کی، جسے اس وطن کے فرزندوں نے کامیاب ہونے نہیں دیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے فیصلے نے واضح کر دیا کہ نواز حکومت اپنی مرضی کے فیصلے کرکے ملک کو پرائی جنگ میں نہیں دھکیل سکے گی۔ اس قوم کی تقدیر کے فیصلے شاہی محلات اور واشنگٹن سے نکل کر اس قوم کے ہاتھوں میں آگئے ہیں۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جا ری کر دہ بیان میں ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت جعفری نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت دہشت گر دی اور کر پشن ہے حکمر انوں نے عوام کو مایو سی کے سوا ء کچھ نہیں دیا ،لوگو ں کے بنیا دی حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرنا ہوگی ،نا قص پا لیسیوں کے با عث مہنگا ئی بد امنی اور بے روزگا ری میں تیزی سے اضا فہ ہو رہا ہے۔دہشت گر دی کی ایک وجہ بھو ک اور بے روزگاری بھی ہے ، جس ملک میں غریبو ں کا استحصا ل ہو اور اقتدا رمیں ہمیشہ امیر ہی رہیں اور ملک پر سر مایہ دا روں اور جا گیر دا رں کی حکومت ہو ،حکومت کے پاس ملک و قوم کو غربت سے نکا ل کر خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کا کوئی نظام نہ ہو اور وہ صر ف سیا سی جوڑ تو ڑ میں لگی رہیں تو عوام کے اندر ما یو سی بڑھے گی جس کا نقصا ن سیا سی عمل کو پہنچے گا ۔ عوام اپنے مسائل کا حل چا ہتے ہیں ،سیا ست اور جمہو ریت کی گاڑی تو چل رہی ہے مگر آگے نہیں بڑھ رہی ہے ، عا م آدمی کا مسئلہ آ ٹا دال ،چینی اورپانی ہے ، بلا شبہ اختلا ف رائے جمہو ریت کا حسن ہوتاہے تا ہم اس وقت پا کستان کو جس قدر سنگین بحر انوں کا سامنا ہے اُن کا تقا ضا ہے کہ وسیع تر قومی اتفا ق رائے کو فر وٖغ دیا جائے لہذا حکو مت اور دیگر جما عتوں کا فر ض ہے کہ جس طر ح سیا سی معا ملات پر اتحا د کیا جا تا ہے عوام النا س کے مسائل کے حل کیلئے بھی وسیع تر اتفا ق رائے تشکیل دیا جائے ،دیگر اہم سماجی ، معا شی اور سیا سی معا ملا ت پر قومی اتفا ق رائے کو فر وغ دینے کی ضر ورت ہے۔
وحدت نیوز(گلگت) مساجد کی سیاست ختم کرنے کی دعویدار جماعتیں مذہبی کارڈ کا سہارا لینے لگے ہیں اور رات کے اندھیروں کا فائدہ اٹھاکر علماء سے خفیہ ملاقاتیں کرکے حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔مجلس وحدت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے رہنما ؤں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے چھلت نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے امیدواروں کا چناؤ میرٹ کی بنیاد پر کیا ہے اور ہماری جماعت نے امیدواروں کے چناؤ کا مشکل ترین مرحلہ نہایت خوش اسلوبی سے طے کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اور وہ علاقے میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی موروثی سیاست سے تنگ آچکے ہیں جنہوں نے ماضی میں علاقے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ دوغلی سیاست پر سے پردہ اٹھادیا ہے ،یہ لوگ خود کو لبرل سیاست دان سمجھتے ہیں اور دوسروں پر فرقہ پرستی کی چھاپ لگانے کی مذموم کوشش کرتے رہے ہیں حالانکہ یہی جماعتیں سب سے زیادہ فرقہ پرستی کو فروغ دے رہی ہیں۔مسلم لیگ ن نے جارح سعودی عرب کی حمایت کرکے ثابت کردیا ہے کہ یہ جماعت ظالموں کی حامی جماعت ہے مظلوموں کی حامی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت اقتدار میںآکرگر گڈ گورننس کا نظام متعارف کرواکر ماضی کی تمام محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔اس انتخابی جلسے سے مجلس وحدت کے نامزد امیدوار برئے حلقہ 4 ہنزہ نگر II ڈاکٹر علی محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی مفاداتی سیاست کررہے ہیں جن کی دوغلی پالیسیوں سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے۔کرپشن اقربا پروری اور میرٹ کی پائمالی میں ان دونوں جماعتوں نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔گلگت بلتستان میں برسوں سے ان دونوں جماعتوں نے صرف زبانی وعدے کئے ہیں عملی طور پر عوام کو پسماندہ رکھا گیا ہے لیکن اب علاقے کے عوام اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرینگے اور ایسے نمائندوں کو بااختیار بنائیں گے جو عوامی امنگوں پر پورا اترسکیں۔