Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز (کراچی) ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کی شہادت قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، واقعہ اگر فرقہ وارانہ ہے تو قاتلوں کی گرفتاری عمل میں کیوں نہیں لائی گئی، شہر میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والا تیسرا ڈی ایس پی شہید کر دیا گیا، آئی جی سندھ کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے خلاف آپریشن کا کب آغاز کریں گے، ایک ہی روز میں 2 شیعہ پروفیشنلز ڈاکٹر انور علی عابدی، ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کی ٹارگٹ کلنگ کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما اصغر عباس زیدی نے گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے شیعہ ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کی نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محب وطن فرض شناس قانون کے رکھوالوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جانا سکیورٹی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، اگر شہر میں دہشتگردوں کے ہاتھوں قانون کے رکھوالے محفوظ نہیں تو اس کا مطلب عوام کو بھی دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، کراچی آپریشن کے باوجود گذشتہ کئی روز سے اس شہر میں بسنے والے اہم افراد کو قتل کرکے سماجی، تدریسی، کاروباری حلقوں میں خوف کی فضاء قائم کی اور اب قوم و ملک کے محب وطن محافظوں کا قتل اس بات کی دلیل ہے کہ یہ وہی دہشتگرد کالعدم تکفیری مدارس کی سوچ ہے جو اس میں ملک میں عدم استحکام دیکھنا چاہتے ہیں جنہوں نے جی ایچ کیو، آرمی پبلک اسکول، مساجد و امام بارگاہوں میں دھماکے کئے اور اب شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کو پھیلانا چاہتے ہیں جس میں وہ انشاءاللہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

اصغر عباس زیدی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا فوری نوٹس لے، شہر میں قائم دہشتگردی کے اڈے دینی مدارس کے نام پر دہشتگردوں کے پروڈکشن ہاؤس جہاں سے تکفیری دہشتگردوں کو پناہ ملتی ہے، ان کا فوری خاتمہ کیا جائے، اس سے قبل بھی ان مدارس سے ملک و اسلام دشمن دہشتگرد پکڑے جاتے رہے ہیں اور یہی مدارس کالعدم دہشتگرد جماعتوں کی محفوظ پناہ گاہ بنتے ہیں، ان کے خلاف کور کمانڈر کراچی ازخود نوٹس لیں، حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی صفوں میں سے کالی بھیڑوں کو علیحدہ کریں، آئی جی اور وزیراعلٰی سندھ پولیس میں موجود کالعدم جماعتوں کے حمایت یافتہ، کالعدم دہشتگرد جماعتوں اور مدارس کو سکیورٹی فراہم کرنے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کریں، جو ڈپارٹمنٹ کے اندر بیٹھے پولیس کو فورس کو بدنام کر رہے ہیں، شہید ڈی ایس پی ذولفقار زیدی، ڈاکٹر انور علی عابدی کے قتل کی جی آئی ٹی تشکیل دی جائے، ملزمان کو میڈیا کے ذریعہ عوام کے سامنے لایا جائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری اور سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور گلگت بلتستان کے الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہ محمود کی جانب سے پہلے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا ہے اور بعد میں علامہ ناصر عباس جعفری سے رابطہ ہوا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت چاہتی ہے کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی اتحاد قائم ہو جائے۔ جس پر مجلس وحدت مسلمین کے دونوں رہنماوں نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کو بتایا کہ اس معاملے پر ایم ڈبلیو ایم کی سیاسی کونسل ہی کوئی فیصلہ کریگی اور جلد ہی دونوں جماعتوں کے رہنماء مل بیٹھیں گے اور انتخابی اتحاد پر غور فکر کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے تاحال تحریک انصاف کیساتھ اتحاد کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع کورنگی ، عوامی کالونی یونٹ کے زیر اہتمام سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی عظیم الشان جشن مولود کعبہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جلسہ گاہ کو خوبصورت برقی قمقموں ست سجایا گیا تھا، جشن کی تقریب سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین  کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، پولیٹیکل سیکریٹری کراچی ڈویژن علی حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل تحسین زیدی اور یونٹ سیکریٹری جنرل شبیر حسین نے خطاب کیا، جبکہ معروف منقبت خواں حضرات نے بارگاہ امیر المومنینؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جلسے کے اختتام پر ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے کیک کاٹا جو کہ شرکاءمیں تقسیم کیا گیا۔

وحدت نیوز(کراچی )ملی یکجہتی کونسل پاکستان سندھ  کا اجلاس صوبائی الیکشن کےانعقاد سلسلے میں ادارہ نور حق کراچی میں منعقد ہواجس کی صدارت مرکزی صدر ڈاکٹر ابولخیرمحمد زبیر نے کی اس اجلاس میں اراکین شوریٰ نے کثرت رائے سے  ملی یکجہتی کونسل پاکستان صوبۂ سندھ کےصدرکیلئے  جناب اسد ﷲ بھٹو ، جنرل سیکرٹری کیلئےقاضی احمد نورانی اور نائب صدرکیلئےمعروف عالم دین اور ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی کوبھاری اکثریت سے منتخب ہوئے ،اجلاس میں کونسل کی رکن تمام دینی ومذہبی جماعتوں کے رہنماشریک تھے۔

وحدت نیوز(سجاول) سجاول میں 1986 میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے دست مبارک سے افتتاح کی ہوئی مسجد حسینی کا شھید قائد کے معنوی فرزند علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر تعمیرنو کے کام کا باقائدہ آغاز کردیا گیا ہے، تعمیر نو کاکام مجلس وحدت مسلمین کے رفاحی خیرالعمل فائونڈیشن کے جانب سے کیا جارہا ہے، جس کی نگرانی ایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل مختار علی دایو کریں گے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) سردار اسحاق خان بوائز ہائی سکول کے کمپیوٹر لیب کا افتتاح ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا کے دست مبارک سے کیا اس موقع پر کونسلر کربلائی رجب علی اور مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے مسؤلین بھی شریک تھے،یاد رہے کہ آغا رضا نے سکول ہذا کے لیے کمپیوٹرز ، اسکینراور پرنٹرز اپنے فنڈز سے مہیا کیے تھے۔ آغا رضا نے مختلف جماعتوں کا دورہ کیا اور طلباء سے درس و تدریس اور سپورٹس کے حوالے سے سوالات پوچھے۔ جماعت نہم کے طلباء نے تدریسی حوالے سے کہا کہ ہمیں مطالعہ پاکستان کی کتابیں ابھی تک اکثر طلباء کو نہیں ملے ہیں اور نہ مذکورہ کتابیں بازار میں دستیاب ہے ۔علاوہ ازیں سکول ہذا میں کھیل کے میدان نہ ہونے کہ وجہ سے طلباء مجبوراً انڈورز گیم کھیلتے ہیں اور انڈوز گیم کے لوازمات کا فقدان بھی ہے۔

آغا رضا نے طلباء کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اصل میں گراونڈ کا سکول میں ہونا انتہائی لازم ہوتا ہے لیکن ہمارے علاقے میں زمین نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات پیش آرہے ہیں۔جسکی وجہ سے ہمیں یونیورسٹی اور ریزڈیشنل سکول کا پہاڑ کے دامن پر بنوانا پڑ رہا ہے۔ درسی کتابوں کے حوالے سے آغا رضا نے کہا کہ جب تک حکومت کتابوں کی بندوبست کرتے ہیں اس وقت سے پہلے میں آپ بچوں کے لیے مطالعہ پاکستان کے کتب کا فوٹو کاپیز سیٹ بنوانگا تاکہ تدریس کا تسلسل قائم رہے۔ علاوہ ازیں سیکنڈ ٹائم سکول ہذا میں طلباء کے لیے مفت انگلش لینگویج پروگرامزاور کمپیوٹرز کلاسز کا آغاز کروانگا تا کہ طلباء زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکے۔اور طلباء کو نصیحت کی کہ پڑھائی میں خوب دل لگا کر پڑھے۔ جو بچہ میڑک کے امتحان میں 75%سے زیادہ مارکس لے گا تو میں اپنے فنڈ سے اس طالبعلم کے لیے لیپ ٹاپ لونگا چاہیے 100طالبعلم ہی کیوں نہ ہوں۔سکول ہذا کے اساتذہ صاحبان کے لیے الگ ملٹی میڈیا روم ، کینٹین اور چوکیدار کے لیے کمرے کی مرمت کا اعلان کیا۔ہیڈ ماسٹر کی طرف سے دیے گئے سکول ہذا کی ڈیمانڈ لسٹ پر جلد عمل درآمد ہوگا ۔ جن میں سکول ہذا کی چاردیواری کو مزید اونچا کرنا، سپورٹس سامان، لیبارٹری لوازمات اور سکول ہذا میں سائیکل اسٹینڈ کے لیے شیڈ بنوانا وغیرہ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree