Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(حدیث ) قالَ الجواد عليه‌السلام: عَلَيْكُمْ بِطَلَبِ الْعِلْمِ، فَإنَّ طَلَبَهُ فَريضَةٌ وَالْبَحْثَ عَنْهُ نافِلَةٌ، وَ هُوَ صِلَةُ بَيْنَ الاْخْوانِ، وَ دَليلٌ عَلَى الْمُرُوَّةِ، وَ تُحْفَةٌ فِى الْمَجالِسِ، وَ صاحِبٌ فِى السَّفَرِ، وَ أنْسٌ فِى الْغُرْبَةِ

تــرجــمــہ
امـام مـحـمـد تـقـی عـلـیـہ الـسـلـام فـرمـاتـے ہـیـں:
عـلـم حــاصــل کـرنـا تـمـہـارے اوپــر  لازم ہے.
❤️کـیـونـکـہ عـلـم کـا حــصـول لازم ہے.
?اس سـے بـحـث کــرنـا مـنـفـعـت بـخـش ہـے.
❤️بــرادران دیـنی کــو آپــس مـیـں مـلـانـے کـا ذریــعــہ ہـے.
?مــروت کـی طـرف راہـنـمـائـی ہـے.
❤️مـجـلـسـوں مـیـں دیــنـے کـا تــحـفـہ ہـے.
?ســفــر مــیـں رفــیـق ہـے.
❤️غــربــت اور پــردیـس مـیــں مــونــس ہـے.

مـنـبـع?
بحارالانوار، ج۷۵، ص۸۰

ترتیب:محمدجان حیدری
مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان

وحدت نیوز(سہیون شریف) المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیرکراچی سیلاب متاثرین کی خدمت میں مسلسل کوشاں ہے، راشن کی تقسیم، مچھرمار اسپرے مہم کے بعد طبی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے، صدر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی کی زیر نگرانی لعل باغ سہیون شریف میں مقیم بےگھر سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف امراض کے ماہر خواتین ومرد ڈاکٹرز محمد اعظم (جنرل فزیشن، کارڈیولوجسٹ)لیڈی ڈاکٹر شائستہ عامر(جنرل فزیشن ) نے بمعہ سینئر پیرامیڈیکل اسٹاف سیماغفار اور علی اصغر کےہمراہ ہزاروں مریضوں کا مفت معائنہ کیا انہیں بروقت انجیکشن اور ٹرپس بھی لگائی گئیں جبکہ اودیات بھی فراہم کیں ۔

بعد ازاں لعل باغ میں قائم خیمہ بستی میںمقیم سیلاب متاثرین کی ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کیلئے مچھر مار اسپرے بھی کیا گیا۔ اس موقع پرایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما شفقت لانگااور ان کے احباب نے خصوصی تعاون کیا، جھانگارہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید اسدحیدر شاہ نےبھی کیمپ کا دورہ کیا اور ایم ڈبلیوایم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سیداحسن عباس نے کہاکہ الحمد اللہ المجلس ویلفیئرآرگنائزیشن ضلع ملیر روز اول سے سیلاب متاثرہ ہم وطنوں کی بحالی کیلئے سرگرم عمل ہے، سینکڑوں خاندانوں میں راشن کی تقسیم، مختلف سیلاب متاثرہ علاقوں میں مچھر مار اسپرے مہم کے بعدسہیون شریف میں ہزاروں مریضوں کی سہولت کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی اسی کی کڑی ہے ۔

انہوں نے ان تمام امور خیریہ میں تعاون کرنے والے مخیرین کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا جن کے مدد سے یہ تمام کار خیر پایہ تکمیل کوپہنچے ، انہوں نے امید ظاہر کی تمام مخیر خواتین وحضرات اسی طرح اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ہمارے سے مستقبل میں بھی اپنا مالی واخلاقی تعاون جاری رکھیں گے ۔ کیمپ میں ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے رہنما و سیکریٹری فلاح وبہبود ممتاز مہدی،ثمر سعید رضوی، رضاحیدر، کاظم نقوی، محمد علی زیدی ، کاشف حسن، اسدعلی زیدی،سینیئر اسکاؤٹ لیڈر محمد اسماعیل ،ظفر عباس زیدی(میڈیا)، ذوالفقار رضوی، افتخارجعفری ودیگر نے بھی بھرپور خدمات انجام دیں ۔

وحدت نیوز(سکردو) صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان وزیراعلی خالد خورشید اور صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان آغا علی رضوی کے مابین اہم ملاقات۔ملاقات میں صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت وزیراعلی خالد خورشید نے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کو چیرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت قرار دیتے ہوئے حقیقی آزادی مارچ کے لئے نکلنے والی تاریخی جی بی ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے چیرمین عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک اور حقیقی آزادی لانگ مارچ کو ملک و قوم کے تاریخی اور انتہائی اہم اقدام قرار دیتے ہوئے وزیراعلی خالد خورشید کی قیادت میں گلگت بلتستان کے قافلے میں بھرپور انداز میں شرکت کا اعلان کیا۔

اپنے مشترکہ بیان میں  دونوں رہنماؤں نے اس عزم کیا کہ چیرمین عمران خان کی حقیقی آزادی لانگ مارچ  میں گلگت بلتستان کے عوام اور دونوں جماعتوں کے رہنماء و کارکنان تاریخی تعداد میں شرکت کریں گے۔

وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جعفر آباد کی ضلعی شوری کا اہم اجلاس مدرسہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ڈیرہ اللہ یار میں منعقد ہوا اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی سابقہ صوبائی صدر علامہ برکت علی مطہری صوبائی ترجمان سید شبیر علی شاہ اراکین ضلعی شوری اور تنظیمی یونٹس شریک ہوئے۔اجلاس میں کثرت رائے سے سید اسرار شاہ دوپاسی کو ضلع صدر منتخب کیا گیا۔

 مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے نومنتخب ضلعی صدر کے نام کا اعلان کیا اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے ضلع صدر سے حلف لیا۔ اس موقع پر شہزادہ خان دشتی کو تحصیل جھٹ پٹ کا صدر منتخب کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان کے استقلال اور آزادی کی علمبردار جماعت ہے  قرآنی تعلیمات کے مطابق  استکبار دشمن کردار ہماری شناخت ہے۔ فرعون عصر امریکہ کو ہم شیطان بزرگ سمجھتے ہوئے وطن عزیز پاکستان میں امریکی مداخلت کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر میں ہمارے کارکن لبیک کہیں گے۔اس موقع پر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملک و ملت کے لئے ایک نعمت ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چاہیے۔اس موقع پر علامہ برکت علی مطہری اور علامہ سہیل اکبر شیرازی نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(جام پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی اور صوبائی سیکرٹری تنظیم سید حسن ظفر نے ایم ڈبلیو ایم صوبہ بلوچستان کے مختلف سیلاب متاثرہ یونٹس کا دورہ کیا۔

انہوں نے تاج پور جمالی گوٹھ ،تاجل نائچ گوٹھ ،حاجی امداد جکھرانی گوٹھ ،غازی خان کھوسہ، روجھان جمالی اور ڈیرہ اللہ یار میں تنظیمی ذمہ داران اور متاثرین سیلاب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نظام امامت و ولایت پر یقین رکھنے والی الہی جماعت ہے جو اصلاح معاشرہ کے لئے میدان عمل میں موجود ہے۔ ایم ڈبلیو ایم مستضعفین کی جماعت ہے جو عوامی مشکلات کے حل کے لئے کوشاں ہے۔

انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات کی روشنی میں وطن عزیز پاکستان سے امریکی مداخلت کا خاتمہ چاہتی ہے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر میں ہمارے کارکن لبیک کہیں گے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ بلوچستان کے ہزاروں سیلاب متاثرین آج بھی امداد کے منتظر ہیں کیونکہ حکومت نے متاثرین سیلاب کی مدد میں کوتاہی کی ہے ۔

علامہ سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے کارکن قائد وحدت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے پاکستان کے معاملات میں امریکی مداخلت کے خلاف میدان میں موجود ہیں۔اس موقع پر متاثرین سیلاب کے درمیان راشن کپڑے اور سوئیٹر تقسیم کئے گئے۔

وحدت نیوز(آرٹیکل) چودہ اگست 1947 کو پاکستان آزاد ہوا لیکن گلگت پر قابض مہاراجہ ہری سنگھ نے ریاست کے پاکستان یا بھارت میں سے کسی کے ساتھ الحاق کا اعلان نہیں کیا تھا۔ مسلمان ہونے کے ناتے گلگت سکائوٹس کے افسروں کی دلی وابستگی پاکستان کے ساتھ پہلے ہی سے تھی لیکن ڈوگرہ حکومت کے عزائم کچھ اور تھے۔ انہیں عزائم کو بھانپتے ہوئے گلگت سکائوٹس کے جوانوں کے دستے نے کرنل مرزا حسن اور بابر خان کی قیادت میں ڈوگروں کیخلاف اعلان بغاوت کر دیا اور یکم نومبر 1948 کو مکمل طور پر گلگت کو ڈوگروں سے پاک کر دیا۔

آزادی کے بعد گلگت 16 روز تک ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے قائم رہا اور بعد میں قائداعظم کو خط لکھ کر پاکستان کے ساتھ الحاق کر دیا۔ یاد رہے کہ گلگت ریجن یکم نومبر 1947 کو آزاد ہوا تھا جبکہ بلتستان ریجن چودہ اگست 1948 کو آزاد ہوا۔ وہاں بھی عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگروں کو مار بھگایا تھا۔

 چونکہ آزادی کا سفر یکم نومبر سے شروع ہوا تھا اس لیے یکم نومبر کو ہی گلگت بلتستان کا یوم آزادی منایا جاتا ہے۔1948 کو آزاد کرکے پاکستان میں شامل کئے جانے والا یہ خطہ 75 سال بعد بھی اپنی آبیتی سناتا ہےآج گلگت بلتستان کا کے ٹو پہاڑ، کھرپوچو، دیوسائی، سدپارہ، شنگریلا آزاد ہے لیکن عوام غیر آئینی غلامی کی طوق پہنے ہوئے رل رہے ہیں۔

سیاسی عدم استحکام اور مذاق کی انتہاء ہے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت میں ایک غیر منتخب وزیر گلگت بلتستان پر حکومت کررہاہے۔لہذا جب تک مکمل شہری حقوق اور آزادی نہیں ملتی ہم آزاد ہوکر بھی قید ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree