
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(جھل مگسی ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی ضلعی صدر حبیب اللہ دھکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری گہنور خان نجف نصراللہ دھکڑ نے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسر حسین سےملاقات کی اور بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں و سیلاب سے ضلع جھل مگسی میں لوگ بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں روڈ انفراسٹرکچرو زرعی زمینوں کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ہزاروں گھر اور گاوٴں صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں متاثرین کی بحالی کے لئے حکومت کی جانب سے موثر اقدامات ہونے چاہیے ۔
صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی کہا کہ جب سے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محترم جناب یاسر حسین صاحب تشریف لائے ہیں متاثرین کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی بہترین کارکردگی رہی ہے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ( ر) یاسر حسین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لئے حکومت بلوچستان کی جانب سے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں انھوں نے کہا ضلعی انتظامیہ پاک فوج لائن ڈپارٹمنٹ متاثرین کی بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔
وحدت نیوز (پاراچنار) جنر ل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواشبیر ساجدی نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملہ بزدلانہ عمل ہے ۔ یہ حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے ۔ اس بزدلانہ کاروائی کا مقصد عمران خان کے قتل سمیت پاکستان میں خانہ جنگی افراتفری اور خونریزی تھا ۔یہ حملہ جہاں ناقص سکیورٹی انتظامات وہیں پنجاب پولیس اور حکومتی نااہلیوں کو بھی آشکار کرتا ہے۔ایک نشئی کو حملے کامرکزی کردارقرار دیکر اصل مجرموں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اشرافیہ کے غیر سنجیدہ اور ناقابل فہم رویے نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کردیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے جہادی ، لشکری ، تکفیری شدت پسندوں کی پلاٹون بنانے والے آج عمران خان پر حملے سے خود کو بے قصور گردانتے ہیں ۔المیہ یہ ہے کہ ریاستی اکائیوں کے ذمہ داران سمیت سیاسی قائدین میں جرم کے اقرار کی جرات نہیں ہے ، سب گنہگار ہیں ۔ اقرار کریں یا نہ کریںانشاللہ سب ضمیر کے مجرم ضرور ہونگے ، ہاں جب تک اقرار جرم کی جرات نہ کریں مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں۔ہمیں مذہبی انتہا پسندی کا راستہ روکنا ہوگا نہیں تو ملک کو وہ نقصان پہنچے گا جس کا مداواممکن نہیں ہوگا ،یہ شدت پسندی خداناخواستہ شام وعراق کی طرح ملک کا نقشہ بدل کررکھ دے گی ۔ ملک کے حالیہ بحران و غیر یقینی صورتحال کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی مارچ پر حملے کے محرکات کا ایمانداری سے تعین کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ قاتلین سمیت تمام ملوث مجرموں کو قانوں کے گرفت میں لاکر کڑی سے کڑی سزا دینی چاہئے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی نے سابق وزیراعظم پاکستان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ حملہ قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواریوں کی جانب سے کیا گیا ہے تاکہ حقیقی آزادی مارچ کو متاثر کیا جا سکے۔
علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن عناصر کبھی بھی یہ نہیں چاہتےکہ عوام اپنی خودمختاری اور آزادی کی بات کریں۔ آج جب امریکی غلامی سے آزادی کے نعرے لگے تو پاکستان میں موجود امریکی محافظ کس طرح منظم ہوتے ہیں اور اپنے مفادات کی تحفظ کرتے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی مفادات کی خاطر ملکی سالمیت کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔لیکن ہمارا ہمیشہ سے یہ شیوہ رہا ہے کہ ہم نے ہر دور میں ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کی ہے۔جب تک عمران خان امریکہ اور پاکستان دشمن عناصر کے خلاف برسر پیکار ہے ہم اُس کا ساتھ دیں گے۔عمران خان نے جن افراد کو اپنے اوپر حملہ میں ذمہ دار ٹھیرایا ہے ان کو فوری مستعفی ہونا چاہیے اور مجرموں کے خلاف فوری کاروائی ہونی چاہیے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں عمران خان پر حقیقی آزادی مارچ کے دوران حملہ عوام کو اشتعال دلا کر ملک کو انارکی کی جانب دھکیلنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہ در پہ ہونے والے حالیہ واقعات کے باعث عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ کبھی اس ملک کے مقبول ترین اینکر کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ پر دن دھاڑے فائرنگ کی جاتی ہے ۔
میڈیا کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی آزادانہ و شفاف تحقیقات کی جائیں اور حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی اور شھید ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن کی مغفرت کے لیے دعا کی۔
وحدت نیوز(احادیث) قالَ الجواد عليهالسلام: يَخْفى عَلَى النّاسِ وِلادَتُهُ، وَ يَغيبُ عَنْهُمْ شَخْصُهُ، وَ تَحْرُمُ عَلَيْهِمْ تَسْمِيَتُهُ، وَ هُوَ سَمّيُ رَسُول اللّهِ صلىاللهعليهوآله وَ كَنّيهِ
ترجمہ
امــام مـحـمـد تـقـی الجــواد عـلـیـہ الـسـلـام فـرمـاتـے ہـیـں:
امــام زمــان عـلـیـہ الـسـلـام کـی ولـادت لــوگـوں سـے پـوشـیـدہ ہــوگــی،
لــوگـوں سـے ان کـی شـخـصـیت غــایــب ہــوگــی،
ان کــے نـام سـے پـکـارنا مــمـنـوع ہــوگـا وہ رســول الـلـہ صـلـی علیہ وآلہ وسلم کے ھم نام اور ھم کنیت ہوگـا.
مـنـبـع?
بـحـار الـانـوار،ج۵۱،ص۳۲
مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، غلام اصغر تقی ،سید دلاورزیدی، محمد عاطف نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔جب سے امپوٹڈ حکومت کو مسلط کیا گیا تب سے ملک عدم استحکام کا شکار ہے۔رانا ثنا اللہّٰ جیسے دہشت گرد کے وزیر داخلہ ہوتے ہوئے ملک میں امن کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ پرحملے پر رد عمل کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ملک کے مقبول ترین عوامی لیڈر کو راستے سے ہٹانے کی مذموم کوشش ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔پوری قوم عمران خان کے شانہ بشانہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ایسے موقع پر عمران خان پر حملہ مذموم کوشیش ہے۔
انہوں نے کہا اس سے قبل اسی وزیر داخلہ نے ماڈل ٹاون میں خواتین اور بچوں پر گولیاں چلائی ہیں۔یہ وہی شخص ہے جس کے متعلق اس کے اپنی جماعت کے قائدین قاتل کہتے رہے ہیں۔ایسے بدمعاش اور دہشت گرد کو وزیر داخلہ بنا کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام بدنام کیا گیا ہے۔آج بھی یہ شخص ڈھٹائی کے ساتھ سرکاری ٹی وی پر دھمکیاں دے رہا ہے۔