Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(سکردو) شیخ فدا ذیشان دوبارہ مجلس وحدت مسلمین ضلع سکردو کے صدر منتخب ہوگئے۔ ایم ڈبلیوایم ضلع سکردو کی شوریٰ کا اجلاس ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ سکردو میں منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان مجاھد ملت آغا علی رضوی نے کی جس میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ضلعی کابینہ کے تمام اراکین سمیت یونٹس اور تحصیلوں کی کابینہ کے اراکین بھی شریک تھے۔ارکین ضلعی شوریٰ نے کثرت رائے سے شیخ فدا ذیشان کو دوبارہ آئندہ تین سال کیلئے ضلعی صدر منتخب کرلیا۔ صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے نومنتخب ضلعی صدر سے ان کے عہدےکا حلف لیا۔

وحدت نیوز(حیدرآباد)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے حیدر آباد سندھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تنظیمی فعال خواہران سے ملاقات کی  ضلع حیدر آباد کی کارکردگی اور تنظیمی امور کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی صدر کی جانب سے  حیدر آباد کو چار تحصیلوں میں تقسیم کیا گیا جن میں تحصیل لطیف آباد ، حیدر آباد سٹی ، حیدر آباد اور قاسم آباد شامل ہیں  محترمہ غزالہ بتول ضلع حیدر آباد کی صدر منتخب ہوئیں جبکہ محترمہ پروین نقوی کو تحصیل لطیف آباد کا صدر منتخب کیا گیا ۔

باقی تین تحصیل کی صدور کا بھی جلد انتخاب کیا جائے گا مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے دونوں منتخب مسئولیںن سے حلف لیا اس موقع پر سیدہ معصومہ نقوی کی جانب سے ضلعی صدر کو چاروں تحصیلوں میں تنظیمی فعالیت کو بڑھانے ، ذیادہ سے ذیادہ یونٹس کی تشکیل اور خواتین کے لیے ہر ماہ تربیتی پروگرامز کے انعقاد کی تاکید کی گئی۔

وحدت نیوز(کراچی)کے الیکٹرک کی نجکاری سے ملک و قوم کم و پیش اتنا ہی نقصان پہنچا ہے جتنا تکفیری دہشتگردی سے ملک و قوم کو پہنچا ہے، کے الیکڑک حکومت کی چھتری تلے کراچی کے عوام دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، اب بھی وقت ہے کہ ملک اور قوم کو مزید تباہی سے بچانے کے لئے کے الیکٹرک کا سخت سے سخت احتساب کیا جائے، امپورٹڈ حکومت کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے وحدت میڈیا سیل کے نمائندگان کی تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علامہ صادق جعفری نے کہا کہ صارفین سے زائد بلنگ کے ذریعے بھاری رقوم بٹورنا اور کارخانوں کی بجلی منقطع کرکے عوام کو بے روزگار کرنے کا کے الیکٹرک کا وطیرہ ہے جبکہ کراچی جیسے حساس شہر میں کے الیکڑک نے طبقاتی کنکشن میں نہایت خاموشی سے خطرناک حد تک اضافہ کردیا ہے، جس کے تحت پوش علاقوں میں بجلی چوری کی وارداتوں کے باوجود لوڈشیڈنگ نہیں کی جاتی جبکہ وقت پر بجلی کا بل ادا کرنے والے مڈل کلاس صارفین کو کئی گھنٹے لوڈشیدنگ کے عذاب سے گزرنا پڑتا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے تحت محفل شاہ خراسان روڈ پر ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل اور افغانستان کے شیعہ مظلوم طلباء و طالبات کی داعش کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت و ذاکر اہلبیت شہید نوید عاشق بی اے کی یاد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شمیع روشن کی گئیں اور مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

 ناصر حسینی نے سورہ یاسین کی تلاوت اور مولانا حیات عباس نجفی نے دعا کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ دعائیہ تقریب سے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ صادق جعفری، مولانا حیات عباس نجفی، علامہ سجاد شبیر رضوی، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما سید ظفر اقبال قادری، دعا کمیٹی و فاطمیہ سادات ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید ثمر عباس نقوی، مولانا ثقلین عباس زکزکی نے خطاب کیا۔

علامہ محمد صادق جعفری نے کہا کہ شہید ہونا ہمارے لئے باعث افتخار ہے، شہداء کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، شہید عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر عزاداری کرنا ہمارا حق ہے، امام زادہ کے مزار پر سوگ و گریہ کا معاملہ درود پڑھنے والوں کا اندرونی مسئلہ ہے، بارودی عناصر اسے فرقہ وارانہ شکل میں بدلنے کی سازش کررہے ہیں جسے قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ اسیروں کو فوری رہا کیا جائے۔

علامہ سجاد شبیر رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس عزا میں ذاکر اہل بیتؑ کو شہید کرکے دشمن یہ سمجھتا ہے کہ ہم خوف کا شکار ہوکر مجالس ترک کردیں گے، دشمن کو جان لینا چاہیئے کہ دوران مجلس شہادت حاصل ہونے سے بڑھ کر ہمارے لئے کوئی بھی شہہ عزیز نہیں ہے۔ مولانا حیات عباس نجفی نے عزاداروں کی رہائی اور مسنگ پرسنز کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ ناصر حسینی نے کہا کہ تمام تنظیموں کو تعصب سے بالاتر ہوکر افغانستان کے شیعہ مسلمانوں اور پاکستان میں شیعہ نسل کشی کے واقعات کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنی چاہیئے۔

مقررین نے پنجاب حکومت کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں کالعدم دہشتگرد کھلے عام تکفیر کے فتویٰ لگا رہے ہیں جبکہ پنجاب حکومت خاموشی سے تماشہ دیکھنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے دہشتگرد عناصر اور تکفیری فکر کو پروان چڑھانے والے مدرسوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا۔

 دعائیہ پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر احسن رضوی، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری اطلاعات علی احمر اور ایم ڈبلیو ایم لائنز ایریا اور ضلع شرقی کے عہدیدار نوشاد علی نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ ہفتہ وحدت و ولادت سرکار دو عالمؐ اور امام جعفر صادقؑ کی مناسبت سے جلوس و جشن منعقد کیا جائے گا، جو خراسان بریٹوو روڈ سے شروع ہوکر عزاخانہ زہراؑ سولجر بازار پر اختتام پذیر ہوگا۔

وحدت نیوز(شگر)شیخ کاظم ذاکری مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کے صدر منتخب ہو گئے۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع شگر کی شوریٰ کا اجلاس ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ ضلع شگر میں منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے کی۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ضلعی کابینہ کے تمام اراکین سمیت یونٹس اور تحصیلوں کی کابینہ کے اراکین بھی شریک تھے۔ ارکین ضلعی شوریٰ نے کثرت رائے سے شیخ کاظم زاکری کو آئندہ تین سال کیلئے ضلعی صدر منتخب کر لیا۔ صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم آغا علی رضوی نے نومنتخب ضلعی صدر سے ان کے عہدےکا حلف لیا۔

وحدت نیوز(جعفرآباد) المجلس ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم ساؤتھ پنجاب کے نائب صدر اصغر تقی، ایم ڈبلیو ایم ساؤتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری زعیم زیدی اور دیگر رہنماؤں نے چائنا کے میں مقیم پاکستانیوں کے تعاون سے بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کئے۔ ضلع جعفرآباد کی تحصیل چھتر کے علاقہ پھلیجی میں تقسیم کئے جانے والے امدادی سامان میں 200 کے قریب خیمے، 150 سے زائد راشن کے پیکٹس، 200 سے زائد مچھردانیاں اور کپڑے شامل تھے۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم طویل راستہ طے کرکے پھلیجی تک پہنچے۔ علاقے کو پسماندہ رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہاں نہ بجلی، نہ دیگر سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے منتخب نمائندوں کی عدم توجہ کے باعث اس جدید دور میں بھی یہ علاقہ پسماندہ ہے۔ انہوں نے علاقہ مکینوں کی جانب سے المجلس ڈیزاسٹر سیل، امامیہ ریلیف سیل اور چائنہ سے تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکی مدد سے یہاں پر خیمہ بستی لگائی گئی ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم نے منہدم مکانات کا بھی جائزہ لیا۔ پہاڑ سے آنے والے پانی نے چاروں اطراف میں مکانات کو گرا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیلاب متاثرین جو سڑکوں کے نزدیک ہوتے ہیں انکی مدد کے لئے مختلف این جی اوز اور ادارے پہنچ جاتے ہیں، لیکن پھلیجی جیسے علاقے جو مرکزی سڑک سے ہٹ کر ہے اور راستے خراب ہیں، وہاں کوئی نہیں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچے اور دشوار راستوں سے گزر کر آئی آر سی اور المجلس ڈیزاسٹر سیل نے جو کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ساؤتھ پنجاب کے جنرل سیکرٹری زعیم زیدی نے صحافیوں کو امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امدادی سامان میں 200 کے قریب خیمے، 150 سے زائد راشن کے پیکٹس، 200 سے زائد مچھردانیاں اور کپڑے شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ چائنا کے دستوں نے ہمیشہ ہماری مدد کی ہے۔ آفت زدہ علاقوں میں بھی امدادی سامان انہی کے تعاون سے تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نصیرآباد میں بارشوں نے شدید تباہی پھیلائی۔ مرکزی سڑک سے 65 سے 70 کلو میٹر دور نصیر آباد کی تحصیل چھتر تک راستیں بھی صحیح نہیں ہیں۔ انہوں نے آخر میں چائنا سے تعاون کرنے والے پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree