The Latest

 

وحدت نیوز(اسلام آباد)مین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کی ملاقات، پاکستان میں حالیہ تعینات ہونے والے سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان میں بطور سفیر ذمہ داری سنبھالنے پر رضا امیری مقدم کا خیر مقدم کیا اور ایران پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

انہوں نے مدرسہ جامعہ الولایہ کی زیر تعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، پرنسپل جامعہ الولایہ علامہ سید علی محمد نقوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سلیم صدیقی اور علامہ سخاوت علی قمی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ سےان کی رہائش گاہ پر فرزندانِ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح مولانا سید علی الحسینی اور سید حسین الحسینی کی ملاقات۔

 فرزندان ِ شہید قائد نےزیر تعمیر جامعہ الولایہ کی عمارت کا معائنہ کیا اور بزرگ علماء کی جانب سے متنازعہ ترمیمی بل کے خلاف آل پاکستان علما و ذاکرین کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی پیش کی ۔

 ملاقات میں صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سلیم صدیقی ، مسئول مرکزی دفتر ارشاد حسین بنگش اور دیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(گجرانوالہ ) تھانہ کینٹ گجرانوالہ  میں امام مہدیؑ کے گستاخوں کے خلاف مقدمہ در ج ،گرانا تصدق حسین کی نشاندہی پر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین کے صدر سید فخرِ حسنین رضوی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے مومنین کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے ان کی آواز مرکز تک پہنچائی جس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل سید حسن رضا کاظمی صاحب,  صوبائی سیکرٹری برائے عزاداری سید خرم عباس نقوی صاحب,  مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ پنجاب کے صدر ڈاکٹر سید افتخار نقوی صاحب اور سید فخر رضوی ایڈوکیٹ  نے بھر پور کوشیشوں کے بعد معلون گستاخِ امام مہدیؑ کے خلاف مقدمہ درج کروا دیااور دیگر گستاخوں کی گرفتاری کی کا مطالبہ بھی کیا ہے,  جس پر انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ جلد از جلد گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ موضع ترگڑی ضلع گجرات کے رہائشی ملعون گستاخ توصیف ولد محمد طارق نے فیس بک پرفرزند رسول خداؐ، جانشین پیغمبر ؐ حضرت امام مہدی ؑ اور ان کی پاک وپاکیزہ والدہ ماجدہ کے خلاف انتہائی نازیبا ،گھٹیا اور ناقابل بیان پوسٹ اور الفاظ شیئر کیئے ۔

سوشل میڈیا پر یہ گستاخی دیکھ کرمقامی محب اہل بیتؑ اعجازحسین ولد محمد ریاض نے اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ جاکر اس ملعون سے اس گستاخی کی وجہ معلوم کی تو اس نے بجائے معافی مانگنے یا اظہار ندامت کرنے کے مزید مغلظات بکیں ۔اس ملعون نے یہ گستاخی غلام مرتضیٰ ولد غلام مصطفیٰ نامی ایک شرپسند کی ایماء پر کی ہے۔

بعد ازاں اعجاز حسین ولد محمد ریاض نےفرزند رسول خداؐ اور امام برحق امام مہدی آخر الزمانؑ اور ان کی والدہ ماجدہ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی اور مسلمانوں کےمذہبی جذبات کو ٹھیس  پہنچانے کے سبب وحدت لیگل ونگ اور عزاداری ونگ کے تعاون سے تھانہ کینٹ گجرات میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے اور پولیس انتظامیہ سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا،ان کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن نے افسوس کااظہار کیا ہے ۔

انہوں نےمرحوم کنورنوید جمیل کی سیاسی خدمات کو سراہا اور انہیں کراچی اور حیدر آباد کے عوام کی توانا آواز قرار دیا۔ علامہ مبشر حسن نے کنورنویدجمیل کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور غم زدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

واضح رہے کہ کنور نوید جمیل کئی ماہ سے برین ہیمرج کا شکار تھے۔ سابق رکن قومی اسمبلی کوما میں تھے اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ کنور نوید جمیل 2005ء میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ناظم منتخب ہوئے، وہ 1990ء اور 2013ء میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، 2002ء اور 2018ء میں رکن سندھ اسمبلی بھی رہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جڑانوالہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دل اس واقعے پر رنجیدہ اور شرمندہ ہیں، ہم مسیحی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں، توہینِ قرآن کے الزام میں مسیحی برادری کے گھروں اور عبادت گاہوں کا جلاؤ انتہائی افسوس ناک ہے، گھروں اور چرچ پر حملہ کر کے انہیں مسمار کرنا اسلام کی تعلیمات کے منافی ہے، اقلیتی برادری سے یہ بہیمانہ سلوک شرمناک حرکت ہے، ریاست غیر مسلموں کو بھی مساوی حقوق فراہم کرنے کی پابند ہے، مسیحی عوام کا بھی ملک کے بنانے میں اہم کردار ہے، یہ سب پاکستان کے آئین و قانون کے خلاف ہے، کسی بھی شخص، ہجوم اور لشکر کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم برداشت کی صورتحال روز بروز مخدوش ہوتی جا رہی ہے، ہم ماضی سے سبق نہیں سیکھ رہے،مقتدر حلقوں کی جانب سے پے در پے پر تشدد واقعات رونما ہونے کے باوجود، فرقہ وارانہ متنازعہ بل کا منظور کرنا تعجب کی بات ہے، ایسے مبہم قوانین انتہاء پسند جنونیوں کو معصوم افراد کی جان و مال سے کھیلنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، یہ سب قانونی طور پر قتل عام کی اجازت دی جا رہی ہے، صوبائی و مرکزی نگران حکومت متاثرین کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور اس واقعے کی شفاف تحقیقات کروا کر مرکزی مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

وحدت نیوز(گجرات )مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی نائب صدر جناب حاجی مشتاق ورک اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب کی معیت میں مومنین کے وفد نے ڈپٹی کمشنر گجرات سے ملاقات کی ۔ گجرات میں انتظامیہ نے محرم الحرام میں مومنین کرام اور بانیان مجالس عزاء کے خلاف ایف آئی آرز درج کیں تھیں ۔

 اس ملاقات سے پہلے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی بھی اپنے وفد کے ہمراہ گجرات تشریف لائے تھے اور عزاداروں سے ملاقاتیں کیں تھیں ۔

 ڈی سی گجرات سے حالیہ ملاقات بڑے اچھے ماحول میں ہوئی اور بانیان کے موقف کو پہلی بار اس انداز سے سنا گیا ۔ امید ہے کہ ڈی سی گجرات اپنی ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے بانیان مجالس کے مسائل کو حل کروائیں گے ۔

وحدت نیوز(لاہور)28محرم الحرام کو 30-K ماڈل ٹاؤن لاہور میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ ویلفیئر ضلع لاہور کی طرف سے وسیلہ روزگار کیمپ لگایا گیا الحمداللہ مومنین کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے اس کام کو عوامی طور پر بہت سراہا گیا کیمپ پر بے روزگار نوجوانوں نے اپنے فارم کو فل کیا انشاءاللہ ان بے روزگار نوجوانوں کو انکی اہلیت کے مطابق مجلس وحدت مسلمین لاہور روزگار فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گی مجلس عزاء و روزگار کیمپ پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات حسین زیدی صاحب صوبائی ویلفیئر سیکرٹری شیخ عمران صاحب صوبائی سیکرٹری میڈیا اسد علی زلفی صاحبضلعی نائب صدر رانا کاظم علی عزاداری ونگ کے صدر فخر حسنین رضوی ایڈووکیٹ نے شرکت کی سیکرٹری ویلفیئر نقی حیدر صاحب کے اس اقدام کو بہت سراہا گیا ۔

وحدت نیوز(قم)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کے مسئول ڈاکٹر علامہ شفقت حسین شیرازی نے میڈیا کے نمائندوں اور ایم ڈبلیو ایم کے سینئر اراکین کے ساتھ آج خصوصی نشست میں نام نہاد ناموس صحابہ بل کے مضرات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بیدار اور ہوشیار رہنا چاہیئے، تاکہ دشمن ہماری صفوں میں کوئی دراڑ نہ ڈال سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے والے اکثریتی سنی و شیعہ مسلمان ایک اقلیتی گروہ کو دین اسلام کے ساتھ کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ ان کے مطابق مٹھی بھر استعمار کے آلہ کار شدت پسندوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے باہمی اتحاد اور وحدت کو وقت کی سب سے بڑی ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ کوئی بھی ایسا بیان نہ دیں یا ایسی تحریر نہ لکھیں، جس سے اتحاد اور وحدت کی موجودہ فضا کو نقصان پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہماری شرافت کو ہماری کمزوری سمجھا گیا تو یکم ربیع الاول کو ہم سب مل کر اپنی عوامی و جمہوری اور قانونی طاقت کا بھرپور اظہار کریں گے۔ انہوں نے مسئلہ تفتان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر پر سرکاری مامورین کو زائرین کو اذیت کرنے سے اجتناب کرنا چاہیئے۔ متعلقہ ادارے شکایات کا نوٹس لیں۔ زائرین ہمارے لئے بہت محترم ہیں۔ ہم زائرین کے حوالے سے لاتعلق اور خاموش نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے تفتان کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے تفتان بارڈر پر دینی طلباء اور یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس اور زائرین کے ساتھ پاکستانی امیگریشن پر مامور بعض متعصب افراد کا غیر اخلاقی سلوک و نازیبا گفتگو اور مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کو ناقابل قبول قرار دیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ یورپ میں توہین قرآن کریم کے واقعات تسلسل کے ساتھ رونماء ہو رہے ہیں۔ حالانکہ یورپی اپنے آپ کو مہذب اور باشعور انسان کہلاتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں انچارج پاسبان بیت ایل میموریل میتھوڈیسٹ چرچ کے پادری سائمن بشیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پادری سائمن بشیر مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں سے ملاقات کیلئے آئے تھے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ یورپی ممالک میں قرآن کریم کی توہین کے واقعات افسوسناک ہیں۔ ان واقعات کے سدباب کے لئے تمام مذاہب اور ادیان کے علماء و اکابرین کو کوششیں کرنی چاہئیں۔ یورپ میں توہین قرآن کریم کے واقعات تسلسل کے ساتھ رونماء ہو رہے ہیں۔ حالانکہ یورپی اپنے آپ کو مہذب اور باشعور انسان کہلاتے ہیں۔ جبکہ آج تک ایشیا میں انبیاء کرام یا کسی مقدس کتاب کی توہین کا اس نوعیت کا واقعہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وطن عزیز پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے درمیان بھائی چارے اور مختلف ادیان اور مذاہب کے درمیان رواداری کا فروغ چاہتے ہیں۔

فیصل آباد میں مسیحی افراد اور عبادت گاہ چرچ میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ دین اسلام عدل و انصاف کی تاکید کرتا ہے۔ بے گناہ انسانوں پر حملہ کرنے والے اور عبادت گاہوں میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پادری سائمن بشیر نے کہا کہ یورپ میں قرآن مجید کی توہین قابل مذمت عمل ہے۔ بدقسمتی سے یورپ میں دین گریزی کا عمل بدترین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ ہم جنس پرستی جیسے غیر انسانی فعل اور بغیر نکاح کے ناجائز تعلقات جیسے قابل نفرت عمل یورپی شہریوں کی دین گریزی اور اخلاقی پستی کی دلیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد واقعہ قابل مذمت ہے۔ علماء کرام کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے توہین صحابہ بل نہ توہین صحابہ کو روکنے کیلئے ہے اور نہ ہی توہین اہل بیتؑ کو روکنے کیلئے ہے۔ اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں اہل تشیع اور اہل تسنن کی طرف سے یہ بات کررہا ہوں کہ وہ جنہوں نے صحابہ کی بھی توہین کی، وہ جنہوں نے اہل بیتؑ کی بھی توہین کی، وہ جنہوں نے قرآن کی بھی توہین کی، وہ جنہوں نے اسلام کی بھی توہین کی، وہ جنہوں نے نبی اکرمؐ کے نواسےؑ کے گلے پر خنجر چلایایہ ان کو بچانے کا بل ہے، ہم اس کے نام سے نہیں اس کے کام سے اس کو جانتے ہیں، بات شروع تم نے کی ہے ختم ہم کریں گے، تم نے چور دروازے سے داخل ہوکر اس کہانی کا آغاز کیا ہے، علیؑ کے شیعہ میدان میں آکر بتائیں گے کہ یہ صحابہ کا بل نہیں بلکہ پاکستان توڑنے کا بل ہے، ہمیں حکومتیں گرانی پڑیں تو گرائیں گے مگر اس طرح کے بل کو پاس کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

Page 10 of 1388

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree