The Latest

وحدت نیوز(گنداواہ)مظلوم فلسطینیوں کی غزہ میں غاصب اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی اسپتالوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے خلاف معصوم بچوں اور مریضوں کے قتل عام کے خلاف مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں بعداز نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ نقویہ گنداواہ ضلع جھل مگسی بلوچستان سے مجلس وحدت مسلمین گنداواہ ضلع جھل مگسی ناصران فلسطین گنداواہ شیعہ علماء کونسل گنداواہ کی جانب سے مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

ریلی میں  بلا تفریق مذہب و مسلک سینکڑوں افراد کی شرکت مظاہرین  سے مولانا سعید احمد سیاسی، مولانا امیر حیدر جسکانی ،مولانا امجد علی محسنی، مولانا غلام مصطفی عابدی ، مجلس علماء مکتب اہلیبیت کے ضلعی صدر مولانا علی نواز عرفانی، دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسرائیلی فوج مسلسل انسانی آبادیوں میں مظلوم عوام و بچوں  اور ہاسپتالوں مریضوں کو نشانہ بنا رہا ہے جوکہ عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے غاصب اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ واکثرمسلم ممالک کے سربراہان خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم امریکااور اسرائیل کے مظالم کے خلاف سخت اقدامات کریں ورنہ تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وحدت نیوز(رائیونڈ) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب جناب سید علی اکبر کاظمی اپنے وفد کے ہمراہ رائیونڈ جامع مسجد اثنا عشری پہنچے ۔ جہاں انہوں نے نماز جمعہ کے بعد نمازیوں سے خطاب کیا ۔خطاب اتنا جامع اور مدلل تھا کہ نمازیوں نے نعرے لگا کر صوبائی صدر پنجاب کا استقبال کیا ۔ خطاب کے بعد امام جمعہ وجماعت جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ جواد نجفی سے ملاقات کی اور 26 نومبر آزادی فلسطین مارچ کی باقاعدہ دعوت دی ۔

 رائےونڈ روڈ سے بھی ایک کثیر تعداد آزادی مارچ میں شریک ہوگی ۔ان شاءاللہ۔ اس ملاقات میں آفتاب علی ہاشمی ضلعی سنیئر نائب صدر ضلع لاہور ،برادر نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکریٹری تعلیم، رکن شوری عالی  جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید مبارک علی شاہ موسوی اور برادر عارف علی جانی مرکزی سیکرٹری تعلیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

وحدت نیوز(اصفہان)نئے داخلہ لینے والے اور ہاسٹل نجفیہ میں مقیم طلبہ کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کے مسئولین کی نشست ،تفصیلات کے مطابق بروز جمعرات 15 نومبر 2023 کو مجلس وحدت مسلمین  اصفہان کے مسئولین نے نجفیہ ہاسٹل میں نئے داخلہ لینے والے طلبا کے ساتھ ایک نشست رکھی ۔

اصفھان میں آنے والے نئے طلاب کو خوش آمدید کے ساتھ ان کو درپیش آنے والے مسائل میں رہنمائی کے لئے ہاسٹل میں موجود نمائندگان کا تعارف بھی کروایا،اس نشست میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفھان کے صدر محترم سید محسن رضا نقوی اور خوابگاہ نوریہ کے نمایندہ برادر عباس رئیسی صاحب نے نئے آنے والے طلبا کو مختلف موضوعات پر بریفنگ دی ، آخر میں حاضرین کی طرف سے سوالات کے جواب کا سلسلہ بھی چلا پروگرام کا پزیرائی اور دعای خیر سے اختتام کیا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام 26 نومبر بروز اتوار اسمبلی ہال تا پریس کلب لاہور آزادی فلسطین مارچ کی تشہیر ی مہم زوروشور سے جاری ہے آج بروز جمعہ لاہور کی تمام جامع مسجد کے باہر پوسٹر /ہینگر آویزاں کردیئے گئے ہیں اور  نمازیوں میں ہینڈبلز تقسیم کیئے گئے ہیں ۔

مجلس علمائے مکتب اہلبیت کے علمائے کرام /مرکزی کابینہ/صوبائی کابینہ /ٹاون صدور اور مجلس وحدت مسلمین خواتین ونگ کی خواہران اپنی پوری توان کے لاہور اور اس کے اطراف دعوتی عمل اور تشہیر مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ سلسلہ 26 نومبر تک جاری وساری رہے گا ۔ تمام افراد جن کے ذمے افراد کی شرکت کے لئے ٹاسک دیا گیا ہے اسے ان شاءاللہ پورا کریں گے ۔ پچھلے دو دنوں کی فعالیت بہت ہی حوصلہ افزاء ہے ۔

وحدت نیوز(مشہد) ایم ڈبلیو ایم مشھد مقدس کے عہدیداران کا برطانیہ کے مسئول حجۃ الاسلام والمسلمین ملک ابرار حسین حسینی کی آمد پر ایک اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں مسلمانوں کی عالمی صورتحال پر بالخصوص فلسطین پر ہونے والے ظلم پر تبادلہ خیال ہوا اور فلسطین کے مظلوموں کی مکمل تائید اورصیہونی ظلم و بربریت کے خلاف ایک بیان جاری کیا گیا۔

اجلاس میں صدر مجلس وحدت مسلمین شھد حجت الاسلام والمسلمین مولانا عقیل حسین خان صاحب نے فلسطین کے حق میں اسلام اباد میں ہونے والے آزادی مارچ کو سراہا اور مکمل تائید کی ۔ اور برطانیہ کے مجلس وحدت کے نمائیندہ  حجت الاسلام ابرار حسینی نے اپنے بیان میں کہا کہ اج تمام انسانی حقوق کی تنظیمیں فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم پر سراپا احتجاج ہیں۔ درحقیقت ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا ہی انسانیت کی اواز ہے۔  جس کیلئےپاکستانی عوام نے ہر موقع پر فلسطینیوں کے حق میں اواز بلندکی۔

ایم ڈبلیو ایم مشھد کے بیانیے میں فلسطینی مظلوموں پر ہر روز بڑھتے ہوئے انسانیت سوز ظلم کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی اور عرب حکومتوں کی خاموشی کو انتہائی افسوس ناک قراردیا۔

اجلاس میں ایم ڈبلیوایم مشھد کے صدر حجت الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان صاحب کے ہمراہ نائب صدر حجۃ الاسلام ازاد حسین سیاسی امور کے مسئول حجۃ الاسلام والمسلمین عارف حسین اور دیگر برادران نے شرکت فرمائی۔ اختتام اجلاس مظلوموں کی ازادی اور ظہور امام زماں ع کیلئے دعا کی گئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے غیر انسانی مظالم پر انسانیت بھی شرمسار ہے، خاموش مسلم حکمران اس جرم میں برابر کے شریک ہیں، جنہیں تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، چالیس روز سے جاری بارود کی بارش کو فلسطینی مظلومین نے ایمانی طاقت سے برداشت کیا ہے، فلسطین کے غیور و شجاع عوام کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انکا عزم و استقلال ان اقوام اور حکمرانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے جو تمام وسائل کے باوجود یہود ونصاریٰ کے تلوے چاٹنے پر مجبور ہیں، اسرائیل اپنی تمام تر درندگی اور سفاکیت کے باوجود ناکام و نامراد ہو چکا ہے، اسے راہ فرار نہیں مل رہی اپنی لاچارگی اور بے بسی کی خفت سے بچنے کے لیے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کر رہا ہے، وہ ہسپتالوں میں زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا نوزائیدہ بچوں اور زخمیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اب تک غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جنگ عظیم دوئم سے زیادہ بارود برسا چکا ہے, لیکن ان خدا کے شیروں کے خلاف کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا اور نہ ہی انکے حوصلے پست ہوئے ہیں، جنگ میں شریک امریکی جنگی ماہرین اور تجزیہ کار جرنیلوں کو بھی منہ کی کھانی پڑی ہے، امریکہ کے بلا واسطہ جنگ میں شریک ہونے کے باوجود شکست انکا مقدر بن چکی ہے، فلسطینی عوام کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں، وہ چالیس روز کا چلہ کاٹ چکے ہیں، اب یہ جنگ جس قدر طول پکڑے گی اسرائیلی وجود اتنا ہی نابودی کے قریب ہوتا جائے گا، ہم نے پہلے بھی کہا تھا اب بھی کہہ رہے ہیں اسرائیل یہ جنگ ہار چکا ہے، کل بروز جمعہ المبارک مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام آزادی فلسطین مارچ سبزہ زار کالونی تا چونگی نمبر چھ ملتان میں اور چھبیس نومبر بروز اتوار اسمبلی ہال تا پریس کلب لاہور منعقد ہو گا جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بلا تفریق مذہب و مسلک بھرپور شریک ہونگے۔

وحدت نیوز(سکردو)اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے وفدکی اسلامی تحریک بلتستان ریجن کےچیف آرگنائزر جناب حجۃ الاسلام شیخ محمدرضابہشتی کی سربراہی میں گندم سبسڈی کے خاتمہ سمیت دیگراہم ایشوز کےحوالہ سے باہمی مشاورت کیلئے مجلس وحدت مسلمین بلتستان سیکٹریٹ آمد۔

صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین مجاھدملت آغاعلی رضوی نے وفدکوخوش آمدکہا اوران اہم عوامی ایشوز کےسلسلے میں تشریف آوری پرشکریہ اداکیا،نیز آغاعلی رضوی نے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ خالص ایک عوامی مسئلہ اس کے حل کیلئے بلا تفریق رنگ ونسل ،پارٹی وعلاقائیت سب کومتحدہوکرآگے بڑھناہوگا اورہم سب کوساتھ لےکرآگے بڑھیں گےان شاءاللہ اور اس گندم سبسڈی خاتمہ کےخلاف آپ علماء کرام اورکوئی بھی سیاسی مذھبی اورسماجی تنظیم آواز اٹھائے اس کابھرپور ساتھ دیں گے۔

اس موقع پر اسلامی تحریک کے رہنما علامہ شیخ فدا حسین عبادی، ایم ڈبلیوایم کے ممبر جی بی اسمبلی شیخ اکبر رجائی ، شیخ محمد جان حیدری و دیگر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی کی زیر صدارت صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس لاہور میں گرینڈ میٹنگ کاانعقادکیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اعلان پرآزادی فلسطین مارچ لاہور 26 نومبر 2023 بروز اتوار کے سلسلے میں لاہور میں گرینڈ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں رکن شوری عالی جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید مبارک علی شاہ موسوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی، صوبائی صدر جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی،صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلبیت جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ امجد علی جعفری، صوبائی نائب صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیت جناب حجت الاسلام والمسلمیں علامہ سید حسن ہمدانی، صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن ہمدانی ، صوبائی آفس سیکرٹری ظہیر کربلائی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید آغا حسین شاہ زیدی،صوبائی سیکریٹری تعلیم جناب نجیب الحسن نقوی ، صوبائی سیکرٹری مالیات جناب سید فصاحت علی بخاری ، صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود جناب شیخ عمران علی ، ضلعی صدر ضلع لاہور جناب نجم عباس خان، سنیئر ضلعی نائب صدر ضلع لاہور جناب آفتاب ہاشمی ، ضلعی نائب صدر جناب رانا کاظم ، ضلعی جنرل سیکریٹری ضلع لاہور جناب نقی مھدی  کے علاوہ تمام ٹاون کے صدور ، عزاداری ونگ کے سید فخرحسنین رضوی ایڈووکیٹ اور ضلعی سیکریٹری فلاح وبہبود برادر نقی حیدر ، وحدت یوتھ کے جنرل سیکرٹری برادر سجاد نقوی ، ڈویژنل صدر لاہور ڈویژن برادر سید زین رضوی ، وحدت یوتھ کے نمائندے ، لاہور کابینہ اور ٹاونز کے صدور و ٹاونز کابینہ کے نمائندے شریک  ہوئے ۔

 شرکاء نے آزادی فلسطین مارچ میں زندہ دلان لاہور کی بھرپور شرکت کویقینی بنانے کا عزم کیا، آزادی فلسطین مارچ کے لئے کور کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ آنے والے سوموار تک کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔ سوموار کو شام 7 بجے دوبارہ میٹنگ ہوگی تاکہ تمام فعالیت کو سنٹرلائز کیا جا سکے ۔تقسیم کار کے ساتھ ساتھ مختلف اجرائی کمیٹیوں کی تشکیل ہوسکے ۔ ان شاءاللہ

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر 26 نومبر کو لاہور میں آزادی فلسطین مارچ کے انعقاد کے حوالے سے مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں 26 نومبر کے جلسے اور مارچ کی تیاریوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری تعلیم برادر عارف علیجانی،صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ سید اکبر کاظمی ،مولانا ظہیر کربلائی اور مولانا نیازبخاری بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹریٹ لاہور میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب اسد عباس نقوی کی زیر صدارت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی تحصیل صدور کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں 26 نومبر کو لاہور میں منعقد ہونے والے آزادی فلسطین مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا لاہور کے مختلف یونٹس اور علاقوں سے خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تحصیل صدور میں تقسیم کار کیا گیا ،۔

تمام خواتین نے آزادی فلسطین مارچ کے کامیاب انعقاد کے لیے بھرپور کوشش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس سلسلے میں بروز ہفتہ مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں مزید ورکنگ کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

Page 6 of 1409

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree