The Latest

وحدت نیوز(قم) مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ معصومہ نقوی نے قم المقدس میں بروز عید قربان جامعہ بعثت کی خواہران سے گلستان ہاشمی کے مقام پر ملاقات کی ، جہاں انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کا تعارف کروایا اور خواہران کو قم المقدسہ میں دینی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان میں دین کی خدمت اور معاشرے میں دینی افکار و تعلیمات کی آگہی کے لیے موجود تنظیموں کے ساتھ مل کر فعالیت کرنے کی دعوت دی ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی کابینہ کا اجلاس مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ حسن ظفر نقوی کے گھر منعقد ہوا جس میں علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ حیات عباس نجفی، آصف رضوی، کاظم عباس، علی نئیر، زین رضوی سمیت دیگر اراکین موجود تھے۔ سربراہی خطاب سے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ حسن ظفر نقوی کہا کہ جو بجٹ پیش کیا گیا ہے، وہ درحقیقت عوام دشمن بجٹ ہے، اس میں تعلیم، صحت اور عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں کو مکمل طور پر نظرانداز کردیا گیا ہے، موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں معمولی اضافہ کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 25 فیصد سے تجاوز کرچکی ہے اور عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں، اس بجٹ میں صنعتکاروں، سرمایہ داروں اور بااثر طبقے کو ٹیکس ریلیف دے کر نوازا گیا ہے جبکہ عام آدمی پر براہِ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیا گیا ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ریٹیلرز پر غیر منصفانہ سختی، بجلی اور پیٹرول پر نئے سرچارجز اور کاربن لیوی جیسے اقدامات عوام کی جیب پر کھلا ڈاکا ہیں، عالمی مالیاتی اداروں کی شرائط پوری کرنے کے شوق میں حکومت نے ملکی خودمختاری اور عوامی ریلیف کو یکسر نظرانداز کردیا ہے، اس بجٹ میں بے روزگاری کے خاتمے، برآمدات کے فروغ اور مقامی صنعت کو سہارا دینے کے لیے کوئی ٹھوس پالیسی یا لائحہ عمل نہیں دیا گیا، مجلس وحدت مسلمین اس عوام دشمن بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ تعلیم، صحت، روزگار اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، بصورتِ دیگر یہ بجٹ عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کرے گا اور معیشت کو دیوالیہ پن کے دہانے تک لے جائے گا۔

وحدت نیوز(ملتان) جامعہ شہید مطہری ملتان میں امام خمینی رح کی چھتیسویں برسی کے عنوان سے مجلس عزا منعقد کی گئی، جس سے پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان و صوبائی صدر مجلس علما مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام راحل امام خمینی رح وہ تاریخ ساز شخصیت ہیں جنہوں نے دور حاضر کی حسینیت کو زندہ کیا، تاریخ ہمیشہ باکردار لوگوں کو یاد رکھتی ہے۔ امام خمینی نے اپنی قوم کی فکری آبیاری کی اور ان کے مردہ ضمیروں کو زندہ کیا، آج ایران عالم کفر کیخلاف ایک مضبوط طاقت بن کر اسلامی مقدسات کی حفاظت کے لئے کمر بستہ ہے، یہ آیت اللہ خمینی کی تربیت کا مظہر ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ امام خمینی صرف ایک عالم نہیں بلکہ کردار ساز تھے، انہوں نے مظلوم اور محروم طبقے کی آواز بن کر دنیا میں ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی، آپ نے سالوں سال بہادری سے مقابلہ کرکے شہنشاہی نظام کا تختہ الٹایا جس کے بعد ایران میں اسلامی جمہوریہ کے عظیم اور مضبوط نظام کو قائم کردیا۔ ان کا مزید کہنا تھا آج رہبر معظم سید علی خامنہ ای دامت برکاتہ امام خمینی رح کے افکار کے ترجمان بن کر انقلاب اسلامی کی محافظت فرما رہے ہیں اور انشااللہ تا ظہور امام زمان عج انقلاب اسلامی کی یہ روشنی تاریک دنیا کو منور کرتی رہے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وفد نے امام جمعہ و الجماعت مرکزی سینیئر نائب صدر عزاداری ونگ علامہ سید زاہد حسین کاظمی سے ملاقات کی، وفد نے علامہ زاہد حسین کاظمی سے ان کے بھائی کے انتقال پہ تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

 وفد میں مرکزی سیکرٹری امور دفاتر ملک اقرار حسین علوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ظہیر عباس نقوی اور رکن شوری عالی علامہ محمد اقبال بہشتی شامل تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر اپنے تمام ہم وطنوں اور اہلِ اسلام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید کا دن سارے عالم اسلام کے لیے متبرک اور سعادتوں بھرا دن ہے، برکتوں بھرا یہ یوم عظیم قربانی، ایثار، اخلاص اور محبت کا تہوار ہے، عید قربان ایام حج میں تعظیم اسلام کی نمایاں ترین نشانی ہے، یہ ایسی عید ہے جس میں تمام مسلمان عبودیت اور بندگی کے سایہ میں فرمان خدا وند متعال کی اطاعت کرتے ہیں، قرب خداوندی کا تقاضا اور ہمارا اخلاقی و دینی فریضہ ہے کہ ہم محروم و ضرورت مند طبقات کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹیں، بالخصوص ملک وملت کے شہداء کو اور  خصوصی طور پر مظلومین غزہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں  شہداء کے خانوادہ کے ساتھ اپنی خوشیاں کو بانٹیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ اطاعت خداوندی اور تسلیم ورضا کی بے مثال یادگار ہے، جسے مسلمین جہان ہر سال مذہبی جوش و خروش سے مناتے ہیں، اس قربانی کی اہمیت اور کیا ہو گی کہ جس کی وسعت میں ہر سال زیادہ اضافہ ہو رہا ہے، ہمیں اس لازوال قربانی کے پیش نظر تمام شعبہ ہائے زندگی میں ایثار کے جذبے کو فروغ دینا چاہیے، اس عظیم الشان دن کے صدقے میں دعا گو ہیں کہ خداوند متعال ہم سب کو حقیقی معنوں میں اپنے رب العالمین کو راضی کرنے کی توفیق عطا فرمائے، ہم سب مسلمانوں کو حقیقی خوشیوں سے ہمکنار فرمائے اور راہ خدا میں سب کی قربانیوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے، ہمارے وطن عزیز پاکستان کو ترقی واستحکام عطا فرمائے۔ آمین

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید قربان کے پُر مسرت موقع پر تمام عالم اسلام کی خدمت میں ھدیہ تبریک پیش کرتی ہوں۔ قربانی کا عمل محض ایک رسمی عبادت نہیں، بلکہ اخلاص، محبتِ الٰہی اور قربِ خداوندی کا وہ عظیم مظہر ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی صورت میں امتِ محمدیہ پر واجب قرار پایا۔ قربانی کی روح جانور کے ذبح کرنے میں نہیں، بلکہ اس دل کی کیفیت میں ہے جو خدا کی محبت میں ہر شے وار دینے کو تیار ہو۔ یہی وہ اخلاص ہے جو قربانی کو مقبول بناتا اور گناہوں کی مغفرت کا ذریعہ بنتا ہے۔

انہوں نے کہا عیدالاضحیٰ ہمیں سیدہ حاجرہ علیہ السلام کی ایثار و قربانی اور بہترین تربیت اولاد کی طرف بھی متوجہ کرتی ہے ۔حضرت حاجرہ علیہا السلام بہترین ماں اور بہادر رفیقہ حیات تھیں جنہوں نے مکّہ کے بیابان میں حضرت اسماعیل علیہ السلام کی ایسی تربیت کی کہ آج عیدالاضحی پر پوری امت مسلمہ انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ دور حاضر کی ماؤں کو سیرت سیدہ حاجرہ علیہا السلام پر عمل پیرا ہو کر اپنے بچوں کی اسی انداز میں ترببت کرنی چاہئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی قربانیوں اور مصائب کو نہ بھولیں۔ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لئے دعائیں مانگیں ۔ وطن عزیز میں اپنے اردگرد موجود ضرورت مند مساکین، اعزاء و اقربا کو قربانی کے گوشت کی تقسیم میں یاد رکھیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)آج روز مقام منٰی میں ایک عظیم عالمِ دین، خطیبِ اہلِ بیتؑ، اور خادمِ ملتِ جعفریہ، شہیدِ راہِ ولایت علامہ غلام محمد فخرالدینؒ ہم سے  جدا ہوئے تھے ان برسی کے موقع پر ان کی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہیں وہ عظیم شخصیت جنہوں نے اپنی زندگی دینِ اسلام، عشقِ اہلِ بیتؑ، اور ملت کے حقوق کے تحفظ کے لیے وقف کی ان خیالات کا اظہار چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ  حج کے مبارک سفر کے دوران منیٰ میں پیش آنے والے المناک حادثے میں شہید ہو کر علامہ غلام  محمد فخر الدین نے  اپنی زندگی کا آخری لمحہ بھی اللہ کی راہ میں بسر کیا اور راہِ عشق و شہادت کو اپنی زندگی کا حاصل بنایا۔ان کی شہادت، ملتِ تشیع کا ایک ناقابلِ فراموش سانحہ ہے، لیکن ساتھ ہی ان کا کردار، خطابت، اور اخلاص آج بھی ہمارے دلوں کو روشنی عطا کرتا ہے۔ان کی برسی کے موقع پر اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہپروردگار، شہید منیٰ علامہ غلام محمد فخرالدینؒ کے درجات بلند فرمائے، ان کے صدقے ملتِ اسلامیہ کو اتحاد، بصیرت اور استقامت نصیب فرما، اور ہمیں ان کے مشن کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرما۔

وحدت نیوز(لاہور) دعا کمیٹی پاکستان لاہور اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے باہمی اشتراک سے امام بارگاہ گلشن زہراء، بھیکھے والا موڑ، لاہور میں دعائے عرفہ مجلس شہادت حضرت مسلم بن عقیلؑ  اور بانی انقلاب اسلامی ایران، حضرت امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر عظیم الشان دعائیہ اجتماع منعقد ہوا۔

یہ روحانی اجتماع ہر سال روز عرفہ کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے، جس میں اس بار بھی شہر بھر سے مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس با برکت اجتماع سے معروف ذاکر اہل بیت جناب جواد عاشق بی اے اور علامہ ظہیر کربلائی نے ایمان افروز خطاب کیا۔

 دعائے عرفہ کی تلاوت کی سعادت جناب قاری منیر جعفری اور قاری عبدالباسط نے حاصل کی۔دعائیہ اجتماع کے بہترین انتظامات دعا کمیٹی لاہور اور مجلس وحدت مسلمین کے رضا کاران نے کیے۔

 شرکاء کے لیے ٹھنڈے مشروبات اور نذر و نیاز کا وسیع انتظام موجود تھا۔ اجتماع میں تنظیمی و غیر تنظیمی سطح پر مؤمنین کی بھرپور شرکت نے اس پروگرام کو ایک روح پرور منظر میں بدل دیا۔

یہ اجتماع جہاں دعائے عرفہ کی روحانیت سے لبریز تھا، وہیں امام خمینیؒ کے افکار و خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ثابت ہوا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں سمرکیمپ کا اعلان۔ سمرکیمپ 20 جون سے اسلام آباد کے پانچ دینی مراکز میں ہوگا۔سمرکیمپ میں طلبہ طالبات دینی بنیادی تعلیمات سے روشناس ہونگے۔جید علماء کرام معارف اسلامی پر درس دینگے۔

مجلس وحدت مسلمین کردار سازی کونسل کے رکن شیخ محمد جان حیدری کے مطابق اس سمر کیمپ کا مقصد نسل جوان جو معارف ال محمد علیھم السلام سے روشناس کرنا اور عصری تربیتی چلینجز سے نبرد آزما ہوناہے۔سمر کیمپ میں قرآن،اخلاق،عقائد،احکام،حالات حاضرہ اور عصری موضوعات پر درس دیاجائے گا۔

وحدت نیوز(مشھدمقدس)شہادت حضرت امام محمد باقر علیہ السلام  اور رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 36 ویں برسی کی مناسبت سے دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس میں ایک پروگرام  کا انعقاد ہوا ۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا. منقبت  ننھے منقبت خواں سادات کاظمی برادران نے بہترین اور دلنشین آواز میں پڑھی. پروگرام خصوصی خطاب جناب حجہ الاسلام مولانا سید جان علی کاظمی صاحب نے فرمایا۔

 انہوں نے اپنے خطاب میں حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی علمی شخصیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنے تاسیس کردہ حوزہ علمیہ میں بڑے بڑے مجتہدین تربیت کرکے دنیائے اسلام کے مختلف علاقوں میں بھیجے ۔آج کے حوزات علمیہ اسی حوزہ علمیہ کا تسلسل ہیں  جس کی بنیاد  امام محمد باقر علیہ السلام نے مدینہ میں  رکھی تھی۔حوزہ علمیہ سے ہی امام خمینی جیسی شخصیات نکلی ہیں ۔امام خمینی نے مادیت اور انحراف میں جکڑی انسانیت کو انقلاب اسلامی کی شمع روشن کرکے بشریت کو خدا ،قرآن اور دین کی طرف بلایا ہے ۔

Page 7 of 1568

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree