The Latest
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک کے دیگر شہروں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی 8 شوال 29 اپریل کو عالمی یوم انہدام جنت البقیع منایا جائے گا۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی، جنرل سیکرٹری سید زعیم زیدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جواد مصطفیٰ، سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور زیدی، سیکرٹری نشر و اشاعت ثقلین ظفر اور صوبائی ترجمان عاطف حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آل سعود حکومت کی جانب سے 8 شوال کو جنت البقیع میں صحابہ کرام، امہات المومنین اور آئمہ اطہار کی قبور کو مسمار کر دیا گیا تھا، جس کے بعد 8 شوال کو دنیا بھر میں آل سعود کی اس اسلام دشمن حرکت کے خلاف یوم احتجاج منایا جاتا ہے۔
علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام ملک کے دیگر شہروں کی طرح جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ 8 شوال 29 اپریل کو چوک گھنٹہ گھر تا چوک نواں شہر ملتان تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا ، احتجاجی ریلی میں دیگر جماعتوں کو بھی دعوت دی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے صحابہ کرام، امہات المومنین اور آئمہ اطہار کی قبور کو مسمار کرانا عالم اسلام کے منہ پر طمانچہ ہے، امہات المومنین، آئمہ اطہار کی قبور مسلمانوں کے لیے مرکز ہدایت ہیں۔
وحدت نیوز(ڈیرہ غازی خان) مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید اسد عباس نقوی کی ڈی جی خان آمد ،پاکستان تحریک انصاف و مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مشترکہ امیدوار براٸے صوباٸی اسمبلی پی پی 292 ڈی جی خان غضنفر عباس کوریجہ سے ملاقات کی ۔
مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی زیر صدارت کوریجہ ہاوس ڈی جی خان میں اجلاس منعقد ہوا ، جس میں صوباٸی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر سلیم عباس صدیقی، امیدوار MPA پی پی 292 غضنفر عباس کوریجہ، صوباٸی ناٸب صدر سید انعام حیدر زیدی، صوباٸی سیکرٹری سیاسیات سید وسیم عباس زیدی، ضلعی صدر MWM ڈی جی خان سید اظہر عباس کاظمی، ممبر پولیٹیکل کونسل MWM ڈی جی خان حاجی محمد ترین، مظہر عباس کوریجہ سمیت ضلعی کابینہ و صوباٸی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں پی پی 292 کی سیاسی صورتحال پر مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید اسد عباس نقوی کو بریفنگ دی گٸی اجلاس میں پی پی 292 کے الیکشن کا آٸیندہ کا لاٸحہ عمل طے کیا گیا ۔
ان شاء اللہ MPA پی پی 292 غضنفر عباس کوریجہ
وحدت نیوز(ڈیرہ غازی خان)پاکستان تحریک انصاف و مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مشترکہ امیدوار براٸے صوباٸی اسمبلی پی پی 292 ڈی جی خان غضنفر عباس کوریجہ کی رہاٸش گاہ پر ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں صوباٸی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل MWM پاکستان برادر سلیم عباس صدیقی، امیدوار MPA پی پی 292 غضنفر عباس کوریجہ، صوباٸی ناٸب صدر سید انعام حیدر زیدی، صوباٸی سیکرٹری سیاسیات سید وسیم عباس زیدی، ضلعی صدر MWM ڈی جی خان سید اظہر عباس کاظمی، ممبر پولیٹیکل کونسل MWM ڈی جی خان حاجی محمد ترین،و ضلعی کابینہ و صوباٸی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی اجلاس میں پی پی 292 کی سیاسی صورتحال کا جاٸزہ لیا گیا اور آٸیندہ کا لاٸحہ عمل طے کیا گیا ۔
وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر علامہ جہانزیب علی جعفری کی زیر صدارت صوبائی شوریٰ کا آنلائن اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی کابینہ سمیت ضلعی صدور نے شرکت کی اجلاس کے دو سیشن رکھے گئے، جس میں صوبہ کی تنظیمی صورت حال کے ساتھ ساتھ سیاسی صورتحال پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ تنظیمی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے تنظیم سازی اور یونٹ سازی کی اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،تمام ضلعی صدور کو ہدایت دی گئی کہ 30 اپریل کو اسلام آباد میں شوریٰ عمومی کے اجلاس میں صوبہ اور تمام تر اضلاع اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔
علامہ جہانزیب علی جعفری کا مزید کہنا تھا کہ تنظیم سازی پر کام کیا جا سکتا ہمیں اپنے رابطے مزید بڑھا کر کام کرنا ہوگا، تنظیم سازی میں ڈیرہ اسماعیل خان ،ضلع ایبٹ آباد کی کارکردگی کو سراہا گیااور ان سے مزید بہتر کام کرنے کا کہا گیا جس کو انہوں نے قبول کیا، اس دوران صوبہ میں ہونے والے آئندہ الیکشن کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے ہدایت کی کہ صوبائی سیاسی کونسل کی جلد از جلد تشکیل مکمل کی جائے اور آئندہ کچھ ہفتوں میں دورہ جات کر کے پشاور میں سیاسی کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے پشاور میں ضلعی آرگنائزر کا تقرر کر دیا گیا ہے اور ان سے گزارش کی گئی ہے کہ 3ماہ کے اندر تنظیم نو کر کے رپورٹ پیش کریں انہوں نے تمام اضلاع کو اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں شرکت کی تلقین کی اور کہا کہ تمام اضلاع اپنی ضلعی رپورٹ ہمراہ لائیں، آخر میں ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی جس کے ساتھ اجلاس کا اختتام کیا گیا۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے ضلع ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضلعی صدر محترمہ تصدق زہرا اور ان کی کابینہ سے ملاقات کی اور تمام عہدیداران کو کتاب ملا صالح بطور ھدیہ پیش کیں ۔
علاوہ ازیں تحصیل کبیر والا کے علاقے عبدالحکیم میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا یونٹ قائم کیا گیا جس کی صدر محترمہ شگفتہ اور نائب صدر محترمہ دینا زہرا منتخب ہوئیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں سالانہ تنظیمی شوریٰ عمومی کے اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس مرکزی کنوینر کنونشن ملک اقرار حسین علوی کی سربراہی میں منعقد ہوا،جس میں برادر سید نجیب نقوی، برادر سید ظہیر نقوی، مولانا اعوان علی شاہ ،ممتاز حسین، آفس انچارج برادر ارشاد بنگش اور برداد شجاعت علی شریک ہوئے۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت ضلع راولپنڈی کے صدر آغا اعوان علی شاہ نے حاصل کی، مرکزی کنونشن شوری عمومی جو کہ 30 اپریل اور یکم مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے اس پروگرام میں تمام مرکزی کابینہ، چھ صوبوں کی صوبائی کابینہ، صوبائی کابینہ ریاست آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام اضلاع کے ضلعی صدور سمیت ایک ایک نمائندہ شرکت کرےگا۔
اجلاس میں پروگرام کے حوالے سے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا اور مختلف ذمہ داریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد اور راولپنڈی کے اراکین کابینہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کا اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ساتھ ہوا۔
محترمہ مفائزہ زیدی صدر اور محترمہ تحسین فاطمہ نائب صدر ایم ڈبلیوایم تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ منتخب
وحدت نیوز(مظفرگڑھ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے علاقے کی فعال خواتین سے ملاقات کی اور منتظرین امام زمان عج کی صفات پر درس دیا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین تحصیل علی پور کا تنظیمی سیٹ اپ تشکیل دیا گیا جس میں محترمہ مفائزہ زیدی بطور تحصیل صدر اور محترمہ تحسین فاطمہ نائب صدر منتخب ہوئیں خواہران کو حریم ولایت مجلہ و کتاب بطور ھدیہ پیش کی گئیں۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین کے سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنٹرل لاہور برادر خرم زیدی،رانا کاظم علی سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری سنٹرل لاہور اور برادر فرقان حیدر سابق سیکرٹری فلاح و بہبود سنٹرل لاہور کی شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود اور سابق سیکرٹری جنرل سنٹرل لاہور سے انکی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات ۔اس موقع پر تنظیمی فعالیت کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور برادر شیخ عمران علی کی تنظیمی خدمات کو سراہا گیا اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے دورہ سندھ کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی کی ضلعی صدر محترمہ معصومہ ممتاز اور دیگر تنظیمی عہدیداران سے ملاقات کی ۔
محترمہ معصومہ ممتاز اور محترمہ نشاط زہرا کے ساتھ مشاورت کے بعد کراچی کی تین تحصیلوں کی صدور کا انتخاب عمل میں لایا گیا محترمہ صبا مھدی سعدی ٹاون ، محترمہ کلثوم بانو واٹر بورڈ ٹاون اور محترمہ مریم زہرا اور معصومہ زہرا گلستان جوہر کی صدر اور نائب صدر منتخب ہوئیں اس موقع پر مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے نو منتخب تحصیل صدور سے حلف لیا۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی پولٹیکل کونسل کا اجلاس سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن کی سربراہ میں وحدت ہاوس انچولی میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مشر حسن نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی بارشوں پہلے شہر کے برساتی نالوں کی صفائی کے کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں اور بارشوں سے پہلے اقدامات کرکے شہریوں کو بارش کے نقصانات سے بچائیں، شہری پہلے ہی مخدوش سٹرکوں اور بوسیدہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے اذیت کا شکار ہیں۔ اجلاس میں ذیشان حیدر، رضی حیدر رضوی، یعقوب شہباز، زین رضا، آصف صفوی، کاظم عباس سیمت دیگر اراکین موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی اور عوامی مسائل سے عدم توجہی کے باعث عام آدمی کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے، معمولی بارش کے بعد پورا کراچی کسی جوہر کا نقشہ پیش کر رہا ہوتا ہے، پورا ملک بحرانوں کی زد میں ہے لیکن حکمران ان معاملات سے دانستہ طور پر انجان بنے بیٹھے ہیں، حکومت جب تک عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہوگی تب تک مشکلات کا ازالہ ممکن نہیں، محکمہ بلدیات سمیت تمام اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا ہوگا، جب تک صوبائی و وفاقی حکومتیں ایک پیج پر نہیں ہوں عوام کے مسائل میں اضافہ ہوتا رہے۔