وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں اپنے حلقے کے مسائل پر سوالات کیئے، جس میں لوگوں کے پاسپورٹس کی وقت پر تجدید نہ ہونے کے ساتھ ساتھ کئی افراد کو پاکستان ڈی پورٹ کیئے جانے جیسے مسائل پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
جس پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاسپورٹس کی تجدید کے مسئلے کو متعلقہ ادارے کے ذریعے فوری حل کرنے کی حامی بھرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ڈی پورٹ کیئے جانے والے افراد میں سے کسی کے ساتھ بیرون ملک ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔