وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک)   آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای رہبر انقلاب اسلامی ایران نے آج صبح عید بعثت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مناسبت اسلامی ممالک کے سفراء اور جمہوری اسلامی ایران کے مرکزی مسئولین کے ساتھ منعقدہ ایک نشست میں کہا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کے حوالے سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ توحید ظلم کے خلاف جدوجہد اور ظالموں کا مقابلہ کرنے کامل اصولوں پر مبنی ہے۔ اسی بنا پر حق کا محاذ ہمیشہ باطل محاذ کے مقابلے میں مزاحمت کرتا رہتا ہے اور اس کا حتمی سرانجام باطل کی پسپائی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ امت اسلامی کی ذمہ داری ہے کہ بعثت کے پیام یعنی توحید کی طرف واپس پلٹے۔ ظلم کے مقابلے جدوجہد کا حتمی نتیجہ کامیابی ہے۔ اس جدوجہد کا واضح نمونہ فلسطینی قوم ہے۔ فلسطینی قوم شروع میں ایک کمزور ملت تھی لیکن اپنی مزاحمت کی بنا پر یہ کمزور قوم آج قدرتمند فلسطین میں تبدیل ہو چکی ہے اور اسرائیل کو دھمکی دیتی ہے، یہ غاصب حکومت فلسطینی قوم کے مقابلے میں اپنی ناتوانی کو محسوس کر رہی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ کا شام میں موجود ہونا مغربی ایشیا اور شام میں موجود مزاحمتی گروہوں کی مدد کرنے کی غرض ہے۔ یہ جو کہا جاتا ہے ایران کے خطے میں بڑھوتری (Expansion) کے عزائم ہیں، جھوٹی بات ہے۔ عظیم، آباد اور متحد ایران خطے میں کسی بھی قسم کی وسعت طلبی یا دنیا کے کسی بھی علاقے پر (قبضہ) کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ رہبر انقلاب نے کہا کہ مغربی ایشیا میں ہماری موجودگی کا سبب مزاحمتی اور مقاومتی گروہوں کی مدد کرنا ہے کہ جو ظلم کے مقابلے میں کھڑے ہیں۔ مقاومتی محاذ نے اسی مدد  اور شام کی بہادر فورسز کی برکت سے دہشت گردوں کو شکست فاش دی اور یہ دہشت گرد جو امریکہ اور مغربی ممالک کے ہاتھوں وجود میں آئے مغلوب ہوئے۔

آیت اللہ خامنہ ای آج علی الصبح شام پر ہونے والے میزائل حملوں کی شدید مذمت اور امریکی صدر کے داعش کے خاتمے کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات واضح جھوٹ اور مضحکہ خیز ہے۔ چونکہ امریکیوں نے سعودیہ اور اس کی مانند دیگر ممالک کے پیسوں سے ایسی خبیث موجودات کو عراق اور شام میں تیار کیا اور جہاں بھی ضرورت محسوس کی ان دہشت گردوں کی مدد بھی کی۔ جب داعش کے اصلی افراد محاصرے میں تھے تو انہوں نے ان کو نجات دی۔ امریکہ اور اس کے ایجنٹوں کی بھرپور مدد کے باوجود مقاومتی محاذ نے شام اور عراق کو آزاد کروایا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے آج امریکہ کی طرف سے شام پر کئے جانے والے میزائل حملے کو جرم قرار دیا اور مزید کہا کہ میں واضح طور پر اعلان کرتا ہوں کہ امریکی صدر، فرانس کا صدر اور برطانیہ کا وزیراعظم مجرم ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  تباہ حال شام پر عالمی طاقتوں کا حملہ کھلی جارحیت ہے یہ حملہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف اورایک ملک کی سا لمیت پر حملہ ہے۔غیراخلاقی غیر انسانی حملہ جس کی کوئی قانونی اخلاقی اور انسانی اساس اور گراؤنڈ نہیں ہے عراق کی کہانی ایک مرتبہ پھر سے دہرائی جارہی ہے۔ او آئی سی خود جارح قوتوں کی آلہ کار بن چکی ہے۔شام پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گزشتہ روز شام کے نہتے شہرویوں پر تین عالمی طاقتوں کے میزائل حملے کے خلاف ایک بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ داعش کی جارحیت اور بربریت سے قبل بھی شام پر کیمیائی ہتھیاروں کا الزام لگا کر دباو ڈالا جاتا رہا اور شام نے اقوام متحدہ کی انسپکشن ٹیموں کو ہمیشہ خوش آمدید کیا۔ مگر اقوام متحدہ کی انکوائری سامنے نہ لائی گی۔داعش کو عراق و شام میں لانے والی بھی ہی طاقتیں تھیں جنہوں نے دنیا بھر سے دہشگرد جمع کر کے حملہ آور ہوئے۔ سلامتی کونسل میں شام کے خلاف قرادار ناکام ہونے کے باوجود حملہ کرنا عالمی قونین کے خلاف اور کھلی جارحیت ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کا بہانہ بنا کر تین عالمی نام نہاد امن کی علمبردار طاقتوں نے نہتے شامی شہریوں پر حملہ کیا ہے ۔شام اس وقت کئی سالہ جنگ کی وجہ سے خوراک اورادویات کی کمی کا شکار ہے۔پورا عرب جنگ کی لپٹ میں ہے جس پراو آئی سی کی خاموشی مجرمانہ ہے۔عملا یہ ادارہ فیل ہو چکا ہے اور جارح استعماری طاقتوں کا آلہ کار بن چکا ہے اب وقت آگیا ہے کہ دین اسلام کی سربلند ی اور استعماری قوتوں کی سازشوں کے مقابلے کے لئے عالم اسلام کی مظلوم اقوام اکھٹی ہو جائیں۔اور مل کر اسرائیل امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی دہشتگردی کا جواب دیں۔

وحدت نیوز (کراچی)  کے الیکٹرک کی ظالم انتظامیہ معصوم بچوں کی جان کی دشمن بن چکی ہے، شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث معصوم بچوں کی طبیعت غیر ہونے کے واقعات میں سنگین اضافہ ہو چکا ہے، کے الیکٹرک کے مظالم پر ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے، کے الیکٹرک کی انتظامیہ اور سندھ حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے، تو جلد اعلیٰ ایوانوں کا گھیراؤ کریں گے، شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ سے اگر کسی شہری کی جان خطرے میں پڑی، تو ذمہ دار کے الیکٹرک ہوگی، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف کے الیکٹرک کے اس غیر انسانی رویئے کا فوری نوٹس لیں، نویں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں مصروف طلبا و طالبات کا مستقبل کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کے باعث داؤ پر لگ چکا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ مبشر حسن، احسن عباس رضوی اور اسکول پرنسپل عنبرین کاظمی نے حسن عسکری اسکول رضویہ سوسائٹی گولیمار کے باہر کے الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور امتحانات میں مصروف طلباء کو درپیش مشکلات کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر طلبہ نے کے الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

طلبہ نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر اعلانیہ اور بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث ہمیں امتحانات کی تیاری میں شدید دشواری کا سامنا ہے، رات 3 بجے تک بجلی کی بندش کے باعث نیند پوری نہیں ہو رہی، جس کے نتیجے میں امتحانات پر برا اثر پڑ رہا ہے، طلبہ نے کہا کہ کے الیکٹرک ہماری روشن مستقبل کو تاریک بنانے سے باز آجائے۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل عنبرین کاظمی نے کہا کہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ بھاری بھرکم بلوں کی وصولی کے باوجود شہریوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی میں ناکام ہے، ہمارے بچوں کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے، شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث معصوم بچوں کی طبیعت بگڑنے اور بے ہوشی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل لوڈشیڈنگ کے نتیجے میں تدریسی سرگرمیاں شدید طور پر متاثر ہو رہی ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف کے الیکٹرک کے اس غیر انسانی رویئے کا فوری نوٹس لیں۔

وحدت نیوز (مشہد)  دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس میں بمناسبت شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام ٬طلاب عظام اورزائرین محترم کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔مجلس کا آغاز تلاوت کلام مجید فرقان حمید سے کیا گیا۔پروگرام کے پہلے خطیب حجۃ الاسلام جناب انصار ثقلین نے امام موسی کاظم علیہ السّلام کی سیرت طیبہ پر تفصیلی گفتگو فرمائی۔اس کے بعد دوسرے خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین جناب سید سبط حیدر زیدی نے خطاب فرمایا۔انہوں نے کہا کہ امام علیہ السلام کی زندگانی سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جاؤ چاہے جان ہی کیوں نہ چلی جائے حق و باطل کی جنگ ہے جو ابتدائے خلقت سے شروع ہوئی اور آخر تک جاری رہے گی۔آج بھی حق و باطل کی جنگ جاری ہے اور دشمنان اسلام اپنی پوری قوت کے ساتھ اسلام کے مقابلے میں آ کھڑے ہوئے ہیں ایک طرف یزیدیت اور دوسری طرف حسینیت کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام کی سیرت طیبہ سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ جان جاتی ہے تو چلی جائے لیکن اسلام پر آنچ نہ آنے پائے ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جاؤ اور اس کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرو ۔اور یہی انسان کی خلقت کا مقصد اور ہدف ہے۔اس کے بعد مصائب آل محمد و آل محمد اور امام موسی کاظم علیہ السلام پڑھے۔۔مشہور شان علی ماتمی سنگت نے بہترین نوحہ خوانی  اور سینہ زنی کی۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کےسیکریٹری جنرل حجت الاسلام عقیل حسین خان نے تمام آنے والے علمائے کرام طلاب عظام اور زائرین محترم کا  شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک علی موسوی کا  نواز شریف کی تا حیات نا اہلی کے فیصلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اس تاریخ ساز فیصلے سے بدعنوانوں کاپارلیمنٹ میں داخلہ بند ہو جائے گا، عدالتی فیصلہ شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھانے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے درباری ایک کرپٹ اور نااہل شخص کو بھٹو سے ملانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان کو تاریخ کا علم ہی نہیں اور یہی لوگ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی پر مٹھائیاں تقسیم کرتے رہے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور کرپٹ نواز شریف کے کیس میں کوئی مماثلت نہیں ہے۔

علامہ مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ ایک نا اہل شخص کی تا حیات نا اہلی کوئی اچھنبہ نہیں ، نواز شریف شروع سے ہی نا اہل تھاجسے ضیا الحق جیسے ظالم و جابر ڈکٹیٹر نے اہل کرنے کی کوشش تھی ۔ آج سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے پاکستانی سیاست سے ایک تاریک اور نااہل باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا ہے۔ بالآخر کرپٹ اور نااہل ہمیشہ کیلئے اپنے انجام سے دو چار ہوگیا۔

وحدت نیوز (کراچی)  مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع جنوبی کی شوریٰ کا اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار کراچی میں عبوری ضلعی سیکریٹری جنرل حسن رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ڈویژنل رہنما سید عارف رضا زیدی اوررضوان پنجوانی نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں ضلعی کابینہ سمیت تمام یونٹس اور آرگنائزنگ کمیٹیوں کے عہدیداران بھی موجود تھے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جلد از جلد تمام یونٹس کے تنظیمی دورہ جات کیئے جائیں گے، تنظیمی سیٹ اپ کی تکمیل کی جائے گی، کے الیکٹرک کے خلاف جاری احتجاجی مہم میں تیزی لائی جائے گی، مختلف یونٹس میں احتجاجی پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے، سوشل میڈیا ورکشاپ میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔

Page 82 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree