وحدت نیوز  (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے رہنماعلامہ ولایت جعفری نے ایک بیان میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعہ کاتذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت وقت سے صوبے بھر کے عوام کی امیدیں وابسطہ ہے نظام امن کو برقرار رکھنے کیلئے جدو جہد کی ضرورت ہے۔ امن کی بحالی ہماری ضرورت ہے شہریوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اسے یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ حالات کی خرابی پورے شہر میں کاروبار سمیت نظام زندگی پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔ امن و امان کی بحالی کے بغیر صوبے میں ترقی کا پہیہ نہیں چل سکتا ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک میں بہت سے اداروں کا قیام امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے کیا گیا ہے ، تاکہ یہ اداریں عوام کے جان اور مال کی تحفظ کریں۔ جگہ جگہ ناکھوں کا قیام شہریوں کو تنگ کرنے کیلئے نہیں بلکہ امن و امان کی بحالی کیلئے کیا گیا ہے۔عوام کے تحفظ پر فائز اداروں کے تمام اہلکاروں کو چاہئے کہ اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے۔ تا کہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ گزشتہ دنوں سے دس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ جن میں نواں کلی کے قریب اُزبک نوجوانوں ، اسپنی روڈ پر پولیس اہلکار ، قندھاری بازارمیں ہزارہ نوجوان سمیت  و دیگر زخمیوں اور مسیحی برادری کے چار نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت تمام واقعات قابل افسوس اور ناقابل برداشت ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) شہرقائد کے باسیوں پر شدید گرمی میں کے الیکٹرک انتظامیہ کی جانب سے جاری ظالمانہ لوڈشیڈنگ ، اووربلنگ اور زائد ٹیرف کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا گیا، پہلے مرحلے میں شہر قائد کے مختلف علاقوں کی اہم شاہراہوں ، چوکوں اور چوراہوں سمیت کے الیکٹرک کے دفاتر پر احتجاجی بینرز آویزاںکردیئے گئے ہیں، ایم ڈبلیوایم نے کے الیکٹرک انتظامیہ سے شہریوں کیلئےفوری ریلیف کا مطالبہ کیا، ترجمان ایم ڈبلیوایم کا کہناتھاکہ کے الیکٹرک کے خلاف عوام دشمن پالیسیوں کے نتیجے میں احتجاجی تحریک کے اگلے مراحل کے اعلان کیلئے آج ہنگامی پریس کانفرنس آج صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقدکی جائے گی۔

وحدت نیوز(کراچی)  صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ و دعا کمیٹی کے تحت ھفتہ وار دعائے توسل اور جشن مولود کعبہ یوم ولادت باسعادت حضرت امام علی علیہ السلام محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ھواجسمیں علماء ، ذاکرین ، مذہبی ، سماجی ، قومی ، ماتمی انجمنوں ، اسکاؤٹس، وکلا ، مساجد و امام بارگاہوں کے ٹرسٹی، سیاسی شخصیات ، مشہور و معروف نعت ، منقبت خواں، سنی و شیعہ رہنماؤں اور مومنین و مومنات نے بھرپور شرکت کی دعائے توسل کی تلاوت آغا شہریار علی نے کی بعد از ختم دعا جشن مولود کعبہ سے شیعہ سنی نعت و منقبت خواں حضرات ، سید ناصر آغا ، ماسٹر غلام عباس ، سجاد حیدر ، شہریار ، حکیم فیضِ سلطان، عبدالواحد قادری ، شاید رضا قادری ، نقی لاھوتی ، قاسم بھوجانی، محمد مہدی ، علی مصطفیٰ ، علی رضا حیدری ، نیاز حسین ، نے بارگاہ امامت میں گلدستہ عقیدت پیش کیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی ، مولانا اختر عباس نقوی ، علامہ سجاد شبیر رضوی ، ممبر صوبائی اسمبلی میجر ریٹائرڈ قمر عباس رضوی ، ذاکر اہلبیت نقی نقوی ، حسن صغیر عابدی ، ناصر الحسینی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ایسی محافل جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ، نعت و منقبت خواں شامل ھوں تو ملک سے تکفیری فکر اور دشت گردی کے خاتمے کا باعث ھونگی ،علامہ احمد اقبال رضوی نے فلسطین ، مقبوضہ کشمیر ، یمن ، بحرین ، سعودی عرب میں نہتے مسلمانوں کی شہادتوں پر شدید مزمت کی اور انہیں بدترین ریاستی دشتِ گردی قرار دیاامریکہ ،اسرائیل ،بھارت ،سعودی عرب کا شیطانی اتحاد مسلمانوں کا قتل عام کررہا ھے،اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مسلمانوں پر مظالم و ریاستی جبر وتشد مجرمانہ طور خاموش تماشائی بنے ھوئے ہیں،یمن ، بحرین ، سعودی عرب ، نائجیریا ، برما میں خواتین ،بچوں ، بزرگوں ، علماء کرام پر ظلم کے پہاڑ توڑ جا رھے ہیں لیکن اس کے باوجود انکے اندر جذبہ جہاد اور شوق شہادت ختم نہیں کیا جاسکا ھے،آج علیؑ والے ہی ہیں کہ پوری دنیا میں دشمنان اسلام امریکہ ،اسرائیل سے ڈٹ کر مقابلہ کررھے ہیں آج انھیں علی والوں نے شام ، عراق سے داعش اور تکفیری دشتِ گردوں کا صفایا کیا۔

 انہوں مزید کہا کہ تکفیری دشت گردوں نے سر زمین پاکستان میں بھی اسکولوں ، پاک افواج ، مساجد و امام بارگاہوں میں بم دھماکے ، فائرنگ اور بسوں سے اتار کر شناخت کر کے بے دردی کے ساتھ مسلمانوں کو شہید کیا گیا اور بسوں کو آگ لگایا تھا ہم اہلبیت و مولا علی کے ماننے والوں نے ہی تکفیریوں کا مقابلہ کیا،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع جنوبی کے ڈپٹی سکریٹری جنرل عقیل احمد ایڈووکیٹ ، رابطہ سکریٹری نزیر علی ، علی عباس ، محمود آباد یونٹ کے ارکین ، بوتراب اسکاوٹ کے محمد مہدی ، ضامن عباس نقوی ، الخدام اسکاؤٹ عباس علی ، خادمان علم کمیٹی ، ندیم رضوی ، حیدر کرار ٹرسٹ رضی حیدر رضوی ، پاسبان عزا جنرل سکریٹری آغا علی حیدر ، دانش عابدی ، احسن رضوی ، مزمل حسین کاظمی ، عون محمد خواجہ ، مولانا علی رحمت حجتی ،علی رضا نامدار بھی موجود تھے۔آخر میں سانحہ 3 اپریل 2012چلاس گلگت بلتستان کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور مومنین و مومنات میں نیاز مولا کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع وسطی کراچی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے  آل شہدا ئے پاکستان ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام امروہہ گراؤنڈ انچولی میں ہوا جس کے فائنل میچ میں ریحان اکیڈمی جعفر طیار نے فتح حاصل کرکے ٹرافی اور دس ہزار روپے کا نقد انعام حاصل کیا۔  

 مولانا صادق جعفری سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن، اورنگزیب سلطان چئیرمین کراچی پیس ایمبیسیڈر ویلفئیر آرگنائزیشن، ناصر حسینی صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ، میجر ریٹائرڈ قمر عباس رضوی رکن صوبائی اسمبلی سندھ پی ایس 117، مزمل حسین صدر آل اورنگی مساجد و امام بارگاہ کمیٹی، زین رضا رضوی سیکریٹری جنرل خیرالعمل ویلفئیر فاؤنڈیشن کراچی ڈویژن، رضی حیدر رضوی چیئرمین حیدر کرار ٹرسٹ اور مرکزی ترجمان پاکستان علما مشائخ کونسل اور علامہ مبشر حسن ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور فاتح ٹیم، آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین اور ایمپائرز میں ایوارڈز تقسیم کئے جبکہ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان ضلع وسطی کراچی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مظہر عباس جعفری اور سیکرٹری جنرل ثمرزیدی نے مہمان حضرات کو یادگاری شیلڈز کا تحفہ دیا۔ تمام مہمانان گرامی بالخصوص کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل نے ضلع وسطی کی اس کاوش پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ ضلع وسطی کے سیکرٹری جنرل نے تمام مہمانوں، کھلاڑیوں اور آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اپنے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران خصوصی طور پر سرائیکی خطے کے معروف شاعر شاکر شجاع آبادی سے ملاقات کرنے کے لیے شجاع آباد پہنچے، اس موقع پرمرکزی رہنما ڈاکٹر یونس حیدری، سید محسن شہریار، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی ، سید وسیم عباس زیدی اور دیگر بھی موجودتھے۔

 شاکر شجاع آباد نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا گرمجوشی سے استقبال کیا، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سرائیکی شاعر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اشعار زندہ دل افراد کے لیے ایک سمت کا تعین کرتے ہیں، میں دلی طور پر آپ کے اشعار کا معترف ہوں آپ نے سرائیکی زبان کی صحیح ترجمانی کی ہے، آپ کے اشعار میں قوم، ملک اور ملت کا درد عیاں ہے، آپ نے اپنے اشعار کے ذریعے جاگیرداروں، وڈیروں،رسہ گیروں اور کرپٹ مافیا کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ہے۔ اس موقع پر شاکر شجاع آبادی اپنے مخصوص انداز میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو اشعار بھی سنائے ۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں بیس سے زائد بے گناہ شہریوں کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں پر بھارت کے وحشیانہ مظالم بدترین ریاستی دہشت گردی ہے۔اس طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے عزم و حوصلے کو دبایا نہیں جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج طاقت کاوحشیانہ استعمال کر رہی ہے جن کا مقصد کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے باز رکھنا ہے۔ ان خیالات کااظہاراُنہوں نے ملتان میں آئی ایس او کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، مولانا ہادی حسین ہادی اور دیگر بھی موجود تھے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے دل پاکستان سے کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔طاقت و اختیارات کا بے جا استعمال بھارت کے لیے کسی بھی لحاظ سے فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتا۔ بھارتی حکومت نے اپنی مذموم کاروائیاں اقوام عالم سے پوشیدہ رکھنے کے لیے میڈیا سمیت دیگر ذرائع ابلاغ پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔دنیا کے مختلف ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی کے معمولی واقعات پر سر آسمان پر اٹھانے والی عالمی طاقتوں کی مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ نوجوانوں کے قتل عام پر خاموشی کو سوائے تعصب کے کوئی اور نام نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا عالمی امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ناگزیر ہے۔اس مسئلہ پر تماشائی کا کردار ادا کرنے والی عالمی طاقتوں کو یہ حقیقت ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ خطے میں سلگنے والی آگ اگر بھڑک اٹھی تو یہ اور بھی بہت سارے دامنوں کو اپنی لپٹ میں لے لے گی۔انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا کہ اس وقت کشمیر،غزہ اور یمن سمیت ساری دنیا میں مسلمانوں کو بے گناہ موت کی وادی میں دھکیلا جا رہا ہے۔امت مسلمہ کے اس زوال کی بنیادی وجہ وحدت و اخوت کی کمی ہے۔ ہمیں مشترکات پر باہم نہیں ہونے دیا جارہا اور معمولی اختلافات پر ایک دوسرے کے خلاف صف آرا رہنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ یہود و نصاری کی ان سازشوں کی اگر بروقت درک نہ کیا گیا تو پھر سوائے ناکامی و خجالت کے ہمارے ہاتھ باقی کچھ نہیں بچے گا۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہدا کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد شفایابی کے لیے دعابھی کی ۔

Page 86 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree