سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری و دیگر قائدین عوامی جلسہ عام سے خطاب کیلئےکوئٹہ پہنچ گئے

12 اپریل 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، ممبر پولیٹیکل کونسل محسن شہریار اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا آج اپوزیشن جماعتوں کے اہم اجلاس میں شرکت کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

ایئرپورٹ پر علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، علامہ سہیل اکبر شیرازی، مولانا وزیر القادری، ارباب لیاقت علی ہزارہ اور علامہ مبشر حسین کی قیادت میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔

علمدار روڈ کوئٹہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ارسال رسل کا ہدف قیام عدل و انصاف ہے، قیام عدل و انصاف کے لئے عوام کی بیداری شعور اور ساتھ ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ غزہ آج صبر و استقامت کی عملی تصویر بنا ہوا ہے، غزہ کے صبر و استقامت نے اقوام عالم کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، ایمان اور اللہ پر توکل اھل ایمان کا سرمایہ ہے، غزہ کی استقامت ایمان اور اللہ پر توکل کا ثمر ہے، عوام کی خدمت ھدایت اور لوگوں کو خداوند متعال کی طرف رہنمائی کرنا ہمارا ھدف ہے، اھل حق کو حق و صداقت کے پیغام کے ساتھ اظہارِ وجود کرنا چاہیے کہ ہم باطل کے خلاف کھڑے ہیں میدان میں ہیں پانچ سو ہوں یا پانچ، میدان میں حاضر ہیں، ہم شیعہ سنی مل کر پاکستان کی تعمیر و ترقی اور استحکام کا سفر طے کریں گے۔سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ایک وفد کے ہمراہ آج اپوزیشن جماعتوں کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ کل ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree