مجاہد ملت آغا علی رضوی ایک بار پھر بھاری اکثریت سے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر منتخب

04 مئی 2025

وحدت نیوز(گلگت)مجاہد ملت آغا علی رضوی ایک بار پھر بھاری اکثریت سے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر منتخب ہو گئے۔ مجلس وحدت مسلمین کا دو روزہ صوبائی تنظیمی کنونشن گلگت میں ہوا جس میں پارٹی کے تمام یونٹس عہدیداران نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ کنونشن کے دوسرے روز انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔ الیکشن میں الیکٹرول کالج نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ الیکشن کے نتیجے میں سید علی رضوی بھاری اکثریت سے ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صوبائی صدر منتخب ہو گئے۔

 صوبائی صدارت کیلئے سید علی رضوی کے علاوہ شیخ نیئر عباس مصطفوی اور عارف قبنری بھی امیدوار تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے الیکشن کمیشن کی طرف سے منعقدہ الیکشن کی شفافیت کو دیکھنے کے مقامی صحافی اور نوٹیبلز نے بھی مشاہدہ کیا۔خفیہ رائے دہی کے لیے الگ بوتھ کا اہتمام تھا، جبکہ باقی تمام پراسیز کو کیمرہ کے سامنے مکمل کیا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے نو منتخب صدر کو مبارکبا دی اور ان سے حلف لیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسات اسد عباس نقوی نے آغا علی رضوی کی کامیابی پر مبارکباد دی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree