وحدت نیوز (سکردو)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ احمد نوری نے اسکردو میں منعقدہ یوم پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم پاکستان یوم تجدید عہد اور یوم ایفائے عہد ہے۔ یوم پاکستان ہمیں وطن کی سربلندی اور استحکام کی خاطر سرگرم عمل رہنے اور اقبال و قائد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا حوصلہ بخشتا ہے۔ پاکستان میں بسنے والے غیور اہل سنت اور اہل تشیع نے اپنا سب کچھ لٹا کر اس مملکت کو حاصل کیا ہے، اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے انتظامی اداروں میں موجود دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے افراد کو واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں اور ریاستی دشمنوں کا گھیرا تنگ کریں۔ ہمیں دہشتگردوں کا نہیں بلکہ اقبال و جناح کا پاکستان چاہیئے۔ گلگت بلستتان نے اقبال و جناح کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا۔ حقیقی محب وطن شہریوں کو تعصبات کی بنیاد پہ الجھانے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہم اس وطن کے باوفا بیٹے، حقیقی فرزند اور اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں محافظ ہیں۔ ہماری حب الوطنی کو مشکوک نگاہ سے دیکھا جانا وطن عزیز سے خیانت کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی بہتری، شہریوں کی فلاح، وحدت کے فروغ اور ملک کے استحکام کے لئے ہم جانوں کا نذارانہ پیش کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

وحدت نیوز (پنجگرائین) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ضلع بھکر کے دورے کے موقع پر دوسرے دن پیر اصحاب اور پنجگرائیں پہنچے، جہاں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں نے اُن کا استقبال کیا، کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بستی چھینہ میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تربیت ڈاکٹر یونس حیدری، معاون سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریار، صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی رہنما مولانا ہادی حسین ہادی، ضلعی سیکرٹری جنرل بھکر سفیر حسین شہانی، اُمیدوار قومی اسمبلی احسان اللہ خان بلوچ، ظہیر عباس نقوی، مزمل عباس اور دیگر رہنما ہمراہ تھے، بعدازاں ایک قافلے کی صورت میں اُنہیں پنجگرائیں میں منعقدہ عوامی جلسہ عام میں لایا گیا، اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئندہ الیکشن میں اپنے ووٹ کے ذریعے سے صالح اور دیانتدار اُمیدواروں کو اسمبلیوں میں پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ایم ڈبلیو ایم بہت جلد اپنے سیاسی منشور کا اعلان کرے گی، اُنہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ملک دشمن عناصر کا ہر محاذ پر راستہ روکے گی، سیاست کو تجارت کے طور پر استعمال کرنے والے تاجروں کا راستہ روکنا ضروری ہوگیا ہے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کرپٹ سیاستدان بڑی رُکاوٹ ہیں، عوام الیکشن میں ملک دشمن سیاستدانوں کا راستہ روکنے میں اپنا کردار ادا کریں، اُنہوں نے کہا کہ سیاستدان اپنے مخالفین سے سیاسی انتقام لیتے ہیں، غریب مزدور اور بے گناہ افراد کو شیڈول فورتھ میں ڈالا جاتا ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ظالم اور کرپٹ سیاستدان جلد بے نقاب ہوں گے۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین جیکب آباد کے زیراہتمام ۲۳ مارچ کے موقع پرسٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد میں ( یوم پاکستان سیمینار) منعقد ہوا۔ سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی ، مولانا منور حسین سولنگی، سید شبیر علی شاہ کاظمی و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقعہ پر (یوم پاکستان سیمینار) سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے طویل جدوجہد کے ذریعے انگریز سامراج کی غلامی سے نجات حاصل کی، قائد اعظم محمد علی جناح ، حکیم الامت علامہ اقبال ؒ اور فاطمہ جناح کی قیادت و رہنمائی میں پاکستان حاصل کیا گیا۔ یہ وطن آج جن مسائل و مشکلات میں گھرا ہوا ہے، ان مشکلات سے نکلنے کے لئے ہمیں مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی۔ سامراجی اور امریکی غلامی سے آزاد پاکستان جہاں امن اور اخوت کی فضا ہو ہمارا خواب ہے۔ہم 23 مارچ( یوم پاکستان )کے موقع پر وطن عزیز پاکستان سے اپنی محبت کابھرپور اظہار کرتے ہوئے ملکی استحکام اور ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(میانوالی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے  دورہ جنوبی پنجاب کے آغاز پر  میانوالی میں تنظیمی عہدیداران اور مقامی عمائدین سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ میری ذمہ داری بنتی ہے کہ یتیمان آل محمد کے گھر گھر تک جاوں ان کی خدمت میں ان کی زیارت کروں۔جب تک ہماری کوششیں مکتب آل محمد سے جڑی ہوئی نہیں ہونگی ان کا کوئی فائدہ نہیں،جن کی جڑی ہوئی ہوتی ہیں ان کی تھوڑی سے کوشش بھی ثمر آور ہوتی ہے،اس لئے امامت کا سمجھنا بہت ضروری ہے،ہم نے امام کے درجات فضائل اور مراتب تو بہت بیان کئے لیکن امامت کو نہیں سمجھایا،جناب سیدہ سے لیکر ہر امام نے وقتا فوقتا امامت کو بیان کیا ہے،امامت ہدایت کا ایک کامل نظام ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب علی علیہ السلام امام ہیں تو سیاست میں بھی امام ہیں،امامت کا ایک تعلق حکومت سے ہے، اگر امامت اور حکومت کے درمیان تعلق نہ ہوتا حق غصب ہونے کی کوئی وجہ باقی نہیں رہتی،نظام امامت؛ دین اور اخلاق معیشت، سماجی اصول، قانون تعلیم و تربیت سب کا مجموعہ ہے،امامت کے اصولوں کے تحت تعلیم و تربیت ہو گی،ہمیں مولا علی کی پولیٹکل سائنس کا پتہ ہونا چاہئےجو بلکل نہیں ہے، ہم پاکستان میں پانچ کروڑ شیعہ ہیں جو عاشور میں، مجلس میں تو ایک پرچم تلے نظر آتے ہیں لیکن سیاسی میدان میں نظر نہیں آتے،اگر امامت کے پرچم تلے سیاست میں بھی اکھٹے ہو جائیں تو ہم کتنی بڑی طاقت بنیں گے۔

ان کاکہناتھاکہ جب لبنان میں بھی شیعہ ولایت اور امامت کے پرچم تلے اکھٹے نہیں تھے تو ہر طرف سے مار کھاتے تھے لیکن جوں ہی ولایت اور امامت کے پرچم تلے جمع ہو گئے خطے کی بڑی طاقت بن گئے، اسرائیل کو شکست دی اور شام میں داعش کو،یمن میں جب لوگ امامت اور ولایت کے پرچم تلے جمع نہیں تھے ان کیمساجد اور امام بارگاہوں تک کو چھین لیا گیا تھا لیکن جب وہ امامت کے پرچم تلے جمع ہوئے آپ دیکھ رہے ہیں چار سال سے سعودی عرب کا مقابلہ کر رہے ہیں،ہم نے امامت اور ولایت کی طرف واپس آنا یے،یہ مشکل کام ہے اگر آسان ہوتا تو امام حسین علیہ السلام کے ساتھ صرف بہتر نہ ہوتے،تمام سیاسی دنیوی اور ذاتی تعلقات و روابط کو قطع کر کے امام کی طرف آنا آسان نہیں ہے،بنی ہاشم بھی پوری نہیں آئی امام حسین کے ساتھ،امامت کے پرچم تلے مکمل اسلام اور امامت میں داخل ہونا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ امام سالوں جیل میں رہے اور لوگوں نے جیل توڑ کے جا کے امام کو زہر دیا،ظالم حکمرانوں کے ظلم کا مقابلہ کرنے کے لیے کوئی نہیں آتا۔ نماز، روزہ، طواف میں بہت ملیں گے،ظرفیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ امام حسین نے زہیر بن قین کو کس نگاہ سے دیکھا ہو گا کہ اتنا بدل گیا،جس دن ہم میں یہ ظرفیت آ گئی اور ہم سیاسی میدان میں بھی امامت اور ولایت کے پرچم تلے جمع ہوگئے ہم پانچ کروڑ پاکستانی یہاں بیٹھ کر بڑی بڑی تبدیلیوں کا باعث بن سکتے ہیں،جس دن ہمیں یہ احساس ہو گیا کربلا والوں کے آئنے میں اپنے آپ کو دیکھیں اس وقت دنیا بدلے گی۔

وحدت نیوز (میانوالی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دورہ جنوبی پنجاب کے آغاز پرمرکزی امام بارگاہ محلہ ہاشم شاہ میانوالی سٹی میں عوامی اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج 23 مارچ یوم پاکستان ہے ہم نے طاقتور بننا ہے اور نشان حیدر کی لاج رکھنی ہے یہ ہماری مادروطن ہے،مولا علی ؑکی پیروی کرنے والی قوم کمزور ہو یہ کیسے ممکن ہے،ہم چودہ سال سے ظلم کی چکی میں پستے رہے لیکن کسی غیر معصوم کو اپنا امام نہیں بنایا، ہم نے پاکستانی قوم بنانی ہے،ہر کمزور کے ساتھ کھڑے ہو جائیں گے اور انہیں طاقتور بنائیں گے، نکلو مسلکوں اور فرقوں سے ہر مظلوم کو گلے لگاو، اگر میانوالی کے مومنین پرچم ولایت کے گرد اکھٹے ہو جائیں تو یہاں سب سے بڑا اجتماع ہو سکتا ہے، اس کے لئے دوستیوں اور تعلقات کو چھوڑنا پڑے گا قربانیاں دینی ہونگی،مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا اور ظلم اور ظالموں کا تعاقب کرنا ہو گا، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری شعبہ تربیت ڈاکٹر یونس اورمرکزی ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات سید محسن شہریار اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدارحسین  نقوی بھی موجودتھے۔

وحدت نیوز(ماتلی) 78ویں یوم پاکستان کے موقع پر وحدت یوتھ ضلع بدین تحصیل ماتلی کے زیر اہتمام امن واک کا اہتمام کیا گیا، واک کی قیادت صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی نے کی، جبکہ اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد سمیت ایم ڈبلیوایم ضلع بدین کے سیکریٹری جنرل مولانانادرعلی شاہ، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی تنزیلا باری،چیئرمین ماتلی عبدالطیف نظامانی ،ڈاکٹر عزیز نظامانی ،ارشاد کہیری، ڈپٹی سیکریٹری جنرل بدین  ،مجاھد راجپوت، تاجر ایسوسی ایشن  ماتلی سمیت دیگر کارکنان بھی شامل تھے۔

Page 90 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree