وحدت نیوز (شہدادکوٹ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی ایک روزہ تنظیمی دورے پر شہدادکوٹ پہنچے تو صوبائی رہنما سید اکبر شاہ، ضلعی رہنما مولانا ممتاز علی ایمانی، محمد علی مگسی ، تنظیمی کارکنوں اور مومنین نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر درگاہ حاکم شاہ، کنڈی،شہداد

کوٹ سٹی، بہرام ، ذوالفقار جانوری و دیگر مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ امریکہ کے غلام اور اسرائیل کے جرائم میں حصہ دار کو خادم حرمین شریفین جیسا مقدس خطاب زیب نہیں دیتا،دنیا بھر کے غیرت مند مسلمان مل کر آل سعود سے ،قبلہ اول اور انبیاء کی سرزمین

فلسطین سے غداری کے سبب یہ عنوان چھین لیں۔ سرزمین وحی کے تقدس کو پامال کرنے پر آل سعود کا مواخذہ ہونا چاہئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی، وطن عزیز پاکستان سے دھشت گردی اور کرپشن کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ 6 , 7 , 8 اپریل کو اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی تنظیمی و تربیتی کنونشن میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، امریکہ ڈومور کے مطالبات بند کردے۔ پاکستان امریکی مفادات کی جنگ نہیں لڑ سکتا۔ 23 مارچ( یوم پاکستان )کے موقع پر وطن عزیز پاکستان سے اپنی محبت کابھرپور اظہار کرتے ہوئے ملکی استحکام اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سینٹرل سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مرکزی کنونشن کے حوالے سے برادر نثار فیضی چیئرمین کنونشن کی زیر صدارت مرکزی کور کمیٹی  کا اہم اجلاس منعقد ہواجس میں مرکزی کنونشن کی تمام انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ مرکزی کنونشن اس سال حسب سابق  8٬7٬6 اپریل کو  جی نائن ٹو امام الصادق ٹرسٹ اسلام آ باد میں منعقد ہو گا مرکزی کنونشن کے حوالے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مرکزی کنونشن کو اس سال ان شاءاللہ  انتظامی اور معنوی لحاظ سے بہتر بنانے کا عزم کیا گیا ہے  چیئر مین کنونشن نے انتظامی دوستوں کے عزم کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا ہے، اس اجلاس میں علامہ اصغر عسکری ،ڈاکٹر محمد یونس ، علامہ علی شیر انصاری کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی کابینہ اور وحدت یوتھ پاکستان  کے برادران نے بھر پور شرکت کی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے وفدنے ڈویژنل رہنما سید عارف رضا زیدی کی سربراہی میں ڈی جی ایم کے الیکٹرک ملیر، شاہ فیصل اور بن قاسم ذاکر میمن سے ملاقات کی ہے، ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو عوامی مشکلات سے آگاہ کیا، وفد میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما سید حسن عباس، سعیدرضا، ممتار حسین ودیگرشامل تھے، رہنماوں نے کہاکہ ملیر کے مختلف علاقوں کے عوام 80فیصدبلنگ کے باوجود ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا شکارہیں، لوڈ شیڈنگ کی ٹائمنگ بھی انتہائی اذیت ناک ہے، اسکول اور دفاتر جانے والوں کورات کو دیر تک جاگنے کے باعث صبح سویرے اٹھنے میں  شدید مشکلات کا سامنا ہے، کے الیکٹرک انتظامیہ مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے۔

 ڈی جی ایم کے الیکٹرک ذاکر میمن نے ایم ڈبلیوایم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوڈ کی منتقلی ، وولٹیج کی یکساں فراہمی  ، بجلی چوری سے نجات اور لوڈشیڈنگ کے اوقات میں کمی کی خاطر یکم اپریل سے پانچ نئی پی ایم ٹیزکی تنصیب کے کام کا آغاز  اور   ایک نیافیڈر بھی سسٹم میں شامل کیا جارہاہے،جس پر پیر محفوظ فیڈر کا لوڈ منتقل کیاجائے گا، اسکے علاوہ جعفرطیار سوسائٹی، غازی ٹاون، عمار یاسر سوسائٹی  اور دیگر ملحقہ آبادیوں میں کھلے تاروں کے بجائے ایریل بنڈل کیبل  نصب کیا جارہاہے  تاکہ بجلی چوری کی کسی بھی ممکنہ کوشش کو روکا جائے ،جس کا فائدہ براہِ راست عوام کو حاصل ہواور اضافی بلنگ، لوڈشیڈنگ جیسے مسائل سے ہمیشہ کی لئے نجات حاصل کی جاسکے ، انہوں نے ایم ڈبلیوایم کے وفدکو یقین دہانی کروائی کہ ملیر میں لوڈشیڈنگ کے اوقات یکم اپریل سے تبدیل کردیئے جائیں گے، اور  ایک ماہ کے اندر اندر علاقے کےعوام کو ریلیف فراہم ہو گا اور ہم صارفین کی مشکلات کے حل کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں  گے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین  کی جانب سے سحر بتول کی والدہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی ،صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور آغاسید محمد رضا نے کہاہے کہ مجلس وحدت مسلمین شروع دن سے شہیدہ سحر بتول کو انصاف دلانے کے لئے صف اول میں کھڑی ہے، ہم ہمیشہ شہید سحر بتول کے لواحقین کے

شانہ بشانہ کھٹے رہے ہیں. قانون  کے مطابق سحر بتول کو انصاف دلائیں گے، سحر بتول کو شہید کرنے والا قانون کہ گرفت میں ہے،بلوچستان میں ہر بچی یا عورت کو تحفظ ملنا چاہئے ، پراسیکیوشن سیکرٹری اور لاء سیکرٹری کو سحر بتول کیس کی مکمل پیروی کی سخت ہدایت جاری کی تھی ۔

دوسری جانب ایم ڈبلیوایم کے  مرکزی رہنمااور امام جمعہ کوئٹہ  علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ سحر بتول کی والدین خود کو تنہا نہ سمجھے مجلس وحدت مسلمین ان کے ساتھ شانہ بشانہ آخر دم تک کھڑی ہے، عدلیہ پر پورا یقین ہے، سحر بتول کے قاتل عبرت ناک سزا ہوگی ، 7 سالہ معصوم سحر بتول کو درندگی کا نشانہ

بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،سحر بتول زیادتی اور قتل کیس کا فیصلہ آج ہوگا، سحر بتول کے والدین کے ساتھ کل پارٹی کے تمام ذمہ داران عدالت میں انصاف کیلئے جائینگے ۔

وحدت نیوز(کراچی) ماہ محرم الحرام اور ربیع الاول میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی انتظامیہ کی جانب سے بہترین خدمات کے اعتراف میں  مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ سیاسیات کی جانب سےتقریب بزم سپاس کا انعقاد کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ آفیسرز کلب میں کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ خان تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری اور خطیب اہل بیت ؑ نقی نقوی ، رضی حیدر رضوی ، واٹر بورڈ انتظامیہ کے افسران ودیگر شامل تھے۔ تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ علی انور جعفری نے کیا، نظامت کے فرائض ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما احسن عباس رضوی نے انجام دیئے، نعت رسول مقبول ص کی سعادت ارتضیٰ جونپوری نے حاصل کی، خطبہ استقبالیہ ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی ظفرنے پیش کیا،جبکہ تقریب سے خصوصی خطاب ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ خان اور  ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے کیا، تقریب کے اختتام پر بہترین خدمات پیش کرنے والے  کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے ایکس ای  این صاحبان  اور افسران میں اعزازی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں ، جبکہ سپریڈینٹ انجینئرملیر سکندر زرداری اور ایکس ای این ایسٹ اعجاز احمدکیلئے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے  عمرے کے ٹکٹس کا اعلان کا کیا گیا۔

ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ خان نے اپنے خطاب  میں کہا کہ میں پہلی بار دیکھ رہا ہوں کے کسی سیاسی ومذہبی جماعت نے واٹر بورڈ انتظامیہ کی حوصلہ افرائی کیلئے اس انداز کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا ہے، یہ تقریب ہمارے عملے کیلئے باعث تقویت اور حوصلہ افزاءہے جس کی بدولت واٹر بورڈکے افسران اور عملہ پہلے سے زیادہ تندہی اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے، انہوں نے تقریب کے انعقاد پر اپنی جانب سے اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اپنے ادارے کی جانب سے شہریوں کی بھرپور خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبائی آفس میں یوم جوان بمناسبت ولادت باسعادت شہزاد علی اکبر علیہ السلام کے سلسلہ میں ضلع لاہور کی کابینہ اور وحدت یوتھ کے عہدیداران کا مشترکہ اجلاس  زیرصدارت علامہ سید حسن رضا ہمدانی سیکرٹری جنرل ضلع لاہور اور برادر سیدحسین زیدی صوبائی آفس سیکرٹری منعقد ہوا

جس میں پروگرام کے مالی و انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔جبکہ ضلع لاہور کی کابینہ میں برادر شیخ عمران صاحب کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سونپی گئیں اور علامہ سید حسن رضا ہمدانی صاحب نے نو منتخب ڈپٹی سیکرٹری جنرل سے ذمہ داری کا حلف لیا،اس کے علاوہ میٹنگ میں ضلع لاہور کی کارکردگی کو مزید فعال

کرنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ میٹنگ کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے ہوا۔

Page 91 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree