وحدت نیوز(کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوری عالی و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی اورمرکزی رہنماجناب آغا رضانے اپنے مشترکہ بیان میں سانحہ قندھاری بازارمیںبے گناہ ہزارہ جوان کی شہادت پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قندھار ی با زار جیسے اہم اور رش والی جگہ پر دہشت گردوں کے ایف سی اور پولیس کی موجودگی میں آئے روزدہشتگردانہ کاروائی کر کے غائب ہو جانا ایک سولیہ نشان ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی نے سانحے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسپنی روڈ پر مسلسل واقعات آپریشن ردالفساد کی کامیابی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے.  صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہر میں دہشت گردی کے واقعات تسلسل کے ساتھ رونما ہو رہے ہیں اور دہشت گرد شہر بھر میں آزادانہ طور پر دندناتے پھیر رہے ہیں.  ایسی صورت حال میں آپریشن ردالفساد کی کامیابی کے دعوے بے بنیاد ہے ۔

ایم پی اے آغا رضا نے کہا کہ حکومت جب صوبائی دارالحکومت میں امن قائم نہیں کر سکتی تو پورے صوبے میں کس طرح امن قائم کر سکتی ہے لگتا ہے دہشت گردی انسان نہیں جنات کر رہے ہیں جو واقعے کے دوران اور بعد نظروں سے اوجھل ہو جاتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ شیعہ ہزارہ قوم دہشت گردی کی زد میں ہے وقفہ وقفہ سے شیعہ ہزارہ قوم پر کوئی نہ کوئی سانحہ ضرور رونما ہو جاتا ہے ،سمجھ میں نہیں آتا کہ حکومت اور ادارے مذہب کے نام پر دہشتگردی کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتی. حکومت اور ادارے شیعہ ہزارہ قوم کو تحفظ فراہم کریں اور کوئٹہ شہر کو مذہب کے نام پر دہشتگردی کرنے والوں کے ناپاک وجود سے پاک کریں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے فلسطین میں یوم الارض کے موقع پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کا خون اعلان کررہا ہے کہ غاصب صیہونی ریاست عنقریب نابود ہوجائے گی، فلسطینی عوام کی استقامت نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ فتح ہمیشہ قدس کے وارثوں کا مقدر ہے۔ میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ امام خمینی نے قدس کی آزادی کی جس تحریک کا آغاز 1979ء میں کیا تھا آج وہ اپنے منطقی انجام کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے، رہبر معظم سید علی خامنہ ای نے بھی فرما دیا ہے کہ اسرائیل انشاء اللہ پچیس سال بھی نہیں دیکھ پائے گا، ہم اس یقین کے ساتھ فلسطینی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے کہ امام خمینی اور امام خامنہ ای کا فرمان ہی حق ہے، انشاء اللہ غاصب صیہونی ریاست بہت جلد نابود ہوجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام نے یمیشہ فلسطی مظلوم بھائیوں کے حق کیلئے اپنی آواز کو بلند کیا ہے اور بیت المقدس کی آزادی تک اس تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے۔ علامہ مختار امامی نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں عوام پر ہونیوالی اسرائیلی جارحیت پر یہ ادارے خاموش تماشائی ہیں، شام کے جعلی مظالم پر تو یہ ادارے بھرپور طریقے سے فعال تھے، لیکن فلسطین میں ہونیوالے مطالم پر ان کی زبانیں بند ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے پاکستان کی عوام اور سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ مظلوم فلسطینیوں پر ہونیوالی تازہ اسرائیلی جارحیت پر اپنی آواز بلند کریں۔

وحدت نیوز (شکارپور)  مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلین ناصر عباس شیرازی کی 3 روزہ مختصر دورہ پر اندرون سندھ آمد ، مدیجی ضلع شکارپور میں جشن مولود کعبہ علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ ولایت علی شیعہ سنی وحدت کا مرکزی نقطہ ہے۔تمام مسالک کے لوگوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر تکفیری گروہوں کو ناکام بنانا ہو گا۔ہر ظالم کے ظلم کے خلاف کھڑے ہونا اور ہر مظلوم کی نصرت کے لیے میدان عمل میں نکلنا ولایت علی علیہ السلام کا بنیادی تقاضا ہے اور یہی مجلس وحدت مسلمین کی سیاست کا بنیادی منشور ہے ۔ظلم اور استحصال کی ہر قسم کے خلاف عوام کو شعور کے ساتھ اجتماعی میدان میں جدوجہد کے لیے آمادہ کرنا ہمارا سیاسی اسلوب ہے ۔مجلس کی قیادت اس جدوجہد میں صف اول پر کھڑی ہے اور عالمی استعمار اور وطن عزیز میں ان کے آلہ کاروں کے مقابل سیاسی جدوجہد میں پیش پیش ہے ۔ اس موقع پر شیعہ سنی عوام کی بڑی تعداد پروگرام میں شریک تھی ۔ ناصر عباس شیرازی اور مرکزی کوآرڈینیٹر شعبہ سیاسیات آصف رضااایڈووکیٹ کا استقبال پھولوں کے ہار پہنا کر اور گل پاشی کے ذریعہ کیا گیا ۔ان کو سندھی اجرک کا تحفہ چیرمین نجف شاہ نے پیش کیا ۔تقریب کے آخر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں سلام پیش کیا گیا ۔مداح خوانوں نے اپنے مخصوص انداز میں ثنا خوانی کی ،دعا مولانا عبداللہ مطہری نے کرائی ۔

وحدت نیوز (ٹھل)  مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے ضلع نوابشاہ، نو شہروفیروز، مٹیاری، حیدر آباداور شہداد کوٹ کا تنظیمی دورہ کیا۔اس موقعہ پر مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ امام علی ؑ کی حیات طیبہ میں ہمیں تمام انسانی کمالات یکجا نظر آتے ہیں، آپ ؑ ایک انسان کامل ہونے کے ناطے ہم سب کے لئے اسوہ ہیں ، آپ ؑ کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر ہم دین و دنیا کی بھلائی اور کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہج البلاغہ شخصیت علی ؑ کی بہترین عکاس ہے جو علم و عرفان کا سمندر ہے۔ ہم سیرت علوی سے دوری کے باعث آج زوال کا شکار ہیں، علوی سیرت و کردار اپنا کر ،  علم و عمل کے ذریعے ہم حقیقی شیعہ بن سکتے ہیں۔
              
انہوں نے کہا کہ فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فائرنگ کے نتیجہ میں پندرہ افراد کی شہادت اور پندرہ سو فلسطینیوں کے زخمی ہونے پر انتہائی افسوس ہے، مسلم حکمرانوں کی بے حسی نے اسرائیل کو جری کردیا ہے۔ اسرائیلی مظالم پر عالمی ادارے اور عرب حکمران خاموش تماشائی ہیں جبکہ اسرائیل سے دوستی کرکے اورانڈیا سے اسرائیل تک فضائی سروس کو راستہ دے کر آل سعود نے اسلام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان جدوجہد آزادی کے سفر میں فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کا ساتھ دیں،  اسرائیل اور انڈیا کے بڑہتے ہوئے تعلقات پر ہمیں تشویش ہے۔ اسرائیل غاصب ریاست ہے جس کا عبرتناک انجام ابھی نزدیک ہے۔

وحدت نیوز (بہاولپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بہاولپور میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرائیکی خطے کی محرومی افسوسناک ہے، پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے اس خطے کو نظرانداز کرنے سے لوگ احساس کمتری کا شکار ہیں، جنوبی پنجاب سے ججز کا انتخاب نہ کیا جانا ، پبلک سروس کمیشن اور دیگر اہم اداروں میں نظرانداز کیا جانا تخت لاہور کی دشمنیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، اُنہوں نے کہا کہ عدلیہ کے جانب سے عوام کے حق میں اُٹھائے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں، پاکستان میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے فروغ میں حکمرانوں نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ ملک و قوم کی ترقی کی بجائے ذاتی اثاثوں میں اضافے کے لیے مختلف ذرائع استعمال کئے جاتے رہے۔اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے پنجاب سمیت ملک بھر میں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بناگیا جس نے معاشی بحران کو جنم دیا ۔حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کے باعث صاف پانی ،معیاری تعلیم ، صحت و صفائی اور روزگار جیسی بنیادی ضروریات زندگی سے پاکستان کی بیشتر آبادی محروم ہے۔جو عوام کے ساتھ بدترین زیادتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں چند خاندان حکمران ہیں جنہوں نے باریاں تقسیم کی ہوئی ہیں، ایک طرف حکمران کرپشن کررہے ہیں تو دوسری طرف ناکام خارجہ پالیسیوں کے ذریعہ سے ملک کی جڑیں کھوکھلی کررہے ہیں، ہم ملک میں اتحاد کے داعی ہیں، ہم اس ملک میں طبقات کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، آئندہ الیکشن میں کرپٹ،ڈاکو،لٹیرے اور ظالم حکمرانوں کا راستہ روکیں گے، علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ن لیگ میں چند گھس بیٹھیے اداروں کے درمیان تصادم کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، اُنہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا بحران جنم لے رہا ہے، دوسری جانب جنوبی پنجا ب کے کاشتکار اپنی فصلیں جلانے پر مجبور ہوچکے ہیں، ملز مالکان نے کسانوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر گنے کا ریٹ اپنی مرضی کا دیا، حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

 اُنہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کو اقتصادی طور پر کمزور کر رہا ہے، آئے روز امریکہ پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ ہماری ناقص خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے کررہا ہے، ہمیں ایسے حکمران منتخب کرنے ہوں گے جو امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دے، ان حکمرانوں نے پاکستان کی خود مختاری کو بیچ ڈالا ہے، پوری قوم کو گروی رکھ کر قرضے کمیشن میں آڑئے جارہے ہیں ، اُنہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری فوج مختلف محاذوں پر ملکی دفاع کے لیے کوشاں ہے، بعض طاقتوں کی جانب سے امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کے ایما پر فوج کی کردار کشی کا سلسلہ جاری ہے، ان حالات میں اداروں سے محاذ آرائی ملک کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ وکلابرادری کو انصاف کی راہ میں حائل مشکلات کو حل کرنے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس موقع پر مجلس وحدت جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی اور ضلعی سیکرٹری جنرل سید اظہر حسین نقوی بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مرکزی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اسلام آباد میں سالانہ مرکزی کنونشن کے حوالے سے چیئرمین مرکزی کنونشن برادر نثار فیضی کی صدارت کور کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہو ا جس میں راولپنڈی ،اسلام آباد کی ضلعی کابینہ کے علاوہ علامہ اصغر عسکری معاون مرکزی سیکرٹری شعبہ تنظیم سازی ، علامہ علی اکبر کاظمی ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع راولپنڈی ، علامہ محمد حسین شیرازی ضلعی سیکرٹری جنرل اسلام آباد ، علامہ علی شیر انصاری ، برادر یاور عباس وحدت یوتھ پاکستان   ، برادر ارشاد حسین بنگش ،ظہیر کربلائی  اور دیگر اجرائی مسئولین نے شرکت کی ، اجلاس میں سابقہ اجلاس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ بروز سوموار کو ہونے اجرائی اور کور کمیٹیوں کے اہم اجلاس کا ایجنڈا زہیر غور آیا ۔

 اجلاس سے علامہ اکبر کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ولادت کعبہ مین ہونے کا سبب یہی تھا کہ لوگ علی ع کے طرف آئیں اور اسلام کی اس برجستہ شخصیت امام حق امیر کائنات کو اپنے لئے میدان عمل میں کعبہ کی مانند جانیں کیونکہ حضرت رسالتمآب ﷺ نے حضرت علی ؑ  کو کعبہ کی مانند قرار دیا جس طرح کعبہ لوگوں کے پاس چل کر راہنمائی نہیں کرتا ایسے ہی لوگ حضرت علیؑ سے متوسل رہیں  اور راہنمائی حاصل کریں ۔                    
                                
اجلاس کے آخر میں برادر نثار فیضی چیئرمین مرکزی کنونشن ایم ڈبلیو ایم نے خطاب فرمایا اور مرکزی کنونشن کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام دوستوں سے بروز سوموار بعد از ظہر منعقد ہو نے اہم اجلاس میں شرکت کی تاکید فرمائی اور کہا کہ  اس سال مرکزی کنونشن کی ترجیحات میں تین اہم نکات  (  الیکشن ۲۰۰۱۸  )، (تنظیمی صورتحال ) ،(محرومیت کا خاتمہ) بھی شامل ہیں اجلاس کے آ خر میں ولادت باسعادت مولود کعبہ کی مناسبت سے مرکزی سیکرٹریٹ میں کیک کاٹا گیا۔

Page 88 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree