وحدت نیوز  (رحیم یارخان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے فروغ میں حکمرانوں نے بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی، ملک و قوم کی ترقی کی بجائے ذاتی اثاثوں میں اضافے کے لئے مختلف ذرائع استعمال کئے جاتے رہے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے پنجاب سمیت ملک بھر میں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جس نے معاشی بحران کو جنم دیا۔ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی کے باعث صاف پانی، معیاری تعلیم، صحت و صفائی اور روزگار جیسی بنیادی ضروریات زندگی سے پاکستان کی بیشتر آبادی محروم ہے، جو عوام کے ساتھ بدترین زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوتیں ایشیا کو تباہی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں۔ ایشیا کا معاشی و اقتصادی استحکام ہی وہ واحد حل ہے، جو اس خطے کو مغربی استعمار کے نرغے سے چھڑایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے رحیم یار خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ عالمی طاغوت اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے اس پورے خطے کو روبہ زوال رکھنا چاہتا ہے۔ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی تشکیل بھی اسی مقصد کے لئے کی گئی، ان تمام سازشوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے ضروری ہے کہ ایشیائی عوام کی آگہی کے سلسلے میں مختلف سطح پر فورم تشکیل دیئے جائیں، تاکہ مغربی عزائم کو ناکام بنایا جا سکے، عالمی طاقتوں کے نشانے پر نہ صرف ایشیا ہے بلکہ امت مسلمہ کی تباہی بھی ان عالمی طاقتوں کا اولین ہدف ہے، عالم اسلام کے دانشمندانہ، بابصیرت اور جرات مندانہ اقدامات اور اخوت کے ہتھیار سے مغرب کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک علی موسوی نے مولائے متقیان حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مبارک باد پیش کی اور آپ کے فضائل و مناقب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امامت منصب الہی ہے اور اس کا تعین خدا کی جانب سے کیا جاتا ہے اور خداوند تعالی ایسے شخص کو اس منصب کے لئے منتخب کرتا ہے جو لوگوں کی زیادہ سے زیادہ ضرورتوں کو پورا کر سکے جس میں علم و دانش سر فہرست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے فضائل و کمالات کے بیان سے زبان عاجز ہے البتہ ہمیں دیکھنا چاہیے کہ ہم حضرت علی السلام کے سچے پیروکار ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں حضرت علی علیہ السلام کے علم و کمالات کی روشنی میں مختلف شعبوں میں تحقیق کر کے دنیاوی میدانوں کو تسخیر کرنا چاہیے۔ امام علی علیہ السلام کی سیرت طیبہ کو اپنے لیے نمونہ بنانا چاہیے تاکہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملت تشیع ولایت کے پرچم تلے متحد ہے ، دشمن لاکھ کوشش کرےلےہمارے درمیان نفاق پھیلانے میں ناکام رہے گا۔ علامہ سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ آج کا دن خوشی اور جشن کا دن ہے جسے بغیر کسی تعصب کے بھرپور طریقے سے منایا جانا چاہیے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کے رہنما اور وزیر قانون وپارلیمانی امور حکومت بلوچستان آغا سید محمد رضاکے اعزازمیں صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازارکراچی میں تقریب عشائیہ کا اہتمام کیاگیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما اور صاحبزادہ حامد رضا کے چھوٹے بھائی صاحبزادہ حسین رضا ، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، علامہ مبشرحسن، صوبائی رہنماناصرحسینی ، علامہ اظہر حسین نقوی، علامہ نشان حیدر،علامہ احسان دانش ، میر تقی ظفر، احسن عباس رضوی ، تمام اضلاع کے سیکریٹری جنرل صاحبان اور دیگر رہنما موجود تھے، اس موقع پر آغارضا کی گزشتہ ماہ انتقال کرجانے والی مرحومہ ہمشیرہ محترمہ اور شہدائے ملت جعفریہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے یمن کے دارالحکومت صنعا پرسعودی امریکی اتحاد کے غیر انسانی اور وحشیانہ بمباری کے 3 خونریز سال مکمل ہونے پر اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ لاکھوں لوگ بدترین حملوں کے دوران یمنی افواج اور مقامی حوثی رہنمائوں سے اظہار عشق و عقیدت کے لیے متحد ہو کر مظاہرہ کر رہے ہیں ۔تمام فرقے اور مسالک امریکی اور اسرائیلی ایماء پر سعودی قیادت میں یمن پر مسلط کردہ جنگ کی مذمت میں یکجا ہیں۔

ناصر شیرازی کاکہنا تھاکہ خبروں کے مطابق اس موقع پر یمنی افواج نے جارح ملک پر 7 میزائل بھی داغے جس سے ایک ہلاکت کی اطلاع بھی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے  اب تک سعودی حملوں میں مارے جانے والے بے گناہ یمنییوں کی تعداد 14000 سے زائد ہے جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔2 کروڑ 20 لاکھ لوگ شدید قحط کا شکار ہیں اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں ۔پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے 3 سال بعد یمن کے جوابی میزائل حملوں کی مذمت تو کی ہے لیکن آج تک یمنی سرزمین پر سعودی مداخلت،بدترین فوجی جارحیت اور وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مارے جانے والے بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر مذمتی بیان تک جاری نہیں کیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ جب ہم خود دوہرے معیارات رکھیں گے اور غلامانہ زہنیت پر عمل کریں گے تو ہم کبھی آل سعود کے انڈیا اور اسرائیل سے تاریخی سطح پر پہنچ چکے تعلقات کو زیر سوال نہیں لا سکیں گے اور نہ ہی کبھی سعودی عرب کی اندھی حمایت کرتے ہوئے یہ پوچھ سکیں گے کہ آج تک سعودی عرب کشمیریوں کی حمایت اور ان پر جاری بے پناہ ظلم و ستم پر کیوں خاموش ہے ۔

وحدت نیوز (اٹک) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کے زیراہتمام راہِ سید الشھداء کے راہیان سے اظہارِ عقیدت کے لئے یومِ شھداء کا انعقاد کیا گیا،جس میں خانوادہ شھداء کی خدمت میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ضلع بھر سے تقریباً 18 شھداء کے عظیم محترم خانوادوں نے خصوصی شرکت کی۔اسکے علاوہ ضلع کی دیگر تنظیموں کی نمائندہ خواہران نے بھی شرکت کی۔جسمیں بالخصوص سپاہ علی اکبر اور رضا کارانِ زینبیہ شامل ہیں۔مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ زہرہ نقوی اور مرکزی سیکرٹری برائے تعلیم و تربیت محترمہ ہر نرگس سجاد نے شرکت کی۔ مہمانانِ گرامی اور خانوادہ شھداء کا پُرتپاک استقبال معصوم بچیویوں نے دورود و سلامتی کی صداوں کے ساتھ ساتھ پھول نچھاور کرکے کیا۔جسکے بعد خانوادہ شھداء کی خواتین نے شرکاء سے اظہارِ خیال کیا۔پروگرام کے آخر میں مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ زہرہ نقوی نے خطاب کیااور خانوادہ شھداء میں تحائف تقسیم کئے۔پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امامِ زمانہ ع اور ملک و ملتِ جعفریہ کی کامیابی و کامرانی کی اجتماعی دعا کیساتھ کیا گیا۔اسکے علاوہ مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ زہرہ نقوی اور مرکزی سیکرٹری برائے تعلیم و تربیت محترمہ نرگس سجاد نے ضلع اٹک کی خواہرانِ وحدت کی ضلعی کابینہ کیساتھ بھی ایک خصوصی نشست کی جسمیں آئندہ مستقبل کے حالات کے حوالے سے گفتگو کی اور تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔

وحدت نیوز(قم) 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین قم کے زیر اہتمام ایک علمی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور تقریب میں تاریخ پاکستان کے مختلف پہلووں نیز سر سید احمد خان، چودھری رحمت علی، علامہ محمد اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کے سیاسی سفر اور قومی خدمات پر مختلف زاویوں سے روشنی ڈالی گئی۔ تقریب کے انتظامات کو حجۃ الاسلام جان علی حیدری نے عملی شکل میں ڈھالا اور آقائے نذر حافی نے تاریخ پاکستان کے پسِ منظر کے حوالے سے ایک جامع گفتگو کی، جس کے بعد تقریب سے خصوصی خطاب سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین قم حجۃ الاسلام موسٰی حسینی نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور یہ پاکستان سے محبت کا تقاضا ہے کہ اس کی بہتری اور بھلائی کے لئے محبت، ہم آہنگی اور اخوت کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو علامہ اقبال اور قائداعظم کا ملک بنانا ہی ہمارا مشن ہے۔ تقریب کے آخر میں حجۃ الاسلام عادل علوی نے تمام معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور بعدازاں یوم پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

Page 89 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree