وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں زبردستی کا قانون نافذ ہونے ہرگز نہیں دیں گے۔ ایک خطے میں مختلف قوانین انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ گلگت اور بلتستان کے چند مقامات پر خالصہ کے نام پر زمینوں کو ہتھیانے کی

کوشش غیر قانونی عمل ہے۔ اگر حکومت کو ضرورت پڑتی ہے تو دیامر کی طرح  بلتستان اور گلگت کی زمینوں کا معاوضہ دیکر حاصل کرے اور یہ خالصہ سرکار والی اصطلاح کسی سرکاری افسر نے استعمال کی تو سپریم کورٹ آف پاکستان میں ان کے خلاف غداری کا کیس دائر کریں گے۔کیونکہ خالصہ کے قانون کو تسلیم کرنا

انتہائی خطرناک عمل اور جنگ آزادی کو نہ تسلیم نہ کرنا اور اس خطے کو ڈوگرہ سے قبل سکھوں کی جاگیر تسلیم کرنے مانند ہے۔ اگر ریاستی ادارے کے افراد ایسے بیہودے نظریے کی پرچار کرے تو ملک دشمنوں کو کیا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے قبضے میں اسوقت سینکڑوں کنال اراضی پہلے سے موجود ہیں اگر

عوامی فلاحی امور کے لیے سنجیدہ ہیں تو ان اراضی کو استعمال میں لائیں اسکے علاوہ آئین پاکستان پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں رائج معاوضہ مقامی لوگوں کو دیکر زمین حاصل کرے۔ ریاستی طاقت کے زور پر عوامی اراضی پر قبضہ خطے میں بے چینی پھیلانے کی کوشش ہے جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بلتستان کے انتظامی سربراہ کو شاید معلوم نہیں کہ گلگت بلتستان کو ہمارے آباو اجداد نے خون بہا کر ڈوگروں سے آزاد کرایا ہے ۔ یہ خطہ خیرات میں حاصل نہیں کیا کہ جس کے من میں آئے بانٹا پھرے۔ چھومک داس میں عوام نے رضاکارانہ طور پر  بلتستان یونیورسٹی کے لیے زمین بغیر معاوضہ دی ہے تو

انتظامیہ کو عوام کا احسان مند ہونا چاہیے نہ کہ بقیہ اراضی پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کرے۔ انتظامی سربراہ عوام کا خادم ہے نہ کہ شہنشاہ ۔ انتظامی سربراہان کو یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ اس خطے کو یہاں کے عوام نے پاکستان کے ساتھ بلامشروط الحاق کیا ہے اور اب بھی اس کی حیثیت متنازعہ ہے۔ متنا زعہ گلگت

بلتستان کی زمینوں پر قبضہ نہ صرف غیر قانونی عمل ہے بلکہ غیر شرعی بھی ہے۔ آئین پاکستان کی رو سے متنازعہ خطے میں اگر حکومت کو اراضی کی ضرورت پڑتی ہے تو بین الاقوامی قوانین کے مطابق معاوضہ دینا چاہیے جبکہ ہم مطالبہ کر رہے کہ پاکستان میں رائج معاوضہ دے کر حاصل کرے۔ جس طرح گلگت بلتستان

کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کی اتھارٹی قانون ساز اسمبلی کے پاس نہیں بلکہ اس طرح یہاں کی زمینوں پر قبضے کے لیے لینڈ ریفارمز کے نام پر بنانے والے قوانیں بھی غیر قانونی ہے۔

 آغا علی رضوی نے کہا گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں جاری امتیازی سلوک اورعوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پاکستان آرمی کے سربراہ کے نام کھلا خط لکھوں گا۔ اس خط میں حکومتوں اور انتظامیہ کی جی بی پر جاری مظالم کو بے نقاب کریں گے۔ آرمی چیف سے توقع رکھتے ہیں کہ دفاعی اہمیت کے حامل اس حساس

خطے مستقبل کو روشن اور مستحکم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اور انتظامیہ کی لاقانونیت کے خلاف نوٹس لیں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سانحہ عباس ٹاؤن کی برسی کے موقعہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکفریت نے اس ملک کو بے شمارایسے زخم دیے ہیں جو کبھی مندمل نہیں ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں کے

دوران دہشت گردی کے رونما ہونے والے واقعات نے ستر ہزارافراد کو موت کے گھاٹ اتار کر لاکھوں خاندانوں کو متاثر کیا۔پرامن پاکستان میں بدامنی پھیلانے والوں نے عالمی سطح پر ارض پاک کی ساکھ اور تشخص کو غیر معمولی نقصان پہنچایا۔پاکستان کی معیشت و استحکام ان دہشت گردوں کا ہدف رہے تاکہ قتل و غارت،عدم

اعتماد اور بے یقنیی کی فضا بیرونی سرمایہ کاروں کی راہ میں رکاوٹ بنی رہی۔

انہوں نے کہا دہشت گردی کی اس جنگ کا سب سے زیادہ نقصان ملت تشیع کو اٹھانا پڑا۔ہم نے وطن عزیز کے حصول کے لیے قربانیاں دیں ہم نے قائد و اقبال کے خوابوں کے مطابق اس کی تکمیل و تشکیل کا بھی بیڑا اٹھا رکھا ہے۔پاکستان کو دہشت گردوں،تکفیری گروہوں اور کرپٹ سیاست دانوں سے پاک کرنے کے لیے ہم اپنی آئینی

جدوجہد ہمیشہ جاری رکھیں گے۔ دہشت گردی کے واقعات ہوں یا حکومت کے انتقامی ہتھکنڈے کسی بھی حربے کو ہم نے اپنی راہ کی دیوار نہ بننے دیا ہے اور نہ بننے دیں گے۔

انہوں نے کہا عباس ٹاؤن میں دہشت گردوں نے جو قیامت برپا کی اس کے زخم ابھی بھی تازہ ہیں۔اس سانحہ کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں بلاشبہ اللہ تعالی کے ہاں شہدا کے لیے بڑا انعام اور مقام ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کی کوششوں سے بہترین نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں

کمی آئی ہے تا ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام سے دوچار کرنے میں حکومت کی سیاسی ضرورتوں نے انہیں مصلحت کا شکار بنارکھا ہے۔ذاتی و سیاسی مفادات کو ملک و قوم کی سلامتی سے مقدم رکھنا آئین پاکستان اور اُس حلف کی نفی ہے جو کسی بھی آئینی عہدے کا قلمدان سنبھالتے ہوئے دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  اگر حکومت ملک دشمن عناصر کے سہولت کاروں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کرے تو دہشت گردی کے خلاف مطلوبہ نتائج کے حصول میں تمام دشواریاں ختم ہو جائیں گی۔انہوں نے سانحہ عباس ٹاؤن اور ملک کے دیگر شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی اس موقع مولانا مرزایوسف حسین، مولانا

احمد اقبال ،علامہ مختار امامی ،مولانا دوست علی سعیدی ، مولانا صادق جعفری ،مولانا نشان حیدر ،علامہ مبشر حسن ،عالم کربلائی ،شفقت لانگا،علی حسین نقوی و دیگر معززین نے شرکت کی ۔

وحدت نیوز (بھوانہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ بھوآنہ  ضلع چنیوٹ کی تقریب حلف برداری 2018 میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر تحصیل بھوانہ کی ضلعی انتظامیہ،سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات ،عمائدین،انجمن تاجران،وکلاء اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی ۔

برادر ناصر عباس شیرازی نے آزاد اور حقیقی صحافت کو ظالم حکمرانوں کے خلاف کلمہ حق سے تعبیر کیا ،ان کا کہنا تھا کہ قرآنی حکم کے مطابق خبرکی تحقیق ضروری ہے ،آج شام ،عراق یمن اور فلسطین سمیت اکثر ایشوز کو پاکستان میں غلط طریقے سے پیش کیا جارہا ہے جو زرد صحافت کی نشانی ہے ۔انہوں نے عظیم الشان

پروگرام منعقد کروانے پر نو منتخب صدر اور روح رواں بھوانہ پریس کلب جناب مخدوم زیدی،ان کی کابینہ اور ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے دیانتدارانہ صحافت کی ایک علامت بننے پر جناب مخدوم زیدی کو خراج تحسین پیش کیا ، تقریب کے آخر میں چیئرمین ضلع کونسل  ثقلین سجنکا اور پیر زاکر حسین نے ناصرشیرازی کو

اعزازی شیلڈ پیش کی جبکہ ناصر عباس شیرازی  نے مختلف شعبہ ہائے زندگی بالخصوص صحافت میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اپنے ہاتھوں سے شیلڈزپیش کیں ، قبل ازیں جب برادر ناصرعباس شیرازی مجلس وحدت مسلمین  کے ضلعی سیکرٹری جنرل انیس عباس زیدی  اور ان کی کابینہ کے ہمراہ پنڈال میں داخل

ہوئے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،ہار پہنائے گئے اور شاندار استقبال کیا گیا ۔

وحدت نیوز(ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کے سیکرٹری جنرل سید اسداللہ شاہ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ  کے یونٹ گھارو اور یونٹ گجو کا تنظیمی دورہ۔ جس میں تنظیم کے سالانہ پروگرموں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کے ڈسٹرکٹ کے مختلف یونٹس میں ماہ رجب کی آمد پر ہفتہ ولادت مولا علی ؑمنایا جائےگا۔ جس کا آغاز 11 رجب سے 17 رجب تک مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ ٹھٹھ کے مختلف یونٹس میں منایا جائےگا۔ ہفتہ ولادت جشن  شیدول جلد جاری کیا جائےگا،اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ کی کابینہ اور یونٹس کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان کے سیاسی نظام کو کرپشن زدہ وڈیروں، بالادست طبقات، بدبودار غلیظ ،ظالم خائن، قاتل،بد کردار، بددیانت اور عالمی استعمار و استکبار کے گماشتوں کے شکنجے سےآزاد کرانا ہوگاکیونکہ ان خائنوں کی موجودگی میں پاکستان مستحکم نہیں ھوسکتا اقبال کے خوابوں کی تعبیر حاصل نہیں ہوسکتی محمدعلی جناح کے افکار پر عمل درآمد نہیں کیا جاسکتا۔مضبوط اور مستحکم پاکستان مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی امید ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ مستحکم پاکستان فلسطین کے مسلمانوں کی آس ہے مضبوط پاکستان تمام امت مسلمہ کے حوصلوں کی تقویت کا باعث ہے۔موجودہ طرز انتخاب کو تبدیل کیئے بغیر ان سیاسی گدھوں سے نجات ممکن نہیں۔ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیئے ان خائن سیاسی خانہ بدوشوں سے نجات حاصل کی جائے اور طرز انتخاب تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ داخلہ و خارجہ پالیسیوں دوست اور دشمنوں کی فہرست پر بھی نظر ثانی کی جائے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد ) جیکب آباد میں خواہران و برادران کی دینی تعلیم و تربیت کے لئے جامعہ خاتم النبیین ص اور مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ ؑ کے زیر انتظام پچیس روزہ (اسلام شناسی تربیتی ورکشاپ) منعقد کی گئی۔ اسلام شناسی کورس کے اختتام پر بہتر کارکردگی کے حامل طلبہ و طالبات کے اعزاز میں مرکزی امام بارگاہ میں تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی تعلیم و تربیت میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، ہمارے علاقے میں خواتین میں دینی تعلیم و تربیت کی بہت زیادہ کمی ہے۔ اسی اہمیت اور ضرورت کے پیش نظر جیکب آباد میں پچیس روزہ ورکشاپ کا انعقاد قابل تحسین اقدام ہے۔ دینی تعلیم و تربیت کے حوالے سے تربیتی ورکشاپش کا انعقاد انہائی مفید ہے۔ قرآن کریم کی پہلی وحی کا آغاز اقرء سے ہوا جو تعلیم کی اہمیت کو بیان کرتا ہے۔

اس موقع پرانہوں نے بتایا ورکشاپ میں وضو، نماز، تجوید قرآن کریم، غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ، امام شناسی، حالات حاضرہ ،مختصر تاریخ آئمہ ھدیٰ ؑ اور اخلاق کے موضوع پر درس منعقد ہوئے۔ اس موقع پر علامہ مقصودعلی ڈومکی ،سیدفضل عباس شاہ، مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنماء علامہ سیف علی ڈومکی، نثار احمد ابڑونے بہتر پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

Page 92 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree