وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین یونٹ نمبر 10 کی جانب سے امام بارگاہ حسینی میں ولادت باسعادت بنتِ رسول خدا (ص) جناب سیدہ فاطمہ (س)کے سلسلے میں جشن بعنوان جشن عبادت منعقد کیا گیا ۔جشن کا آغاز حمد باری تعالی اور حدیث کساء سے ہوا ۔مختلف بچیوں اور خواہران نے منقبتوں سلام  کی صورت میں شہزادی سیدہ زہرا (س)کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔جشن میں بچیوں کی جانب سے سبق آموز ٹیبلو پیش کیا گیا ۔بعدازاخواہر کنول بتول ،ذاکرہ اہلیبیت (ع) نے  خطاب کیا ۔جشن میں خواہر عظمیٰ تقوی  سیکریٹری جنرل  ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ڈسٹرکٹ حیدرآباد نے  خصوصی شرکت کی اور عنوان سیرت جناب سیدہ (س) پر انتہائی پر اثر خصوصی خطاب کیا۔جشن میں علاقہ مکین خواتین کی بھر پور شرکت رہی۔ پروگرام میں حصہ لینے والے شرکاء کو تحائف بھی  پیش کیے گئےپروگرام  کے اختتام پر شرکاء کو نیازپیش کی گئی۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکریٹری جنرل  علامہ سید تصور حسین نقوی  نے وحدت نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ 7 مارچ کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شریک ہو کر میری ملت کے غیور لوگوں نے میرے خون پر سیاست کرنے والوں کو مسترد کر دیا ، نہ صرف مسترد بلکہ بھرپور قوت سے ناکام بنایا۔ اور ثابت کر دیا کہ وہ تمام لوگ آج بھی میرے سڑک پر گرے لہو کو ضائع نہیں ہونے دیں۔ مجھ اور میری اہلیہ پر گولیاں  برسانے والوں کو تا دم زیست معاف نہیں کریں گے اور میری مظلومیت کے حامی تھے ہیں اور رہیں گے۔میں احتجاج میں شریک ملت کے ایک ایک فرد سمیت ان تمام احباب کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے اسے کامیاب بنانے میں کسی بھی طور پر اپنا کردار ادا کیا۔

وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ ضلع بھکر کا دورہ کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما سید ندیم عباس کاظمی، ثقلین نقوی، ارشاد حسین بنگش بھی ہمراہ تھے۔ رہنمائوں نے اپنے دورے کے دوران بھکر کی ضلعی کابینہ سے ملاقات کی اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے تفصیل گفتگو کی۔

 علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم جنرل الیکشن میں جنوبی پنجاب کے منتخب حلقوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، جنوبی پنجاب کی محرومیاں یہاں کے منتخب نمائندوں کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہیں، بھکر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انتظامیہ پُرامن شہریوں کو غائب اور ہراساں کرنے پر مامور ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے اور ہمارے لاپتہ جوانوں کو فوری بازیاب کرے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان میں اتحاد کی علامت بن چکی ہے، آج دہشتگرد گروہ ہمیں اپنے راستے کا کانٹا سمجھتے ہیں۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ دشمن ہمارے خلاف پروپیگنڈے، مقدمات اور فورتھ شیڈول میں ڈال کر اپنے راستے سے ہٹانا چاہتا ہے، میں سلام پیش کرتا ہوں اُن جوانوں کو جنہوں نے جیلیں دیکھیں، مقدمات سہے لیکن پھر بھی میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں، ہم اپنے دشمن کو آئندہ الیکشن میں منہ توڑ جواب دیں گے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ، اُمیدوار قومی اسمبلی احسان اللہ خان بلوچ، ظہیر عباس نقوی اور دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی رابطہ مہم عروج پر، علامہ تصور جوادی پر حملہ کرنے والے مجرمان کی عدم گرفتاری کے خلاف 7مارچ احتجاج کے لیے گاؤں گاؤں دورہ جات، لوگوں سے ملاقات ، احتجاج میں شرکت کی دعوت، کئی شخصیات کی جانب سے حمایت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیرو انسداد دہشت گردی پبلک ایکشن کمیٹی کے رابطہ مہم جاری ، 7مارچ بھرپور شرکت متوقع، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب حسین ہمدانی ، سیکرٹری جنرل مظفرآباد سید غفران علی کاظمی کے کوہالہ ویلی و اندرون شہر دورہ جات جاری ۔جبکہ انسداد دہشت گردی پبلک ایکشن کمیٹی جہلم ویلی میں متحرک، سید شجاعت علی کاظمی ، سید تصور عباس موسوی ، سید راشد علی نقوی و دیگر کی لوگوں سے ملاقات، احتجاج میں شرکت کی دعوت ۔د

دوسری جانب تنظیم السادات یوتھ ونگ مظفرآباد کی جانب سے حمایت و بھرپور شرکت کا اعلان، تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنماء سید تبریز علی کاظمی ، مجہوئی سے معروف شخصیت مخدوم سید تنویر حسین کاظمی ، گوڑی سے سید کرامت کاظمی ، بندوے سے سید واجد کاظمی ، کھن بانڈی سے سید فخر کاظمی ، نگرہ سیداں سے سید حسین نقوی ، گڑھی دوپٹہ سے سید امجد حیدری ، کمہار بانڈی سے سید مجاہد کاظمی ، کوہالہ ویلی سے سید شاہد کاظمی ، سید زاہد کاظمی ، سید شیراز کاظمی و دیگر کی جانب سے بھرپور شرکت کا اعلان ۔ مولانا سید طالب حسین ہمدانی و سید غفران علی کاظمی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ 7مارچ تاریخی احتجاج ہو گا، اب کسی صورت بھی مہلت نہیں دی جا سکتی ، حکومت کو ہمارے مطالبات پر غور کرنا ہو گا، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینا ہو گی بصورت دیگر آنے والے سخت و شدید ردعمل کو روکنا حکومت و انتظامیہ کے لیے مشکل کام ہو گا۔ ہم نہیں چاہتے تھے کہ سڑکوں پر نکلیں لیکن اب خاموشی ناممکن امر ہے ۔ ایک سال سے اوپر ہو گیا ، حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

وحدت نیوز(گلگت) چین کے صوبے شنجیانگ میں پاکستانیوں کی 50 سے زائد چینی شریک حیات کی گرفتاری کے خلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی (جی بی ایل اے) نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے جس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ گلگت بلتستان کے مردوں کی بیویوں کو جیل سے آزاد کرائے۔جی بی ایل اے میں مجلس وحدت مسلمین کی رکن اسمبلی بی بی سلیمہ نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ خنجراب پاس کے ذریعے چین اور پاکستانی شہری تجارت کی غرض سے ایک دوسرے کے ملک میں دورے کرتے ہیں اور اسی دوران چینی خواتین سے شادیاں بھی ہوئیں جو دونوں ممالک کے قوانین کے ہرگز منافی نہیں۔اس میں کہا گیا کہ کہ چین کی پولیس نے گزشتہ برس ان تمام خواتین کو حراست میں لے لیا جنہوں نے غیر ملکیوں سے شادیاں کیں اور ان میں وہ خواتین بھی شامل تھیں جنہوں نے پاکستانی مردوں سے شادی کی تھی۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ چینی خواتین کی غیر قانونی حراست سے گلگت بلتستان میں بچوں سمیت اہل خانہ پریشانی کا شکار ہیں اس لیے وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ چینی حکام سے مسئلے کے حل پر بات کریں۔

قرار داد کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما جاوید حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان اور صوبہ شنجیانگ کے شہریوں میں شادی کی روایت 10 برسوں سے قائم ہے تاہم متعدد چینی خواتین اپنے بچوں کے ہمراہ صوبہ شنجیانگ پہنچی تو انہیں گرفتار کرلیا گیا اور پاکستان میں ان کے اہل خانہ سخت پریشان ہیں۔جی بی ایل اے کے ڈپٹی اسپیکر جعفراللہ خان نے کہا کہ چین کی جانب سے مذہبی انتہا پسند کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاون جاری ہے جس کے باعث پاکستانی مردوں سے شادی کرنے والی چینی خواتین کو بھی مشتبہ قرار دے کر حراست میں لیا گیا۔

 انہوں نے بتایا کہ حراست میں لی جانے والی تمام خواتین میں سے کسی کا بھی دہشت گردی یا انتہاپسندی سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔قرار داد میں کہا گیا کہ چینی ورکز اور انجینئرز کو خطے میں مقامی افراد سے کبھی کوئی شکایت نہیں رہی اور نہ ہی گلگت بلتستان میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان کے راستے پاک-چین تجارتی تعاون کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات بہت مضبوط ہیں واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے تقریباً 50 مردوں نے چین کے پڑوسی صوبے شنجیانگ میں مسلم چینی خواتین سے شادی کی اور چین کی پولیس نے گزشتہ سال خواتین کو حراست میں لینا شروع کردیا۔

وحدت نیوز (خیرپور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ درخت ، زمین کا حسن ہیں جو ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہیں، انہوں نے سندہ کے عوام اور تنظیمی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری عبادت ہے روایات میں درخت کاشت کرنے والے کے لئے بے پناہ اجر و ثواب کا ذکر ملتا ہے۔ رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں کہ مسلمان کوئی درخت یا کھیتی لگائے، اس میں سے انسان ، جانور یا پرندہ کھائے تو یہ درخت لگانے والے کے لئے صدقہ شمار ہوگا۔

علامہ مقصودعلی ڈومکی نے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے تمام اضلاع سے اپیل کی کہ وہ 6 مارچ سے شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے درخت لگائیں اور اس سلسلے محکمہ جنگلات ، ضلعی حکومت اور متعلقہ اداروں سے بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں درخت بہترین سہارا ہیں، جو گرمی کی شدت میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ ماحول کی خابصورتی اور پاکیزگی میں اضافے کا باعث ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree