وحدت نیوز(کراچی) پیٹرول کی قیمت موجودہ نرخ سے آدھی سطح پر لائی جائے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرری جنرل مولانا صادق جعفری نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت کم ترین سطح پرآگئی ہے جس کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیئے اس لئے حکومت پٹرول کی فی لیٹر قیمت 40 روپے مقررکرکے عوام کوریلیف دے جب عالمی منڈی میں تیل کے نرخ میں اضافہ ہوتاہے تو پاکستان میں فوری طور پر نرخ بڑھادیئے جاتے ہیں جب عالمی سطح پر نرخ کم ہوتے ہیں تو حکومت پاکستان نرخ کم نہیں کرتی۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ماضی میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے اضافی ٹیکسوں کے نفاذکی صورت میں عوام سے بھتہ وصول کیا اب مسلم لیگ نواز سستا پٹرول خرید کرعوام کو مہنگا بیچ کر بھتہ وصولی میں مصروف ہے،اوگرا لٹیروں کا گڑھ بن چکا ہے،پاکستان میں پرائس کنٹرول اینڈ مینجمنٹ کا کوئی نظام عملاًدکھائی نہیں دیتا، عوام چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ حکمران جماعت کی اس بھتہ وصولی کا سختی سے نوٹس لیں اور عالمی منڈی میں کم ہونی والی پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ثمرات پاکستان کے غریب عوام کو بھی میسرلائیں جائیں ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری روابط برادر ملک اقرار حسین، برادر ارشاد حسین ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل آزاد کشمیر مولانا طالب ہمدانی ، معروف سیاسی رہنما  تصور عباس موسوی ، سیکرٹری جنرل مظفرآباد سید غفران علی کاظمی ، سید ممتاز نقوی و دیگر کی ڈی آئی جی پولیس آزاد کشمیر سردار گلفراز عباسی سے ملاقات،اس موقع پر ایس ایس پی مظفرآباد راجہ اکمل خان بھی موجود تھے۔

رہنماوں نے ملاقات میں علامہ تصور حسین نقوی اور ان کی اہلیہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کی عدم گرفتاری  پر اظہار تشویش  کیا اور  جلد گرفتار کر کے سامنے لانے کا مطالبہ، علامہ تصور جوادی پاکستان و آزاد کشمیر کی ہر دلعزیز  شخصیت ہیں ان کا سڑک پر گرا لہو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ سات مارچ مظفرآباد میں بھرپور احتجاج کر کے اس ظلم کے خلاف آواز احتجاج بلند کریں گے۔ پولیس افسران کی جانب سے مجرمان کی گرفتاری کے کوششیں تیز کرنے کی یقین دہانی۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی معاشرہ کی تعمیر و ترقی اساتذہ اور ڈاکٹر کی خدمات کے بغیر ممکن نہیں لیکن ہمارے ملک میں سب سے زیادہ ان دونوں پیشوں سے تعلق رکھنے والوں کی بے توقیری کی جاتی ہے۔ نہایت افسوس کا مقام ہے کہ اساتذہ اور ڈاکٹر ز کو بھی حقوق کے لیے سڑکوں میں آنا پڑتا ہے اور جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں اساتذہ کی بے توقیر ی کے ساتھ ساتھ انکا معیار زندگی بھی قابل رحم ہوتا ہے جبکہ وہ قوم کی تابناک مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ جی بی میں این آئی ایس اساتذہ کے مسائل ایک بڑے عرصے سے لٹکے ہوئے ہیں اورانہیں دلاسے پے دلاسے دئیے جارہے ہیں ۔ صوبائی حکومت ان اساتذہ کے ساتھ انصاف کرے اور ان کے مسائل حل کرے۔ان کے علاوہ کنٹرکٹ پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر ز کے مطالبات کو فوری طور حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کسی طور صوبائی حکومت کے حق میں نہیں کہ ہر مسئلے پر عوام احتجاج کرے۔ بہت سار ے مسائل ایسے ہیں جنہیں حل کرنے کے حکومت کو خود سے کردار ادا کرنا چاہیے۔آغا علی رضوی نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان میں تعلیم اور صحت پر توجہ دے اور دونوں محکموں میں موجود خامیوں کو دور کرے۔ ان دو نوں شعبوں کو نظر انداز کرنا قوم کے ساتھ خیانت ہے۔ گلگت بلتستان کے عارضی ڈاکٹر ز نے دور دراز علاقوں میں خدمات سرانجام دیں ہیں انکی خدمات کو فراموش کسی صورت نہیں کیا جاسکتا۔

وحدت نیوز(گلگت) ضلع ہنزہ نگر کے تعلیمی اداروں سے وزیر تعلیم کا عدم اطمینان اس بات کا متقاضی ہے کہ تعلیمی نظام کو درست کیا جائے اور اس نظام کی درستگی وزارت تعلیم کی ذمہ داری ہے ۔وزیر موصوف نے فقط عدم اطمینان کا بیان دیکر خود کو بری الذمہ قرار دینے کی ناکام کوشش کی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع نگر کے رہنما شبیر حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاسی مداخلتوں کے باعث ہر ادارے کو کھوکھلا کردیا ہے محکمہ تعلیم بھی ان سیاسی مریضوں کی وجہ سے مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہا ہے۔علاقے کے عمائدین کی بارہا متعلقہ حکام سے اس با بت نوٹس لینے کی گزارشات کو وزارت تعلیم نے ردی کی ٹوکری میں ڈالا ہے۔وزیر موصوف کا بیان انتہائی مضحکہ خیز ہے اور اگر وہ اس ادارے کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تو فوری ایکشن لیکر موقع پر ہدایات جاری کرسکتے تھے جو کہ انہوں نے گوارا نہیں کیا۔

جب بھی ادارے میں کوئی پوسٹ خالی ہوتی ہے تو میرٹ پر بھرتی کرنے کی بجائے من پسند افراد کو نوازا جاتا ہے ۔ضلع نگر میں بہت سے اسکولوں کی اپ گریڈیشن کئی سالوں سے رکی ہوئی ہے اور ہر سکول میں سٹاف کی کمی کا رونا رویا جارہا ہے۔سیپ اساتذہ کی پوسٹوں میں ضلع نگر کیلئے محض سات اسامیاں رکھی گئی ہیں جو کہ ناکافی ہونے کے ساتھ ضلع نگر کے ساتھ ایک مذاق ہے۔انہوں نے وزیر موصوف کے ایکشن لینے اور تعلیمی حالت کو بہتر بنانے کے عزم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں کی حالت زار بہتر بنانے میں ضلع نگر کے عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔

وحدت نیوز (گلگت) سانحہ کوہستان وقوع پذیر ہوئے چھ (6 ) سال مکمل ہوئے لیکن قاتل آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔جس ملک میں سزا اور جزا کا قانون دم توڑ جائے اس ملک کی سلامتی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ قاتلوںکا اتا پتامعلوم ہونے کے باوجود کوئی کاروائی نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عارف قنبری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملت تشیع کیساتھ حکومت کی معاندانہ پالیسی کسی طور قابل قبول نہیں،قاتل کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اسے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرکے ہی انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ کوہستان میں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والے شہداء کے وارثین آج بھی حکومت سے انصاف کا تقاضا کررہے ہیں لیکن حکومت بااثر قاتلوں پر ہاتھ ڈالنے سے کترارہی ہے۔دہشت گردوں سے حکومت کے نرم گوشے نے انہیں جری بنادیا ہے آج بھی کوئٹہ اور ڈی آئی خان ان خونخوار بھیڑیوں  کے نشانے پر ہیں۔ انہوں نے سانحہ کوہستان میں ملوث دہشت گردوں کی عدم گرفتاری پر حکومت کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے واقعے میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچاکر غمزدہ خاندانوںکی دلجوئی اور خوف کے سائے میں زندگی گزارنے والے محب وطن شہریوں کو تحفظ کا یقین دلائیں۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدتت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کہا کہ نادرا کراچی کی عوام کے ساتھ جاری ظلم و زیادتی بند کرے اور انہیں شناختی کارڈ کے حصول میں سہولیات مہیا کرے۔ خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں کو گھنٹوں لائنوں میں لگنے کے بعد شناختی کارڈ کے اندراج کے لیے منع کر دیا جاتا ہے۔ نادرا کے اپنے ملازمین بھی اس صورتحال کی وجہ سے اذیت کا شکار ہیں اور آئے روز کے جھگڑوں سے تنگ ہیں۔ انتظامیہ عوام اور ملازمین کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور کراچی کی عوام کے ساتھ بد سلوکی بند کرے ۔ ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیوایم سندھ کے سیکرٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے وحدت ہاوس سولجر بازار میں پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مذید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم عوام کے ساتھ نادرا کی انتظامیہ کی جانب سے جاری رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے ون ونڈو آپریشن کو یقینی بنایا جائے اور تمام تر ضروری دستاویزات ہونے کی صورت میں صارفین کو مقررہ مدت میں شناختی کارڈ مہیا کرکے ذہنی اذیت میں مبتلا ہونے سے بچایا جائے۔ شناختی کارڈ پاکستان کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور بغیر کسی تفریق اور تکلیف کے اس کی پاکستانی قوم کو فراہمی نادرا انتظامیہ کی بنیادی زمہ داری ہے۔ نادرا کی انتظامیہ کراچی میں اپنے دفاتر اور کام کے طریقے کار کا ازسرِ نو جائزہ لے اور اپنی پالیسی مرتب کرنے میں اپنے ملازمین کو بھی شریک کرے تاکہ ان کے مسائل حل اور انکی کارکردگی بہتر ہو جس سے عوام کو ریلیف حاصل ہو سکے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree