وحدت نیوز (ٹنڈومحمد خان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی محب وطن سیاسی و مذھبی جماعت ہے، پاکستان بالخصوص سندھ اسوقت کرپٹ حکمرانوں اور دھشتگردوں کے رحم و کرم پر ہیں۔سندھ حکومت گذشتہ دس سالوں سے اقتدار میں ہے لیکن ملکی سالمیت اور عوامی مفادات کے لئے کوئی خیرخواہ اقدامات نہیں کئے گئے سندھ حکومت نے اپنے دورے حکومت میں ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے،انتھائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سرزمین سندھ جو کہ صوفی و بزرگوں کی سرزمین سندھ کی سرزمین جو کہ امن کا گہواره تھی لیکن سندھ حکومت کی سرپرستی میں پلنے والے سندھ حکومت کے پالتو دھشتگردوں نے سندھ کی سرزمین کو مظلوموں کے خون سے لہولہان کردیا ہے جسکی ہم سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈومحمد خان کے ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا محمد بخش غدیری،محمد اشرف خاصخیلی،قمرالدین نوتکانی اور فیاض علی نےمشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے مزید کہاکہ سندھ حکومت نے اپنے دورے حکومت میں تعلیم اور صحت جوکہ پاکستان کے اھم جز ہیں انکو تباہی پر لاکر کھڑا کردیا ہے۔سندھ حکومت نے جمھویت کی آڑ میں آمریت کو جنم دیا ہے جسکا واضع ثبوت گذشتہ دنوں ہونیوالے اساتذہ اور کاشتکاروں کے پرامن مظاہرین پر اپنی طاقت کاغلط استعمال کرتے ہوئے بہیمانہ تشدد کیا ہے۔سندھ باالخصوص ٹنڈو محمد خان میں صحت کے حوالے سے بڑی بڑی عمارتیں تو بنادی گئیں ہیں لیکن اس میں کسی قسم کی سھولیات مھیسر نہیں یہاں تک کے من پسند افراد سرکاری اداروں میں بھرتی کرکے میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں، مجلس وحدت مسلمین ٹنڈو محمدخان 2018الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور تمام حلقوں سے اپنے امیدوار میدان میں لے آئیگی جس سلسلے میں 06مئی کو ٹنڈو محمد خان کی اھم شاھراہ پہ ایک عظیم الشان یوم حسینؑ واستحکام پاکستان جلسہ منعقد کرینگے جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی و صوبائی  نمائندوں کے ساتھ ساتھ شھر بھر کے سیاسی سماجی رہنما بھی شرکت کرینگے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی کی صدارت میں سکردو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خطے کے امن و امان اور دیگر صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آغا علی رضوی نے کہا کہ قاضی نثارکی جانب سے  اتحاد امت کے بیان کا پوری سچائی اور خلوص سے خیرمقدم کرتے ہیں یہ نعرہ ہمارا ہماری آرزو و ارمان اور خطے کے تابناک مستقل کی ضمانت ہے۔وحدت و اتحاد وقت کی ضرورت ہی نہیں بلکہ دینی و اخلاقی فریضہ بھی ہے، ہم روز اول سے ہی اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں۔ سیرت نبویؐ، ارشادات  ائمہ کرام ؑ اور تعلیمات اسلامی کی اساس ہی وحدت و اخوت ہے۔ دنیائے اسلام میں سید جمال الدین افغانی کی اتحاد امت کے لیے کی جانے والی کوششوں کوآج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن مسلمانوں کی غفلت کے سبب ان کو کامیابی نہ ملنے کی وجہ سے  اسلام کا بڑا نقصان ہوا۔

 انہوں نے کہا کہ رہبر مسلمین جہاں امام خمینی حقیقی اتحاد امت کے داعی تھے انہوں نے آج سے دہائیوں قبل فرمایا تھا کہ اسلام کی کامیابی اتحاد امت میں پوشیدہ ہے۔ رہبر کبیر نے اسلام کے خلاف جاری سازشوں سے امت کو آگاہ کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ مسلمان ہاتھ کھولنے اور باندھنے کے جھگڑے میں مصروف ہیں جبکہ دشمن ہمارے ہاتھ کاٹنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رہبر معظم کے فرمودات کے مطابق اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں اور ہمارا دین مسلمانوں کے درمیان کسی بھی قسم کی نفرت اور تفرقے کی اجازت نہیں دیتا۔ ہمارا مکتب مسلمانوں کے درمیان انتشار پھیلانے کو حرام سمجھتا ہے اور اس فعل کو گناہ کبیرہ قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت  بلتستان کے نامور اہلسنت عالم دین مولانا قاضی نثار کی جانب سے حالیہ دنوں میں دئیے گئے بیان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انہیں دل کی گہرائیوں سے یقین دلاتے ہیں کہ اسلام کی ترویج  اتحاد امت،خطے کی خوشحالی اور قیام امن کے لیے ہمیشہ کی طرح صف اول میں ہونگے اور انکے کندھے سے کندھا ملا کر اسلام اور ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے فروعات میں مشترکات نوے فی صد ہے جبکہ اصول سو فی صد مشترک ہے۔ تمام مکاتب فکر کو باہم متحد ہو کر مشترکات پر جمع ہونا چاہیے اور اسلام دشمن طاقتون کو مل کرنہ صرف ناکام کرنا چاہیے بلکہ مسلمانوں کی صفو ں کے درمیان موجود فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر کو اپنی صفوں سے نکال باہر پھینکنا چاہیے۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ عالم اسلام میں فرقہ وایت کو ہوا دینے اور نفرتیں پھیلانے والوں کا کوئی مسلک نہیں ہے۔ بلتستان کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی پورے خطے اور پاکستان کے لیے نمونہ عمل ہے ۔ اس اخوت و بھائی چارگی کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ اتحاد و حدت کی راہ میں جہاں دیگر مکاتب فکر کے پیروکاروں کا پسینہ بہے گا وہاں ہمارا خون بہے گا۔ہم تمام مکاتب فکر کو اپنے وجود کا حصہ سمجھتے ہیں اور داریل سے کندوس تک کے عوام ایک ہی گلدستے کے پھول سمجھتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سے نہ صرف پاکستان عالمی سطح پر ایک بھرپور معاشی طاقت بن کر ابھرا گا بلکہ اس کے ثمرات سے جی بی میں بھی معاشی استحکام آئے گااور اس اہم منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے لیے ملک دشمن اور اسلام دشمن وقتیں متحرک ہیں اور افراتفری پھیلانا چاہتی ہیں۔ ایسے میں اسلام دشمن اور پاکستان دشمن قوتوں کو کچلنے اورمذہبی  و قومی ہم آہنگی کی فضاء کو تقویت دینے کے لیے ہم پوری قوت سے  میدان عمل میں موجود ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شیطان بزرگ امریکہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور سی پیک کو ناکام بنانے کے لیے ہمسایہ ملک افغانستان کے سرحدوں علاقوں میں بھارت کے تعاون سے دہشتگردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کر رہے ہیں جس سے سی پیک کی شہ رگ گلگت بلتستا ن میں بھی خطرات منڈلانے لگے ہیں۔ سکیورٹی اداروں اور عوام کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے ۔

وحدت نیوز (گلگت) چیف الیکشن کمشنر کی یکطرفہ تعیناتی ہرگز قبول نہیں، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔مسلکی یا سیاسی وابستگی کی بنیاد پر چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کی گئی تو خاموش نہیں رہیں گے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ نواز لیگ نے ابھی سے ہی آنے والے الیکشن کو ہائی جیک کرنے کا پلان بنایا ہے جس کیلئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی میں سیاسی وابستگی کو پیش نظر رکھا جارہا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی مسلک اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کے مشورے کے بعد تعیناتی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز خرید وفروخت کی سیاست کررہی ہے اور میرٹ کو پائمال کرکے من پسند افراد کو نواز نا ان کے سیاسی منشور کا حصہ ہے۔ عوام سے کئے گئے وعدوں پر کوئی کام نہیں کیا گیا،ٹھیکوں اور ملازمتوں میں انتہائی درجے کی کرپشن کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اعتماد میں لئے بغیر لینڈ ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔ہم کسی ایسے فیصلے کو ہرگز تسلیم نہیں کرینگے جو عوام کو اپنی زمینوں سے بیدخل کرنے کے لئے بنایا جائے۔ جب تک گلگت بلتستان کی حیثیت متنازعہ ہے تب تک نہ تو اس خطے کے عوام پر ٹیکسوں کا نفاذ ہوسکتا ہے اور نہ ہی عوام کی ملکیتی زمینوں پر حکومت قبضہ کرسکتی ہے۔جہاں حکومت عوام کے منشاء کے خلاف اقدامات کرے گی عوام کا سمندر سڑکوں پر لے آئینگے۔

 

وحدت نیوز(کراچی) شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ عوام پر عذاب نازل کرنے کے مترادف ہے،دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، بے روزگاری، مہنگائی اور عدم تحفظ کے شدید احساس نے پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی تھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، بجلی کے نرخوں میں بار بار اضافے اور اوور بلنگ نے تو پاکستانیوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے،شدید گرمی میں بدترین لوڈشیڈنگ سے اگرکسی شہری کی جان خطرے میں پڑی تو ذمہ دار کے الیکٹرک ہوگی، نویں دسویں جماعت کےسالانہ امتحانات میں مصروف طلباءوطالبات کا مستقبل کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کے باعث دائو پر لگ چکا ہے، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما احسن عباس رضوی اور عارف رضا زیدی نےگورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول جعفرطیار سوسائٹی کے باہر کے الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اورامتحانات میں مصروف طلباءکو درپیش مشکلات کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر طلبہ نے کے الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نےکے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

 رہنمائوں نے کہاکہ ملیر میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے ذمہ دارکے الیکٹرک کے نااہل کرپشن زدہ افسران ہیں،جن میں سر فہرست عاقب سلام کلیسٹر ہیڈ، آئی بی سی جی ایم کمرشل سلیم بلوچ ہے کہ جو اپنے ریوینو بڑھانے کیلئے عوام کو اذیت میں ڈال رہاہےاور اپنےسینٹ آؤٹ بچانے کیلئے 14 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پورے ملیر میں کروا رہا ہے، جی ایم سی ایم واجد علی میمن اورڈی جی ایم کے الیکٹرک ذاکر میمن بھی اس میں ملوث ہے۔ لہذا کے الیکٹرک فل فور اپنا قبلہ درست کرے اور ملیر کی عوام کو اس شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے عذاب سے ریلیف فراہم کرے، ورنہ ہم کے الیکٹرک کے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے جس کی ذمہ دارکے الیکٹرک کی نااہل انتظامیہ ہوگی، اور عدالت میں بھی کے الیکٹرک کیخلاف پٹیشن دائر کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔جی ایم ملیر آئی بی سی سلیم بلوچ، ڈی جی ایم کے الیکٹرک ذاکر میمن نے چند ہفتے قبل مجلس وحدت مسلمین کے وفد سے ملاقات میں اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کہ ملیر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی کی جائے مگر 90فیصد بل کی ریکوری کے باوجود بھی شدید گرمی میں ملیرکےعوام پر لوڈ شیدنگ کا غذاب نازل کیا جارہا ہے۔محترم چیف جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کے الیکٹرک بالالخصوص ملیر کی نااہل و کرپشن زدہ انتظامیہ کیخلاف از خود نوٹس لیںاور ان کے قانونی کارروائی کرتے ہوئے جیلوں میں ڈالاجائے۔

طلبہ نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غیر اعلانیہ اور بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث ہمیں امتحانات کی تیاری میں شدید دشواری کا سامنا ہے، رات 3 بجے تک بجلی کی بندش کے باعث نیند پوری نہیں ہورہی جس کے نتیجے میں امتحانات پر برا اثرپڑرہاہے، طلبہ نے کہاکہ کے الیکٹرک ہماری روشن مستقبل کو تاریک بنانے سے باز آجائے، اس موقع پر طلبہ کے والدین نے کہاکہ کے الیکٹرک کی انتظامیہ بھاری بھرکم بلوں کی وصولی کے باوجود شہریوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی میں ناکام ہے، ہمارے بچوں کا تعلیمی مستقبل دائو پر لگا ہواہے، چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف کے الیکٹرک کے اس غیر انسانی رویئے کا فوری نوٹس لیں ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اندرونی خلفشار اور شکست سے دوچار ہے، اس جماعت کا حال ایم کیوایم سے مختلف نہیں، پارٹی بکھر گئی ہے اور اس کے ایم این ایز پتوں کی طرح گررہے ہیں، ہمیں نہیں لگتا کہ (ن) لیگ الیکشن تک اپنا وقت بھی پورا کرے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام میں بھی احساسِ محرومی پیدا ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کل ایک گروپ نے اپنی پارٹی سے علیحدگی اختیارکرلی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر جائز مطالبے پر ہم ان کا ساتھ دیں گے۔علامہ مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حالت ان کی اپنی منفی پالیسیوں کے باعث ہوئی ہے، عوام شہبازشریف کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، پنجاب حکومت کی صاف پانی اسکیم مالی بدانتظامی کی ایک جھلک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے جہاں 5500 میگا واٹ کا وعدہ کیا گیا وہاں 17 سے 1900 میگا واٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ جو پنجاب حکومت کی کمیشن خوری اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 وحدت نیوز (کراچی) شہر قائد میں لوڈشیڈنگ کا جن کسی صورت قابو نہیں آرہا، کے الیکٹرک سمیت وفاقی وزارت پانی وبجلی اور صوبائی حکومت کا رویہ مجرمانہ ہے، کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ لوڈشیڈنگ کے اوقات میں زیادتی قابل مذمت ہے، نویں دسویں جماعت کےامتحانات میں مصروف طلباءکو تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، کے الیکٹرک کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف تعلیمی اداروں کے باہر احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے ڈویژنل کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علامہ مبشرحسن،علامہ علی انور ، علامہ نشان حیدر، احسن عباس رضوی، میر تقی ظفر، عارف رضا زیدی، عون علی، سبط اصغر ودیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کے الیکٹرک نے شہریوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کررکھاہے، غربت ومہنگائی کے بوجھ تلے عوام کو اضافی بلوں اور لوڈشیڈنگ جیسے سنگین عذاب کا سامنا ہے، کے الیکٹرک کے مجرمانہ اور ظالمانہ رویئے کے خلاف ایم ڈبلیوایم کی احتجاجی مہم دوسرے مرحلے میں داخل ہورہی ہے، بروزبدھ او رجمعرات شہر کے مختلف تعلیمی مراکزکے باہر طلباءوطالبات ،اساتذہ اور شہری کے الیکٹرک کے غیر انسانی وغیر اخلاقی رویئے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے کریں گے۔

Page 83 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree