سید حسین زیدی اور شیخ عمران علی کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم ویلفیئر کونسل کا اجلاس

18 مئی 2024

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی اور صوبائی سیکرٹری فلاح و بہبود (ویلفیئر)جناب شیخ عمران علی کی زیر صدارت فلاح و بہبود (ویلفیئر) کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلعی اور صوبائی مسئولین مجلس وحدت مسلمین نے شرکت کی ۔

جناب عمران علی شیخ صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود ، فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات نجم عباس خان  ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، نقی مھدی ضلعی جنرل سیکرٹری ، آفتاب ہاشمی سنیئر ضلعی نائب صدر ،سید فخر حسنین رضوی صدر عزاداری ونگ ،  رانا کاظم ضلعی نائب صدر ،فضل کاظمی ضلعی مالیات سیکرٹری ، ملک خاور ، حیدر عباس ، رضا بھائی ، جناب باقر بھائی، ڈپٹی فلاح وبہبود ، علی رضا بھائی کے علاؤہ کئی دیگرعہدیدار بھی میٹنگ میں شریک تھے ۔

میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ گذشتہ ماہ کی فعالیت کا جائزہ لیا گیا اور آنے والے مہینوں کے لئے نئی پالیسی دی گئی ۔ گذشتہ فعالیت اور کارکردگی کو حوصلہ افزاء تصور کرتے ہوئے امید کی گئی کہ آگے بھی اسی طرح فلاح وبہبود (ویلفیئر ) کونسل بہتر انداز میں اپنے اہداف کی جانب گامزن رہے گی اور اپنی بھرپور توجہ دے گی ۔ ان شاءاللہ ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree