وحدت نیوز(سرگودھا)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جامعہ زینبیہ سرگودھا میں موجودہ اور سابقہ تنظیمی برادران کےساتھ ایک نشست منعقد ہوئی  جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور جے ایس او کے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما ناصرشیرازی، ڈاکٹر یونس حیدری، آصف رضا ایڈوکیٹ،علامہ ملازم حسین شاہ، علامہ نیازحسین بخاری اور ظہیر کربلائی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امام زمانعجکے منتظرین کی خصوصیات بیان کیں اورکہا کہ کل نیمہ شعبان ہے ہم سب ساری چیزیں بھلاکر اپنی زندگی کی ایک نئی طرح کی شروعات کریں ،ہم اپنی نئی زندگی کاآغاز قرآن پاک والی زندگی سے کریں ہماری زندگی میں راتوں کی عبادت شامل ہوں، ہماری زندگی میں لوگوں کے ساتھ بھلائی کا عنصر شامل ہو، صلہ رحمی کا عنصر شامل ہو، اپنی زندگیوں میں تبدیلی لائیں پاکستان کی تبدیلی سے پہلے اپنے اندر تبدیلی لائیں ،ذکرواذکار کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں جب آپ پرہیز گاربن کر منظم ہوں گے تو آپ کبھی نہیں تھکیں گے ورنہ آپ اکتا جائیں گے ،آ پ ماہانہ طور پرملکر بیٹھیں اور تنظیمی گفتگو کریں آپس کی ہم آہنگی پیدا کریں کچھ ایسے کام ہیں کہ تنہا ممکن نہیں لہذا ملکر ملت کی خدمت کا جذبہ پیدا کریں اور اپنے کاموں میں جہد مسلسل کو رواج دیں کسی کام کو بھی ادھورا مت چھوڑیں ۔ کامیابی وحدت میں اور برکات ہم آہنگی میں ہیں، علماء سے رابطہ مضبوط رکھیں علماء کی باتوں کو غور سے سنیںکبھی بھی یہ نہ سوچو کہ میں اکیلا یہ نیکی کررہا ہوں باقی کیوں نہیں کرتے بلکہ یہ سوچیں کہ باقی افراد کوساتھ کیسے ملانا ہے ۔

وحدت نیوز (مری)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام تریٹ سیداٮ ں تحصیل مری پانچ روزہ 6سے 10 شعبان المعظم معارف اسلامی تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، تریٹ سیداں ٮ تحصیل مری میں معارف اسلامی تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ٮ فقہ عقائداخلاق نہج البلاغہ امامت(مہدویت) قرآن وتجوید کی کلاسز ہوہیٮ جن میٮ مڈل اور میٹرک لیول کی بچیوٮ ںاور خواتین نے بھرپور شرکت کی محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری مرکزی سیکریٹری تربیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین نے خود اور جامعہ آمنہ بنت الھدی کی ٹیچرز نے کلاسں ٮ لیٮ اس ورکشاپ کی میزبانی کے فرائض محترمہ سیدہ ثناء بتول نے انجام دیے آخری دن (10شعبان المعظم)ایام شعبانیہ کی مناسبت سے جشن کا اہتمام کیا گیا جس سے محترمہ سیدہ سمیرا جعفری ،محترمہ تغزل شاداب اور سیدہ نرگس سجاد جعفری نے فلسفہ غیبت انتظار اور منتظر کی ذمہ داریوں ٮ پر روشنی ڈالی اس کے بعد بہتر کارکردگی دیکھانے والی خواہران اور بچوٮ ںمیںٮ انعامات تقسیم کیے گئے اس بابرکت محفل کا اختتام دعا سلامتی امام زمانہ علیہ سلام سے ہوا آخر میں شرکائے محفل کی خدمت میںٮ دسترخوان جناب زہرا سلام  اللہ علیہ پیش کیا گیا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) سید غفران علی کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مظفرآباد نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری ہونیوالے بیان میںکہاہےکہ دومیل سیداں قبرستان کی بے حرمتی کرنے والوں کو ایک ہفتہ کو مہلت ہے اگر قبرستان کو پہلے جیسی حالت میں نہ کیا گیا تو اہل محلہ کی طرف سے شدید احتجاج کیا جائے گا۔ گزشتہ ایک سال قبل قبرستان کی دیوار کو ن لیگ حکومت کے ترقیاتی سکیم کے بہانے توڑا گیا دومیل سیداں میں وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی صاحب کی 32 لاکھ کی ترقیاتی سکیم میں اس قبرستان کی کشادگی کے لیے فنڈز منظور کیے گئے بدقسمتی سے وہ فنڈز اقرباء پروری کی بنیاد پر من پسند جگہوں پر لگائے گئے۔قبرستان کی دیوار توڑنے سے وہاں گندگی کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ یہ قبرستان کوئی سرکاری کھیتی نہیں کے جس کا دل آیا اس پر اپنا راج جماتا رہے اسے ہمارے اباء و اجداد نے وقف کیا تھا  ہمیں کسی بھی ترقیاتی سکیم کی ضرورت نہیں ہمارا حکومت و انتظامیہ بلخصوص ڈپٹی کمشنر صاحب اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ صاحب سے گزارش  ھیکہ اس معاملہ کا سختی سے نوٹس لیں اور اہلیاں محلہ کے اس مطالبہ کو فوری طور پر پورا کیا جائے۔

وحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین یوتھ ضلع لاہورکے زیر اہتمام حضرت علی اکبر ؑ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے امام بارگاہ حسینہ واشنگ لائن لاہور میں یوم علی اکبر منایا گیا۔ تقریب میں لاہور کے مختلف ٹاؤنز سے کثیر تعداد میں جوانوں سے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں سیرت حضرت علی اکبر علیہ سلام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جناب حضرت علی اکبر ظاہری اور باطنی طور ہر حوالے سے شبیہ رسول خداﷺ ہیں۔ انہوں نے 18 سالہ زندگی میں اتنی ریاضت کی کہ وہ کامل شبیہ رسول بن پائے۔ جناب علی اکبر ؑکی زندگی کی کوئی رات ایسی نہیں گزری جب وہ ختم قرآن نہ کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت علی اکبر علیہ سلام نے ہمیں یہ درس دیا کہ جب تک آپ کے اندر ہمت و طاقت باقی ہے دشمن کے آگے نہ جھکنا ہے اور نہ ہی گرنا ہے۔ یمن کے جوانوں نے سیرت علی اکبر ؑ پر عمل کرتے ہوئے 60 ملکوں کی فوج کو ناک رگڑنے پر مجبور کر دیا۔

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کے جوانوں میں ایک بیداری اور تحریک کی ضرورت ہے۔ جوان کا رول ماڈل کوئی کرکٹر یا فلم اسٹار نہیں بلکہ جوان کو حضرت علی اکبرؑ کو اپنا رول ماڈل بنانا چاہیے تاکہ یمن اور لبنان کے جوانوں کی طرح  عزت و کامرانی پاکستان کے جوانوں کا مقدر بن سکے۔تقریب میں سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی، علامہ حسن رضا ہمدانی، سید حسین زیدی اور سیکرٹری جوانان سید سجاد نقوی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے وحدت یوتھ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے جوانوں میں حماد عباس کو زیارات کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔

وحدت نیوز (لاہور)  لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز خانہ فرہنگ میں شریکتہ الحسین سنڈے اسکول کی جانب سے تیسری شریکتہ الحسین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں علما اور خواتین نے شرکت کی اور سیرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے مہمان خصوصی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا اپنے خطا ب میں کہنا تھا کہ جناب سیدہ زینب سلام اللہ علیہا تاریخ کی صابرہ اور شاکرہ خاتون ہیں جنہوں نے وقت کے ظالم کی چالاکیوں کا پردہ چاک کیا اور دشمن کے سامنے ایک مزاحمتی قوت ثابت ہوئیں ۔ انہوں نے مدینہ سے کربلا اور پھر دمشق تک کا سفر دین اور شریعت محمدی کی حفاظت کے لیے کیا اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ جناب سیدہ ایک شیر دل خاتون کی شیر دل بیٹی تھیں ، آج کی خواتین کو جناب سیدہ کی حیات طیبہ کا مطالعہ کرنا چاہیے ۔ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ مومنین ماؤں کے لیے نمونہ عمل ہے۔ خواتین کو چاہیے کہ اپنے گھروں میں ایسا ماحول پیدا کریں کے امام زمانہ کے ظہور کی راہیں ہموار کی جاسکیں۔ صرف گھر بیٹھنے یا دعا مانگنے سے امام زمان نہیں آئیں گے امام زمان کے ظہور کے لیے ہمیں میدان عمل میں نکلنا ہوگا، کیوں کہ امام کو کسی دولت و زر کی ضرورت نہیں بلکہ خون جگر کی ضرورت ہے ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں شہید قائد عارف حسین الحسینی نے وحدت کا پرچم بلند کیا اور آج ہم شہید قائد کے معنوی فرزند اپنے قائد کے مشن کو آگے لے کر بڑھ رہ ہیں۔اس مشن میں پاکستان کی خواتین کو کردار زینبی ؑ پر عمل کرتے ہوئے امام زمان کے ظہور کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے انقلابی اقدام اٹھانے ہوں گے۔ تقریب کے اختتام پر شریکتہ الحسین سنڈے اسکول کی جانب سے سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو شیلڈ بھی پیش کی گئی ۔

وحدت نیوز(جھنگ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے ادارہ ا من و تعلیم کے زیر اہتمام جناح کونسل ہال جھنگ میں  بین المذاہب امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وحدت بین المسلمین نظریہ ضرورت نہیں بلکہ دینی عقیدہ ہے ،تکفیریت وطن عزیز کے لیے زہر قاتل ہے۔اسلام کی درست تصویر پیش کرنے کی ضرورت ہے۔امریکی اسلام القائدہ،طالبان اور داعش کی صورت میں اسلام کی خوبصورت تصویر مسخ کرنے کی سازش ہے۔تمام مکاتب فکر کو اسلام محمدی کے سائے تلے اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے تاکہ اختلاف رائے کو قبول کیا جائے لیکن توہین کی گنجائش نہ ہو۔مکتب اہلبیت میں ہر مظلوم کی نصرت اور ہر ظالم کے مقابل کھڑے ہونے کا درس ہے اور یہ اصول داخلی وحدت کو یقینی بنا سکتا ہے  اس سیمینا رکے دیگر مقررین میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،چیئرمین ضلع کونسل بابر خان سیال، ،اراکین بار کونسل اور مختلف مکاتب فکرکے رہنماشامل تھے۔

Page 77 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree