وحدت نیوز (ملتان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان مے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت شدید بحران کا شکار ہے. سیاستدان اپنے مفادات کی خاطر قوم کو قربانی کا بکرا بنا رہے ہیں. اس وقت ملک میں ہیجانی کیفیت ہے. پاکستان کی فارن پالیسی مکمل طور پر ناکام رہی ہے،پاکستان ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کرتا آیا ہے، حالیہ اسرائیلی حملوںپر امت مسلمہ کی خاموشی افسوسناک ہے، شام، عراق، فلسطین اور کشمیر پر ہونے والے مظالم پر او آئی سی اور عرب لیگ کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے،مسلمان حکمران امریکی کاسہ لیسی میں بڑھ چڑھ کر اپنا حق ادا کرنے میں مصروف ہیں. ایک طرف امریکہ اور اس کے اتحادی بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے منتقل کر رہے ہیں.لیکن مسلمان حکمران اس حوالے سے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،13مئی کو پاکستان کی سرزمین امریکا مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی. ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی.صوبائی رہنما مہر سخاوت .ثقلین نقوی.ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی اور دیگر موجود تھے۔

سید ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین 13 مئی کو ملک گیر یوم مردہ باد امریکہ.اسرائیل اور بھارت منائے گی، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے،ریلیاں منعقد کی جائیں گی.  13 مئی کو جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی دولت گیٹ سے گھنٹہ گھر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی. ملتان کے علاوہ لیہ. بھکر. بہاولپور. میانوالی. ڈیرہ غازی خان. مظفرگڑھ. علی پور. رحیم یار خان میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ا انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے شام. اسرائیل کی جانب سے فلسطین .بھارت کی جانب سے کشمیر میں ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے. امریکہ اس وقت دنیا بھر مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا موجب ہے. امریکہ اور اسرائیل مسلسل اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے.  انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ تشویشناک ہے. آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے مشکور ہیں. چیف جسٹس کی جانب سے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر سوموٹو ایکشن پر ان کے مشکور ہین. ملک بھر میں اور بالخصوص کے پی کے میں ہمارے کارکنوں کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے جا رہے ہیں. ڈیرہ اسماعیل خان میں قتل عام کی کے پی کے اور عمران خان ذمہ دار ہیں۔

وحدت نیوز (ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈومحمد خان کے زیر اہتمام یوم حسین ؑواستحکام پاکستان کانفرنس کا شاندار انعقادکیاگیا، کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہاکہ وطن عزیز کے استحکام کی خاطر ملک بھر میں ملت جعفریہ کی ہزاروں شخصیات نے قیمتی جانوں کی قربانیاں دیں،ملک کے الہی قانون میں آئین 62 اور 63 کی روح سے صادق و امین حکمران ہونا چاہیئے۔گزشتہ 25 سالوں میں ملک بھر میں تکفیریت کو پروان چڑھایا گیا۔نواز شریف و زرداری حکومت نے قومی دولت کو لوٹا،نواز شریف اینڈ کمپنی مکافات عمل کا شکار ہے ،عوام کا پیسہ لوٹنے والے جب اللہ کی پکڑ میں آتے ہیں تو ایسا ہی ہوتاہے۔انہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔


ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی نے کہاکہ الیکشن 2018 میں صوبہ بھر سے بھر پور انداز میں حصہ لیں گے۔نسل در نسل ووٹ دینے والی قوم کو پینے کا صاف مئیسر نہیں، پاکستان کی عوام متحد ہو کر صادق و امین حکمرانوں کا انتخاب کرے۔مجلس و حدت مسلمین الیکشن 2018 میں بھر ہور حصہ لیں گی،ایم ڈبلیو ایم الیکشن 2018 میں موروثی سیاست کر خاتمہ کرے گی، عوام ووٹ کے ذریعہ صالح ،نیک و باکردار افراد کا انتخاب کریں۔

واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ ضلع ٹنڈومحمد خان کے زیر اہتمام منعقدہ اس یوم حسین ؑواستحکام پاکستان کانفرنس سے علامہ سید احمد اقبال رضوی سمیت بزرگ عالم دین علامہ حیدر علی جوادی، علامہ اعجازبہشتی، علامہ مختارامامی، علی حسین نقوی، علامہ علی انور جعفری، علامہ محمد غدیری ودیگر مقررین نے خطاب کیا جبکہ خواتین وحضرات اور ایم ڈبلیوایم کے کارکنان نے ہزاروں کی تعدادمیں کانفرنس میں شرکت کی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ٹنڈومحمد خان میں عظیم الشان استحکام پاکستان کانفرنس آج منعقد کی جائے گی،سندھ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں محب وطن پاکستانی اس کانفرنس میں شریک ہوں گے،کانفرنس ملک دشمن عناصرکے ناپاک عزائم کے خلاف سنگ میل ثابت ہو گی ان خیا لات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل یعقوب حسینی وحدت ہاوس سولجربازار میں کراچی ڈویژن کے زمہ داران کے اجلاس سے خصوصی خطاب میں کیا ان کا کہنا تھا کہا ملک میں حالیہ بلوچستان اور ڈی ٓئی خان میں دہشتگردی کے واقعات پر تشویش ہے ۔ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ملک و اسلام دشمن قوتوں بلخصوص سندھ میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات کے خلاف استحکام پاکستان کانفرنس آج میر غلام علی تالپر پارک ٹنڈو محمد خان میں منعقد کی جائے گی جس میں ہزاروں کی تعداد میں محب و طن پاکستانیوں کی شرکت ملک دشمن عناصرکے ناپاک عزائم کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگی ۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی شوریٰ کا اجلاس جامع مسجد الحسینؑ نیو ملتان میںمنعقد ہواجس میں ضلعی شوریٰ کے اراکین نے کثرت رائے سے مرزاوجاہت کو ایم ڈبلیوایم ضلع ملتان کا نیا ء سیکریٹری جنرل منتخب کرلیا، اس اجلاس میں جلالپور سمیت ملتان کے تمام یونٹس کے سیکریٹریزاور علامہ سید اقتدار حسین نقوی صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب اور کابینہ نے بھی شرکت کی ،اجلاس میں شریک رہنمائوں نے مرزا وجاہت کو ملتان کا نیاء سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مباک باد پیش کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ، ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے نومنتخب ضلعی سیکریٹری جنرل سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

وحدت نیوز(گلگت ) آئینی اصلاحاتی پیکج کے نام پر گلگت بلتستان کے عوام کا مذاق اڑایا گیا ہے۔سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج کیلئے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والوں کیلئے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے راستہ بند کردیا گیا ہے جبکہ جی بی کونسل کے اختیارات وزیر اعظم کو منتقل کرکے وزیر اعظم کو مطلق العنان بادشاہ بنادیا گیا ہے۔گلگت بلتستان کی عدالتوں میں وزیر اعظم کے کسی فیصلے کے خلاف رٹ دائر کرنے پر پابندی عدالتوں پر عدم اعتماد کے مترادف ہے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے نواز لیگ کی جانب سے پیش کردہ اصلاحاتی پیکج کومطلق العنانیت پر مبنی پیکیج قراردیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ پیکیج کو کسی  بھی طور پر بھی اصلاحاتی پیکیج قرار نہیں دیا جاسکتا ہے اور گلگت بلتستان کے عوام ایسے کسی بھی پیکیج کو قبول نہیں کرینگے جس میں عوام کی رائے کا احترام نہ کیا گیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح انسان بستے ہیں اور وفاقی حکومتیں گلگت بلتستان کے عوام کیساتھ بھونڈا مذاق کرتی رہی ہیں۔گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت عوام کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور ہربار ایک ظالمانہ فیصلہ کرکے وفاقی حکومتیں گلگت بلتستان کے محسن بننے کی کوشش کرتی رہی ہے۔گلگت بلتستان کے عوام سمجھدار ہیں اور کوئی بھی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ یہاں کے عوام کو دھوکہ دینگے۔انہوں نے کہا کہ حکومت جی بی کو آئینی صوبہ قرار نہیں دے سکتی تو کم از کم کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیکر عوامی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے اس سے کم کوئی پیکیج  علاقے کے عوام کے ساتھ مذاق کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز لیگ پیکیج میں گلگت بلتستان سے اختیارات لے کر بااختیار بنانے کا دعویٰ کررہی ہے جبکہ کونسل کو ختم کرکے پانچ اہم سبجیکٹس کو وفاق کے حوالے کیا گیا ہے جن پر اپنی مرضی کے فیصلے مسلط کرینگے اور ظلم پر مبنی اس پیکیج کو عدالتوں میںچیلیج کرنے کے خوف سے  عدالتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی وفاقی فیصلے کے خلاف سماعت نہیں کرسکتے۔کسی غیر مقامی بادشاہ کی بادشاہت گلگت بلتستان کے عوام کو ہرگز قبول نہیں، گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کیلئے یہ نام نہاد پیکیج ایک بہت بڑا امتحان ہے چاہے تو وہ اپنے وقتی مراعات کیلئے اسے قبول کریںیا گلگت بلتستان کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے مسترد کرکے عوامی نمائندگی کا حق ادا کریں۔

وحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی کانواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلائی مخلوق سے الیکشن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کی حیثیت ایک ڈمی وزیر اعظم سے زیادہ نہیں وہ جو کچھ ایک نااہل سابق وزیر اعظم سے سنتے ہیں اگلے دن وہی بیان دے دیتے ہیں۔ اس وقت نواز شریف اپنی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے کے بعد بوکھلاہٹ اور فرسٹریشن کا شکار ہیں، کیونکہ وہ تیزی سے اپنے انجام کی جانب بڑھ رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں نواز شریف سے ظالم و جابر حکمران کا مقابلہ پاکستان کی مظلوم عوام سے ہو گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن  کے مظلوم ان شریفوںکا جیل تک پیچھا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں مجھے اپنے مستقبل کا نہیں معلوم کہ میں دس بارہ دن بعد کہاں ہوں گا جب کہ وہ سب جانتے ہیں کہ انہی دنوں میں کرپشن اور عوام کو لوٹنے کی ساری رام کہانی کھل کر عوام کے سامنے آجائے گی اور بہت جلد پاکستان سے سرٹیفائیڈ نا اہل اڈیالہ کی ہوا کھائے گا۔ علامہ سید مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور ڈکٹیٹر ضیاالحق کی پیداوار نواز شریف کے منہ سے خلائی مخلوق جیسے بیانات اچھے نہیں لگتے کیوںکہ نواز شریف کی ساری سیاست ہی ایک ڈکٹیٹر کی مرہون منت ہے ورنہ یہ لوگ تو کبھی یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے۔

Page 72 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree