وحدت نیوز(سرگودھا ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تربیت خانم نرگس سجاد جعفری کا کہناہے کہ کسی قوم کےحقوق کے حصول اور تحفظ کی جنگ لڑنے کےلیے سیاسی قوت کا ہونا ضروری ہے جس قوم کا سیاسی تشخص نہ ہو وہ حقوق کےلیے بھیک مانگتی نظر آتی ہے یہ بات انھوں نے سرگودھا میں جشن ولادت امام زمان (ع)سے خطاب کرتے ہوئے کہی. انھوں نے کہا کہ عالم انسانیت اپنے آخری نجات دھندہ کا منتظر ہے. ہمارا دشمن امام زمان(ع) سے مقابلہ کی بات کرتا ہے اور ہم ابھی تک خواب میں ہیں . عصر ظہور میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہر میدان میں ثابت قدمی کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کریں ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ مجلس وحدت المسلمین دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر آئندہ الیکشن میں ہمیشہ کی طرح اپنامثبت کردار ادا کرے گی ایک روزہ دورہ کے موقع پر خانم نرگس سجا د نے ضلع بھر سے تعلق ر کھنے والی خواتین سے ملاقات کی . ملاقات میں ضلع کی مجموعی تنظیمی صورتحال بالخصوص شعبہ خواتین کی تشکیل میں در پیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا خواہر طلعت نقوی کو ضلعی آرگنائزر نامزد کرکے تین ماہ میں نتظیم سازی مکمل کرکے کنونشن بلانے ہدایت کی گئی۔

وحدت نیوز(لاہور)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کے زیر اہتمام صوبائی سیکریٹریٹ میں اجلاس  کا انعقادکیا گیا جس میںمرکزی رہنمامحترمہ معصومہ نقوی کے زیر نظارت شالیمار ٹائون اور موچی کے علاقے کی فعال خواتین نے شرکت کی اور اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی نیز مولانا مبارک موسوی صاحب اور مولانا مہدی کاظمی صاحب نے گفتگو کی اور 13مئی یوم مردہ باد امریکہ کے حوالے سے خواتین کو بریفینگ دی اس اہم میٹینگ میں محترمہ فصاحت بخاری نے بطور مہمان گفتگو کی، رہنمائوں نے خواتین کارکنان کو ہدایت جاری کی 13 مئی کو لاہور میں منعقدہ مردہ باد امریکا ریلی میں خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تمام ترصلاحیتو ں کو بروئے کار لایاجائے ۔

وحدت نیوز(مشہد مقدس)  دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس میں ولادت باسعادت منجی عالم بشریت امام زمان علیہ السلام کی مناسبت سے ایک جشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں علمائے کرام، طلاب عظام اور زائرین محترم کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا اس کے بعد شعراء کرام اور منقبت خواں حضرت نے امام زمانہ علیہ السلام کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جشن کے شرکاء سے امام زمانہ علیہ السلام سے متعلق سوالات بھی پوچھے گئے، دوست جوابات دینے والے افراد میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ جشن سے حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید محمد عباس نقوی نے خصوصی خطاب کیا۔ جشن میں شعرائے کرام اور منقبت خواں حضرات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، جن میں وقاص زین، الفت حسین جوئیہ، شرجیل حیدر، شباب باجوہ، ذاکر حسین یوسفی، ندیم عباس رضوی سمیت دیگر بھی شامل تھے۔ پروگرام میں خصوصی طور پر حجتہ الاسلام مولانا عارف حسین تھہیم، حجتہ الاسلام مولانا سید منور عباس نقوی، حجتہ الاسلام مولانا آزاد حسین، رب نواز بھکڑیالوی، سید فراز حسین نقوی نے شرکت کی۔ جشن کے آخر میں مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (سکردو)   مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئینی اصلاحاتی پیکج گمراہ کن دستاویزات کا پلندہ اور خطے کے لاکھوں عوام کی توہین ہے، جسے یکسر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحاتی پیکج کے نام پر حقوق سے محروم گلگت بلتستان کو غلامی کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے۔ پیکج میں وزیراعظم کو اس خطے کے سفید و سیاہ کا مالک بنانے کی کوشش کی ہے۔ جی بی کے عوام کو نہ وزیراعظم کے انتخاب کے عمل میں کوئی حق ہے اور نہ ہی اس پارلیمنٹ میں کوئی جگہ موجود ہے جس کے ذریعے وزیراعظم کا انتخاب ہوتا ہے۔ ایسے میں وزیراعظم کو تمام تر اختیارات دینا غیرآئینی و غیرقانونی عمل ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ اس نام نہاد اصلاحاتی پیکج سے واضح ہوتا ہے کہ مسلم لیگ نون جمہوری اقدار سے نہ صرف نابلد اور ناآشنا ہے، بلکہ آمرانہ و بادشاہانہ سوچ کی حامل جماعت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے عوام پر زور زبردستی کے قانون کو کسی صورت نافذ ہونے نہیں دیں گے۔ نام نہاد اصلاحاتی پیکیج میں جی بی کی عدالتوں کو جس طرح پابند کیا گیا ہے اسکی مثال مہذب دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ جی بی کی عدالتوں کی جس انداز میں توہین کی ہے۔ جی بی کی عدالتوں کو اس سلسلے میں خاموش نہیں رہنا چاہیئے اور سپریم کورٹ سے درس لیتے ہوئے اس پیکج کو منظر عام پر لانے والے حکمرانوں کا محاسبہ کرنا چاہیئے کہ کیوں انہوں نے دانستہ طور پر عوامی مینڈیٹ کی توہین کرنے اور عدالتوں کو مذاق بنانے کی کوشش کی ہے۔ نہایت افسوسناک مرحلہ ہے کہ وفاقی حکومت یہاں کے عوام کی ستر سالہ حب الوطنی کا صلہ مزید محرومیوں میں دھکیل کر دے رہی ہے جو کہ کسی صورت پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔ صوبائی حکومت کے ایک عرصے سے یہاں کے عوام اور اسمبلی کو بااختیاز بنانے کے دعووں کی قلعی اب کھل گئی ہے اور واضح ہوگیا ہے کہ مسلم لیگ نون کی صوبائی حکومت اس خطے کی ترقی کی خواہاں نہیں بلکہ وفاقی حکومت کی کاسہ لیسی کو اعزاز سمجھتی ہے۔

آغا علی رضوی نے کہا کہ صوبائی حکومت میں امید ہے ایسے لیگی رہنما بھی موجود ہونگے جو عوام پر ڈھائے جانے والے اس ظلم کی بیجا حمایت کرنے کی بجائے خطے سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے اس پیکج کو مسترد کریں گے اور اس کی آڑ میں نافذ کرنے والے ٹیکسز کو بھی مسترد کریں گے۔ عوام دشمن فیصلے کے خلاف میدان میں آنے والے حکمرانوں کو عوام قدر کی نگاہ سے بھی دیکھیں گے اور تاریخ بھی انہیں اچھے ناموں سے پکارے گی۔ ایم ڈبلیو ایم جی بی کے رہنماء نے مزید کہا کہ ستر سالوں سے وفاقی حکومتوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا، جبکہ وطن عزیز کے استحکام و ترقی میں اس خطے کے انسانی و قدرتی وسائل کا عمل دخل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اب اس خطے کی تقدیر اور مستقبل کو اس عوام کے ہاتھ میں دینے کے لئے نہ صرف اس ظالمانہ پیکج کے خلاف تحریک کا آغاز کریں گے بلکہ اس خطے کے عوام کو بااختیار بنا کر دم لیں گے، مزید کسی بھی جماعت کو اس خطے کے عوام کے ساتھ مزید مذاق کرنے نہیں دیں گے۔ ملک بھر کے عام انتخابات کے ساتھ جی بی میں انتخابات جب تک نہ ہو وفاقی حکومت یہاں کی مینڈیٹ چراتی رہے گی اور من پسند کے فیصلے نافذ کرتے رہیں گے۔ جی بی اسمبلی کو جب تک آزاد و خودمختار نہیں بنایا جاتا اور وزیراعظم کے اختیارات کو محدود نہیں کیا جاتا، اس خطے میں خوشحالی کبھی نہیں آ سکتی۔ جس خطے کے عوامی نمائندوں کے ووٹ اور عوام کے ووٹ کی ضرورت وزیراعظم کو نہ ہو وہ کبھی عوام کے حقوق کا دفاع نہیں کریں گے۔

وحدت نیوز (ٹنڈو محمد خان) مجلس وحدت مسلمین کا صحافی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی ،علامہ سید علی انور جعفری ،مولانا محمد بخش غدیری ،یعقوب حسینی سمیت دیگر رہنماوں اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کہ صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ6مئی بروز اتوار 3 بجے سہ پہر ضلع ٹنڈو محمد خان میں استحکام پاکستان کانفرنس منعقد کی جائے گی اور میر غلام علی تالپر پارک میں بھر پور سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے۔کانفرنس ملک دشمن عناصر کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگی انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان کانفرنس سے مرکزی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا و دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی خطاب کریں گے۔تقریب سے علامہ مختار امامی کا مذید کہنا تھا کہ صحافیوں کو فرائض کی ادائیگی میں مکمل تحفط کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جسے ہر حال میں پورا ہونا چاہیے۔صحافت ریاست کا اہم ستون ہے۔عوام کی حقائق تک رسائی کا واحد ذریعہ وہ لوگ ہیں جو کسی مشکل کی پرواہ کیے بغیر اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ذمہ دارانہ طرز صحافت معاشرے میں مثبت رجحانات کے فروغ کا باعث بنتی ہے۔یہ وہ طبقہ ہے کہ جو قلم کی طاقت کو جبر و استبداد کے خلاف استعمال کرتا آیاہے۔پاکستانی صحافت میں ایسے معتبر نام موجود ہیں جو آمریت کے خلاف جرات مندانہ انداز میں ڈٹے رہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے حقوق کے لیے ایم ڈبلیو ایم آپ کو ہمیشہ ساتھ کھڑی نظر آئے گی.

وحدت نیوز (اسلام آباد) 13 مئی کو عالمی دہشتگرد امریکہ و اسرائیل کے خلاف یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا۔ امریکہ اور اس کیاتحادیوں نے نہتے اور جنگ سے بے حال شامیوں پر جارحیت کی۔ دنیا بھر میں جتنی بھی بد امنی ہے اس کے پیچھے امریکہ اور اس کے حواری ہیں جو دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے دنیا بھر میں انسانوں کا خون بہارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کو غیر مستحکم رکھنا امریکی مفاد میں ہے جس کے لئے وہ پاکستان اور افغانستان میں داعش کو بسا رہا ہے۔ یہ ایک الارمنگ صورت حال ہے افغانستان اور پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں ہونے والی ہزارہ برادری کی کلنگ کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہے۔ پاکستان کی مظبوط فوج امریکی مفادات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ عوام اپنی افواج سے محبت کرتی ہے۔ بلوچستان کے حالات کے حوالے سے کوئٹہ کی سر زمین پر مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے چیف آف آرمی اسٹاف صاحب خود کوئٹہ تشریف لیکر گئے اور وہاں احتجاجی دھرنے میں موجود عمائدین اور شہداء کے خانوادوں سے ملے اور ان کے زخموں پر مرہم رکھا ان کے مطالبات کو سنا اور کوئٹہ شیعہ ہزارہ برادری کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف عملی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ہم آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ایسی طرح چیف جسٹس آف پاکستان جناب ثاقب نثار کے جنہوں نے پلوچستان میں جاری ہزارہ برادری کی نسل کشی کے خلاف سوموٹو ایکشن لینے پر ان کے بھی شکر گزار ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اگر پاکستان کے مقتدر حلقہ،ادارے اور شخصیات ان محب وطن مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھیں گے تو ملک دشمنوں اور قاتلوں کو مایوسی ہوگی۔اور ملک دشمن عناصر کے عزائم کامیاب نہیں ہوسکیں گئے.ہم 13 مئی کوکشمیر،فلسطین،یمن،بحرین، عراق و شام سمیت دنیا بھر میں امریکی دہشتگردی کے خلاف ملک گیر احتجاج کریں گئے۔

Page 73 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree