وحدت نیوز (اٹک)  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کے زیر اہتمام بمناسبت یوم ولادت امام مہدی علیہ السلام کے سلسلے میںجشن امام زمانہ عج ، نیز بچوں میں فکر و آگہی اور معرفت امام وقت علیہ السلام کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا  ،پہلے حصے میں تلاوت قرآن پاک ونعت اور ذکر اہلبیت کے بعد کوئز کا مقابلہ ہوا ،جس میں جماعت اول سے ہفتم،تک طلبہ نےحصہ لیا ۔۔دوسرے حصہ  میں تقریری مقابلہ ہوا ،جماعت اول سے  ہفتم،و ہشتم سے سال دوم تک طلبہ نے حصہ لیا ،تیسرے حصے میں آرٹ کے مقابلے ہوا جس میں جماعت اول سے پنجم،ششم سے دہم تک طلبہ نے حصہ لیا ،آخر میں نمایاں کارکردگی کے علاوہ ان بچوں میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے جنہوں نے اس پروگرام میں بھر چڑھ کر حصہ لیا ،دعا سلامتی امام زمانہ (عج)سے پروگرام کا اختتام کیا گیا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے ا علامیئے کے مطابق عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم نے چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے از خود نوٹس کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایم ڈبلیو ایم  عالت عظمی اور چیف جسٹس صاحب کو گذشتہ دو دہائیوں سے ہزارہ شیعہ قوم کی مسلسل قتل عام ، نسل کشی اور اسکے درپردہ محرکات  کے حوالے سے آگاہ کرے گی۔ بیان میں اس امر کا اعادہ کیا گیا گزشتہ تمام سانحات کے مکمل ریکارڈ پارٹی کے پاس موجود ہے جسکو عدالت کے سامنے پیش کیا جائیگا اور اس بات کو ریکارڈ پر لایا جائیگا کہ کس طرح ہزارہ قوم کے لئے ملازمت، روزگار،تعلیم،صحت حتیٰ کہ محفوظ نقل و حرکت تک کو مشکل بنایا گیا اور ہمارے تاجروں کو ایک ایک کرکے بازاروں بے دخل کیا گیا اور مسلسل قتل عام اور نسل کشی کے ساتھ ساتھ ہماری قوم کو معاشی قتل کا بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس بات پر زور دیا جائیگا کہ ریاست اپنی بھر پور ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے  ہزارہ شیعہ قوم کو ہونے والے معاشی قتل اور جانی نقصان کے ازالے کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کرنے کی تجویز دی جائیگی تا کہ ریاست کے معزز شہری ہونے کی حیثیت سے ہزارہ شیعہ قوم کا اعتماد ریاست پر بحال ہو سکے اور عوام کے زخموں کا پرہم ہوسکے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجوزہ اصلاحاتی پیکج گلگت بلتستان کےمحب وطن عوام کی توہین ہے۔ نام نہاد اصلاحاتی پیکج سے واضع ہوتا ہے مسلم لیگ نون جمہوری اقدار سے نہ صرف نابلد ہے بلکہ آمرانہ اور بادشاہانہ سوچ کی حامل جماعت ہے ہم گلگت بلتستان کے عوام پر کسی صورت میں زور زبرردستی کے قانون کونافذ نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے اسلام آباد مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے جاری بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مجوزہ پیکج میں وزیر اعظم کو سیاہ سفید کا مالک بنا دیا ہے،عدالتوں کو جس طرح پابند کیا گیا مہذب دنیا میں اس کی مشال نہیں ملتیواضع ہوا ن لیگ جمہوری اقدار سے نابلد اور امرانہ سوچ کی حامل ہے ۔آئینی اصلاحاتی پیکج گمراہ کن دستاویزات کا پلندہ اور گلگت بلتستان کے لاکھوں عوام کی توہین ہے جسکو یکسر مستراد کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا اصلاحاتی پیکچ کے نام پر حقوق سے گلگت بلتستان کو غلامی کی طرف دھکیلنے کی کوشش ہے پیکچ میں وزیر اعظم کو اس خطے کے سفید و سیاہ کا مالک بنانے کی کوشش کی ہے جس خطے کے عوام کو جس خطے کے عوام کو وزیراعظم کے انتخاب کے عمل میں کوئی حق نہیں اور نہ ہی اس پارلیمنٹ میں کوئی جگہ موجود ہے جس کے زریعے وزیر اعظم کا انتخاب ہوتا ہے ایسے میں وزیر اعظم کو یہاں مسلط کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے ۔

آغا علی رضوی نے کہا نام نہاد اصلاحاتی پیکج پر جی بی کو عدالتوں کی جس انداز مین توہین کی ہے اس پر عدالتوں کو خاموش نہیں رہنا چاہیے اور سپریم کورٹ سے درس لیتے ہوئے اس پیکج کو منظر عام لانے والے حکمرانوں کا محاسبہ کرنا چاہیے کیوں کہ انہوں نے دانستہ طور پر عوام کی مینڈیٹ کی توہین کرنے اور عدالتوں مذاق بنانے کی کوشش کی نہایت افسوس ناک مرحلہ ہے کہ وفاقی حکومت یہاں کے عوام کے لئے ستر سالہ حب الوطنی کا صلہ مزید محرمیوں دھکیل کر دے رہی ہے جو کہ کسی صورت میں پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے صوبائی حکومت ایک عرصے سے یہاں کے عوام اور اسمبلی کو بااختیار بنانے کی قلعی اب کھلی گئی ہے اور واضع ہو گیا ہے مسلم لیگ کی صوبائی حکومت اس خطے کی ترقی کی خواہاں نہیں بلکہ وفاقی حکومت کی قاسہ لیسی کو اعزاز سمجھتی ہے صوبائی حکومت سے امید ہے ایسے لیگی رہنما بھی موجود ہونگے جو عوام پر ڈھائے جانے والے اس ظلم کی بے جاحمایت کرنے کی بجائے خطے سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے اس پیکج کو مسترد کریں گئے اور اس کی آڑ میں نافذ کرنے والے ٹیکسز کو بھی مسترد کریں گئے۔

وحدت نیوز (جیکب آباد)  مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی نے جیکب آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عالمی دہشت گرد امریکہ کے اسلامی ممالک پر حملوں اور بیت المقدس سفارتخانے کی منتقلی کے خلاف 13 مئی کو ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام ملک گیر یوم احتجاج منائے گی، ملک بھر میں ملت جعفریہ کے خلاف جاری دھشت گردی،اور شیعہ مساجد، امام بارگاہوں اور شخصیات سے سیکورٹی کی واپسی آج عالم اسلام اور وطن عزیز پاکستان کو جن مشکلات کا سامنا ہے اس کا ایک اہم سبب عالمی سامراجی قوتوں خصوصا امریکہ کا انسان دشمن کردار ہے، امریکہ اپنے انسان دشمن عزائم اور استکباری منصوبوں کے باعث اقوام عالم میں نفرت کی علامت بن چکا ہے۔ امریکہ کی جانب سے غاصب اسرائیل کی حمایت اور سرزمین انبیاء فلسطین کے خلاف سازشیں اور اسی مہینے امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس (یروشلم) منتقلی کے اعلان نے شیطان بزرگ امریکہ کے اسلام دشمن کردار کو بھی بے نقاب کردیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ دنیا بھر میں دھشت گرد تنظیموں کی تشکیل اور بم دھماکے اور خود کش حملوں کے پیچھے امریکہ اسرائیل اور ان کے ایجنٹ ملوث رہے ہیں بدنام زمانہ دھشت گرد تنظیم داعش کی تشکیل امریکہ نے کی اب شام میں شکست کے بعد ان دھشت گردوں کو امریکہ مکمل حفاظت سے افغانستان منتقل کر رہا ہے۔ افغانستان، عراق اور شام سمیت اسلامی ممالک پر حملے اور عوام کا قتل عام امریکہ کے ناقابل معافی جرائم ہیں۔ امریکہ کی جانب سے وطن عزیز پاکستان کو آئے روز دھمکیاں دی جاری رہی ہیں، جو قابل مذمت ہیں۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین 13 مئی بروز اتوار ملک گیر(یوم امریکہ مردہ باد) منا رہی ہے۔ سندہ کے تمام اضلاع اور چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد ہوں گی۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کی سیاسی مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔

علامہ مقصودڈومکی نے کہاکہ گذشتہ کئی دھائیوں سے وطن عزیز پاکستان میں انہی سامراج کے پالے ہوئے دھشت گردوں کے ہاتھوں تسلسل کے ساتھ ملت جعفریہ کے علماء ، اکابرین، شخصیات، ڈاکٹرز، انجینئرز اور معزز شہریوں کو تسلسل کے ساتھ دھشت گردی کا نشانہ بنایا گیا، یہ قتل عام اس تسلسل اور شدت کے ساتھ جاری ہے کہ اسے شیعہ نسل کشی ہی کا نام دیا جاسکتا ہے، کیونکہ ہمیں بسوں سے اتار کر شناختی کارڈ چیک کرکے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ملک دشمن اور اسلام دشمن سامراجی قوتوں کے یہ آلہ کار اس ملک و قوم کے دشمن ہیںیہی سبب ہے کہ انہوں نے پاک فوج کو نشانہ بنایا وطن عزیز کی گلیاں پولیس کے جوانوں سے لے کر ہر طبقہ فکر کے معصوم انسانوں کے خون ناحق سے رنگین ہیں، مگر اس صورتحال میں جس مسلک اور مکتب کو سب سے زیادہ ظلم کا نشانہ بنایاگیا وہ شیعان علی ؑ ہی ہیں۔

انہوں نے مذید کہاکہ اس صورتحال کا افسوس ناک پہلویہ ہے کہ دھشت گردی کے مراکز، سہولتکاروں اور کالعدم دھشت گرد تنظیموں کو ملک بھر میں کھلی چھوٹ دی گئی ہے جو نفرت انگیز سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور آج بھی کافر کافر کے فتنہ انگیز نعرے بلند کرتے ہیں، جب کہ تسلسل کے ساتھ ہونے والے ان سانحات میں ملوث مجرم ہر دفعہ باعزت بری ہوجاتے ہیں۔ بطور مثال 23 اکتوبر 2015 کی شب عاشور جیکب آباد میں قیامت صغریٰ بپا ہوئی ، اٹھائیس معصوم انسان دھشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے فقط دو سال کے اندر تمام دھشت گرد اور ان کے ساتھی باعزت بری ہوگئے۔ آخر میں ان کا کہنا تھاکہ ایک طرف تسلسل کے ساتھ وطن عزیزپاکستان میں شیعت کا قتل عام جاری ہے تو دوسری طرف شیعہ رہنماؤں اور مساجد، امام بارگاہوں و مدارس کی سیکورٹی واپس لی جا رہی ہے، جو انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ انتظامیہ نے ملک کے مختلف شہروں میں سپریم کورٹ کے احکامات کا بہانہ بنا کر مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور شخصیات سے سیکورٹی واپس لی ہے، اس میں ایسی شخصیات بھی شامل ہیں جن پر ماضی میں ایک سے زائد مرتبہ دھشت گرد حملہ کر چکے ہیں اوروہ دھشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ ان شیعہ شخصیات اور اداروں کی سیکورٹی جلد واپس کی جائے جن کو واقعا خطرات درپیش ہیں۔

آخر میں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ

۱۔ ان تمام رہنماؤں کوفی الفور سیکورٹی فراہم کی جائے جنہیں دھشت گردی کا خطرہ ہے، انہیں اگر کوئی بھی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔
۲۔ جیکب آباد سانحہ میں ملوث مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے اور وارثان شہداء کے ساتھ حکومتی معاہدے پر مکمل عمل در آمد کیا جائے، خصوصا یادگار شہداء ٹاور کو جلد تعمیر کیا جائے۔
۳۔ جو دہشت گرد باعزت بری کئے گئے ہیں ان کا مقدمہ ری اوپن کیا جائے اور سہولتکار کا کردار ادا کرنے والے جیکب آباد پولیس کے اہلکاروں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔
آخر میں سندہ دھرتی کے بہادر عوام سے اپیل کروں گا کہ وہ 13 مئی ملک گیر یوم احتجاج کے موقع پر بھرپور شرکت کرکے بڑے شیطان امریکہ اور ان کے حواریوں سے بیزاری کا اظہار کریں۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں تسلسل کے ساتھ شیعہ قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ زمیندار منظور عباس انصاری کی شہادت گذشتہ کئی سالوں سے ڈی آئی خان میں جاری شیعہ نسل کشی کا تسلسل ہے۔ عمران خان کا نیا پاکستان اور کے پی کے کی مثالی پولیس کہاں ہے۔ قوم کے درد پہ مگر مچھ کے آنسو بہانے والے سیاستدانوں کو کیوں ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی نظر نہیں آرہی۔ پاکستان کے چھ کروڑ شیعہ کسی غیر پر انحصار کی بجائے اپنے قوت بازو پر اعتماد کریں۔

انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ ڈی آئی خان کے مظلوموں کے حق میں متحد ہوکر آواز بلند کریں، جس طرح کوئٹہ اور پاراچنار کے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی گئی، اسی طرح ڈی آئی خان کے مظلوم شیعہ پوری دنیا کے مومنین کی توجہ کا محور بننے چاہئیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم ڈی آئی خان کے مظلوم مومنین کے ساتھ ہیں، احتجاج کے ہر مرحلے میں ان کا ساتھ دیں گے۔ جناب چیف جسٹس صاحب نے جس طرح کوئٹہ میں جاری قتل عام کا از خود نوٹس لیا ہے، انہیں ڈی آئی خان میں تسلسل کے ساتھ جاری قتل عام کا بھی نوٹس لینا چاہئے۔ ملک کی مقتدر قوتوں کو یہ بات مدنظر رکھنی چاہئے کہ شیعہ اس ملک کے محب وطن اور بہادرشہری ہیں جن کا مسلسل قتل عام ہورہا ہے۔ قتل و غارت گری کا یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہئے اور اس سلسلے میں پوری قوم کو پاک فوج اور اس کے بہادر سپاہ سالار سے خصوصی توقعات وابستہ ہیں ،امید ہے کہ وہ ان توقعات پر پورا اتریں گے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی نے احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اختلاف کا اظہار تشدد کے ذریعے نہیں ہونا چاہئے، عدم برداشت معاشرے کے لیے زہر قاتل اور استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جب کہ ملک میں انتشار اور تشدد کے فروغ کی ہر کوشش سختی سے کچل دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جس نے یہ بھی ایسا قبیح فعل سرانجام دیا ہے اسے انصاف کے کہٹرے میں لایا جائے ہم احسن اقبال کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔علامہ مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ یہ وزیر داخلہ پر حملہ نہیں، ریاست پر حملہ ہے، حملے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔حکومت کو چاہیے وہ ملک میں سیکیورٹی کے انتظامات درست کرے اور یہ الیکشن سے پہلے حالات کو خراب کرنے کی سازش بھی ہوسکتی ہے۔ پاکستان میں عدم برداشت وباء کی طرح پھیل رہی ہے جس کا راستہ روکنا ضروری ہے۔

Page 71 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree