وحدت نیوز (ملتان)  مجلس وحدت مسلمین کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کی اپیل پر ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکہ اسرائیل وہندوستان ریلیاں نکالی گئیں،ملتان میں ریلی کی قیادت علامہ اقتدار نقوی،علامہ مجاہد عباس گردیزی،.علامہ ہادی حسین،مولانا عمران ظفر،سلیم عباس صدیقی ،پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی ترجمان رائو عارف رضوی،تحریک منہاج القرآن کے رہنما میجر اقبال چغتائی،مرزا وجاہت علی کر رہے تھے ریلی دولت گیٹ سے ہوتے ہوئے گھنٹہ گھر تک نکالی گئی،جہاں ریلی جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ شرکائے ریلی نے بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے اٹھارکھے تھے اور وہ مسلسل امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ یونائٹڈ اسٹیٹس آف امریکا عالمی دہشتگرہے جو دیگر ممالک اور خاص طور پر مسلمان و عرب ممالک اور تیسری دنیا کے ممالک میں مداخلت کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں جنگوں کی آگ بھڑکانے میں ، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کی تیاری اور فروخت میں، دہشت گردوں کے ذریعے عدم استحکام اور قتل عام میں امریکی حکومتیں اور اس کے ادارے ہی ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فیصلہ سنادیا کہ مقبوضہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت مان لینے کا اور وہاں اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے کا امریکی حکومتی فیصلہ ناجائز و غیر قانونی ہے لیکن اس کے باوجود پوری دنیا کی رائے کو پاؤں تلے روندتے ہوئے ٹرمپ حکومت اپنے اس انسانیت دشمن، اسلام دشمن، عرب دشمن فیصلے پر ڈھٹائی سے قائم ہے۔ اس موقع پر علامہ مجاہد عباس گردیزی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ کہ ماضی میں بھی امریکی حکومتوں نے پاکستانی قوم کی تذلیل و توہین کی ہے اور صدر ٹرمپ اور انکے دیگر حکومتی اہلکاروں نے پاکستان کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں قائم بھارتی سفارتخانہ امریکی سرپرستی میں بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کے قابل مذمت ایجنڈا پر عمل کررہا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان رائو عارف رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے بڑے منظم طریقے سے فلسطین کی دوست حکومتوں اور تنظیموں کو نشانہ بنایا ہے اور ان ملکوں پر جنگیں مسلط کی اور کروائی ہیں تاکہ فلسطین پر ناجائز قبضہ کرنے والے اسرائیل کو بچاسکے۔ انکا کہنا تھا کہ اسرائیل نے نہ صرف فلسطین بلکہ لبنان اور شام کے علاقوں پر بھی ناجائز قبضہ کررکھا ہے لیکن امریکا اور اس کے اتحادی انٹرنیشنل لاء کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر ممالک میں جارحیت کررہے ہیں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔ اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم میں امریکا اور اس کے اتحادی شریک ہیں۔ امریکا نے عراق و افغانستان میں بھی یلغار کی اور وہاں اس نے دہشت گردوں کی آبیاری کی تاکہ اس بہانے سے ان دونوں ملکوں میں اپنے فوجی اڈوں کو قائم رکھ سکے۔

 آئی ایس او کے صدر ڈاکٹر موسی کاظم نے کہا کہ پاکستان کی تمام تر مشکلات کا ذمے دار بھی امریکا اور اس کے بعض اتحادی ہیں کیونکہ وہ پاکستان کو دھمکیاں دیتے ہیں کہ ایران سے گیس نہ خریدیں، تجارت نہ کریں اور اس کی وجہ سے آج پاکستان میں انرجی کا بحران ہے، ملک میں بجلی مہنگی ہے اورلوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ، صنعتیں بند ہورہی ہیں یا پیدوار بالکل کم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے بر آمدات میں بھی بے حد کمی واقع ہوئی ہے اور پاکستان اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی اس ایران دشمن پالیسی کی وجہ سے کھوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی سے براستہ ایران تجارت کرکے جو زر مبادلہ کما سکتا تھا وہ بھی امریکا اور اس کے بعض اتحادی ممالک کی بلیک میلنگ کی وجہ سے نہیں کما سکا۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان سمیت عالم اسلام و عرب اور تیسری دنیا کے ممالک امریکا اور اس کے اتحادیوں کی دھمکیوں اور بلیک میلکنگ کو جوتے کی نوک پر رکھ کر آزاد ہوکر اپنی پالیسیاں بنائیں اور حقیقی معنوں میں خود مختاری حاصل کریں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں یوم مردہ باد امریکا کے سلسلے کی مرکزی ریلی قائد اعظم کے مزار کے سامنے نمائش چورنگی سے نکالی گئی جس کے شرکاء ایم اے جناح روڈ پر مارچ کرتے ہوئے سی بریز پہنچے جہاں ریلی جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ علامہ راجہ ناصر عباس کی قیادت میں نکالی گئی اس ریلی میں دیگر جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ ،پاکستان عوامی تحریک،آل پاکستان سنی اتحاد کونسل،اصغریہ آرگنائزیشن ،ہیت آئمہ مساجد،ذاکرین امامیہ،مجلس علماء شیعہ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما وں اور ایم ڈبلیو ایم کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے اٹھارکھے تھے اور وہ مسلسل امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔ یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے قائد کی اپیل پر پاکستان بھر میں اتوار کے روز یوم مردہ باد امریکا منایا گیا۔ سی بریز چورنگی کے قریب شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوممردہ باد امریکا کی مناسبت سے بتایا کہ یونائٹڈ اسٹیٹس آف امریکا عالمی سامراج ہے جو دیگر ممالک اور خاص طور پر مسلمان و عرب ممالک اور تیسری دنیا کے ممالک میں مداخلت کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں جنگوں کی آگ بھڑکانے میں ، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کی تیاری اور فروخت میں، دہشت گردوں کے ذریعے عدم استحکام اور قتل عام میں امریکی حکومتیں اور اس کے ادارے ہی ملوث ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فیصلہ سنادیا کہ مقبوضہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت مان لینے کا اور وہاں اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے کا امریکی حکومتی فیصلہ ناجائز و غیر قانونی ہے لیکن اس کے باوجود پوری دنیا کی رائے کو پاؤں تلے روندتے ہوئے ٹرمپ حکومت اپنے اس انسانیت دشمن، اسلام دشمن، عرب دشمن فیصلے پر ڈھٹائی سے قائم ہے۔ علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ ماضی میں بھی امریکی حکومتوں نے پاکستانی قوم کی تذلیل و توہین کی ہے اور صدر ٹرمپ اور انکے دیگر حکومتی اہلکاروں نے پاکستان کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں قائم بھارتی سفارتخانہ امریکی سرپرستی میں بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کے قابل مذمت ایجنڈا پر عمل کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور افغانستان کو اپنے پڑوسی ملک پاکستان سے تعلقات اچھے کرنے چاہئیں نہ کہ امریکی سامراج کا پٹھو بن کر اس خطے میں کشیدگی پھیلانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے بڑے منظم طریقے سے فلسطین کی دوست حکومتوں اور تنظیموں کو نشانہ بنایا ہے اور ان ملکوں پر جنگیں مسلط کی اور کروائی ہیں تاکہ فلسطین پر ناجائز قبضہ کرنے والے اسرائیل کو بچاسکے۔

 انکا کہنا تھا کہ اسرائیل نے نہ صرف فلسطین بلکہ لبنان اور شام کے علاقوں پر بھی ناجائز قبضہ کررکھا ہے لیکن امریکا اور اس کے اتحادی انٹرنیشنل لاء کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر ممالک میں جارحیت کررہے ہیں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔ اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم میں امریکا اور اس کے اتحادی شریک ہیں۔ امریکا نے عراق و افغانستان میں بھی یلغار کی اور وہاں اس نے دہشت گردوں کی آبیاری کی تاکہ اس بہانے سے ان دونوں ملکوں میں اپنے فوجی اڈوں کو قائم رکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام تر مشکلات کا ذمے دار بھی امریکا اور اس کے بعض اتحادی ہیں کیونکہ وہ پاکستان کو دھمکیاں دیتے ہیں کہ ایران سے گیس نہ خریدیں، تجارت نہ کریں اور اس کی وجہ سے آج پاکستان میں انرجی کا بحران ہے، ملک میں بجلی مہنگی ہے اورلوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ، صنعتیں بند ہورہی ہیں یا پیدوار بالکل کم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے بر آمدات میں بھی بے حد کمی واقع ہوئی ہے اور پاکستان اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی اس ایران دشمن پالیسی کی وجہ سے کھوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی سے براستہ ایران تجارت کرکے جو زر مبادلہ کما سکتا تھا وہ بھی امریکا اور اس کے بعض اتحادی ممالک کی بلیک میلنگ کی وجہ سے نہیں کما سکا۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان سمیت عالم اسلام و عرب

اور تیسری دنیا کے ممالک امریکا اور اس کے اتحادیوں کی دھمکیوں اور بلیک میل لنگ کو جوتے کی نوک پر رکھ کر آزاد ہوکر اپنی پالیسیاں بنائیں اور حقیقی معنوں میں خود مختاری حاصل کریں۔یوم مردہ باد امریکا ریلی سے علامہ مرزا یوسف حسین ،علامہ نثار قلندری،مطلوب اعوان ،قیصر اقبال قادری ،ایم پی اے قمر عباس ،علامہ باقر عباس زیدی نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ کے اختتام پر امریکہ ، اسرائیل اوربھارت کے پرچم نذر آتش کئے گئے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پرآج ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکا انتہائی جوش وجذبے سےمنایا گیا، ملک کےچاروں صوبوں سندھ ، پنجاب، خیبرپختوخواہ، بلوچستان اور گلگت بلتستان و آزادجموں کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میںمیں لگ بھگ20 مقامات پر امریکہ مردہ باد ریلیاں نکالی گئیں اورپر یس کلبز کے سامنے احتجاجی مظاہرے منعقد کیئے گئے،اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا، بھارت اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے، جبکہ ملک بھر کی فضاءمردہ باد مردہ باد امریکا مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی تھی، ملک بھر میں امریکا مردہ باد امریکا ریلیوں میں شریک ایم ڈبلیوایم کے قائدین، کارکنان، شیعہ سنی عوام اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے عالمی استعمار امریکا سے اپنی بھرپور نفرت کا اظہار کیا،،مرکزی مردہ باد امریکا ریلی نمائش چورنگی تا تبت سینٹر کراچی تک مرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر قیادت نکالی گئی،وفاقی دار لحکومت اسلام آباد میں ریلی کی قیادت مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی کر رہے تھے ریلی اسلام آباد نیشنل پریس کلب سے ہوتے ہوئے ڈی چوک بلیو ایریا تک گئی جہاں ریلی جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ شرکائے ریلی نے بینرز، پلے کارڈز اور پارٹی جھنڈے اٹھارکھے تھے اور وہ مسلسل امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ یونائٹیڈ اسٹیٹس آف امریکا عالمی دہشتگردہے جو دیگر ممالک اور خاص طور پر مسلمان و عرب ممالک اور تیسری دنیا کے ممالک میں مداخلت کی ایک طویل تاریخ رکھتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں جنگوں کی آگ بھڑکانے میں ، بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کی تیاری اور فروخت میں، دہشت گردوں کے ذریعے عدم استحکام اور قتل عام میں امریکی حکومتیں اور اس کے ادارے ہی ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فیصلہ سنادیا کہ مقبوضہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت مان لینے کا اور وہاں اپنا سفارتخانہ منتقل کرنے کا امریکی حکومتی فیصلہ ناجائز و غیر قانونی ہے لیکن اس کے باوجود پوری دنیا کی رائے کو پاؤں تلے روندتے ہوئے ٹرمپ حکومت اپنے اس انسانیت دشمن، اسلام دشمن، عرب دشمن فیصلے پر ڈھٹائی سے قائم ہے۔

اس موقع پر علامہ ڈاکٹر یونس کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ کہ ماضی میں بھی امریکی حکومتوں نے پاکستانی قوم کی تذلیل و توہین کی ہے اور صدر ٹرمپ اور انکے دیگر حکومتی اہلکاروں نے پاکستان کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں قائم بھارتی سفارتخانہ امریکی سرپرستی میں بلوچستان کےعلیحدگی پسندوں کو پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے کے قابل مذمت ایجنڈا پر عمل کررہا ہے۔ نثار علی فیضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے بڑے منظم طریقے سے فلسطین کی دوست حکومتوں اور تنظیموں کو نشانہ بنایا ہے اور ان ملکوں پر جنگیں مسلط کی اور کروائی ہیں تاکہ فلسطین پر ناجائز قبضہ کرنے والے اسرائیل کو بچاسکے۔ انکا کہنا تھا کہ اسرائیل نے نہ صرف فلسطین بلکہ لبنان اور شام کے علاقوں پر بھی ناجائز قبضہ کررکھا ہے لیکن امریکا اور اس کے اتحادی انٹرنیشنل لاء کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیگر ممالک میں جارحیت کررہے ہیں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔ اسرائیل کے انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم میں امریکا اور اس کے اتحادی شریک ہیں۔ امریکا نے عراق و افغانستان میں بھی یلغار کی اور وہاں اس نے دہشت گردوں کی آبیاری کی تاکہ اس بہانے سے ان دونوں ملکوں میں اپنے فوجی اڈوں کو قائم رکھ سکے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام تر مشکلات کا ذمے دار بھی امریکا اور اس کے بعض اتحادی ہیں کیونکہ وہ پاکستان کو دھمکیاں دیتے ہیں کہ ایران سے گیس نہ خریدیں، تجارت نہ کریں اور اس کی وجہ سے آج پاکستان میں انرجی کا بحران ہے، ملک میں بجلی مہنگی ہے اورلوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ، صنعتیں بند ہورہی ہیں یا پیدوار بالکل کم ہوچکی ہے جس کی وجہ سے بر آمدات میں بھی بے حد کمی واقع ہوئی ہے اور پاکستان اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی اس ایران دشمن پالیسی کی وجہ سے کھوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی سے براستہ ایران تجارت کرکے جو زر مبادلہ کما سکتا تھا وہ بھی امریکا اور اس کے بعض اتحادی ممالک کی بلیک میلنگ کی وجہ سے نہیں کما سکا۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان سمیت عالم اسلام و عرب اور تیسری دنیا کے ممالک امریکا اور اس کے اتحادیوں کی دھمکیوں اور بلیک میلکنگ کو جوتے کی نوک پر رکھ کر آزاد ہوکر اپنی پالیسیاں بنائیں اور حقیقی معنوں میں خود مختاری حاصل کریں۔اہل سنت عالم دین علامہ حیدر علوی کا کہنا تھاکہ وہ دن دور نہیں جب مشرق وسطیٰ اور پاکستان میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شکست ہوگی، افغانستان میں امریکا کی شکست لکھ دی گئی ہے۔ امریکہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا۔

وحدت نیوز (کراچی)  سندھ حکومت کی جانب سے جعفرطیاروحسنین سوسائٹی میں تجاوزات کے خلاف ہونے والے حالیہ آپریشن سے متاثرہ جعفرطیاروحسنین سوسائٹی کے مکینوں میں مجلس وحدت مسلمین کی مخلصانہ کوششوں کے سبب ایک کروڑ روپے کی نقدامدادی رقوم تقسیم کردی گئیں،تفصیلات کے مجلس وحدت مسلمین کے  پرزور مطالبے پر جعفرطیار وحسنین سوسائٹی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متاثرہ سینکڑوں مکینوں میں بلاتفریق ایک کروڑ روپے کی نقد امدادی رقوم کی تقسیم مکمل ہوگئی، ایم ڈبلیوایم نے سندھ حکومت اور جعفرطیار سوسائٹی میں ترقیاتی کاموں کے روح ِ رواں جناب محمود اختر نقوی سے علاقہ مکینوں کی مشکلات کے تناظر اور موصولہ درخواستوں کی روشنی میں متاثرہ مکانوں کی تزین وآرائش کے حوالے سے فوری طور پر مالی امداد کا پرزور مطالبہ کیا تھا، جس پر جناب محمود اختر نقوی نےاپنی جانب سے  فوری طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے جعفرطیار وحسنین سوسائٹی کے 350 سے زائد متاثرہ مکینوں میں تقریباًایک کروڑ روپے نقد تقسیم کردیئے ہیں،مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے زیر اہتمام امدادی رقوم کی تقسیم کی سادہ مگر پروقار تقریب جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علی احمر زیدی، میر تقی ظفر، احسن عباس رضوی، عارف رضا زیدی، ثمر عباس ، مولانا غلام محمد فاضلی ، علامہ گلزارحسین شاہدی ، دیگررہنمائوں اور کارکنان سمیت متاثرہ خواتین وحضرات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔واضح رہے کہ جعفرطیار سوسائٹی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے حالیہ دنوں ہونے والے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے متاثرہ مکینوں کی دادرسی کیلئے مختلف فورمز پر آواز بلند کی تھی،میڈیا کے ذریعے سندھ حکومت، متعلقہ حکام اوربرائے راست جناب محمود اختر نقوی سے فوری ریلیف پیکیج کا مطالبہ کیا تھا،ایم
ڈبلیوایم نے مرکزی روڈ پر دوروزہ ریلیف کیمپ برائے متاثرین بھی قائم کیا تھا جس میں سینکڑوں متاثرین نے اپنے کوائف جمع کروائے جن کی تحقیق اور تصدیق کے بعد جعفرطیار اور حسنین سوسائٹی کے پریشان حال رہائشیوں میں امدادی رقوم کی فوری تقسیم یقینی بنی، اس بہترین اور برقت اقدام پر اہلیان جعفرطیار سوسائٹی نے مجلس وحدت مسلمین اورجناب محمود اختر نقوی کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا، اس موقع پر متاثرین کا کہنا تھا کہ ہم ایم ڈبلیوایم اور جناب محمود اختر نقوی کے انتہائی مشکور ہیں کے جنہوں نے شدید مشکلات میں ہماری دادرسی کی ، اس موقع پرجناب محموداختر نقوی نے ہڈیوںکے مہلک مرض میں مبتلاایک معصوم بچے کے فوری آپریشن کیلئے نقد 2لاکھ روپے بھی عطیہ کیئے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  امریکہ دنیا بھر میں دہشت گرد قوتوں کا سرپرست ہے، ملک بھر میں قائد وحدت علامہ ناصر عباس کی اپیل پر13مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا۔ ملک بھر میں امریکی ناپاک عزائم کے خلاف احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی یوم مردہ باد ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جوکہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد تا ڈی چوک اسلام آباد تک نکالی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرملک اقرارحسین ، علامہ علی شیر انصاری، حسین شیرازی ودیگر موجود تھے ۔

 انہوں نے کہاکہ امریکہ ہی ہے جو فلسطین میں اسرائیل کے غاصبانہ تسلط اور ناجائز ریاست اسرائیل کے جرائم کی پشت پناہی اور سرپرستی کر رہا ہے، امریکہ ہی ہے کہ جس نے پہلے افغانستان پھر عراق میں اپنے دہشتگردانہ ناپاک عزائم کو تکمیل دینے کے کئے دسیوں ہزار معصوم انسانوں کو موت کی نیند سلا دیا۔امریکہ ہی ہے کہ جس نے داعش جیسی خونخوار دہشت گروہوں کو جنم دیا اور شام و عراق میں دہشت گردی کا بازار گرم کیا اب یہی امریکہ شام و عراق میں ناکام ہونے کے بعد اپنے ناپاک منصوبوں کا نشانہ پاکستان کو بنانے پر تلا ہوا ہے اور داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کو افغانستان میں سرپرستی کر کے خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔یہ ایک الارمنگ صورت حال ہے افغانستان اور پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں ہونے والی ہزارہ برادری کی کلنگ کے پیچھے انہی دہشت گردوں کا ہاتھ ہے جو امریکا اور اسکے اتحادیوں نے ہی بھرتی کئے اور انہیں جہاد کے نام پر استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ مختلف ممالک کے وسائل کی لوٹ مار کرنا، کٹھ پتلی حکومتیں قائم کرکے ڈکٹیٹروں ظالم موروثی حکومتوں اور شیوخ و بادشاہوں کو قوموں پر مسلط کرکے انکی آزادیوں کو سلب کرنا، یہ سب امام خمینی کے اس جملے کو بالکل سچ ثابت کرتا ہے کہ ہماری تمام ترمشکلات کا ذمے دار امریکا ہے کئی جگہ دہشت گرد امریکی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں۔دنیا بھر میں جتنی بھی بد امنی ہے اس کے پیچھے امریکہ اور اس کے حواری ہیں جو دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے دنیا بھر میں انسانوں کا خون بہارہے ہیں۔ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان اور دہشت گرد ہے .امریکہ کا مقبوضہ یروشلم میں اپنا سفارتخانہ منتقل کر نے اورامریکی حکومت کا پاکستان کے ساتھ نازیبا رویہ قابل مذمت ہے۔ 13مئی کو علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکہ کے عنوان سے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ مرکزی احتجاجی ریلی کراچی میں نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی جس میں عوام کی بڑی تعداد سمیت سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین بھی شریک ہوں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)   13مئی کو ملک کے تمام اہم شہروں اور اضلاع سے مردہ مردہ امریکہ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مرکزی ریلی نمائش چورنگی تا تبت سینٹر کراچی سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں نکالی جائے گی۔مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ مختار امامی کا یہ بیان مرکزی میڈیا سیل سے جاری گیا جس میں ان کا مذید کہنا تھا کہ یوم مردہ باد امریکہ وہ دن ہے جس میں عالمی سامراج و استعمار امریکہ نے عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپتے ہوئے۔مظلوم فلسطینیوں کی سرزمین پر صہیونیت کے قبضے کو قانونی بنانے کی مذموم حرکت کی اور اس دن سے لے کر آج تک فلسطینیوں پر ظلم اور ان کی زمین جبری ہھتیانے کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی دنیا پر اپنی اجارہ داری قیام رکھنے کے لئے لاکھوں انسانوں کا خون بہا چکے ہیں۔ اس وقت دنیا میں جتنی دہشت گرد تنظیمیں ہیں امریکہ ان کی پشت پناہی اور سرپرستی کر رہا ہے۔ امریکہ جہاں اپنے مد مقابل قوتوں کے خلاف سازشوں کرتا رہتا ہے وہاں وہ اسلامی دنیا کو اپنی اجارہ داری لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ اس وقت مسلم امہ کے کسی بھی مسئلے کو اٹھا کر دیکھئے اس کے پیچھے امریکہ یا اس کے آلہ کار نظر آتے ہیں۔مملکت خدادا پاکستان کے معاملات میں میں امریکی مداخلت روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ہماری اندرونی و خارجہ پالیسی پر امریکی دباو رہتا ہے۔ پاکستان میںجتنی بھی دہشتگردی ہے پاکستان آج جتنا کمزور اور تباہ حال کر دیا گیا ہے ان۔سب کا ذمہ دار واشنگٹن ہے۔ ہمارے حکمران ہمیشہ سے امریکی بلاگ میں رہنے کی قیمت وصول کرتے رہے ہیں جس کی ادائیگی پاکستانی عوام کو ہزاروں لاشیں بد امنی بے روزگاری اور لاقانیونیت کی صورت میں جھیلنا پڑ رہی ہیںپاکستانی عوام امریکی تسلط سے آزادی چاہتی ہیں امریکی بلاگ سے چھٹکارہ چاہتی ہیں ۔ اپنی خارجہ و ملکی پالیسوں کو آزاد دیکھنا چاہتی ہیں انشاللہ 13 مئی کو پاکستانی عوام ملک بھر کے تمام اہم شہروں اور اضلاع سے مردہ باد امریکہ۔ اسرائیل و ہندوستان ریلیاں نکال کر اپنی قوم غیرت و حمیت کا اظہار کریں گی۔

Page 67 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree