وحدت نیوز (ملتان)  امریکہ دنیا بھر میں دہشت گرد قوتوں کا سرپرست ہے، ملک بھر میں قائد وحدت علامہ ناصر عباس کی اپیل پرمئی کو یوم مردہ باد امریکہ منایا جائے گا۔ ملک بھر میں امریکی ناپاک عزائم کے خلاف احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔جنوبی پنجاب بھر میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے، جنوبی پنجاب کی مرکزی ریلی ملتان میں دولت گیٹ سے چوک گھنٹہ گھر تک نکالی جائے گی، ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ امریکہ ہی ہے جو فلسطین میں اسرائیل کے غاصبانہ تسلط اور ناجائز ریاست اسرائیل کے جرائم کی پشت پناہی اور سرپرستی کر رہا ہے، امریکہ ہی ہے کہ جس نے پہلے افغانستان پھر عراق میں اپنے دہشتگردانہ ناپاک عزائم کو تکمیل دینے کے کئے دسیوں ہزار معصوم انسانوں کو موت کی نیند سلا دیا۔امریکہ ہی ہے کہ جس نے داعش جیسی خونخوار دہشت گروہوں کو جنم دیا اور شام و عراق میں دہشت گردی کا بازار گرم کیا اب یہی امریکہ شام و عراق میں ناکام ہونے کے بعد اپنے ناپاک منصوبوں کا نشانہ پاکستان کو بنانے پر تلا ہوا ہے اور داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کو افغانستان میں سرپرستی کر کے خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔یہ ایک الارمنگ صورت حال ہے افغانستان اور پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں ہونے والی ہزارہ برادری کی کلنگ کے پیچھے انہی دہشت گردوں کا ہاتھ ہے جو امریکا اور اسکے اتحادیوں نے ہی بھرتی کئے اور انہیں جہاد کے نام پر استعمال کیا۔ مختلف ممالک کے وسائل کی لوٹ مار کرنا، کٹھ پتلی حکومتیں قائم کرکے ڈکٹیٹروں ظالم موروثی حکومتوں اور شیوخ و بادشاہوں کو قوموں پر مسلط کرکے انکی آزادیوں کو سلب کرنا، یہ سب امام خمینی کے اس جملے کو بالکل سچ ثابت کرتا ہے کہ ہماری تمام ترمشکلات کا ذمے دار امریکا ہے کئی جگہ دہشت گرد امریکی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں۔دنیا بھر میں جتنی بھی بد امنی ہے اس کے پیچھے امریکہ اور اس کے حواری ہیں جو دنیا پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے دنیا بھر میں انسانوں کا خون بہارہے ہیں۔ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا شیطان اور دہشت گرد ہے۔

رہنماں کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مقبوضہ یروشلم میں اپنا سفارتخانہ منتقل کر نے اورامریکی حکومت کا پاکستان کے ساتھ نازیبا رویہ قابل مذمت ہے۔13 مئی کو علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں یوم مردہ باد امریکہ کے عنوان سے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی، وسیم زیدی، مرزاوجاہت علی ، ثقلین نقوی اور دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ملک میں بسنے والے ہر فرد کے یکساں حقوق پر یقین رکھتی ہے۔قانون کی عمل داری نہ ہونے کانتیجہ عوامی استحصال کی شکل میں سامنے آتا ہے ،ہر شعبے میں قانون شکن عناصر متوسط طبقے اور عام شہریوں کے لیے مشکلات اور اذیت کا باعث بنے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس  جعفری نے سینٹرل سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ معاشی،سیاسی و سماجی بحرانوں کے ذمہ دار سیاسی فرعون،معاشی قارون ہیں۔یہ استحصالی طبقہ ہے جو غریب کو سر نہیں اٹھانے دیتا۔ ایم ڈبلیو ایم ملک میں بسنے والے ہر فرد کے یکساں حقوق پر یقین رکھتی ہے۔قانون کی عمل داری نہ ہونے کانتیجہ عوامی استحصال کی شکل میں سامنے آتا ہے۔ملک میں قانون کے نفاذ کی بجائے قانونی شکنی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ ہر شعبے میں قانون شکن عناصر متوسط طبقے اور عام شہریوں کے لیے مشکلات اور اذیت کا باعث بنے ہوئے ہیں۔جو قوتیں ارض پاک کو مسلکوں کا ملک بنانے کی متمنی ہیں انہیں اپنے ناپاک عزائم میں شکست اٹھانا پڑے گی۔ہم تعصب،تقسیم اور تفریق کی دیواروں کو گرانے کے لیے پورے عزم کے ساتھ میدان میں موجود رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنائے بغیر ملک و قوم کی ترقی ممکن نہیں۔اقربا پروری اور نا اہل افراد کی کلیدی عہدوں پر تعیناتی نے ریاستی اداروں کی کارکردگی کو شدید متاثر کیا ہے۔عام انتخابات میں باصلاحیت نوجوان قیادت کو ملک کی بھاگ دور سنبھالے کا موقعہ دیا جانا چاہیے۔سیاست میں خاندانی اجارہ داری کا خاتمہ ہونا چاہیے۔کیا پاکستان کی مائیں ایسا کوئی بچہ پیدا نہیں کر سکتیں جو وطن عزیز کی سیاسی سطح پر قیادت کرے۔ملک کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو امریکہ کے دباؤ کا عوامی امنگوں اور قومی وقار کے مطابق جواب دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پرعالمی پریشر بہت زیادہ ہے۔ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے خطے کی ضرورت کے مطابق پائیدارپالسیاں طے کرنا ہوں گی جو نتیجہ خیز ثابت ہوں۔ پاکستان،چین،روس، ترکی، ایران اورعراق پر مشتمل ایسا اتحاد تشکیل دیا جائے جو خطے کی سلامتی کے معاملات کا نگران ہو۔ یہ اقدامات پاکستان کو نا صرف مستحکم کرنے بلکہ خود انحصاری میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کی مشکلات کے ازالے کے لیے سرائیکی صوبے کا قیام انتہائی ضروری ہے۔ملک میں نظام حکومت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد اور انتخابات کے علاوہ اور کوئی راستہ عوام یا ملک کے مفاد میں نہیں۔ہم ریاست میں آئینی اقدامات کی حمایت جاری رکھیں گے۔مختلف سیاسی جماعتیں الیکشن میں اتحاد کے لیے ہم سے رابطے میں ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا۔

وحدت نیوز(گلگت ) 18 میگا واٹ پاور پروجیکٹ کے چینل کا بار بار پھٹ جانا ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔موسمی حالات کے پیش نظر چینل کو تعمیر کیا جاتا عوامی املاک کو نقصان پہنچنے کاخدشہ کم ہوجاتا۔گزشتہ رات چینل کے پھٹنے سے مقامی آبادی کے املاک کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔حکومت سنجیدگی کا مظاہر ہ کرے اور چینل کو مضبوط بناکر عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری سیاسیات غلام عباس نے گزشتہ رات چینل ٹوٹنے سے پہنچنے والے نقصانات کا معائنہ کیا اور اس موقع پر عمائدین نلتر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ایک طرف 18 میگا واٹ سے بجلی کی بار بار معطلی سے بدترین لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن بنادی ہے تو دوسری طرف نلتر پائین کے سو کے قریب گھرانے خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔چینل کے بار بار ٹوٹنے سے عوامی املاک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور اگر چینل کے ٹوٹنے کا یہی سلسلہ جاری رہا تو انسانی جانوں کے ضیاع ہونے کا اندیشہ ہے۔

انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ واٹر چینل کو مضبوط بنایا جائے قبل اس کے کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناقص منصوبہ بندی سے میگا پراجیکٹس قدرتی آفات کی زد میں ہیں ،شدید بارشوںکے دوران تودے گرنا معمول کا حصہ ہے حکومت تمام منصوبوں کا ازسرنو جائزہ لیکر عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

وحدت نیوز(گلگت) نواز لیگ کے پیش کردہ استحصالی پیکج پر خاموشی قومی جرم ہوگا۔ اپوزیشن کے احتجاجی تحریک کا بھرپور ساتھ دیا جائیگا۔ حکمران جماعت کے ظالمانہ اقدام پر وفاق میں اپوزیشن جماعت کی خاموشی استحصالی پیکج پر رضامندی کے مترادف ہے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیک ریٹری جنرل عارف حسین قنبری نے کہا ہے کہ حکومت ایسے اقدامات سے گریز کرے جس سے علاقے کے عوام کو تحفظات اور خدشات لاحق ہوں۔لیگی حکومت نے پانچ سال جھوٹے وعدوں پر گزاردیئے اب جاتے جاتے گلگت بلتستان کے عوام کو شخصی غلامی میں دھکیلنا چاہتی ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت محض پروٹول اور مراعات کیلئے اس گمراہ کن پیکج پر خاموش نہ رہیں بلکہ اسے مسترد کرکے حق نمائندگی اداکریں ورنہ تاریخ کے مجرم کہلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک حکمران جماعت کا ظلم ہے وہاں پر اپوزیشن کا کردار اداکرنے والی پیپلز پارٹی کو بھی بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن حکومت کے اس ناروا ظلم پر آواز اٹھاسکتی ہے اور سینٹ میں اکثریتی رائے کے ذریعے اس استحصالی پیکج کو مسترد کیا جاسکتا ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اپوزیشن اس معاملے میں بالکل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنمائوں سے کہا کہ محض اخباری بیانات کا سہارا لینے کی بجائے عملی طور پر کام کریں اور وفاق میں اپوزیشن کو متحرک کرکے اس پیکج کو پاس ہونے سے رکوائے۔اگر ایسا نہیں ہوا تو اسمبلی میں نمائندگی کرنے والی تمام وفاقی جماعتیں اس ظلم میں برابر کے شریک ٹھہریں گے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف پارلیمانی کمیٹیوں کا اجلاس بلاسکتی ہے تو گلگت بلتستان کے بارے میں خاموش رہنا عدم دلچسپی کے مترادف ہے۔

وحدت نیوز(بھکر)  مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکریٹری جنرل سفیر حسین شہانی نے ایک بیان کہاکہ دنیا اس وقت دو بلاک میں تقسیم ہے ایک ظالم اور دوسرا مظلوم ۔۔۔۔ امریکہ اس وقت پوری دنیا میںدہشت گردوں کی سرپرستی کر رہا ہے شام ، فلسطین ، کشمیر، پاکستان، سمیت کئی ممالک میں انارکی اور دہشت گردی کا حقیقی ذمہ دار ہے ۔ فلسطین کی سرزمین قبلہ اول ہے یہاں اسرائیل نے اپنے مظالم کی انتہا کر دی ہے گزشتہ کئی جمعۃ المبارک پرفلسطینی فرزندان اسلام اپنے حقوق کی خاطر احتجاج کر رہے ہیں جہاں 50 افراد شہید ہوچکے ہیں ۔ امریکہ ایک جارح کی طرح اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے ۔امریکہ کی سرپرستی میں بھارت بھی مظلوم کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔وہ وقت دور نہیں جب مظلوم کشمیری اپنی آزادی کو حاصل کریں گے۔  امریکہ عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس سے اپنی اقدار ظاہر کررہا ہے۔ْ امریکہ کے خلاف 13 مئی کو مجلس وحدت مسلمین پورے ملک میں احتجاج کر رہی ہے ۔ 13 مئی کو پورا پاکستان مردہ باد امریکہ کے نعروں سے گونج اٹھے گا۔

وحدت نیوز (کراچی)  جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں تجاوزات کے خلاف ہونے والے حالیہ آپریشن سے متاثرہ پریشان حال مکینوں کی بحالی اور مکانات کی تزین وآرائش میں تعاون اور مالی امداد کی فراہمی کے لئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سے مرکزی روڈ پر دو روزہ ریلیف کیمپ کا قیام کردیا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں متاثرین کی آمد کا سلسلہ اورکوائف کی جمع آوری کا عمل تیزی سے جاری ہے،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا نشان حیدر سمیت دیگر بھی موجود تھے،جبکہ جناب محمود اختر نقوی نے بھی ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، انشاءاللہ 11مئی بروز جمعہ مجلس وحدت مسلمین کے پرزور مطالبے پر سندھ حکومت اور سماجی شخصیت جناب محمود اختر نقوی کی جانب سے متاثرین میں Rs.20000 فی گھرانہ نقد تقسیم کیئے جائیں گے لہذا تمام ضرورت مند متاثرین اپنی قانونی دستاویزات کے ہمراہ آج بروز بدھ 9مئی رات 9تا 12 بجےتک مجلس وحدت مسلمین کے ریلیف کیمپ سے رجوع کریں،واضح رہے کہ جعفر طیار وحسنین سوسائٹی کے فقط ان متاثرہ مکینوں میں امدادی رقوم تقسیم کی جائیں گی جن کے کوائف آج رات تک جمع ہوسکیں گےاور ان کے کوائف مکمل جانچ ہڑتال کے بعد درست قرار پائیں گے۔

Page 68 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree