وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے بھانجے راجہ فخر عباس اوران کی اہلیہ جرمنی کار حادثے میں جانبق ہوگئے خدا مرحومین کوجنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسمندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔تفصیلاات کے مطابق راجہ فخر عباس اپنی اہلیہ اورایک عزیز ناصر کاظمی اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ لیوٹن سے جرمنی آرہے تھے۔جہاں ان کی کارمخالف سمت سے آنیوالی کارسے ٹکرا گئی جس سے کارمیں سوار چار افراد موقع پر ہی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے خالق حقیقی سیجا ملے۔

اس ناگہانی حادثے پر مختلف سیاسی و مذہبی قائدین نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلی فون پر تعزیت کی۔اس کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماوں سمیت کارکنان نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کے گھر پر جاکر ان سے تعزیت کی اور مرحومین کی مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعائے خیر کا سلسلہ بھی جاری۔اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامدرضا کا کہنا تھا کہ مرحوم راجہ فخر عباس درد دل رکھنے والے ہر دلعزیز انسان تھے ان کی اہلیہ اور دیگر احباب کے انتقال پر ملال کا شدید غم و دکھ ہے خداوند کریم مرحومین کی مغفرت و درجات بلند فرمائیاور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین کے رہنمااور صوبائی وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمیشہ سے مظلومین اور شھداء کے ورثاء کے ساتھ ہم آواز ہو کر پاکستان میں اور خاصکر کوئٹہ میں امن و امان اور محبت، بھائی چارہ کے حصول کیلئے کوششیں کرتی رہی ہے۔ ہزاروں اپاہج اور ہزاروں گھرانے کی بربادی اور ہزاروں یتیم اور بیوہ کے سلسلے میں بارہا احتجاج اور دھرنوں سے جب بات نہ بنی تو مجبوراً ہماری قوم اور خاص کر شھداء کے لواحقین کو فوج کے دروازے پر دستک دینا پڑا ہماری قوم کا یہ مطالبہ رہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کوئٹہ تشریف لائیں اور اس مسئلہ کو حل کریں اور ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی اور لوکل قیادت نے اپنی روایات کے مطابق اپنے لوگوں کا بھر پور ساتھ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ شھداء کے لواحقین کے آرمی چیف کو بلانے کے مطالبے کو لے کر اپنی جدوجہد کا آغاز کیا ۔ اسی لئے ہمارے مرکزی قائد جناب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے پاکستان بھر میں احتجاجی کالز اور صوبائی وزیر آغا رضاکے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنہ دینے کا نتیجہ فوراً برآمداور وفاقی وزیرداخلہ کو کوئٹہ آکے ایم ڈبلیو ایم کی قیادت سے مزکرات کرنا پڑا۔

 لیکن جس طرح پہلے دن سے ہم نے یہ کہا تھا کہ ہمارا اپنا کوئی ذاتی ایجنڈا یا مطالبہ نہیں بلکہ جو کہ شہداء کے لواحقین کا مطالبہ تھا وہی ہمارا بھی رہا،پھر ہمارے مرکزی قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے آرمی چیف کے ساتھ مسلسل رابطوں کے نتیجے میںیکم مئی کی رات وہ کوئٹہ تشریف لائے اور اِن کی ملاقات کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ عمائدین سے ہوئی جس میں انہوں نے کوئٹہ کے شیعہ ہزارہ قوم کے عمایدین اور علماء کو یقین دہانی کروائی کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور کوشش ہوگی کہ آئندہ کوئی ناگوار واقع پیش نہ آئے۔ انکی یقین دہانی کے بعد ہزار شیعہ علماء، عمائدین دھرنوں اور احتجاجات کے اختتام کا اعلان کر دیا۔ ہم مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاکستان کے غیور عوام جنہوں نے ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہمارا ساتھ دیا اور خصوصا ہماری ان ماؤں، بہنوں،بیٹیوں کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے دن رات انتہائی نا مسائد حالات میں صبر و استقامت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنی موقف پر ڈٹی رہی،اور ہم اپنے قوم کے بزرگوں ،جوانوں کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ان دھرنوں کو کامیاب بنایا۔ہم چیف آف آرمی سٹاف جناب قمر باجوہ، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، کمانڈنٹ سدرن کمانڈ جنرل عاصم باجوہ، آئی جی پولیس معضم جاء انصاری، آئی جی ایف سی جنرل ندیم انجم اور دیگر فوجی افسران کا شکریہ ادا کرتے ہیںاور اسطرح جناب چیف جسٹس کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے از خود نوٖٹس لیکرہماری مظلومیت کو سنا گرچہ کہ یہ گلہ بھی ان سے کرتے ہیں کہ سوموٹو ایکشن لینے میں انہوں نے کافی دیر کی۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی، کربلائی رجب علی، کیپٹن(ر) حسرت اللہ چنگیزی اور رشید علی طوری بھی

وحدت نیوز (اسلام آباد)  ہزارہ عمائدین کی آرمی چیف سے ملاقات و اطمینان اوراحتجاجی دھرنوں کے اختتام کے بعد 4مئی بروز جمعہ کو ہونے والاملک گیریوم احتجاج منسوخ کردیا گیا ہے، اس بات کا اعلان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ہزارہ قوم کے مطالبے پرآرمی چیف جنرل باجوہ کی جانب سے تحفظات دور کرنے اور چیف جسٹس ثاقب نثارکی جانب سے شیعہ ہزارہ نسل کشی کے خلاف سوموٹو نوٹس لینے کے بعد4مئ بروز جمعہ ، ملک گیریوم احتجاج کا اعلان واپس لے لیا ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جشن ولادت باسعادت حجت خدا حضرت امام مہدی ؑ کے موقع پرامت مسلمہ کے نام پیغام میں کہاہے کہ نیمہ شعبان در حقیقت منجی عالم بشریت امام عصر عج کی ولادت کایاد آورہے ،در حقیقت نیمہ شعبان اپنے ساتھ محروموں،مظلوموں اور مستضعفین عالم کےلئےامید کی نویدلیکر آتا ہے کہ اے مظلوموں ہمت نہ ہارنا،ناامید نہ ہونا،ظالموں کے مقابلے میں میدان خالی نہ چھوڑنا،ثابت قدم رہنا،فرعونوں کے ظاھری جلال اور طاقت سے مرعوب نہ ہونانا،اللہ سے مدد مانگو اور ثابت قدم رہو، یہ زمین اللہ کی ملکیت ہے اور وہ اپنے (متقی اور صالح ) بندوں میں سے جسے چاہتاہے زمین کا وارث بناتا ہے اور دنیا و آخرت کی سعادت صرف متقین لئے ہے۔ان آیات میں جو حضرت موسی ع کی اپنی قوم سے گفتگو ہے جب وہ فرعون کے ظلم کی چکی میں پس رہے تھے کہ تم اللہ سے مدد مانگو اور صبر یعنی فرعون کے ظلم و ستم کے خلاف مزاحمت کرو ۔بالآخر یہ تمہاری استقامت اور مزاحمت سے یہ فرعونی نظام سرنگوں ھو جائے گا امام عصر عج کا انتظار در اصل زمانے کے فرعونوں کے مقابلے میں مزاحمت کرنا ہے ۔

انہوں ے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین بھی در حقیقت پاکستان کی سرزمین پر نفرت،تفرقہ،ناامنی،دھشت گردی ،ہر قسم کے ظلم و فساد لاقانونیت اور محروموں کے حقوق لے لئے مزاحمت کا نام ہے۔گزشتہ ایک دھائی اس بات پر گواہ ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں استکباری قوتوں کے عزائم کی راہ میں ایک مضبوط resistance ہے ،ہم پاور پالٹیکس کے لئے میدان میں نہیں اترے بلکہ مزاحمت کے لیے اترےہیں۔گلگت بلتستان سے لیکر کرم ایجنسی ،ڈیرہ اسماعیل خان،پشاور اور خیبر پختونخواہ کے باقی شہر، اسی طرح سندھ ،بلوچستان ،پنجاب کے مظلوموں کی خاطر آواز اٹھانا، پاکستان کی تاریخ پورے ملک کے اطراف و اکناف سمیت پوری دنیا میں بے مثال دھرنے دینا ، طولانی لانگ مارچ کرنا اور اپنی قوم و ملت کو نا امید نہ ہونے دینا ، اہل سنت اور پاکستان میں بسنے والے دوسرے سب طبقات کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کی بنیاد رکھنا اور عوامی جدوجہد کے ذریعے اپنی مظلومیت کو طاقت میں بدل کر یتیمان آل محمد ع اور عزاداری سید الشھداء ع اور وطن کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا یہ مجلس وحدت مسلمین کے قابل فخر کارناموں میں سے ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم ابھی آغاز راہ میں ہیں ۔ہم نے سب مظلوموں کو مزاحمت کے شجرہ طیبہ کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کرناہے ۔ مظلوموں کا ایک عظیم محاذ تشکیل دینا ہے ۔ظہور امام عصر عج کی راہ میں رکاوٹوں کو راستے سے بٹانا ہے۔اپنی قوم وملت کو ایک باشعور اور بابصیرت قوم بنانا ہے۔قرآن و اہل بیت ع کی تعلیمات کے ذریعے تربیت کر کے ایک مقاوم اور شھید پرور قوم بنانا ہے۔ایک مضبوط کردار کی حامل قوم بنانا ہے۔ ولایت فقیہ جو کہ غیبت کبری میں یتیمان آل محمد ع اور مظلوموں کی پناہ گاہ ہے اس کی لوگوں کو درست تفہیم کے ذریعے ، ان کی ولایت فقیہ کی نسبت غلط فہمی کوو دور کرنا اور انہیں پیرو ولی فقیہ بنانا ہے تا کہ ہماری قوم مرکزی قیادت کے ساتھ متصلہوسکے ۔اور دنیا پرست بھیڑیوں اور مداریوں کی شیطانی اور ابلیسی قیادت کے دام کا شکارہونے سے بچ سکیں اور امام زمانہ عج کے ظہور کی زمینہ سازی کرنے والے طاقت ور ہوں۔ہم نے قرآن و اہل بیت ع رھائی بخش (آزادی بخش )پیام کو گھر گھر پہنچانا ہے ۔آپنے بنی اسرائیل کو زمانے کے فرعونوں کے غلبے سے رھائی دلانی ہے۔اپنے جوانوں کو حضرت علی اکبر ؑ نقش قدم پر چلنے والاجوان بناناہے۔انہیں پاک دامن بنانا ہے ۔اپنی خواتین کو حضرت فاطمہ زہراع اور حضرت زینب کبری ع کی سیرت پر چلنے والا بنانا ہے۔تعلیم و تربیت کی اہمیت کو اجاگر کر کے لوگوں کو بچوں کی تعلیم کی طرف لانا ہے۔بہرحال مزاحمت ایک وسیع میدان مبارزہ کی حامل ہے اور ابھی ہمیں بہت کام کرنے ہیں۔اے امام عصر عج ہم آپ سے عہد کرتے ہیں کہ ہم آپ کے عالمی انقلاب کے لیے شب و روز سعی و تلاش کریں گے ۔تا کہ غیبت ظہور میں بدلے اور پھر دنیا کو خلیفتہ اللہ ،انسان کامل اور امام معصوم کی حکومت نصیب ہواور پھر رجعت کا دور دیکھیں،امام حسین علیہ السلام کی حکومت دیکھیں ۔

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) شیعہ ہزارہ قوم اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے پرزور مطالبے پرچیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر از خود نوٹس لے لیا،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری سے مل کر آ یا ہوں، ہزارہ والے ڈر کے باعث سپریم کورٹ میں درخواست نہیں دے رہے ہیں،انہوں نے ریمارکس دیئے کہ ہزارہ برادری کے قاتل کھلے عام جلسے کر رہے ہیں،چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے طلباء کو یونیورسٹی میں داخلے نہیں ملتے اور یہ لوگ اسکول یا ہسپتال نہیں جاسکتے۔

انہوں نے ریمارکس دیئے کہ کیا ہزارہ والے پاکستان کے شہری نہیں ہیں؟ اور ساتھ ہی ہدایات جاری کیں کہ 11 مئی کو کوئٹہ میں از خود نوٹس کی سماعت کریں گے،بعد ازاں چیف جسٹس نے ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق لیے گئے از خود نوٹس کے تحت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوئٹہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنے میں بیٹھے ہزارہ برادری کے عمائدین سے اہم ملاقات کی،ملاقات میں وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ نسل کشی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہزارہ برادری کے افراد کئی روز سے کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیئے ہوئے ہیں،ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بیشتر حصوں میں کاروباری سرگرمیاں بھی مکمل طور پر بند تھیں،دو روز قبل وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر داخلہ کی یقین دہانی کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہزارہ برادری نے احتجاجی دھرنا جاری رکھا جبکہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے ملاقات پر بھی مظاہرین نے دھرنا ختم نہیں کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے باہر مجلس وحدت مسلمین کے کیمپ کا دورہ کیا تھا اورمظاہرین کی قیادت کرنے والے صوبائی وزیرقانون سید آغا رضا سے ملاقات میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کرائی تھی،تاہم سید آغا رضا سمیت دیگر مظاہرین نے سیاسی رہنماؤں پر واضح کیا تھا کہ جب تک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خود کیمپ کا دورہ کرکے یقین دہانی نہیں کرائیں گے، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ)  کوئٹہ میں منگل کی شام کو چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ہنگامی دورے پر صوبائی دارالحکومت پہنچے۔ کوئٹہ کے ہنگامی دورے کا مقصد شہر کے امن و امان سے متعلق بگڑتی ہوئی صورتحال کو قابو کرنے اور شیعہ ہزارہ اکابرین سے ملاقات کرنا تھا۔ کوئٹہ میں گذشتہ دنوں شیعہ ہزارہ مسلمانوں کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور دیگر تنظیموں کے تحت مختلف مقامات پر احتجاجی دھرنے دیئے گئے تھے۔ احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ آرمی چیف کے کوئٹہ آنے تک احتجاجی دھرنوں کو ختم نہیں کیا جائے گا۔ شیعہ ہزارہ مسلمانوں کے مطالبے کی روشنی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچے اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے ہیڈ کوارٹر میں شیعہ ہزارہ اکابرین سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم سمیت دیگر اعلٰی عہدیداران موجود تھے۔

شیعہ ہزارہ اکابرین میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء و وزیر قانون بلوچستان سید محمد رضا، ہزارہ قومی جرگے کے سربراہ قیوم علی چنگیزی، امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، پرنسپل جامعہ امام صادق علامہ محمد جمعہ اسدی، ایچ ڈی پی کے کوہزاد علی ہزارہ، سابق ایم این اے سید ناصر علی شاہ، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمد داؤد آغا اور ہزارہ سیاسی کارکن کے طاہر خان ہزارہ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران شیعہ ہزارہ برادری کے اکابرین نے چیف آف آرمی اسٹاف کے سامنے اپنے تحفظات رکھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ قوم کو آئندہ مکمل تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ پاک افواج کے سربراہ کی یقین دہانی کے بعد شیعہ ہزارہ اکابرین نے احتجاجی دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا۔

Page 74 of 266

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree