ایک نا اہل شخص کی تا حیات نا اہلی کوئی اچھنبہ نہیں ، نواز شریف شروع سے ہی نا اہل تھا، علامہ مبارک علی موسوی

14 اپریل 2018

وحدت نیوز (لاہور)  مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک علی موسوی کا  نواز شریف کی تا حیات نا اہلی کے فیصلے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے اس تاریخ ساز فیصلے سے بدعنوانوں کاپارلیمنٹ میں داخلہ بند ہو جائے گا، عدالتی فیصلہ شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھانے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے درباری ایک کرپٹ اور نااہل شخص کو بھٹو سے ملانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ان کو تاریخ کا علم ہی نہیں اور یہی لوگ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی پر مٹھائیاں تقسیم کرتے رہے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور کرپٹ نواز شریف کے کیس میں کوئی مماثلت نہیں ہے۔

علامہ مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ ایک نا اہل شخص کی تا حیات نا اہلی کوئی اچھنبہ نہیں ، نواز شریف شروع سے ہی نا اہل تھاجسے ضیا الحق جیسے ظالم و جابر ڈکٹیٹر نے اہل کرنے کی کوشش تھی ۔ آج سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے پاکستانی سیاست سے ایک تاریک اور نااہل باب ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا ہے۔ بالآخر کرپٹ اور نااہل ہمیشہ کیلئے اپنے انجام سے دو چار ہوگیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree