سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اجلاس میں شرکت

02 مئی 2025

وحدت نیوز(مری) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس، مری و لاہور میں سرکاری اراضی پر قبضوں کا تفصیلی جائزہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اجلاس گورنمنٹ ہاؤس کشمیر پوائنٹ مری میں منعقد ہوا، جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر ناصر بٹ نے کی۔

 اجلاس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سینیٹر بلال مندوخیل، سینیٹر حسنہ بانوسمیت وزارتِ ہاؤسنگ کے اعلیٰ حکام، ڈی جی اسٹیٹ، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر مری، اسسٹنٹ کمشنر مری، ڈی پی او مری، ڈی جی پی ڈبلیو ڈی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں مری کے کشمیر پوائنٹ اور لاہور کی وفاقی کالونی میں سرکاری اراضی پر قبضوں (انکروچمنٹ) کے مسائل پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ کمشنر راولپنڈی نے کمیٹی کو مری میں 36 کنال متنازعہ اراضی سے متعلق عدالتی کارروائی اور آئندہ سماعت (8 مئی) کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر مری نے بھی کمیٹی کو اس معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وفاقی کالونی لاہور میں 16 کنال قابض شدہ اراضی سے متعلق پی ڈبلیو ڈی حکام نے اجلاس کو مکمل صورتحال سے آگاہ کیا۔ اجلاس کے اختتام پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ نے متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ قابض شدہ اراضی واگزار کرانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات فی الفور کریں۔

قبل ازیں، سینیٹر ناصر بٹ اور کمیٹی کے دیگر ارکان نے کمشنر راولپنڈی، ڈی سی مری، ڈی پی او مری اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ 36 کنال قابض شدہ اراضی کا دورہ کیا اور محکمہ مال، ٹی ایم اے مری اور پی ڈبلیو ڈی کے ساتھ موقع پر صورتحال کا جائزہ لیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree