The Latest

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے انسدادِ منشیات کے عالمی دن پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے کو منشیات کا زہر دیمک بن کر کھوکھلا کر رہا ہے. منشیات کے باعث جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے. سکول کالج اور یونیورسٹیوں کے باہر منشیات فروشوں کے مظبوط نیٹورک ہمارے بچوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہیں. نشے کی لت میں دُھت نوجوان اپنے ساتھ ساتھ اپنے والدین، عزیز و اقربا سمیت اپنے دوستوں کیلئے بھی زلت و رسوائی کا سبب بنتے ہیں. زیادہ تر نوجوان والدین کی عدم توجہی کے باعث منشیات کے عادی ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بنائےگئے 20 سے زائد ادارے منشیات کی روک تھام کیلئے کام کر رہے ہیں اینٹی نارکوٹکس اور دیگر اداروں کی فعالیت کے باوجود منشیات کی خرید و فروخت اور استعمال میں دن بدن اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے. پنجاب میں کی گئیں سرکاری و نجی مختلف اداروں کی تحقیقات کے مطابق منشیات کے استعمال میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے. منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی اشد ضرورت ہے. نوجوان نسل کو بربادی کے دہانے پر لا کھڑا کرنے والے منشیات فروشوں پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہونے چاہئیں. یہ دہشتگردی ہی ہے کہ وطن کے معماروں اور مستقبل کے ستاروں کو ملک و قوم کی خدمت کرنے سے روکنے کیلئے ان کا کل آج ہی تباہ و برباد کر دیا جائے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سبی کے علاقے سانگان میں 5 ایف سی جوانوں کی شہادت پر ہمیں گہرا صدمہ پہنچا ہے، پاک وطن کے تحفظ اور دھشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج اور ایف سی کے بہادر جوانوں کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ہے۔ وطن کے باوفا بیٹے وطن کی مٹی پر قربان ہوئے۔ سانحے میں ملوث مجرموں کا تعاقب ضروری ہے۔ قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں قصاص کا نظام ہی امن و زندگی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے فروغ کے لئے ہمارے سپاہیوں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔ ہم ان شہداء کی فیملیز کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بزدل دشمن دھشت گردی کے ذریعے صوبے کو غیر محفوظ بنانا چاہتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور قائدین کو اپنے اپنے نظریات اور سیاسی موقف رکھنے کا بھرپور حق حاصل ہے مگر وطن سے محبت اور پاکستان کی سالمیت اور بقا سیاسی مفادات سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس وطن کے باوفا بیٹے ہیں ہم نے کبھی وطن دشمنوں سے ناطہ نہیں جوڑا ۔  پاک وطن کی عزت و سربلندی اور بقاء کے لئے ہم ہر وقت جدوجہد اور قربانی کے لئے تیار ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے بلوچستان کے ضلع سبی میں دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں ایف سی کے پانچ نوجوان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے میں دہشت گردی کا دوسرا واقعہ رونما ہونا تشویشناک ہے۔ ستر ہزار جانوں کا نذرانہ دے کر جس امن کو بحال کیا گیا تھا اسے ایک بار پھر چیلنجز کا سامنا ہے۔دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج اور قوم نے بھاری قیمت چکائی ہے۔ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملکی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک کے امن کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کا جب تک مکمل صفایا نہیں کر دیا جاتا تب تک وطن عزیز پر خطرات کے بادل منڈلاتے رہیں گے۔ملک دشمن عالمی طاقتوں  کے آلہ کار چاہے کسی بھی روپ میں ہوں ان کے خلاف بھرپور آپریشن وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔

 انہوں نے کہا پاک فوج کے نوجوانوں پر حملے وطن عزیز اور ریاستی اداروں کے خلاف مذموم حربے ہیں۔ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر کے لیے دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) جشن ولادت با سعادت امام رضاعلیہ السلام کی مناسبت سے زینب کبریٰؑ  اکیڈمی برمس پائن میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ہری پور کی کوآرڈینیٹر اور سابقہ سیکرٹری تبلیغات گلگت ڈویژن محترمہ تسلیم جو ان دنوں گلگت تشریف لائی ہیں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں امام رضا علیہ سلام کی سیرت پر روشنی ڈالی ۔

محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کے ہمیں دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنی علمی صلاحیت اور بصیرت میں اضافہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے امام رضا علیہ سلام کی سیرت مبارکہ سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ  دشمن کے مقابلے میں حکمت و تدبر کے ساتھ کام لینا چاہیے نہ کہ جزبات اور شدت پسندی سے جو کہ ہمیشہ نقصان کا باعث بنتی ہے۔

 ان کا کہنا تھا  مولا علی علیہ سلام نے کا فرمان ہے کے اپنے بچوں کی پرورش ان کے زمانے کے مطابق کرو نہ کہ اپنے زمانے کے مطابق۔ ہمارے لیے چہاردہ معصومین علیھم السلام کے فرامین مشعل راہ ہیں جو آج کے پرآشوب دور میں ہمیں حق کا راستہ دکھاتے ہیں ان کامزید کہنا تھا کہ آج کی ماں کو پہلے سے ذیادہ احتیاط اور خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ایک بہترین تربیت یافتہ ماں ہی بہترین معاشرہ تشکیل دے سکتی۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن برائے مذہبی ہم آہنگی وزیر اعلیٰ پنجاب سید اسد عباس نقوی نے امریکی ڈرون حملوں سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستانی عوام کے دِلوں کی ترجمانی کی ہے، ایسا دندان شکن اور واضح موقف ہی محب وطن پاکستانیوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی ہے۔

لاہور میں صوبائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں امریکہ سے قربت کی قیمت ستر ہزار پاکستانیوں نے اپنا خون بہا کر چکائی، دہشت گردی کے باعث معیشت کی تباہی ظلم کی الگ داستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکمت عملی کو طاقتور پاکستان اور مضبوط پاکستان کبھی راس نہیں آ سکتا، امریکی ہمیشہ کمزور پاکستان کے خواہاں رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں باوقار اور خودمختار ریاست تشکیل دینا ہوگی، ایبسولوٹلی ناٹ کا نعرہ ہر پیر و جوان کی زبان زد عام ہے۔ اسد نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے امریکہ کو دو ٹوک جواب دے کر انقلابی فکر کی ترجمانی کی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)سنٹرل سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں جشن میلاد حضرت امام رضا علیہ اسلام کے حوالے سے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر برادر عارف الجانی، مرکزی سیکرٹری ایمپلارنگ ونگ ملک اقرار حسین، مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار علی فیضی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری امور حارجہ سید ابن حسن ،مولانا ضغم عباس ، مولانا ظہیر کربلائی ، مولانا شیرعلی انصاری، مولانا شریف نفیس اس دعائیہ محفل میں شریک تھے۔

سنٹرل سیکریٹریٹ کے اسٹاف ممبران کے علاوہ اسلام آباد راولپنڈی کے تنظیمی دوستوں کی ایک کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ،اس دعائیہ تقریب میں دعا توسل اور صلوات خاصہ حضرت امام رضا علیہ اسلام کی تلاوت کی گئی ۔ اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تمام مسئولین خصوصاً مجاہد عالم دین علامہ سید علی رضوی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔ دعا کے بعد میلاد امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے ملک اقرارحسین کی جانب شرکاء محفل کے لئے نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے خواتین کے پردے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ بیان خوش آئند ہے. اسلامی تعلیمات کی مخالفت کرنے والے گروہ اس بیان پر نالاں ہیں تاہم شریعت محمدی ص کے پیروکار اس بیان پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں. کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی میں خواتین کا کردار مثالی ہوا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی و ثقافتی پردے کا لحاظ رکھتے ہوئے خواتین کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں کارکردگی دکھانے کا بھرپور موقع فراہم ہونا چاہیئے. حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں. ہماری خواتین کو چاہیے کہ وہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں اور اسے اپنانے کی ہر ممکن کوشش بجا لائیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان یکم اگست کو شہید قائد عارف حسین الحسینی کی تینتیسویں برسی کا شایان شان طریقے سے انعقاد کرے گی۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما اور کانفرنس کوآرڈینیٹر نثار فیضی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ شہید قائد وہ عظیم رہنما تھے جنہوں نے اپنی قوم کی بہترین فکری رہنمائی کی۔ انہوں نے وحدت و اخوت کا جس موثر انداز سے پرچار کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنے اس عظیم قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہر سال وفاقی دارالحکومت میں عالیشان تقریب کا انعقاد کرتی ہے۔گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ایک بھرپور تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک کے تمام صوبوں سے مختلف مکاتب فکر کے علماء ،کارکنان اور معروف مذہبی، سیاسی ، سماجی اور صحافتی شخصیات شریک ہوں گی۔انہوں نے مرکزی رہنماؤں کو شہید قائد کی برسی کے سلسلے میں فوری طور پر رابطوں کا آغاز کرنے کی ہدایات کیں ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دینی مدارس دین مقدس اسلام کی تبلیغ اور ترویج کے مراکز ہیں۔ ان کو طہارت و پاکیزگی اور عظمت کردار کا مرکز ہونا چاہئے۔ بدکردار درندوں کو دینی مدارس سے بے دخل کرتے ہوئے ان سے مفتی اور مولانا کی سند اور القابات واپس لئے جائیں۔ وفاق المدارس اور دینی جماعتیں بدکردار درندوں کے خلاف احتساب کا شفاف نظام لائیں تاکہ آئندہ کسی کو دینی مدارس اور مساجد کا تقدس پامال کرنے کی جرئت نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ چند کالی بھیڑوں کے باعث دینی مدارس اور علماء کرام کی عزت و احترام پامال ہو رہی ہے جن کے خلاف کارروائی از حدضروری ہے۔ مجرموں کی حمایت کرنے والوں کو شریک جرم سمجھ کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج معاشرے کو خوف خدا رکھنے والے صالح اور باکردار علماء کی ضرورت ہے۔ دینی مدارس اور مساجد دین خدا کی حفاظت اور بدکاری کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ وفاق المدارس اور دینی تنظیموں کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بدکردار درندوں کے خلاف کارروائی کریں۔

وحدت نیوز(مظفرآباد)مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر نے آمدہ انتخابات کیلئے اپنے امیدواران کا اعلان کر دیا۔ جس کے مطابق ایل اے 3 میرپور 3 سے سید تصور حسین کاظمی، ایل اے 16 باغ 3 سید عبادت کاظمی، ایل اے 25 نیلم 1 رحمت اللہ مغل، ایل اے 26 نیلم 2 سید فدا حسین نقوی، ایل اے 29 مظفرآباد 3 سید غفران علی کاظمی، ایل اے 31 مظفرآباد 5 سید ذولفقار نقوی مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدواران ہیں۔

 اس سلسلہ میں مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے منتخب حلقوں سے نامزد امیدواران نے کل اپنے کاغزات نامزدگی جمع کروا دئیے۔ایل اے 25نیلم 1 نیلم 2 مظفرآباد حلقہ 3 سٹی اور حلقہ 5 کھاوڑہ ایل اے16 باغ3  اور میرپور3 سٹی سے امیدواران نے اپنے کاغذات ریٹرنگ آفیسران کے پاس جمع کرا دیے۔اس موقع پر امیدواران کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل صاحبان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔امیدواران ضلعی دفتر سے کاغذات جمع کروانے نکلے تو ان کہ ہمراہ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree