The Latest
وحدت نیوز(جیکب آباد) انجمن سپاہ علی اکبر علیہ السلام جیکب آباد کے زیر اہتمام گستاخ اھل بیت عبد شیطان سلفی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور قومی شاہراھ کوئٹہ روڈ پر دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آل نبی سے محبت اور مودت ایمان کا تقاضا ہے۔ یزید اور بنو امیہ کے پیروکار آل رسول کی شان میں گستاخی کرکے آئمہ اہل بیت علیہم السلام کی شان و منزلت کو نہیں گھٹا سکتے ہیں البتہ وہ خود بے نقاب اور رسوا ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں آل یاسین پر سلام بھیجا ہے جو ان کے پاکیزہ کردار اور عظیم مرتبے پر دلیل ہے۔ حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو طویل قیام اور کثرت سجدہ کے باعث عبد صالح کا لقب دیا گیا آپ اپنے زمانے کے سب سے بڑے عابد و زاہد اعلم اور سخی تھے۔ حکومت پاکستان میں یزیدی ٹولے کی شرانگیزی کو روکنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ اھل سنت علماء و مشائخ نے ناصبی سازش کو ناکام بناتے ہوئے یزید پلید کے پیروکاروں کو اپنی صفوں سے بے دخل کیا جو قابل ستائش عمل ہے۔اس موقع پر احتجاجی دھرنے سے سید احسان علی شاہ ایم ڈبلیو ایم جیکب آباد کے رہنما وسیم لطیف مہر نثار احمد ابڑو سید کامران علی شاہ سید راجہ ریاض علی شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔
وحدت نیوز(آرٹیکل)گذشتہ دنوں میڈیا پر چلنے والی خبرو ں میں ایک ایسی خبر نظر سے گذرہی ہے کہ جس کا عنوان خود میڈیا کے خلاف تھا یعنی یہ خبر تھی کہ امریکی حکومت نے ایسے تمام ذرائع ابلاغ کو بند کرنے اور بلاک کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے جو کسی بھی طور پر ایسی خبریں شاءع کرتا ہوں جس میں امریکی حکومت کے اقدامات پر نقد ہو یا یہ کہ پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتاہو ۔ مزید برآں کہ وہ ذرائع ابلاغ کہ جو فلسطین کاز کے حامی ہیں یا یوں کہہ لیجیے کہ فلسطین سے متعلق خبروں کو ترجیحی بنیادوں پر نشر کرتے ہیں ان سب کو امریکی حکومت کے اس پابندی کے فیصلہ کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ اس حکم نامہ کے بعد درجنوں ایسے ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس کو امریکہ اور کئی اور ممالک میں بند کر دیا گیا ہے کہ جو امریکی استعماری نظام کی مخالفت کرتے ہیں ، اسرائیل کے جارحانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کو دہشت گردی کہتے ہیں ، فلسطینی عوام پر ظلم و بربریت کو عوام تک پہنچا کر آگہی فراہم کرتے ہیں ، یہ سب کے سب امریکی حکم نامہ کا نشانہ بنتے ہوئے بند کر دئیے گئے ہیں ۔
امریکی حکومت کے اس یکطرفہ اقدام نے ماضی کے ان تمام امریکی صدور اور خاص طور پر ڈونالڈ ٹرمپ کی یا دتازہ کر دی ہے کہ جنہوں نے خود سے ہی یکطرفہ اعلان کر کے بیت المقدس کی شناخت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی تاہم ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ذرائع ابلاغ کی بندش کے امریکی فیصلہ اور اقدامات نے دنیا بھر میں کئی ایک سوالات کو جنم دیا ہے ۔
سب سے اہم سوال تو امریکی نظام حکومت اور بنیا دپر یہی اٹھ رہا ہے کہ امریکہ جو ہمیشہ دنیا کو آزادی اظہار رائے کے نام پر یرغمال بناتا رہا ہے اب خود اس عنوان سے ایک بہت بڑی حق تلفی کا مرتکب ہو رہا ہے کہ ذرائع ابلاغ پر قد غن لگائی گئی ہے ۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ امریکی حکومت کے اس اقدام سے جہاں امریکہ مخالف سوچ رکھنے والے عوام اور حکومتوں میں امریکہ کے خلاف مزید شدت اور نفرت آ رہی ہے وہاں ساتھ ساتھ امریکی اقدامات سے خود امریکی عوام بھی تنگ آ چکے ہیں اور اس طرح کے اقداما ت کے جو ایک طرف بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں تو دوسری طرف امریکی معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں ۔
امریکی عوام کا ہمیشہ سے آنے والی تمام حکومتوں سے ایک اہم سوال یہی رہا ہے کہ کہ آخر امریکی سرکار کس قانون کے تحت امریکی عوام کے ٹیکس سے جمع ہونے والی خطیر رقم کو اسرائیل کے لئے بھیجی جاتی ہے ۔ آخر امریکی عوام کے ٹیکس سے اسرائیل کو اسلحہ اور ٹیکنالوجی کیوں فراہم کی جا رہی ہے ؟ کہ جس کا استعمال اسرائیل نہ صرف فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف کرتا ہے بلکہ پورے خطے میں دہشت گردی اور انارکی کے لئے استعمال ہونے والے وسائل سب امریکی عوام کے ٹیکس سے خریدے گئے ہوتے ہیں ۔
بین الاقوامی تعلقات عامہ اور علوم سیاسیات سے تعلق رکھنے والے ماہرین کاکہنا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے ایسے ذرائع ابلاغ کو بند کرنا اور بلیک لسٹ کرنا کہ جو فلسطین کی خبروں کو ترجیحی بنیادوں پر نشر کر تے ہیں یا یوں کہا جائے کہ امریکی نظام حکومت اور پالیسیوں سے اختلاف رائے رکھتے ہیں ، اس فیصلہ سے امریکی حکومت کو صرف اور صرف عالمی سطح پر سبکی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہونے والا ۔
امریکی حکومت کی جانب سے ذرائع ابلاغ پر پابندی کے اقداما ت نے ایک مرتبہ پھر امریکی حکومت کی فلسطین دشمن پالیسی کو واضح کر دیا ہے ۔ آج امریکی حکومت ایک طرف اسرائیل کی سرپرستی کر رہی ہے کہ جہاں اسرائیل ستر سال سے مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث ہے ۔ دوسری طرف یہی امریکی حکومت ہے کہ جس نے یمن میں گذشتہ پانچ برس سے عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر ان کی دہشت گردانہ جنگ کی حمایت جاری رکھی ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری جس میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں موت کی نیند سو چکے ہیں ۔
امریکہ کی جانب سے ذرائع ابلاغ پر پابندی کا اقدام اس لئے کیا گیا ہے کہ امریکی حکومت کو خطرہ ہے کہ اگر فلسطین اور یمن جیسے مسائل کے بارے میں عوام تک ایک ایسا نقطہ نظر بھی بیان ہوتا رہے کہ جو آزاد ذرائع اور حقائق پر مبنی ہو تو یقینا امریکی ریاستوں میں بسنے والے عوام میں بھی بیداری کی لہر دیکھی جا سکتی ہے ۔ شاید اسی خدشہ کے باعث امریکی حکومت نے ذرائع ابلاغ پر پابندی عائد کی ہے ۔
امریکی حکومت کے اس اقدام سے غرب ایشیاء میں موجود ٹی وی چینل اور ذرائع ابلاغ بری طرح متاثر ہوئے ہیں کہ جو براہ راست یا بالواسطہ طور پر اپنی خبروں اور پروگراموں میں فلسطین کے مسئلہ کو اہمیت دیتے تھے ۔ غرب ایشیاء سے ہی تعلق رکھنے والے متعدد ماہرین اور تجزیہ کاروں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے ذرائع ابلاغ پر پابند ی کا فیصلہ احمقانہ فیصلہ ہے ۔ آج سوشل میڈیا کا زمانہ ہے اور کوئی بھی خبر اور حقیقت دنیا سے مخفی نہیں رہ سکتی ۔ دنیا کے عوام با شعور ہیں اور فلسطین سمیت دنیا میں جہاں جہاں عالمی استعماری قوتوں کا جبر اور ظلم جاری ہے عوام اس کی کھل کر مذمت کر رہے ہیں ۔
فلسطین،لبنان، شام،عراق اور ایران سمیت پاکستان سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی رائے کے مطابق فلسطینی عوام کی گذشتہ گیارہ روزہ جنگ میں اسرائیل کے مقابلہ میں مزاحمت اور استقامت نے نہ صرف اسرائیل کو بوکھلاہٹ کا شکار کیا ہے بلکہ اسرائیل کی سرپرست ریاست امریکہ بھی شدید بھونچال میں آ چکی ہے ۔ امریکی حکومت کی جانب سے ذرائع ابلاغ پر پابندی کا فیصلہ امریکہ کی خطے میں شکست اور کمزوری کو واضح کر رہا ہے ۔ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ گذشتہ بیس سالوں میں امریکہ اور اسرائیل جو کچھ خطے میں چاہتے تھے اس طرح سے نہیں ہو اہے بلکہ اس کے بر عکس ہو رہا ہے ۔ عوام میں بیداری کی لہر پیدا ہو چکی ہے، فلسطین میں موجود مزاحمتی تنظی میں پہلے سے زیادہ مستحکم اور طاقتور ہو چکی ہیں ۔
خلاصہ یہ ہے کہ امریکی حکومت کے اس طرح کے اقدامات سے نہ تو فلسطین سے متعلق بیداری کو روکا جا سکتا ہے اور نہ ہی دنیا کے عوام تک فلسطین کا پیغام پہنچنے میں کوئی رکاوٹ پیدا کی جا سکتی ہے بلکہ ایسے اقداما ت سے امریکی حکومت کے انسانی حقوق کے دعوے اور آزادی اظہار رائے کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے اور دنیا کے سامنے امریکہ کا دوہرا معیار واضح ہو رہاہے کہ امریکی حکومت ہمیشہ کی طرح ظالم اور جابر نظاموں اور قوتوں کی سرپرستی میں مشغول ہے ۔
تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم
سیکرٹری جنرل فلسطین فاءونڈیشن پاکستان
وحدت نیوز(فیروزوالا) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی اور سیکرٹری ورکنگ وومن محترمہ عزرا کے ہمراہ آج دوسرے روز بھی فیروز والا کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔وفد نے گھر گھر جا کر مجلس وحدت مسلمین کا بطور ملی قومی سیاسی اور مذہبی جماعت تعارف پیش کیا اور انتخابات کے حوالے سے بھرپور کمپین چلائی۔
امام بارگاہ قصر بنی ہاشم ( فیروز والا) میں موجود خواتین سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ ہر شخص خواہ وہ مرد ہو یا عورت انہیں اپنے زمانے کے حالات سے آگاہ ہونا چاہئے تاکہ مشتبہ اور غلط فہمی پیدا کرنے والی باتیں اس پر حملہ آور نہ ہوسکےاگر انسان اپنی صلاحیتوں کو پہچان لے تو وہ ہر نا ممکن کو ممکن بنا سکتا ہے۔ دور حاضر میں ہم سبکی ذمہ داری ہے کہ ہم ایسے لوگوں کو ملت اور قوم کے لئے چنے جو ہمارے نمائندہ بن کے ہماری آواز ایوانوں تک پہنچائیں ۔
فیروز والا کی خواہران نے مجلسِ وحدت مسلمین کے نمائندگان کا انتخابات میں ساتھ دینے کا یقین دلایا اور کہا کہ انشاء اللّہ ہم بہت جلد خواتین کی ایک بڑی نشست کا اہتمام کرکے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کو مدعو کرینگے جس میں وہ انتخابی مہم کے حوالے سے بھرپور آگہی دے سکیں۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نامزد ہونے پر علامہ ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی نے اپنےایک بیان میں کہا ہے کہ تمام حمد اس ذات لایزال کے لیے جس نے انسان کو اپنا نمائندہ بناکر زمین پر بھیجا اور انسان کو زمین پر توحید کی پرچار کرنے اور توحیدی تعلیمات کی ترویج کرنے کی ذمہ داری سونپی۔
الہی انسانوں نے اس رسالت کو ادا کرنے میں کردار ادا کرنے کے واسطے مختلف ادارے تشکیل دئے تاکہ مختلف افراد اکھٹے ہوکر اس رسالت کو احسن طریقے سے نبھا سکیں، اس سلسلے کی ایک کڑی مجلس وحدت المسلمین پاکستان بھی ہے اس پلیٹ فارم پر مختلف شخصیات شب و روز زحمت کررہے ہیں تاکہ اس رسالت کو نبھا سکیں جس کی ذمہ داری اللہ تعالی کی طرف سے سونپی گئی ہے۔
اس سلسلے میں گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین آغا علی رضوی صاحب نے اس حقیر کے دوش پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری رکھی ہے۔ اس حوالے سے سب سے پہلے پارٹی بزرگان بالخصوص سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ عباس جعفری اور صوبائی سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی صاحب کا از تہہ دل شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اس حقیر پر اعتماد کیا اور ملت کی خدمت کرنے کے لئے یہ عہدہ میرے نام کردیا۔
ان شاءاللہ تعالیٰ میری کوشش ہوگی کہ اللہ تعالیٰ اور اہلبیت اطہار علیہم السلام کی خوشنودی اور پارٹی دستور کو سامنے رکھ کر تعلیمات اسلامی کی ترویج میں شب و روز کام جاری رکھیں گے۔ایکبار پھر سے مجلس کے جی بی کے عہدیداران، ورکرز اور مرکزی عہدیداروں کا شکریہ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے 9 جولائی جمعۃ المبارک کو یوم احتجاج و یوم عظمت اہل بیت علیہم السلام منانے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح پنجاب میں اہل بیت علیہم السلام کی توہین کرنے والے عبدالرحمن سلفی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تا حال اس ملعون گستاخ کا گرفتار نہ ہونا پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے. محرم الحرام سے قبل پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے ۔ یقیناً یہ پاکستان دشمنوں کی سازش ہے. رسول اللہ ﷺ کی پاک و اطہر آل کی شان میں اس قسم کی بیہودہ جسارت کرنے والا شخص کسی بھی مسلک سے نہیں ہے. حکومت اور انتظامیہ جلد اس ملعون شاتم کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے۔
بین الاقوامی حالات و واقعات بالخصوص ہمارے ریجن میں ہونے والی حرکات و سکنات امن کی خاطر غیر معمولی حیثیت رکھتی ہیں. ایسے میں مادر وطن پاکستان میں اس قسم کا فتنہ برپا کرنا وطن دشمن عناصر کی سوچی سمجھی سازش ہے. رسول و آل رسول ﷺ سے محبت رکھنے والے ہر انسان کا کلیجہ اس توہین کے باعث چھلنی ہو چکا ہے. ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زبانی جمع خرچ سے معاملہ حل نہیں ہوگا فوری کاروائی عمل میں لائی جائے. اور فتنہ پرور سوچ کو جڑ سے اکھاڑا جائے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفد نے کمشنر کراچی ڈویژن نوید احمد شیخ سے کمشنر آفس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے کی، وفد کے دیگر ارکان میں ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل عسکری رضوی، پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی علی ظفر، سیکریٹری فلاح و بہبود زین رضا، فوکل پرسن ضلع غربی سبط اصغر اور ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی شامل تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے کمشنر کراچی کو محرم الحرام کے دوران شہر قائد میں عزاداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ کمشنر کراچی نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن نے 25 جولائی بروز اتوار، دفاع عزاداری کانفرنس کے انعقاد کا کیا ہے۔ دفاع عزاداری کانفرنس میں علمائے کرام، زاکرین عظام، ملی تنظیموں اور ماتمی انجمنوں کے ذمہ داران سمیت قومی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ دفاع عزاداری کانفرنس کے انعقاد کا مقصد بدلتے ہوئے ملکی و بین الاقوامی حالات شہر کراچی میں ملت جعفریہ کے تمام طبقات کو ملت جعفریہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے تاکہ ایام عزا میں ممکنہ مسائل کے حل کے لئے قومی پالیسی مرتب کی جا سکے۔ دفاع عزاداری کانفرنس میں علامہ راجا ناصرعباس جعفری صاحب خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر علامہ راجا ناصرعباس جعفری صاحب علمائے کرام، زاکرین عظام، اور دیگر قومی شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے گلگت کا دوروزہ دورہ مکمل کر لیا۔ اپنے دورے کے دوران کے انہوں نے گلگت ڈویژن میں سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔حلقہ چار کے تنظیمی مسؤلین سے ملاقات کے دوران انہوں نے سیاسی فعالیت اور عوامی رابطوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مفادات کی سیاست کا مقابلہ خدمت کی سیاست سے کرنا ہے۔ عوامی حقوق کے حصول کے لیے ہمیں ہر میدان میں تیار رہنا ہو گا۔انہوں نے حلقہ چار سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدواران ڈاکٹر علی محمد اور حاجی رضوان سے ملاقات بھی کی اور ان سے انتخابی مہم کے سلسلے میں سوال جواب کئے۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ چار نگر سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ حتمی ہے ۔تمام کارکنان پوری لگن اور ولولے کے ساتھ انتخاب میں کامیابی کے لیے تگ و دو کریں۔ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سیاسی استحکام اولین شرط ہے۔سیاسی عمل سے دوری قوموں کو کمزور اور بے وقعت کر دیتی ہے۔ہم علوی سیاست کے پیروکار ہیں اور اپنی قوم کو مضبوط سیاسی قوت بنانے کے لیے شبانہ روز کاوشیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں اور انتھک محنت کے ساتھ الیکشن مہم کا آغاز کریں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ۹جولائی جمعہ کے روز ملک بھر میں ”یوم عظمت اہلبیت “ منانے کا اعلان کیا ہے۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ خاندان رسالت پر کسی کو انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔اہلبیت اطہار علیہم السلام اس گھرانے کا نام ہے جس کی طہارت کی گواہی خدا تعالیٰ نے قران میں دے رکھی ہے۔ جو شرپسند عناصر مذہب کے نام پر اہلبیت کی شان میں گستاخی کرتے ہیں وہ یا تو بیمار ذہین ہیں یا پھر یہود و نصاری کے آلہ کار ہیں جو وطن عزیز میں مذہبی منافرت کا ایک نیا طوفان کھڑا کرنے کے لیے ہاتھ پاوں مار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لیا جائے۔شیعہ سنی فقہا اہلبیت اطہار کی عظمت کا نہ صرف قائل بلکہ محافظ بھی ہیں۔ کوئی بھی متعصب آواز اہلبیت کی شان کے خلاف بلند ہوئی شیعہ سنی برادران مل کر اسے خاموش کرائیں گے۔
انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین جمعے کے روز پاکستان کے مختلف شہروں میں یوم عظمت اہلبیت کا انعقاد کرے گی جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور کارکنان شریک ہوں گے۔جمعہ کے خطبات میں بھی شان اہل بیت بیان کی جائے گی اور گستاخان کے خلاف مذمت کی قرار دادیں پیش ہوں گی۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے تنظیمی سیٹ اپ میں نئے عہدیداران کی تقرری کا عمل جاری ہے ، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان صوبائی سیکریٹری جنرل گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی نے محترم ڈاکٹر مشتاق حکیمی کو صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان،جناب شیخ ابراہیم بہشتی کوصوبائی معاون تربیت برائے بلتستان ، ڈاکٹر حسن محمدی کو عبوری سیکریٹری جنرل حلقہ 3سکردو،سماجی تعلیمی کارکن محترم ممتازعلی حیدری کوصوبائی ڈپٹی سیکرٹری تعلیم برائے بلتستان اور ذوالفقار علی کو معاون صوبائی سیکریٹری ایمپلائز ونگ بلتستان منتخب کیاہے ۔