The Latest

وحدت نیوز(کراچی) وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے یومِ علی اکبر علیہ السلام بعنوان ’’السنا علی الحق (کیا ہم حق پر نہیں ہیں)‘‘ کا انعقاد اسلامک ریسرچ سینٹر (آئی آر سی) میں کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز علی حمزہ نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا، جبکہ معروف نوحہ خواں احمد رضا ناصری و تراب جعفری نے بارگاہ امامت میں ہدیہ سلام پیش کیا۔

 شرکاء یومِ علی اکبرؑ سے جواں فکر خطیب مولانا ہادی ولایتی اور سیکرٹری تبلیغات ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کیا۔ دورانِ پروگرام وحدت یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر علی حیدر کاظمی نے شرکاء کے ہمراہ رہبرِ مسلمینِ جہاں آیت ﷲ سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کیا۔ پروگرام کے آخر میں معروف نوحہ خواں شاہد علی بلتستانی نے خاتونِ جنت بی بی سیدہ فاطمہ زہراء سلام ﷲ علیہا کو انکے مظلوم فرزند سید الشہداء امام حسینؑ کا پرسہ پیش کیا۔ یومِ علی اکبرؑ میں ایم ڈبلیو ایم و وحدت یوتھ کے رہنماؤں، کارکنان سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے قومی مرکز لاہور میں مجلس عزا بعنوان تجدیدِ پیمان و عہدِ وفا با نائب امام زمان عج کا انعقاد ہوا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے تمام یونٹس اور تحصیل عہدیداران و کارکنان نے بھرپور شرکت کے ساتھ ساتھ انتظامی امور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ مجلسِ عزا سے خصوصی خطاب وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم جناب مولانا احمد اقبال رضوی ، صدر صوبہ پنجاب ایم ڈبلیو ایم جناب مولانا علی اکبر کاظمی ، پرنسپل جامعہ بعثت جناب مولانا سید حسن مہدی کاظمی اور مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے کیا ۔

مقررین نے مقصد و پیام امام حسین علیہ السلام کی آفاقیت کے تناظر میں دور حاضر کی کربلا میں حسینی کردار کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی کہ آج جو کروڑوں انسان ’لبیک یا حسینؑ‘ کہتے ہیں اس کا مقصد بھی امام کے ساتھ وعدہ کرنا ہے کہ امام ہم اپنی جانیں آپ پر فداکریں ، ہم آپ کے ساتھی اور ناصر ہیں ، آپ کے مشن کو بڑھائیں گے اور غیبت امام مہدی علیہ السلام میں ان کے نائب آقا خامنہ ای ہمارے پیشوا و رہبر ہیں کہ جن کا حکم بجالانا ہم پر واجب ہے۔

مجلس کے  آخر میں مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے تمام حاضرینِ مجلس سے نائب امام زمان عج رہبر مسلمین جہاں آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حمایت میں تجدید عہد لیا اور کہا کہ سرزمینِ پاکستان کی مائیں ،بہنیں،  بیٹیاں ہر طرح سے لشکر امام زمان عج کی ہمراہی اور مقدماتِ ظہور کی فراہمی کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گی ۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم نشتر کالونی یونٹ لاہور کے قرآن سنٹر کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا ۔اس مرکزی مجلس عزا میں ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ چنیوٹ کی کابینہ اور مرکزی سیکرٹری روابط ایم ڈبلیو ایم سیدہ زینب بنت الہدی نے بھی شرکت کی۔ اختتامِ مجلس پر تمام حاضرین مجلس کو حرمِ امام حسین علیہ کے گنبد کے پرچم کی زیارت کروائ گئ اور نوحہ خوانی کی گئ۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ سید حسن ظفر نقوی نے ملتان میں وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے زیرانتظام ادارہ آر این آئی ٹی سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر مرکزی صدر ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، ڈویژنل صدر یوتھ ونگ رانا تیمور، حاذق منیر اور دیگر رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر رانا تیمور نے مرکزی جنرل سیکرٹری کو ادارے کی کارکردگی، فعالیت اور اس میں جاری کورسز کے حوالے سے بریفنگ دی، علامہ سید حسن ظفر نقوی نے نوجوانوں کی فلاح و ترقی کے لیے جاری کمپیوٹر کورسز کے اقدامات کو سراہا اور ادارے کی مزید بہتری و کامیابی کے لیے دعائے خیر کی۔

وحدت نیوز (ملتان) مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان سید یاور علی کاظمی اور نامزد مرکزی جنرل سیکریٹری حسن رضا نے ایک روزہ ملتان کا دورہ کیا۔ دورہ ملتان کے موقع پر وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے کابینہ کے ارکین سے ملاقات کی، مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان سید یاور علی کاظمی نے تنظیم کی اہمیت و افادیت اور تنظیم سازی کے موضوع پر جوانوں سے گفتگو کی۔

مرکزی قائدین نے وحدت یوتھ ملتان کے زیراہتمام چلنے والے آر این آئی ٹی سنٹر کا دورہ بھی کیا اور اسے نوجوانوں کے لیے مفید قرار دیا۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر وحدت یوتھ ملتان رانا تیمور حسن، ڈویژںل نائب صدر حسن رضا حیدری، ڈویژنل جنرل سیکرٹری سید ارتضی نقوی سمیت دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز( کندھ کوٹ) وحدت یوتھ پاکستان لاڑکانہ ڈویژن تحصیل کندھ کوٹ کی جانب سے مدرسہ ارشاد الثقلین کندھ کوٹ میں مجلس وحدت مسلمین ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ اور وحدت یوتھ تحصیل کندھ کوٹ کی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس کی صدارت وحدت یوتھ لاڑکانہ ڈویژن  کے ڈویژنل سیکرٹری تنظیم سازی برادر راجہ پرویز علی کربلائی نے کی۔

اجلاس میں وحدت یوتھ تحصیل کندھ کوٹ کے تحصیل صدر غلام مرتضیٰ جنرل سیکریٹری زوار زبیر احمد, سیکریٹری تنظیم سازی وحید حسین کربلائی ، سیکریٹری میڈیا سیل یوسف عباس، و دیگر اراکینِ کابینہ نے شرکت کی ، اجلاس میں وحدت یوتھ کی فعالیت اور ڈویژنل کنونشن اور تحصیل کنونشن و دیگر مختلف تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو کی - 

اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور کے ضلعی صدر میر فائق علی جکھرانی ضلعی جنرل سیکرٹری میر نجم دین جکھرانی ضلعی فلا و بہبود ڈاکٹر احسان علی شیخ ضلعی فنانس سیکرٹری عبداللہ چاچر کی خصوصی شرکت اور وحدت یوتھ تحصیل کندھ کوٹ کے کابینہ سے تفصیلی گفتگو کی۔

وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کا سالانہ ڈویژنل کنونشن بعنوان "میراثِ کربلا" بی بی پاکدامن لاہور میں شایانِ شان انداز میں منعقد ہوا۔اس موقع پر مرکزی نائب صدر وحدت یوتھ پاکستان مولانا راجہ مصطفیٰ حیدر، مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید اسد نقوی، اور صوبائی رہنما علامہ ظہیر کربلائی نے خصوصی شرکت کی اور فکر انگیز خطابات کیے۔

کنونشن میں لاہور ڈویژن کی کابینہ، مختلف ٹاؤنز کے نمائندگان اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء کی اکثریتی رائے سے برادر نقی حیدر کو ایک مرتبہ پھر ڈویژنل صدر وحدت یوتھ پاکستان لاہور ڈویژن منتخب کر لیا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی ادارے وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر جناب راجہ مصطفی حیدر نے لاہور کا اہم تنظیمی دورہ کیا۔

دورہ لاہور کے دوران انہوں نے وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے کنونشن میں مرکز کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی، جہاں لاہور ڈویژن کی تنظیمی کارکردگی، اہداف اور مستقبل کی حکمت عملی پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

کنونشن میں دوبارہ منتخب ہونے والے وحدت یوتھ لاہور ڈویژن کے صدر جناب نقی حیدر سے صوبائی سیکرٹریٹ میں خصوصی ملاقات بھی کی گئی۔ اس ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ لاہور ڈویژن کے دیگر یوتھ نمائندگان بھی شریک تھے۔

اس موقع پر وحدت یوتھ کی تنظیمی فعالیت، نوجوانوں کی فکری تربیت، اور قومی سطح پر یوتھ کردار کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راجہ مصطفی حیدر نے نوجوانوں کے جذبے اور وابستگی کو سراہا اور تنظیمی مقاصد کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے  ماہِ محرم الحرام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایام عزا کے آغاز پر امام زمان عج ، رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور تمام سوگواران اہلبیت علیھم السلام کی خدمت میں تسلیت عرض کرتی ہوں ، محرم الحرام امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب ِ با وفا سے تجدید عہد کا مہینہ ہے ۔ جس چیز پر دین کی بقا، طاقت، قدرت و عظمت کا دارومدار ہے  وہ جہاد اور شہادت کا جذبہ ہے۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے دنیا کو یہ بتانے کے لئے کہ دین فقط نماز روزے کا ہی نام نہیں ہے یہ خونی قیام کیا ،تاکہ عوام میں جذبہٴ شہادت زندہ ہو اور عیش و آرام کی زندگی کا خاتمہ ہو۔ امام حسین علیہ السلام نے اپنے ایک خطبہ میں ارشاد  فرمایاکہ :  میں موت کو سعادت سمجھتا ہوں۔ آپ کا یہ جملہ دین کی راہ میں شہادت کے لئے تاکید ہے۔

 انہوں نے کہا آج مسلم امہ کو واقعہ کربلا سے درسِ غیرت و شجاعت ، دینداری و وفاداری اور صبر و استقامت حاصل کرنے کی ضرورت ہے ، وقت کے یزیدوں اور فرعونوں کو للکارنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لئے کربلائ فکر اور جزبہ ہونا چاہئے ۔ امام حسین علیہ السلام کی اپنے اعوان و انصار کے ساتھ پیش کی گئیں قربانیاں رہتی دنیا تک ہر حسینی فکر رکھنے والے کے لیے مشعل راہ رہیں گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ماہ محرم اور ان ایام عزا کے تقدس کا خیال رکھیں ۔ خواتین با پردہ مجالس میں شرکت کریں ، لباس سادہ پہنیں اور تبرک میں بھی سادگی اپنائیں امام حسین علیہ السلام کا غم ہمارے چہروں پر عیاں ہو ،منبر پر مؤدب اور با شعور علماء و ذاکرین کو دعوت دیں ۔ موجودہ دور کے مصنوعی پن اور گلیمر سے عزاداریِ سید الشہدا علیہ السلام کو بچانا ہم سب عزادارن کی اولین ذمہ داری ہے ۔

وحدت نیوز(کراچی) وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی کابینہ کا پہلا اجلاس ڈویژنل صدر سید علی حیدر کاظمی کی زیرِ صدارت صوبائی سیکرٹریٹ، سولجر بازار میں منعقد کیا گیا، اجلاس میں نامزد ڈویژنل کابینہ اراکین نے شرکت کی، ڈویژنل علی حیدر کاظمی نے تمام نامزد ڈویژنل اراکین کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال جو خداوندِ متعال نے ہمیں توفیق بخشی اور ہمارے ناتواں کاندھوں پہ جو معاشرہ سازی کی بھاری ذمہ داری عائد فرمائی ہے ہمیں اس ذمہ داری سے احسن طریقے سے نبرد آزما ہونا ہے، اپنے اندر شرحِ صدر پیدا کرنا ہے، ایک دوسرا کا احترام کرنا ہے، ایک دوسرے کا ہمکار بننا ہے، ملتِ تشیع پاکستان میں موجود تمام طبقات تک وحدت یوتھ کا پیغام لے کہ جانا ہے چاہے ان کا تعلق کسی بھی طبقے سے ہی کیوں نہ ہو، ہمیں اپنے تنظیمی امور میں نظم و ضبط قائم کرنا ہے، ہمارا پیغام اتنا منظم اور مؤثر ہونا چاہیئے کہ ہم جہاں بھی یوتھ کا پیغام لے کر جائیں نوجوان ہمارے کاروان کا حصہ بنے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی علمی استعداد کو بڑھانا ہے، سب سے مہم ترین عمل جو ہمیں انجام دینا ہے وہ تربیت ہے، ہمیں اپنی تربیت کیساتھ ساتھ ممبران اور معاشرے میں موجود تمام جوانوں کی تربیت کرنی ہے، ہمیں سب سے اچھے اخلاق و کردار کیساتھ ملنا ہے چاہے اس کا تعلق کسی بھی گروہ، ہئیت، قبیلہ، قوم یا تنظیم سے ہی کیوں نہ ہو، امام زمانہ (عج) کے ظہور کی زمینہ سازی سے کبھی پیچھے نہیں ہٹنا کیوں کہ ہمارا سب سے اہم ترین ہدف مہدویت کے نظام کا قیام ہے، کابینہ اجلاس میں مردہ باد اسرائیل ریلی، موجودہ تنظیمی صورتحال، ماہِ محرم الحرام کی برنامہ ریزی، شعبۂ مالیات کی مضبوطی، ممبران و جوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے حکمتِ عملی اور تنظیم سازی کے موضوعات پہ تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور)ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے اپنے  بیان میں کہا کہ غاصب صیہونی رجیم کی جانب سے ایران پر حملہ کی شدید مذمت کرتی ہوں  یہ حملہ اسرائیل کے بزدلانہ اور وحشیانہ پن کی عکاسی کرتا ہے ، اسرائیل اور اسکے پشت پناہ امریکہ نے دنیا کا امن داؤ پر لگا رکھا ہے ایران پر حملہ کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر عالمی اداروں کو رد عمل دینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک ہوش کے ناخن لیں اور اس وقت ایران کے دفاع کے لیے متحد ہوجائیں کیونکہ تنہا ایران ہی وہ ملک ہے جو ان عالمی دہشتگردوں اور ظالموں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے اور  ایران کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ملک کی خود مختاری اور سالمیت پر کیے گئے حملے اور اسکے نتیجے میں ہونی والی قیمیتی شہادتوں کا بھرپور بدلہ لے۔ تمام مسلم امہ کو اپنے برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئیے

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی غیور اور بہادر ملت کو ان شہادتوں پر تسلیت عرض کرتے ہیں ۔ اسرائیل یہ جان لے کہ کہ اسکے ظلم و بربریت کے دن اب گنے جا چکے ہیں ان شاء اللہ بہت جلد یہ دنیا اسرائیل کے ناپاک وجود سے پاک ہو جائے گی کیونکہ یہ وعدہِ الہی ہے کہ حق آئے گا اور باطل مٹ کر رہے گا۔

Page 1 of 125

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree