وحدت نیوز(لاہور)ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ غاصب صیہونی رجیم کی جانب سے ایران پر حملہ کی شدید مذمت کرتی ہوں یہ حملہ اسرائیل کے بزدلانہ اور وحشیانہ پن کی عکاسی کرتا ہے ، اسرائیل اور اسکے پشت پناہ امریکہ نے دنیا کا امن داؤ پر لگا رکھا ہے ایران پر حملہ کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جس پر عالمی اداروں کو رد عمل دینا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک ہوش کے ناخن لیں اور اس وقت ایران کے دفاع کے لیے متحد ہوجائیں کیونکہ تنہا ایران ہی وہ ملک ہے جو ان عالمی دہشتگردوں اور ظالموں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے اور ایران کو پورا حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ملک کی خود مختاری اور سالمیت پر کیے گئے حملے اور اسکے نتیجے میں ہونی والی قیمیتی شہادتوں کا بھرپور بدلہ لے۔ تمام مسلم امہ کو اپنے برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئیے
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی غیور اور بہادر ملت کو ان شہادتوں پر تسلیت عرض کرتے ہیں ۔ اسرائیل یہ جان لے کہ کہ اسکے ظلم و بربریت کے دن اب گنے جا چکے ہیں ان شاء اللہ بہت جلد یہ دنیا اسرائیل کے ناپاک وجود سے پاک ہو جائے گی کیونکہ یہ وعدہِ الہی ہے کہ حق آئے گا اور باطل مٹ کر رہے گا۔