The Latest
وحدت نیوز(حب) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی علامہ سید ظفر عباس شمسی اور علامہ برکت علی مطہری کا ضلع حب کا ایک روزہ تنظیمی دورہ، زائرین مارچ میں تعاون پر اہلِ حب کو خراجِ تحسین
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے صوبائی رہنماؤں علامہ سید ظفر عباس شمسی اور علامہ برکت علی مطہری کے ہمراہ ضلع حب کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا۔
اس موقع پر وفد نے مرکزی امام بارگاہ حب میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی صدر سید قربان علی شاہ رضوی، ضلعی کابینہ کے اراکین اور مومنین کرام سے ملاقات کی۔ رہنماؤں نے زائرین مارچ کی حمایت اور استقبال کی تیاریوں پر اہلِ حب کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: مومنین نے زائرین مارچ کی حمایت کی، میڈیا مہم چلائی اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ساتھ دیا۔ اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر ملت کو سرخرو کیا قائد وحدت اور زائرین مارچ کے شرکاء کے خلوص کے سبب جدوجہد کو عزت و وقار کی کامیابی نصیب فرمائی۔"
انہوں نے کہا کہ: "ملت جعفریہ کی دو ملک گیر نمائندہ جماعتوں کا اہم قومی امور پر مل بیٹھنا ایک دوسرے کا احترام اور باہمی مشاورت اور اشتراک عمل ملت کے لیے خوشی و امید کا پیغام ہے۔ حکومت نے زائرین سے متعلق ایک معاہدہ کیا ہے۔ اب حکومت پر لازم ہے کہ وہ زائرین سے کیے گئے وعدوں پر فوری عملدرآمد کرے تاکہ زائرین امام حسینؑ بروقت کربلا روانہ ہو سکیں۔"
علامہ ڈومکی نے بطور رکن زائرین کمیٹی یقین دلایا کہ: "زائرین کمیٹی کی جانب سے زائرین کرام کی مشکلات کے حل اور حکومتی معاہدات پر عملدرآمد کے لیے بھرپور کوششیں جاری رہیں گی۔"
صوبائی رہنما علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اپنے خطاب میں بلوچستان کے غیرت مند عوام، سیاسی جماعتوں اور خصوصاً بلوچستان نیشنل پارٹی، مولانا ہدایت الرحمن (ایم پی اے گوادر) اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے زائرین مارچ اور مجلس وحدت مسلمین سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
ضلعی صدر سید قربان علی شاہ رضوی نے کہا کہ: "حب کے مومنین کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی و قوم پرست تنظیموں کے رہنما بھی حب بلوچستان پہنچنے پر زائرین مارچ اور قائد وحدت کے استقبال کے لیے مکمل طور پر آمادہ تھے۔ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس حساس مرحلے پر ملت اور قائد وحدت کو سرخروئی نصیب ہوئی۔"
وحدت نیوز(بھلوال)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شمالی پنجاب کے ضلعی صدر اور آرگنائزنگ ورکنگ کمیٹی کے رکن جناب استاد ذوالفقار اسدی نے تحصیل صدر بھلوال جناب شعیب الحسن بھٹی کے ہمراہ جیولرز ایسوسی ایشن بھلوال کے صدر جناب ملک اسد عباس سے ملاقات کی۔اس موقع پر جناب ملک اسد عباس کو تحصیل کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی، جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا:مجھے خوشی ہے کہ میں بھی قومی دھارے میں شامل ہو کر اپنی خدمات قوم و ملت کے لیے پیش کر سکوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح قبلہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ان کی مخلص ٹیم نے زائرین کے مسائل کے حل میں بہترین کردار ادا کیا ہے، ہمیں اپنے ایسے علمائے کرام پر فخر ہے۔
وحدت نیوز(سرگودھا)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سرگودھا کے ضلعی صدر اور آرگنائزنگ ورکنگ کمیٹی شمالی پنجاب کے رکن، استاد ذوالفقار اسدی نے تحصیل کوٹ مومن کا دورہ کیا۔چک نمبر 11، کوٹ مومن:سماجی رہنما سید شمس الحسن شیرازی سے ملاقات میں انہیں ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔
انہوں نے چک 11 میں ایم ڈبلیو ایم کا یونٹ قائم کرنے کا اعلان کیا۔معروف مذہبی رہنما پیر سید طاہر عباس سے ملاقات:پیر سید طاہر عباس، جو ضلعی امن کمیٹی کے ممبر بھی ہیں، نے ایم ڈبلیو ایم کے یونٹس کے قیام میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ضلعی صدر نے ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(بھلوال) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سرگودھا کی تحصیل بھلوال کا ماہانہ کابینہ اجلاس تحصیل صدر جناب شعیب رضا کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلعی صدر و رکن آرگنائزنگ ورکنگ کمیٹی شمالی پنجاب جناب استاد ذوالفقار اسدی نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لیے تحصیل بھلوال کی فعالیت کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
صوبائی رکن ورکنگ کمیٹی شمالی پنجاب نے تحصیل بھلوال کی کارکردگی کو سراہا اور مزید بہتری و پیش رفت کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔تحصیل بھلوال کی کابینہ کے تمام اراکین اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے اور اختتام دعائے امامِ زمانہ (عج) سے ہوا۔
وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی پاکستان صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل، کلام پاک، حدیث کساء و مجلس عزا بسلسلہ 37 ویں برسی قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ سولجر بازار پر کیا گیا۔ قرآن مجید و حدیث کساء کی تلاوت حیدر رضا زیدی نے جبکہ دعائے توسل کی تلاوت کی سعادت مولانا مہدی رضا منتظری نے نوحہ خوانی محمد منور حسین نے کی۔ سلام سید ناصر آغا نے پیش کیا۔ ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعا میں مومنین و مومنات نے شرکت کی۔
مجلس عزا سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے خطاب کرتے ہوئے شہید علامہ عارف الحسینی کی زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ امام زمانہؑ کی راہ قیام کرنے کا آغاز عملی طور پر امام خمینی نے کیا، امام خمینی نے عالم کفر سے جنگ کی، دنیا میں مکتب تشیع میں فکر مہدویت انقلاب اسلامی کے بعد اجاگر ہوئی، ایک جانب یہ فکر ہے کہ ہم نے کچھ نہیں کرنا، دین کے لئے خون دینے کی باری آئے گی تو وہ امامؑ آکر کریں گے، یہ سب وہی لوگ ہیں جو عافیت طلب ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ ایسا دین ہو جو امریکہ و اسرائیل کے ساتھ چل سکے جبکہ دوسری فکر یہ ہے کہ ہمیں امام زمانہؑ کے راستے کے لئے زمین ہموار کرنی ہے۔
علامہ باقر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ دین وہ ہے جو باطل سے مقابلہ کی بات کرتا ہے، جو حق کو غلبہ فراہم کرنے کی بات کرتا ہے، شہید عارف حسین الحسینی دوسری فکر کے حامل تھے، شہید عارف الحسینی کا انقلاب اسلامی سے پہلے اور بعد میں امام خمینی سے گہرا رشتہ رہا، آپ پاکستان میں امام خمینی کے نمائندے تھے، پاکستان میں مکتب تشیع کا سیاسی موقف شہید عارف نے پیش کیا، ہر مسئلہ میں ان کے پاس نظریہ موجود تھا، ضیاء الحق کے جابرانہ دور کے ماحول میں شہید قائد آواز بلند کرتے تھے، دشمن ان کی فکر کا مقابلہ نہیں کرسکا، اس لئے جسمانی طور پر انھیں معاشرے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا لیکن شہادت سے نظریہ پروان چڑھتا ہے۔ اس موقع پر تبرک بھی تقسیم کیا گیا۔ دعا کے اختتام پر قائد شہید علامہ عارف الحسینی، شہدائے اسلام و تمام مرحومین و مومنات کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس موقع پر شہید فاونڈیشن کی جانب سے شہدائے ملت جعفریہ کی تصویری نمائش پیش کی گئی۔
وحدت نیوز(کراچی) زائرین اربعین کے مسائل کے حل کیلئے فالواپ میٹنگ اور پریس کانفرنس کیلئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری گذشتہ شب ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس سولجربازار پہنچ گئے، اب تک کی پیش رفت کا جائزہ، آئندہ 48 گھنٹوں میں نتائج سامنے لانے کا وعدہ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سیّد احمد اقبال رضوی و دیگر رہنماؤں سے ملاقات، گورنر سندھ کا مسائل کے مکمل حل ہونے تک بذات خود نگرانی کرنے کا اعلان۔ایک بار پھر قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللّٰہ کی شفقتوں پر اظہار تشکُّر۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں زائرین کے مسائل جلد از جلد حل ہوجائیں، زائرین کیلئے راستہ سیکیورٹی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کیا ہے، زائرین کو محفوظ طریقے سے ایران بھجوایا جائے، ہوائی سفر کے حوالے سے کمیٹی بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی مسائل حل ہوتے ہی زمینی راستے بحال ہو جائیں گے، زائرین کے ویزا مسائل اور دیگر مطالبات پر بھی کام کریں گے۔آج بھی اس مسئلے پر سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری صاحب سے اسلام آبا د فون کرکے رابطہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ زائرین کیلئے مستقل بنیادوں پر راستہ بند کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی، میری درخواست پر مارچ کو موخر کیا جس پر ایم ڈبلیوایم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ کمیٹی بنائی گئی ہے جو ایئر ٹکٹس اور دیگر معاملات پر کام کر رہی ہے، آئندہ اڑتالیس گھنٹے میں کمیٹی کے نتائج آنا شروع ہوجائیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ زائرین کے مسائل کے مکمل حل ہونے تک بذات خود تمام امور کی نگرانی کروں گا ایک پل کیلئے بھی اس مسئلے سے پیچھے نہیں ہٹوں گااور مسلسل ایم ڈبلیوایم کے ساتھ رابطے میں رہوں گا۔
علامہ احمد اقبال رضوی نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہمارے مارچ کا کوئی سیاسی مقصد نہیں تھا ہم کسی کو تکلیف نہیں دینا چاہتےنہ ہی حکومت سے ٹکراؤ چاہتے ہیں، ہما را فقط ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے زائرین کی اربعین سے پہلے روضہ امام حسینؑ پر حاضری۔
انہوںنے ایک بار پھر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور ایم کیوایم رہنما انیس قائم خانی کا شکریہ ادا کیا جو مسلسل اس مسئلے کے حل کیلئے فعال کردار ادا کررہے ہیں۔
اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما انیس قائم خانی، زوہیر عابدی، ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ صادق جعفری، علامہ تصور علی مہدی، یاور علی کاظمی، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، رضی حیدر رضوی ، زین رضا و دیگر بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(سکردو)نامور بیوروکریٹ،سماجی شخصیت جی ایم سکندر کے انتقال پر صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی،ممبر جی بی کونسل و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم شیخ احمد علی نوری اور اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ جذبہ خدمت سے سرشار گلگت بلتستان کے سپوت,نامور بیوروکریٹ جی ایم سکندر کی رحلت پر انتہائی افسوس ہوا،مرحوم گلگت بلتستان کا روشن چہرہ تھا اور ملکی سطح کے لائق ترین آفیسران میں شمار ہوتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ فیڈرل سیکرٹریز میں جی ایم سکندر کا نام اور ان کا قد بہت بلند تھا۔ دیانت، خلوص اور تشویق کے ساتھ جس پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو سرانجام دیتے رہے وہ قابل تعریف اور انکی زندگی کا روش باب ہے اور اسی فعالیت نے ملکی سطح اپنی جگہ بنالی تھی۔ دورفتادہ علاقے سے جہاں معیاری تعلیم کا فقدان ہو اور بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہو وہاں سے آگے بڑھ کر پاکستان کے لائق ترین آفیسران میں شمار ہونا پورے گلگت بلتستان کے لیے اعزاز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی رحلت نے پورے گلگت بلتستان کو سوگوار کیا ہے۔ انکی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کو تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور صبر کی تلقین کرتے ہیں۔ مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے پوری قوم دعا گو ہیں۔
وحدت نیوز(خوشاب) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوریٰ عالی و ممبر ورکنگ کمیٹی وسطی پنجاب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید غلام شبیر بخاری صاحب نے اپنے وفد کے ہمراہ ضلع خوشاب کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے مولانا ظہیر الحسن کربلائی (صوبائی آفس سیکرٹری، مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب) کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت و بلندیٔ درجات کے لیے دعا کرائی۔
علامہ شبیر بخاری نے مولانا ظہیر کربلائی سے ملاقات کے دوران زائرین کے راستے کی بندش اور ضلع خوشاب کی تنظیمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔اس موقع پر مولانا ظہیر کربلائی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ: ہم، قبلہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے زائرینِ مقاماتِ مقدسہ کے لیے کیے گئے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور تمام زائرین کی سلامتی کے لیے دعا گو ہیں۔
وحدت نیوز(سرگودھا)مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب کے صوبائی رکن ورکنگ کمیٹی، جناب مولانا استاد ذوالفقار اسدی صاحب نے یونین کونسل جھاوریاں، ضلع سرگودھا کے تنظیمی یونٹ کا اہم دورہ کیا۔اس دورے کا مقصد جھاوریاں یونٹ کی تنظیمی فعالیت، کارکردگی، اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے زائرین کے لیے کیے گئے اقدامات پر ضلعی سطح پر عوامی آگاہی کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔دورہ کے دوران تنظیمی، تربیتی اُمور اور زائرین کے راستوں کی بندش جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یونٹ صدر اور کابینہ کے معزز اراکین سے ایک صمیمی اور مفصل نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں مولانا ذوالفقار اسدی صاحب کو یونٹ کی اب تک کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مولانا صاحب نے یونٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے آئندہ کے لیے مزید فعالیت اور تنظیمی بہتری کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر جھاوریاں یونٹ کی مکمل کابینہ نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب اور دیگر مسئولین کی جانب سے زائرین کے لیے کیے گئے اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا:ہم ہر لمحہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان شاء اللہ آخر تک عہدِ وفا نبھائیں گے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے کوئٹہ کا تین روزہ تنظیمی دورہ کیا۔ صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے کوئٹہ کے اپنے تین روزہ دورے میں ہزارہ ٹاؤن اور علمدار روڈ کوئٹہ میں منعقدہ مجلس عزا عہد و پیمان با نائب امام زمان عج اور تنظیمی اجلاس میں شرکت کی۔نشست میں محترمہ معصومہ نقوی نے خواہران کی فعالیت اور انکی کارکردگی ، نیز آئندہ کے منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ اور انکے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ علاوہ ازیں ، ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ کوئٹہ کی صدر محترمہ مرضیہ نے محترمہ سیدہ معصومہ نقوی صاحبہ کو دھاگے سے بنی ایم ڈبلیو ایم کا لوگو (logo) تحفے میں دیا ۔