The Latest

وحدت نیوز(کراچی)وفاقی حکومت زائرین سے پابندی ہٹانے کے موقف کا کوئی مثبت جواب نہیں دے رہی پابندی لگانے سے پہلے اور بعد میں اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔زمینی راستے سے زیارت پر جانے کیلئے کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔جن زائرین کے ایرانی ویزے لگ چکے ہیں اپنے سفری سامان سمیت تیار رکھیں،6 اگست کو زائرین کے ہمراہ کراچی سے ریمدان بارڈر مارچ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کراچی میں مسجد امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں منعقدہ زائرین امام حسینؑ کانفرنس کے صدارتی خطاب میں کیا کانفرنس چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے کراچی سے ریمدان بارڈر مارچ کے اعلان کے حوالے سے منعقد کی گئی۔

 انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں عالمی اربعین چہلم امام حسینؑ 20 صفر، 15 اگست کے دن ہوگا،عالمی اربعین پر پاکستان سے بھی لاکھوں عزاداران زمینی و ہوائی رستوں سے شرکت کریں گے۔وفاقی حکومت کی جانب سے اربعین پر جانے والے زائرین کے زمینی رستوں پر پابندی مذہبی و انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،بلوچستان اربعین حسینؑ کے لئے عراق روانگی سے قبل دفعہ 144 کا نفاز سازش ہے،۔زیارات پر جانا ہمارا آئینی و قانونی حق ہے عوام کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ۔

کانفرنس کے آخر میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں علامہ احمد اقبال رضوی سمیت دیگر رہنماوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے اعلان کے مطابق تمام زائرین قافلے زیارت اربعین کے لیے 06 اگست کو دوپہر 3 بجے کراچی شاہراہ پاکستان سے ریمدان بارڈر کے لیے نکلیں گے جس کی قیادت سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے کاروان میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداران زائرین کو الوداع کے لیے قافلوں کی صورت ساتھ چلیں گے ۔

کانفرنس میں زیارات ٹریول و ٹور آپریٹرز، قافلہ سالار ،پلگرم ایسوسی ایشن کے رہنما،ہیت آئمہ مساجد کے رہنما مولانا صادق تقوی. مولانا حیدر عباس، نعیم الحسن، زاکرین امامیہ کے علامہ سبط حیدر، آئی او کے مرکزی رہنما برادرشمس، آئی ایس او کے رہنما غیور عباس،مرکزی تنظیم عزاداری کے سربراہ ایس ایم نقی، مرکزی تنطٰم عزاء کے صدر غفران مجتبیٰ، اسکاؤٹس رابطہ کونسل کے محمد رضا ،بوتراب اسکاؤٹس کے محمد مہدی،صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی.علامہ مختار امامی،علامہ صادق جعفری،مولانا حیات عباس،مولانا نشان حیدر، علامہ مبشر حسن،رضی حیدر،زین رضوی سمیت مختلف شیعہ تنظیموں کے رہنماوں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)تحریک تحفظِ آئین کا شوگر سکینڈل پر چیف جسٹس کو خط

 خط میں چیف جسٹس کو شوگر سکینڈل پر معاملہ تین رکنی ججز کمیٹی کو ریفر اور اَز خود نوٹس لینے کا مطالبہ۔

خط میں تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے اور شوگر سکینڈل پر ذمہ داری متعین کرنے کا مطالبہ ۔

دِن دیہاڑے عوام سے اربوں لوٹ لئیے گئے اور تمام احتسابی ادارے خاموش ہیں۔

حکومت میں موجود چند خاندانوں کا بالواسطہ شوگر انڈسٹری سے تعلق ہے۔ 

یہ مفادات کے ٹکراؤں اور حکومت میں ہو کر اپنے ذاتی کاروباروں کو فائدہ دینے کی بدترین مثال ہے۔

خط محمود خان اچکزئی، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری،  اسد قیصر اورمصطفی نواز کھوکھر کی جانب سے بھیجا گیا۔

وحدت نیوز(اٹک) علامہ سید نیازحسین بخاری صوبائی صدر عزادری ونگ شمالی پنجاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے ایامِ چہلم امام حسین علیہ السلام کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ نہ صرف آئینی و جمہوری حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ اہل بیت علیہم السلام سے عقیدت رکھنے والے کروڑوں عاشقانِ حسینی کے مذہبی جذبات پر بھی گہرا وار ہے۔ایامِ اربعین، امتِ مسلمہ کے لیے بالعموم اور مکتبِ تشیع کے پیروکاروں کے لیے بالخصوص انتہائی مقدس اور روحانی ایام ہیں۔ ان دنوں میں ماتمی اجتماعات، مجالسِ عزا، جلوسِ اربعین اور زیارات کا انعقاد صدیوں سے ہوتا چلا آ رہا ہے، جسے کسی بھی صورت میں روکا نہیں جا سکتا۔

بلوچستان جیسے حساس خطے میں جہاں پہلے ہی عوام کو بنیادی سہولیات اور مذہبی آزادیوں سے محروم رکھا جا رہا ہے، وہاں اربعین کے ایام میں دفعہ 144 نافذ کرنا دراصل ظلم، زیادتی اور آئینِ پاکستان کی شق 20 کی خلاف ورزی ہے جو ہر شہری کو مذہبی آزادی کی کو صلب کرنا ہےہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ حسینی قافلے ظلم و جبر سے نہ کبھی رکے ہیں نہ رکیں گے۔ اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر  کی اواز پہ لبیک کہتے حکومت خلاف احتجاج  جاری رہے گا ۔

وحدت نیوز(بھلوال )مجلس وحدت مسلمین پاکستان، صوبہ شمالی پنجاب کی صوبائی آرگنائزر کمیٹی کے رکن، جناب حجت الاسلام والمسلمین مولانا استاد ذوالفقار اسدی نے ضلع سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے فعال یونٹ 17 چک کا تنظیمی دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران یونٹ صدر اور کابینہ کے اراکین سے تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں یونٹ کی تنظیمی فعالیت اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ یونٹ 17 چک، بھلوال کی سطح پر ایک متحرک اور فعال یونٹ شمار ہوتا ہے، جو ایام عزاء اور اربعین حسینی کے موقع پر پیدل چلنے والے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔

دورہ کے دوران جناب مولانا استاد ذوالفقار اسدی نے مجالس عزاء اور اربعین حسینی کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے یونٹ کی کارکردگی کو سراہا اور مزید بہتری کے لیے رہنمائی فراہم کی ۔

 جناب مولانا میثم رضا شاہ پور والے بھی صوبائی رکن کے  ہمراہ موجود تھے۔

وحدت نیوز(پاراچنار)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل پارہ چنار سے تعلق رکھنے والے متعدد عہدیداران نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں طاہر حسین، یوسف حسین، ممتاز علی، حاجی زمان بنگش اور ذوالفقار علی بھٹو اپنے رفقاء سمیت شامل ہیں۔

یہ شمولیتی تقریب مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی دفتر پارہ چنار میں منعقد ہوئی، جس میں تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین فصیح، ضلعی صدر آغا سید معین الحسینی، اور نائب صدر سید سرفراز علی شاہ نے نئے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی کا روایتی گلوبند پہنایا۔

اس موقع پر آغا مزمل حسین فصیح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی آواز اور محروم طبقے کی امید ہے، جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظالموں کی مخالفت اور مظلوموں کی حمایت پارٹی کے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔

نئے شامل ہونے والے افراد نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ان کی فکر و جدوجہد سے متاثر ہو کر شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

وحدت نیوز(سرگودھا )مجلس وحدت مسلمین پاکستان، صوبہ شمالی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر اور ضلعی صدر سرگودھا، مولانا استاد ذوالفقار اسدی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا کی ضلعی کابینہ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی خاص بات حجت الاسلام والمسلمین علامہ ملک نصیر حسین (پرنسپل دارالعلوم محمدیہ و مرکزی رہنما مجلس علمائے امامیہ پاکستان) کی خصوصی شرکت اور بصیرت افروز خطاب تھا۔ اجلاس میں متعدد تنظیمی، سماجی اور قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خصوصی طور پر زائرین حضرت امام حسین علیہ السلام کے لیے حکومت کی جانب سے روٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس معاملے پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو ہوئی۔

اجلاس کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین سرگودھا کے وفد نے سرگودھا پریس کلب کا رخ کیا جہاں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پریس کانفرنس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے زائرین کے حوالے سے فیصلوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا، اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ زائرین کے روٹ کو فی الفور کھولا جائے تاکہ عزاداران بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے مقدس سفر کو مکمل کر سکیں۔

وحدت نیوز(گلگت)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک بظاہر سیاسی رہنماء نے سستی شہرت کے لیے بیک وقت ایک مذہبی جماعت اور منرلز سے وابستہ افراد پر بڑا الزام عائد کیا ہے۔ انہیں تھوڑی سی ہمت کرکے ثبوت کے ساتھ اسمبلی میں بات کرنی چاہیے تھی-

 انہوں نے معدنیات سے وابستہ گلگت بلتستان کے ہزاروں تاجروں پر رشوت کا الزام عائد کرکے ان کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ کسی بھی مخالف جماعت پہ جھوٹے الزامات عائد کرکے خوش ہوجائیں اور یہ کہتے پھریں کہ جھوٹا الزام لگانا ہمارا فن ہے مخالف نے کہاں کہاں دفاع کرنا ہے؟ لیکن وہ طبقہ جو محنت کرکے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر حلال رزق روزی کمانے والے ہیں ان لوگوں پر رشوت کا الزام قابل مذمت ہے۔ منرلز ایسوسی ایشن اور اس سے وابستہ افراد کو داغدار کرکے نہیں معلوم کس کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ 

مذہبی جماعت کی طرف اشارہ کرکے موصوف نے تمام مذہبی جماعتوں پر سوال اٹھایا ہے۔ اگر موصوف سچا ہے تو ثبوت کے ساتھ اس مذہبی جماعت کا نام لینا چاہیے۔ لگتا ہے اس خبر کا سورس بھی وہی ہے جس خبر میں خالد خورشید کی حکومت گرانے کے بعد انہوں نے وزیراعلٰی بننا تھا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور پاکستان تحریکِ انصاف سے وابستہ دیگر پارلیمانی نمائندوں اور ورکرز کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ، درحقیقت عدل و انصاف کے بنیادی اصولوں کی کھلی پامالی اور آئینی روایات کی صریح خلاف ورزی ہے۔‏

جب ریاستی ادارے سیاسی انتقام کی بنیاد پر فیصلے صادر کرنے لگیں، اور عدالتیں سرکاری اہلکاروں کی غیر مصدقہ، متنازع اور جھوٹی گواہیوں پر انحصار کرتے ہوئے لاکھوں ووٹرز کی نمائندگی کرنے والے منتخب نمائندوں کو سزائیں سنانے لگیں، تو یہ صرف ایک عدالتی فیصلہ نہیں رہتا بلکہ یہ عدلیہ کی غیرجانبداری پر سوالیہ نشان بن جاتا ہے۔‏

یہ فیصلہ نہ صرف عوامی اعتماد کو متزلزل کرتا ہے، بلکہ پاکستان کے آئینی و جمہوری مستقبل کو بھی خطرے میں ڈالتا ہے۔ ایسے فیصلے عدالتوں کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہوتے ہیں، اور تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرتی۔ آنے والے مورخین اسے انصاف کے نظام میں سیاہ باب کے طور پر قلمبند کریں گے، جس میں طاقتوروں کی خوشنودی کی خاطر قانون کو پامال کیا گیا۔‏

پاکستان کے آئین میں ہر شہری کو منصفانہ سماعت، غیرجانبدار ٹرائل اور شفاف عدالتی کارروائی کا حق حاصل ہے۔ منتخب نمائندوں کے ساتھ انتقامی رویہ نہ صرف جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے بلکہ ریاست کی اخلاقی بنیادوں کو بھی ہلا دینے کے مترادف ہے۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع غربی کی جانب سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ریمدان بارڈر کی طرف لانگ مارچ کے اعلان کی  حمایت میں اور چہلم امام کے موقعے پر زمینی راستوں پر پابندی خلاف  نماز  جمعہ کے جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاون نمبر 10 کراچی  سے احتجاجی ماتمی ریلی نکالی گی جس سے علامہ حیات عباس نجفی علامہ محمد صادق جعفری نےخطاب کیا اور  بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت اور لبیک یاحسین کی صداوں میں لانگ میں شرکت کا اعلان کیا۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ کے زیر اہتمام برسی قائد شہید عارف حُسین الحُسینی کی مناسب سے مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان جحت الاسلام سید حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا اور فلسفہ شہادت قائد شہید کی مجاہدانہ زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہید کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ کم ترین وسائل اور تاریخ کے ظالم ترین ڈیکٹیٹر کے سامنے جس انداز میں شہید قائد نے اپنی قوم کی قیادت کرتے ہوئے انکے حقوق کے تحفظ کے لئے جد وجہد کی وہ شہید قائد کی کرشماتی شخصیت بصیرت اور شجاعت کا معجزہ ہے۔۔ جس کی بدولت وطن عزیزکے ہر باوفا بیٹے کے دل میں شہید قائد آج بھی زندہ اور انکا راستہ ہر ایک شیعہ سُنی مسلم کے لئے مشعل راہ ہے۔

Page 2 of 1577

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree