ہرصورت کراچی سے ریمدان بارڈر جائیںگے، ایم ڈبلیو ایم کےزیراہتمام پریس کانفرنس سےسالاران ، علماءو اکابرین کا خطاب

06 August 2025

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے زیارتی قافلہ سالاروں و شیعہ علماء وعمائدین کے ہمراہ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر صورت تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بدھ 6 اگست کو ہمارا پُرامن مارچ کراچی سے ریمدان بارڈر کی طرف روانہ ہوگا، کاروان کی قیادت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے، کاروان میں تمام ملی تنظیمیں شامل ہونگی۔ 

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ہر سال لاکھوں زائرین زمینی راستے سے کم خرچے میں عراق زیارت کیلئے جاتے ہیں، اس سال وفاقی حکومت کی اچانک بیجا پابندی سے زائرین شدید پریشان ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے زائرین سے متعلق مسئلے پر ملاقات ہوئی، طلال چوہدری نے شیعہ قائدین کو مثبت جواب دینے کا عندیہ دیا تھا، تاہم وفاقی حکومت زائرین پر پابندی لگا کر اپنی ناکامی کا اعلان کر رہی ہے، بلوچستان کے خرابی حالات کی ذمہ دار وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری زیارات ٹور آپریٹرز کے مسئلے کو آج حل کرنے کی بات کر رہے ہیں، گورنر سندھ پہلے کہاں تھے، زائرین کا مسئلہ کئی دنوں سے چل رہا ہے، گورنر سندھ اب جاگے ہیں، گورنر سندھ ذمہ داری لیں کہ مسائل کو آپ حل کریں گے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اگر زائرین کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 20 کے تحت ہمیں مذہبی آزادی حاصل ہے، کراچی سے ریمدان بارڈر جانے کیلئے سندھ بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ہمارے کاروان کیلئے بلوچ رہنماؤں نے بلوچستان میں سے ویلکم کیا ہے۔ 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہا کہ گورنر سندھ زائرین کے مسئلے پر کھلواڑ کر رہے ہیں، گورنر زائرین کے مسئلے پر سیاست نہ کریں، ملت جعفریہ اپنے فیصلے میں خودمختار ہے، کراچی سے ریمدان بارڈر مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار قلندری نے کہا کہ زائرین پورے سال زیارات پر جانے کیلئے اپنا پیٹ کاٹ کر انتظامات کرتے ہیں، لہٰذا وفاقی حکومت زمینی سفر زیارت اربعین کیلئے راستوں کو کھولے اور زائرین کو سہولیات فراہم کرے، امید کرتے ہیں کہ آج حکومت زائرین پر سے پابندی ہٹا دے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے کہا کہ نواسہ رسولؐ کے حرم مقدس کی زیارات کیلئے جانے پر پابندی کا مسئلہ ہے، گورنر سندھ اگر سچے ہیں تو زائرین کو سہولیات فراہم کریں، کراچی سے ریمدان بارڈر جانے کیلئے پُرامن قافلوں کے راستوں میں مشکلات نہ کھڑی کی جائے۔ پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی، صوبائی و ڈویژنل رہنماؤں سمیت دیگر ملی تنظیموں، اداروں سمیت قافلہ سالار حضرات بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree