ضلع کرم کے عوام کا اعتماد،پی پی پی کے متعدد عہدیداران ایم ڈبلیو ایم پاکستان میں شامل

04 August 2025

وحدت نیوز(پاراچنار)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل پارہ چنار سے تعلق رکھنے والے متعدد عہدیداران نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں طاہر حسین، یوسف حسین، ممتاز علی، حاجی زمان بنگش اور ذوالفقار علی بھٹو اپنے رفقاء سمیت شامل ہیں۔

یہ شمولیتی تقریب مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی دفتر پارہ چنار میں منعقد ہوئی، جس میں تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین فصیح، ضلعی صدر آغا سید معین الحسینی، اور نائب صدر سید سرفراز علی شاہ نے نئے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی کا روایتی گلوبند پہنایا۔

اس موقع پر آغا مزمل حسین فصیح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی آواز اور محروم طبقے کی امید ہے، جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظالموں کی مخالفت اور مظلوموں کی حمایت پارٹی کے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔

نئے شامل ہونے والے افراد نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور ان کی فکر و جدوجہد سے متاثر ہو کر شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree