وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ
مسؤل صوبائی آفس صوبہ پنجاب علامہ ظہیرالحسن کربلائی کی والدہ محترمہ اور سابق سٹاف ممبرمرکزی سیکرٹریٹ کاشف رضا کی دادی جان کے انتقال پُر ملال پر تمام سوگوار خانوادہ گرامی کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں، غم کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، خدا وند متعال صدقہ جناب سیدہ زہرا سلام اللہ علیہا مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا مسئول دفتر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ ظہیرالحسن کربلائی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت