زائرین اربعین حسینی مارچ کے مطالبات منظور، حکومت نے بارڈر بندش پر معافی مانگ لی،مسائل کے حل کیلئےدوطرفہ کمیٹی تشکیل

08 August 2025

وحدت نیوز(کراچی) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر قیادت کراچی سے ریمدان بارڈر تک نکالے جانے والے زائرین اربعین حسینی مارچ کے شرکاء کے مطالبات منظور کرلئے گئے،وفاقی حکومت کا ایم ڈبلیوایم اور شیعہ علماءکونسل سے 7 نکاتی معاہدہ، حکومت نے زمینی بارڈرز کی بندش پر زائرین امام حسینؑ سے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور شیعہ علماءکونسل کے مرکزی قائدین کے درمیان گورنر ہاؤس میں 5 گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد تمام شخصیات کی وحدت ہاؤس سولجر بازار آمد ، زائرین امام حسین ؑ کے سامنے مطالبات کی منظوری کا اعلان۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، شیعہ علماءکونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ شبیر میثمی،ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر وممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین، متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی، امین الحق، ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقرعباس زیدی، ایس یو سی کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری علامہ ناظرعباس تقوی، ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ مقصود ڈومکی، علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مبشرحسن، رضی حیدر رضوی، زین رضا رضوی ودیگر بھی موجود تھے۔ 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ میں مجلس وحدت مسلمین اور سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا بےحد ممنون ومشکورہوں جنہوں نے میری درخواست پر اپنا مارچ موخر کیااور میری بات کو وزن دیا۔ الحمد اللہ ایم ڈبلیوایم اور شیعہ علماءکونسل کے وفود کے ساتھ حکومت کے مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوگئے ہیں،سکیورٹی خدشات کے سبب یہ عارضی مشکلات تھیں جس کی وجہ سے زائرین کو مشکلات کا اس سال سامنا کرنا پڑا، ایک بات واضح ہے کہ مولا علیؑ اور امام حسینؑ کی جانب جانے والا راستہ کبھی بند نہیں ہوسکتا۔ 

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ زائرین کی پریشانی پر معزرت خواہ ہیں،زمینی راستے کی بندش صرف اس سال کیلئے ہے، اگلے سال سے بہترین انتظامات کریں گے۔عراقی ویزہ کی میعاد 60 دن تک بڑھا دی جائے گی،بارڈرپر موجود طالب علموں کو ایران بھیجا جائے گا۔زائرین کو ایئر لائنز سے انتہائی رعایتی ٹکٹس دلوائیں گے،عراقی ویزہ کے حامل زمینی سفر والے زائرین کیلئے اسپیشل فلائٹ آپریشن کا آغاز کریں گے،اربعین سے قبل آپریشن کا آغاز کردیا جائے گا اور صفر کے مہینے میں تمام زائرین کو عراق پہنچا دیا جائے گا،زائرین کے مسائل کے حل کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہےجس میںمجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کے نمائندے بھی شامل ہونگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ گورنر سندھ اور ایم کیو ایم کی قیادت نے زائرین کے مسئلے کو اپنا سمجھا ۔گورنر سندھ کے شکر گزار ہیں ۔آج ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماءکونسل کے وفد نے حکومتی وفد سے ملاقات کی۔ہمارے مطالبات وفاقی حکومت نے تسلیم کر لئے ہیں ۔جو مطالبات پیش کئے تھے منظور کر لئے ہیں،زائرین کیلئے حکومت نے فلائٹس آپریشن چلانے اور کم کرایہ دلوانے کا عندیہ دیا یے۔کوئٹہ میں بیٹھے زائرین کیلئے بھی ریائتی فلائٹس چلانے کا حکومت نے مطالبہ مانا ہے ۔ہمارے مزاکرات کامیاب رہے کراچی و ریمدان اربعین حسینی مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماءکونسل مطالبات کے عملی اقدامات کی مانیٹرنگ کریں گے۔ہمارے مطالبات پرگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری وفاقی حکومت کے درمیان عمل درآمد کرائیں گے۔مطالبات کی عمل در آمد کو ہماری کمیٹی دیکھ رہی ہے ۔اربعین حسینی پر عراق جانے کیلئے خصوصی فلائٹس چلانے کا حکومت نے کہا ہے۔انشاء اللہ اربعین سے پہلے زائرین زیارت کیلئے جائیں گے۔حکومت نے کہا ہے راستہ وقتی بند ہے زمینی رستوں پر پابندی سکیورٹی خدشات کی وجہ سے صرف ابھی کیلئے لگائی گئی ہےاگلے سالوں پہلے سے بہتر اقدامات کیئے جائیں گے۔

شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نےکہا کہ گورنر سندھ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے وفاق سے زائرین کے مسئلے پر پل کا کردار ادا کیا،ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماءکونسل کے وفد کی حکومتی اراکین سے موثر گفتگو ہوئی۔جو نکات رکھے گئے اس پر حکومت نے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔وقتی طور پر سیکورٹی خدشات کے حوالے سے بارڈر بند کرنے کا حکومت نے کہا ہے۔حکومت نے ایک سے دو دن میں رعایتی فلائٹس آپریشن چلانے کا وعدہ کیا ہے۔جن زائرین کے ویزوں کی معاد ختم ہورہی ہے حکومت نے ان کو آگئے بڑھوانے کا کہا ہے جن ویزے 28 صفر تک ختم ہورہے ہیں ان کے ویزے وزیر مملکت نے آگئے بڑھوانے کہا ہے ۔حکومت نے وعدہ کیا ہے موجودہ زائرین جب تک زیارت نہیں کر لیتے فلائٹس سروس جاری رہے کی۔قائد ملت جعفریہ علامہ ساجدعلی نقوی کی جانب سے زائرین کے مسئلہ پر ملک گیر اعلان کیا تھا ۔حکومتی یقین دہانی پر اپنے احتجاج کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree