The Latest

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے علما کے وفد کی علامہ عبدالخالق اسدی کی قیادت میں چیئرمین متحدہ علماء بورڈ طاہر اشرفی سے ملاقات متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ علما کی تعداد باقی مسالک کے برابر کرنے کا مطالبہ اور موجود پالیسی پرشدید تحفظات کااظہار کیا۔ چیئرمین متحدہ علماء بورڈ طاہر اشرفی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے  تحفظات دور کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔چیئرمین متحدہ علماء بورڈ طاہر اشرفی نے اس موقع پر  فوری طور پر سیکرٹری اوقاف کو خط لکھ دیا جس میں شیعہ علماء کی تعداد ماضی کے مطابق کرنے کا کہا گیا۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ سید ہمدانی اور رہنما رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ امجد جعفری شامل تھے۔

وحدت نیوز(سکردو)  پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ و صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین محترمہ کنیز فاطمہ علی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ کتیشو/مہدی آبادمیں رونما ہونے والے دلخراش واقعے میں خاتون پر پتھراؤ اور تشدد انتہائی شرمناک اور ظالمانہ حرکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان جیسے مہذب معاشرے میں یہ واقعہ بلخصوص بلتستان  پر بد نما داغ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔متاثرین کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس دلخراش واقعے میں ملوث افراد کے خلاف بھر پور کاروائی ہو گی۔

وحدت نیوز(گلگت) ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین و سابق رُکن گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ صاحبہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو جس میں چند نوجوان لڑکوں نے ایک خاتون کو بدترین اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا کی بھرپور انداز میں مذمت کی -

انہوں نے اس واقعے کو شرمناک اور ناقابل معافی قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی بی حکومت اس واقع میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کے ان چند واقعات میں سے ایک ہے جس میں کئی نوجوانوں نے مل کر ایک نہتی خاتون کو سفاکانہ تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا ہے۔یہ واقع بلتستان ڈسٹرکٹ کھرمنگ مھدی آباد کے قریب چراگاہ میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون اس وقت تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ہم متاثرہ خاتون کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

بعض اطلاعات کے مطابق چراگاہ کے تنازعہ کے واقع  میں کل تین خواتین زخمی ہیں جوکہ ریجنل ہسپتال سکردو میں زیر علاج ہیں۔ ان تمام واقعات کی مکمل اور شفاف تحقیقات کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کا اس واقع کا نوٹس لینا خوش آئند ہے امید ہے کہ صوبائی حکومت اس واقعے میں ملوث تمام مجرموں کو قرار واقعی سزادے گی۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مسلم کانفرنس کی نامزدامید وار اسمبلی ایل اے 45 ویلی6 محترمہ سمیعہ ساجدراجہ چیئرپرسن سوشل میڈیا ونگ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی وفد کے ہمراہ وحدت سیکٹریٹ مظفرآباد آمد۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی نے انکا استقبال کیا اور انہیں وحدت سیکٹریٹ آمد پر خوش آمد ید اور شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سمیعہ ساجد کا کہنا تھا کہ وہ ویلی 6 میں آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی طرف سے خاتون امیدوار اسمبلی ہیں اور آپ سے دعائیں لینے آئے ہیں اور آپ سے تعاون کی درخواست لے کہ حاضر ہوئے ہیں۔

 اس موقع پر علامہ تصور نقوی نے کہا کہ ہماری نیک خواشات ہمیشہ آپ کہ ساتھ ہیں خدا آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرے ایک خاتون امیدوار اسمبلی ہونے کے ناطے  ہم آپ کی جدوجہد کو تکريم کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔اسلام  میں بھی خواتین  کو خصوصی عزت و مقام  حاصل ہے۔ ہمارے  معاشرے میں جہاں خاتون، ماں ، بہن یا بیٹی چل کے آجاے وہاں بڑے بڑے معاملات حل ہو جاتے ہیں. علامہ تصور جوادی نے مزید کہا کہ چونکہ مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقوں میں مجلس وحدت  مسلمین کی تنظیم سازی کا عمل جاری ہے تاہم ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپکو کامیابی ، ہمت و استقامت عطا کرے۔ ہم دوستوں سے کہیں گے جہاں تک ممکن ہو آپ سے تعاون کریں ۔

اس موقع سمیعہ ساجد راجہ نے علامہ تصور جوادی کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر سمیعہ ساجد کے ہمراہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم کانفرنس ہارون آزاد،مرکزی سیکرٹری سوشل میڈیا راجہ ولید عبداللہ بھی موجود تھے اور علامہ جوادی کے ہمراہ سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمیں آزاد کشمیر سید ذوالفقار علی نقوی اور ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات سید رضی عباس سبزواری بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(سکردو) گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کے نام اپنے پیغام میں مجلس وحدت مسلمین کے معاون سیکریٹری تنظیم سازی و تربیت آغامحمدجان حیدری نے کہا ہے کہ ہماراایک عظیم سرمایہ اورہماری ایک لازوال ثقافت ہے۔جسکی حفاظت کےلئے ہم ہر حد کو پار کرسکتے ہیں۔گلگت بلتستان کی مثالی ثقافت ،رواداری ،مہمہمان نوازی، احترام ، اور ایمان میں یہاں کے علماء کرام مبلغین اور دینی اداروں کا مثالی کردار ہے۔آج اگر گلگت بلتستان میں امن ہے تو یہاں کے علماء کرام کی محنتوں کا نتیجہ ہے۔

لہذا پاکستان اور بیرون پاکستان سے سیاحت کی غرض سے آنے والے سیاح حضرات سے گزارش ہے کہ ۔

1: حجاب اور پردہ اسلامی ثقافت کا حصہ ہے اور ہم مسلمان ہونے کے ناطے یہ ہماری پہچان ہے لہذا آپ اپنی ماں بہنوں اور فیملیز کیساتھ آتے وقت پردہ کی حفاظت کریں کیونکہ پردہ عورت کی زینت ہے اور عورت کی بے پردگی مرد کی بے غیرتی کی علامت ہے۔

2: تمام ہوٹل مالکان، انتظامیہ خصوصا کمشنر بلتستان سے گزارش ہے کہ مکمل ڈیٹا لئے بغیر کسی کو ہوٹل میں جگہ نہ دیں تاکہ غیر اخلاقی جرائم سے ہمارا علاقہ محفوظ رہ سکیں۔

3: سیاح حضرات مختلف باغات میں جاتے وقت درختوں کی شاخیں توڑنے سے گریز کریں۔

4: گلگت بلتستان کے لوگوں سے دین اور امن کا پیغام لیکر جائے ۔

ہماری بھائی چارگی، مہر ومحبت، اور آپس کے احترام میں بنیادی آئیڈیالوجی ایمان اور تربیت کی ہے لہذا ہمارے خوبصورت خطے کی سیر کے ساتھ دینی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا پیغام ھدیہ کے طور پر لیکر جائے۔

وحدت نیوز(کراچی) ملیر کے عوام آج بھی بنیادی شہری سہولیات سے محروم ہیں، ٹرنک سسٹم سیوریج لائن کی تنصیب کو دو برس گذرجانے کے باوجود ملیر کی سڑکیں تباہ حالی کا شکارہیں، مسافر، راہگیر اور تاجر ذہنی ازیت اور کوفت کاشکارہیں ،محرم الحرام اور عید میلادالنبیؐ بھی نزدیک ہے عاشقان رسولؐ اور آل رسولؑ کو مذہبی عبادات میں رکاوٹوں کا سامنا ہے، کالابورڈ تا سعود آباد اور ملیرسٹی تاسعودآباد سڑکوں کی فوری تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے مختلف مساجد وامام بارگاہوں کے دورہ جات کے موقع پر ٹرسٹیز اور بانیان جلوس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملیر میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر بلدیہ عظمیٰ ملیر اور کورنگی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، سڑکوں کی تباہ حالی ہے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔ مختلف سیاسی ومذہبی جماعتیں اس اہم مسئلے کےخلاف آواز بلند کررہی ہیں لیکن بےحس انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ حکومت سے محرم الحرام اور ربیع الاول میں عزاداری اور میلاد النبی ؐ کے جلوسوں سے قبل سڑکوں کی اصل حالت میں بحالی کا پرزور مطالبہ کرتی ہے ۔ بصورت دیگر اہلیان ملیر اپنے جائز حق کیلئے پر امن احتجاج کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سابق چیئر مین سینیٹ سید نیئرحسین بخاری سے ان کے دفترمیں خصوصی ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ دلچسپی کے امور سمیت ملکی وبین الاقوامی سیاسی صورتحال پرتفصیلی گفتگو ہوئی ، نیئربخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی قیادت کیلئےخیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

اس ملاقات میں آئندہ کے سیاسی رابطوں کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔اس امر کی یقین دھانی کرائی گئی کے دونوںجماعتوںکے درمیان دوطرفہ سیاسی روابط کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کے رہنماوں نے کوٹلی امام حسینؑ میں گزشتہ دن انتظامیہ کی جانب سے یادگار شہدا ملت تشیع کو منہدم کئے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کوٹلی امام حسینؑ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکرٹری جنرل مولانا سید غضنفر نقوی کا کہنا تھا کہ یادگار گار شہداء کا افتتاح علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خانوادہ شہداء اور ملت جعفریہ کے جمع غفیر کی موجودگی میں کیا تھا، ٹی ایم اے اور پولیس انتظامیہ نے غیر قانونی اقدام کیا ہے، جس پر مجلس وحدت مسلمین افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

مولانا سید غضنفر نقوی نے کہا کہ پولیس نے متعدد مقامات پر پولیس شہداء کی یادگاریں تعمیر کی ہیں لیکن سوال یہ بنتا ہے کہ ملت تشیع کہ جو افراد شہید ہوئے ہیں، کیا پولیس اور دیگر اداروں کی نظر میں ان شہداء کی کوئی حیثیت نہیں ہے؟َ کیا ہم اپنے شہدا کی یادگار تعمیر نہیں کرسکتے۔؟ ان کا کہنا تھا کہ اگر یادگار شہداء کو منہدم کرنے والے ذمہ داروں نے یادگار کو دوبارہ تعمیر نہ کیا تو ہم ملکی سطح پر احتجاج کریں گے اور ہر قانونی راستہ بھی اپنائیں گے۔ اور ہمارا فریق پولیس انتظامیہ اور یادگار شہداء کو منہدم کرنے والے ہوں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار فیضی نے یکساں نصاب تعلیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص مکتبہ فکر کی مذہبی تعلیمات کے پرچار کے لیے یکساں نظام تعلیم کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔آئین کی رو سے کسی پر بھی اپنا عقیدہ یا اپنی مذہبی تعلیمات کو جبراً مسلط نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مدرسہ، سرکاری اور نجی تعلیمی نظام میں یکسانیت کے لیے جو نظام تعلیم شروع کیا گیا تھا، نصاب کی تدوین کے بعد مواد کا جائزہ لینے سے واضح نظر آرہا ہے کہ یہ پاکستان کی تعلیمی پالیسیوں سے متصادم، دینی اقدارکے برعکس، اسلام کی مستند تاریخ کے منافی اور معتبر شخصیات کے احترام سے دانستہ اعراض پر مبنی ہے ۔ نصابی کتب کے ذریعے تعصب اور گروہی اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش ملک کو انارکی کی طرف لے جائے گی۔ نفاذ اسلام بل کے ذریعے مقاصد کی تکمیل میں ناکامی کے بعد یکساں نصاب تعلیم کو ہتھیار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نصابی کتب کو شرانگیزی سے پاک رکھ کر نئی نسل کو مذہبی منافرت سے بچایا جا سکتا ہے۔پرامن پاکستان کے لیے مذہبی رواداری انتہائی ضروری ہے۔ متنازع نصاب تعلیم نئی نسلوں کے اذہان کو زہر آلود کر دے گا۔مجلس وحدت مسلمین یکساں نصاب تعلیم کی ہر پلیٹ فارم پر مخالفت کرے گی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف عالمی سامراجی قوتوں کا اقوام عالم کو اپنا غلام بنانے کا منصوبہ ہے یہی سامراجی اور استکباری قوتیں دنیا بھر میں دھشت گردی کی بانی ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں انسداد دہشت گردی کے نام پر دھشت گردی کو فروغ دیا جبکہ انہی استکباری قوتوں نے آزادی کے نام پر غلامی اور جمہوریت کے نام پر آمریتوں کو جنم دیا۔ پاکستان کے حکمران جرئت و غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اغیار کی فرمانبرداری کی بجائے ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے نمائندے کا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ پاکستانی حکمران امریکی غلامی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرتے ہوئے امریکہ کو نہ کہنے کی جرات کریں۔ وزیر اعظم عمران خان کا امریکہ کو ابسلوٹلی ناٹ کہنا 22 کروڑ عوام کی ترجمانی ہے۔ انجمن غلامان امریکہ کو یہ بات ذھن نشین رکھنی چاہئے کہ یہ قوم ان لوگوں سے نفرت کرتی ہے جو قومی عزت و وقار پر سودے بازی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جاری خون ریزی میں شیطان بزرگ کا ہاتھ ہے افغانستان میں برادر کشی اور خانہ جنگی کسی کے مفاد میں نہیں۔ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ وہاں کے عوام کو پر امن فضا میں کرنے دیا جائے۔ افغانستان کے سیاسی اکابرین علماء اور طالبان اس ملک کے خون میں تر ماضی سے سبق حاصل کرتے ہوئے پر امن بقائے باہمی کے فارمولے پر عمل کریں۔ افغان اکابرین مل کر افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں جو اسلامی قوانین عدل و انصاف اور جمہوری اصولوں پر مبنی ہو۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree